Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پشاور ریڈ زون میں احتجاج: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایف آئی آر میں نامزد

    پشاور ریڈ زون میں احتجاج: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایف آئی آر میں نامزد

    پشاور ریڈ زون میں احتجاج: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایف آئی آر میں نامزد
    خیبرروڈ، ریڈ زون میں کور کمانڈر کے گھرکے باہر احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہو گئے ہیں۔ خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی گرفتاری کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، سرکاری خط سی سی پی او پشاور کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فضل الہی نے پشاور کے ریڈ زون میں کور کمانڈر پشاور کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا تھا، ایک مہینہ قبل ہونے والے مظاہرے کی ویڈیو میں گالیاں بھی سنی جا سکتی ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    ایم پی اے فضل الٰہی نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پشاور میں ہوں اور تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، پولیس جب بھی گرفتار کرتی ہے کریں، کوئی پرواہ نہیں ہے۔ پولیس نے دفعہ 427، دفعہ 353 اور دفعہ 341 کے تحت ایف آئی آر رجسٹرڈ کی ہے۔ واضح رہے ایک ماہ قبل وزیرآباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں، جبکہ ان کے کئی ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد ملک بھر میں کئی علاقوں میں احتجاج کیا گیا، پشاور میں بھی لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

  • اسامہ ستی قتل کیس،گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    اسامہ ستی قتل کیس،گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ٹرائل کےدوران 33 گواہان کے بیانات قلمبند کئے،مقدمے میں بننے والی جے آئی ٹی کے ممبران کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے،وکیل مدعی نے دو گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست سیشن کورٹ اسلام آباد دائرکر دی ہے ،وکیل نے نقشہ نویس اور وقوعے کے وقت تھانہ شمس کالونی کے ایس ایچ او پر دوبارہ جرح کی استدعا کر دی،عدالت نے گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقررکر دی،

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل ہوا تھا اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار 4پولیس اہلکار جیل میں قید ہیں اب تک ایک ملزم پولیس اہلکار کی ضمانت ہائیکورٹ نے منظور کر رکھی ہے نوجوان اسامہ ستی کو پونے دو سال قبل جی نائن کے قریب فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

    اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

    جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

    پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

    واضح رہے 2 جنوری کو اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہل کاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان 21 سالہ اسامہ ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ والد اسامہ ستی نے کہا کہ میرے بیٹے کو جان بوجھ کر گولیاں ماری گئیں، وفاقی پولیس نے قتل میں ملوث 5 اہل کاروں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید کو قصور وار ثابت ہونے پر پولیس سروس سے برطرف کر دیا ہے،

    اسامہ ستی کے والد ندیم ستی نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے ،ندیم ستی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے اسامہ ستی کو 2 جنوری 2021 کو نا حق قتل کیا گیا، رات 2بجے بیٹے کو پولیس اہلکاروں نے شہید کیا جس سے شہر میں خوف وہراس پھیلا ،واقعے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا عمران خان سے ملاقات کے بعد واقعے کی جوڈیشل انکوائری، اور جے آئی ٹی بنائی گئی،جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالت میں پیش ہوئیں انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ،کئی گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہو چکے لیکن کیس سست روی کا شکار ہے، اسامہ کیس کے بعد نور مقدم، عثمان مرزا اور سری لنکن شہری کے کیس سامنے آئے، تینوں کیسوں کے فیصلے آ چکے لیکن ہم اب بھی انتظار کر رہے ہیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انصاف کیا جائے اسامہ ستی کیس کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے ،

  • استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئر لائن نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کیوں کی؟

    استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئر لائن نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کیوں کی؟

    استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئر لائن نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کیوں کی؟

    نشے میں دھت مسافر کی جانب سے دوران پرواز غل غپاڑہ کرنے پر غیر ملکی ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی۔ ترکیہ کے شہر استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائر لائن کی پرواز ٹی کے 172 میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی، جس پر مسافروں نے پرواز کے عملے سے شکایت کی۔ دوران پرواز مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ائرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار لیا۔

