Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

    رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں ‘سیاسی پابندی’ کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

    غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان پر بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔

  • ایلون مسک امریکا کے صدر بنیں گے، روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کی نئے سال کے حوالے سے پیشگوئیاں

    ایلون مسک امریکا کے صدر بنیں گے، روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کی نئے سال کے حوالے سے پیشگوئیاں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی طرح روس کی قومی سلامتی کے نائب سربراہ کو خواب آنے لگے۔

    باغی ٹی وی : روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مفروضے پیش کرتا ہے،کیوں نہ میں بھی ان میں شامل ہوجاؤں۔


    دیمتری میدودیف کی جانب سے 10 پیشگوئیاں کی گئیں ہیں۔


    روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ اگلے برس پیٹرول کی قیمتیں 150 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائیں گی اور گیس کی قیمت 5 ہزارڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہو جائے گی۔


    دیمتری میدودیف کے مطابق برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائےگا برطانیہ کی واپسی کے بعد یورپی یونین ٹوٹ جائے گی۔ یورو سابق EU کرنسی کے طور پر استعمال سے باہر ہو جائے گا۔


    اس کے علاوہ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ،ہنگری قابض ہو جائیں گے جبکہ جرمنی پر دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کر لیں گے یعنی پولینڈ، بالٹک ریاستیں، چیکیا، سلوواکیہ، جمہوریہ کیف وغیرہ-

    فرانس اور جرمنی کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی۔ یورپ تقسیم ہو جائے گا، پولینڈ اس عمل میں تقسیم ہو جائے گا، شمالی آئرلینڈ برطانیہ سے الگ ہو کر جمہوریہ آئرلینڈ میں شامل ہو جائے گا۔


    امریکہ، کیلیفورنیا میں خانہ جنگی چھڑ جائے گی۔ اور اس کے نتیجے میں ٹیکساس آزاد ریاست بن رہا ہے۔ ٹیکساس اور میکسیکو ایک اتحادی ریاست بنائیں گے۔ ایلون مسک کئی ریاستوں میں صدارتی انتخاب جیتیں گے جو کہ نئی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد جی او پی کو دے دی جائیں گی۔


    تمام بڑی اسٹاک مارکیٹیں اور مالیاتی سرگرمیاں امریکہ اور یورپ کو چھوڑ کر ایشیا میں چلی جائیں گی بریٹن ووڈزکامانیٹری مینجمنٹ سسٹم منہدم ہو جائے گا، جس سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کریش ہو جائیں گے۔ یورو اور ڈالر عالمی ریزرو کرنسیوں کے طور پر گردش کرنا بند کر دیں گے۔ اس کی بجائے ڈیجیٹل فیاٹ کرنسیوں کو فعال طور پر استعمال کیا جائے گا۔


    ان کے مطابق امریکی ریاستیں کیلیفورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی جبکہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کر دیا جائے گا۔


    دمیتری کی پیشگوئیوں پر ایلون مسک نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک سال میں ہوگا-

  • اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم

    موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان کا اجراء جس کے مطابق اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔


    انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں جبکہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں مزید کہا کہ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات بھی ساتھ رکھیں تاکہ دوران معلومات کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.


    ترجمان کے مطابق کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں۔ اور جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے.

  • دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ کرنے پر اداکار فہدمصطفیٰ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش کنیریا نے طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھا۔


    تاہم دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ بھی سابق کپتان کی حمایت میں بول پڑے۔

    فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر آفریدی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دانش کنیریا کو کرا جواب دیتے ہوئےلکھا کہ آفریدی آپ کی طرح فکسر نہیں ہیں ۔

    واضح رہے کہ 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی-

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

    دانش کنیریا نے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا اور میرا فرض تھا کہ اسے خبردار کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔

    دانش کنیریا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، پاکستانیوں اور ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خوا ہوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت ندامت ہے-

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

  • آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ چلنا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی پی ٹی آئی حکومت گھسا کر گئی، ٹی ٹی پی سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبرپختونخوا میں داخلہ دیا گیا لیکن ہم ماضی کی طرح دوبارہ دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے بعد اکتوبر میں ہوں گے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہیے،ہم اپنی ہر ناکامی کاالزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے ،جنہوں نے ملک میں مارشل لا لگایا انہوں نے جرم کیا ،سیاسی جماعتیں کیوں خود اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہونا چاہتیں ،کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے،نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں-

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    انہوں نے کہا تھا کہ 22کروڑ کاملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کیلئے نہیں بنا،جھوٹ ہی جھوٹ کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟عمران خان اور ان کے لانے والوں سے سوالات تو ہونگے سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کروائیں، عدم اعتماد کی تحریک کو اون کرتے ہیں

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے،ذمہ داری اب سیاستدانوں پر 100فیصد پڑگئی ہے،سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو اب کس بات کاڈر ہے،ملک کو ترقی کی طرف لے جانا کیا نوازشریف کا قصورتھا ؟عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے-

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ یہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن آئیں گے آپ ٹکریں کھا کر ، عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے آپ کو اب یاد آیا ہے بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے-

    چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئرنائب صدر مقرر

  • بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری

    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری

    وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی.
    وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج 27 دسمبر محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کا دن ہے اور اس موقع پر ہم محترمہ شھید بینظیر بھٹو کو آج کے دن خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے اندر جمھوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے بہت جدوجھد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور جمہوریت، انسانی اور معاشی حقوق تھے جبکہ شھید بینظیر بھٹو نے بھادری سے دہشگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا.لہذا پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شھید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے. اور بی آئی ایس پی پروگرام بینظیر بھٹو شھید کے نام سے منسلک ہے.


    وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا خواب شھید بینظیر بھٹو نے دیکھا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ غریب ترین گھرانوں کو ایسی مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے اندر باعزت زندگی بسر کریں جبکہ صدر آصف علی زرداری نے شھید رانی کے امنگوں کے مطابق لاکھوں خاندانوں کی کفالت کا پروگرام بنایا. اور آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8.5 ملین غریب خاندانوں کی مالی معاونت کی جارہی ہے.


    شازیہ مری کے مطابق آج کے دن ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شھید بینظیر بھٹو کا مشن ابھی پورا نہیں ہوا، جس کے تحت پاکستان ترقی کے اونچایوں کو چھوئیں گا کیونکہ شھید رانی کا مشن پاکستان کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پرمضبوط دیکھنا تھا. انہوں نے اپیل کی کہ آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں شھید بینظیر بھٹو کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، لہذا آئین ہم سب ملکر ایک بار پھر اس عزم کودھرائے کہ ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے.

  • ترک کرنسی کی قدر میں کمی،ایک ڈالر 18.75 لیرا کا ہوگیا

    ترک کرنسی کی قدر میں کمی،ایک ڈالر 18.75 لیرا کا ہوگیا

    ترکی کے لیرا کی قدر میں پیر کوڈالر کے مقابلے ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ حکومت نے رواں سال شرح مبادلہ کو سختی سے کنٹرول کرنے کی پالیسی پرعمل کیا ہے لیکن اس کے باوجود لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ایک ڈالر 18.75 لیرا کا ہوگیا ہے اس طرح اس سال کے دوران میں لیرا کی قدرمیں قریباً 30 فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    پیر کو گرینچ معیاری وقت 0518 جی ایم ٹی تک لیراکی قدر میں جمعہ کے مقابلے میں 0۰35 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔جمعہ کو ایک ڈالر کے مقابلے میں لیرا کا 18۰6850پر کاروباربند ہواتھا۔

    2021ء میں لیراکی قدر میں 44 فی صد کمی واقع ہوئی تھی اور یہ افراطِ زر میں اضافے کے بعدغیرروایتی شرح تبادلہ کا نتیجہ تھا۔ترکی نے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کوگرنے سے بچانے کے لیے ایک اسکیم بھی متعارف کرائی تھی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    اس اسکیم کی وجہ سے کرنسی پالیسی فیصلوں پر کم رد عمل کا اظہارکرتی ہے جوکرنسی کی قدر میں کمی ، انقرہ کی مارکیٹ میں بالواسطہ غیرملکی زرمبادلہ کی فروخت اورمعیشت میں کریڈٹ کے خلاف لیرا کے ذخائر کی حفاظت کرتی ہے۔

    اس سال ایک اورنرمی کے چکرکے باوجود اگست کے بعد سے لیرانسبتاً مستحکم رہا ہے اور85 فی صد کے قریب افراطِ زر کے باوجود پالیسی کی شرح 500 بیس پوائنٹس کم ہوکر9 فی صد ہوگئی ہے۔

  • تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

    تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

    تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین نے اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین نے 71 جنگی طیاروں اور 7 بحری جہازوں تائیوان کی حدود میں داخل کرکے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    روس ایران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے،مغربی انٹیلی جنس

    https://twitter.com/MoNDefense/status/1607180600355721217?s=20&t=10UqQsJIGAroiDiRjMGmTwرپورٹ کے مطابق 47 چینی طیاروں نے ابنائے تائیوان کی حدود کو عبور کیا اور 24 گھنٹے تک ’اشتعال انگیزی’ کا مظاہرہ کرتے رہے اور ان جنگی طیاروں میں جے 16، جے 18، جے ون اور جے 11 سمیت 6 ایس یو 30 فائٹر اور ڈرون بھی شامل تھے۔


    وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے اپنے زمینی میزائل سسٹم کے ساتھ اپنی بحریہ کے جہازوں کے ذریعے چین کی نقل و حرکت کی نگرانی کی۔

    تائیوان کو اپنا حصہ ماننے والے چین نے کہا کہ اس نے خود مختار جزیرے کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں “مشترکہ جنگی تیاری کے گشت اور مشترکہ فائر پاور اسٹرائیک مشقیں” کی ہیں۔

    چینی فوج ،پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی یی نے کہا کہ یہ مشقیں “موجودہ امریکا-تائیوان کشیدگی اور اشتعال انگیزی کا سخت ردعمل” ہیں۔

    تائیوان نے کہا کہ اس کی فوج طیاروں، بحری جہازوں اور زمینی میزائل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی مشقیں تائیوان کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش تھی، جو بیجنگ کے خودمختاری کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے،روسی نائب وزیراعظم

    امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس "تائیوان کے قریب عوامی جمہوریہ چین کی اشتعال انگیز فوجی سرگرمی سے پریشان ہے، جو عدم استحکام کا باعث ہے، غلط اندازوں کا خطرہ ہے، اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔”

    ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم اپنے دیرینہ وعدوں کے مطابق اور اپنی ایک چائنہ پالیسی کے مطابق خود دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں تائیوان کی مدد جاری رکھیں گے۔”

    858 بلین ڈالر کا امریکی دفاعی بل پانچ سالوں میں تائیوان کو 10 بلین ڈالر تک کی فوجی گرانٹ امداد کی اجازت اور اس جزیرے کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز کرتا ہے، جس کے ساتھ واشنگٹن کے غیر سرکاری تعلقات ہیں۔ تائیوان نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ چین نے کہا کہ اس کی کچھ دفعات سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

    خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا…

    چین نے حالیہ برسوں میں تائیوان کو ہراساں کرنے کی اپنی عسکری کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے، تقریباً روزانہ اس جزیرے کی طرف طیارے یا بحری جہاز بھیجتے ہیں۔ اگست میں پیلوسی کے دورے کے بعد سے اس کے طیاروں نے زیادہ باقاعدگی سے اور زیادہ تعداد میں درمیانی لائن کو عبور کیا ہے۔ جیسا کہ اس کے غیر ملکی حکام کے دوسرے دورے ہیں، بیجنگ نے اس دورے کو تائیوان کی آزادی کی حقیقت کو تسلیم کرنے کے طور پر دیکھا، اور چینی حکومت نے بڑے پیمانے پر لائیو فائر فوجی مشقوں کے ساتھ جواب دیا۔

  • برصغیر کے معروف شاعر نواب مصطفے خان شیفتہ کا یوم ولادت

    برصغیر کے معروف شاعر نواب مصطفے خان شیفتہ کا یوم ولادت

    بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام ہوگا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نواب مصطفے خان شیفتہ

    مصطفٰی خان شیفتہ ( پیدائش:27 دسمبر 1809ء دہلی، وفات:11 جولا‎ئی 1869ء) جہانگیر آباد کے جاگیردار، اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد تھے۔ انھوں نے الطاف حسین حالی کو مرزا غالب سے متعارف کروایا تھا۔ دہلی میں ایک بہت بڑی لائبریری ان کی ملکیت تھی جسے 1857ء میں باغیوں کے لوٹا اور آگ لگا دی تھی۔ انگریزوں نے بغاوت کی شبہ میں سات سال قید سنائی لیکن ہندوستان کے نام ور عالم نواب صدیق حسن خان کی سفارش سے ان کا ”جرم“ معاف ہوگیا اور پنشن مقرر ہوئی۔

    نواب مصطفی خان شیفتہ کی اولاد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    نواب مصطفی خان شیفتہ کی اولاد میں نواب اسحاق خان بیٹے اور نواب محمد اسماعیل خان پوتے تھے۔ جو 1883ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد کیمبرج یونیورسٹی انگلستان سے بار ایٹ لا کیا اور وطن واپس آ گئے۔ نواب محمد اسماعیل خان تحریک خلافت میں بھی شریک رہے اور یوپی خلافت کانفرنس کے چیف آرگنائزر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔
    گلشنِ بے خار
    تقریظ: غالب پر تعریفی تنقید

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت
    دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ

    اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔ
    یہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا

    جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔ
    کمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
    بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

    شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہؔ
    اک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی

    بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
    یہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے

    ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں
    جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے

    فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھ
    بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے

    آشفتہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہؔ
    طاعت میں کچھ مزہ ہے نہ لذت گناہ میں

    کس لیے لطف کی باتیں ہیں پھر
    کیا کوئی اور ستم یاد آیا

    دل بد خو کی کسی طرح رعونت کم ہو
    چاہتا ہوں وہ صنم جس میں محبت کم ہو

    اڑتی سی شیفتہؔ کی خبر کچھ سنی ہے آج
    لیکن خدا کرے یہ خبر معتبر نہ ہو

    شب وصل کی بھی چین سے کیونکر بسر کریں
    جب یوں نگاہبانی مرغ سحر کریں

    اے تاب برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی
    کچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    مر گئے ہیں جو ہجر یار میں ہم
    سخت بیتاب ہیں مزار میں ہم
    تا دل کینہ ور میں پائیں جگہ
    خاک ہو کر ملے غبار میں ہم
    وہ تو سو بار اختیار میں آئے
    پر نہیں اپنے اختیار میں ہم
    کب ہوئے خار راہ غیر بھلا
    کیوں کھٹکتے ہیں چشم یار میں ہم
    کوئے دشمن میں ہو گئے پامال
    آمد و رفت بار بار میں ہم
    نعش پر تو خدا کے واسطے آ
    مر گئے تیرے انتظار میں ہم
    گر نہیں شیفتہؔ خیال فراق
    کیوں تڑپتے ہیں وصل یار میں ہم

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    دل لیا جس نے بے وفائی کی
    رسم ہے کیا یہ دل ربائی کی
    تذکرہ صلح غیر کا نہ کرو
    بات اچھی نہیں لڑائی کی
    تم کو اندیشۂ گرفتاری
    یاں توقع نہیں رہائی کی
    وصل میں کس طرح ہوں شادی مرگ
    مجھ کو طاقت نہیں جدائی کی
    دل نہ دینے کا ہم کو دعویٰ ہے
    کس کو ہے لاف دل ربائی کی
    ایک دن تیرے گھر میں آنا ہے
    بخت و طالع نے گر رسائی کی
    دل لگایا تو ناصحوں کو کیا
    بات جو اپنے جی میں آئی کی
    شیفتہؔ وہ کہ جس نے ساری عمر
    دین داری و پارسائی کی
    آخر کار مے پرست ہوا
    شان ہے اس کی کبریائی کی

  • معروف شاعرہ صائمہ الماس مسرو کا یوم پیدائش

    معروف شاعرہ صائمہ الماس مسرو کا یوم پیدائش

    صائمہ منزلوں کی خواہش بھی
    راہ کا خم ہے اور کیا مانگوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    معروف شاعرہ. نثرنگار،افسانہ افسانہ نگار اور کالم نویس صائمہ الماس 27دسمبر 1977ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ان کا قلمی نام صائمہ الماس مسرو ہے ان کی تصنیفات میں دکھ بولتے ہیں، اکھیوں اوہلے، کون کہاوے دو، لوگ کیا کہیں گے، محبت بھیک میں دے دو شامل ہیں-

    غزل
    ۔۔۔۔۔

    ترے رخ کی تلاوت ہو
    تو دل کی پوری حاجت ہو
    یہی میری حقیقت ہے
    کہ تم میری حقیقت ہو
    محبت بھی عبادت ہے
    بشرطیکہ عبادت ہو
    ہماری آنکھ ہے مجرم
    کہ تم بھی خوبصورت ہو
    غزل الماس کی ہو تم
    مری زندہ کرامت ہو

    غزل
    ۔۔۔۔
    آنکھ پُرنم ہے اور کیا مانگوں
    یہ عطا کم ہے ؟ اور کیا مانگوں
    زندگی ، زندگی بنانے کو
    آپ کا غم ہے اور کیا مانگوں
    نیند سے مالا ہوں جس میں
    رتجگا ضم ہے اور کیا مانگوں
    شورشِ جسم و جان سے پہلے
    ہٗو کا عالم ہے اور کیا مانگوں
    صائمہ منزلوں کی خواہش بھی
    راہ کا خم ہے اور کیا مانگوں

    اشعار
    ۔۔۔۔
    لبوں کو پیاس نے گھیرا ہوا ہے
    اسی احساس نے گھیرا ہوا ہے

    ملا ہے حکمِ ہجرت جب سے ان کو
    مجھے بن باس نے گھیرا ہوا ہے
    ۔۔۔۔۔۔
    تجھ سے جب رابطہ نہیں ہوتا
    چین جی کو ذرا نہیں ہوتا

    جان جاؤگے چوٹ لگنے پر
    درد ہوتا ہے یا نہیں ہوتا

    نظم
    ۔۔۔۔
    گزارش
    ۔۔۔۔۔۔
    میں لکھنے بیٹھتی ہوں تو
    بہت بیزار کرتا ہے
    تمھارا اس طرح کاغذ کے سینے پر ابھر آنا
    مرے لفظوں کے آنگن پر ترے بادل کا سایہ ہے
    میں لفظ ہجر لکھوں تو یہ دنیا وصل پڑھتی ہے
    جو لفظِ خواب لکھوں تو مجھے لگتا ہے کاغذ پر
    تمھاری آنکھ رکھی ہے
    پسِ معنی کسی عنواں میں تیرا تذکرہ آئے
    تو سر تا پا