    کپتان کی شکایت پر سکیورٹی ادارے نے نشے میں دھت مسافر کو پرواز میں غل غپاڑہ کرنے پر حراست میں لے کر پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ مسافر کو سکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد مسافر کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
    ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کا مسافر طیارہ کراچی ائرپورٹ اترا مگر یہ ہنگامی لینڈنگ نہیں تھی۔ پائلٹ نے نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ کرنے پر 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی لینڈنگ کروائی اور مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ اپنی منزل تھائی لینڈ کی جانب روانہ ہوگیا۔ حراست میں لیے گئے مسافر کو سکیورٹی نے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا، جہاں سے اُسے آج رات ترکیہ فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

  • اسلام آباد،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

    اسلام آباد،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

    اسلام آباد،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نےغیر اخلا قی سرگرمیو ں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں کی ہیں اور غیر اخلا قی سرگرمیو ں میں ملوث 10مرد وخو اتین کو گرفتار کر لیا ہے

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے بعد حصول وارنٹ خا نہ تلا شی مختلف مقامات پر ریڈ کرکے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث 4 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے ۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قحبہ خانوں اور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھا نہ کھنہ پولیس کوشہری ساجد حسین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ اس کاکمسن بچہ نبیل ساجد لا پتہ ہو گیا ہے، جس کی فوری تلا ش میں مدد کی جا ئے، شہر ی کی جا نب سے درخواست مو صول ہو تے ہی تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے لا پتہ بچے کو انتہا ئی قلیل وقت میں تلا ش کر کے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

  • ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے

    ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے

    ہرنائی:بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں کوئلہ کان دھماکے سے بیٹھ گئی، جس کی زد میں آکر متعدد کان کن دب گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگ میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان ایریا میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی۔

    دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کی جان لے لی گئی

    موصول ابتدائی معلومات کے مطابق چھ کان کان کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایم ڈی سی، ریسکو اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ شاہرگ ترخ تنگ میں ٹھیکیدار حاجی دلاور خان کی کان میں ہوا ہے، جہاں سے کوئلہ نکالا جا رہا تھا۔

    کابل پاکستانی سفارتخانے پرفائرنگ،گارڈ نے سینے پرگولیاں کھا کرپاکستانی ناظم…

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ہنگو میں دولئی اورکزئی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئےتھے،اس وقت ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ اورکزئی لویئر کے علاقہ دولئی میں واقع شاہین کول مائینز میں کان کن کام کر رہے تھے کہ گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا اور 13 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    جب ہنگومیں دھماکے سے کان میں حادثہ ہوا تھا تو اس وقت ہنگو کے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید اور ڈی پی او نذیر احمد کی قیادت میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، اور چار کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر کلائیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا

    کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    جان بحق مزدوروں میں 4 کا تعلق ضلع شانگلہ، 3 کا اورکزئی، ایک کا میاں والی اور ایک کا دیر سے ہےتھا

  • آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی

    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی

    حویلی کہوٹہ، یونین کونسل خورشید آباد کے پولنگ اسٹیشن نایئک آباد میں جھگڑا ہوا ہے

    جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے کوئیک رسپانس فورس روانہ ہو گئی ہے پتھراو سے پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں شیشے بھی ٹوٹ گئے ایک گروپ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر پتھراو کیا گیا جسے حالات کشیدہ ہو ئے ، پولنگ رک چکی ہے، لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ گئے ہیں، سکول میں پولنگ سٹیشن بنایا گیا تھا، جہاں پتھراؤ کیا گیا،

    دوسری جانب وزراعظم آزادجموں کشمیر تنویر الیاس خان نے ایل اے 22 پونچھ 5 میں ووٹ کاسٹ کر لیا وزراعظم آزاد جموں کشمیرتنویر الیاس نے ضلعی کونسلر کیلئے ووٹ پول کیا وزیراعظم کی آبائی وارڈ سے لوکل کونسل کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مصلحتوں کا شکار ہیں ،اپوزیشن کی سیاسی قیادت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا،مجھے شک تھا کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا ہم نے عوام پر کوئی احسان نہیں کیا بلدیاتی انتخابات انکا بنیادی حق ہے ،حکومتیں اپنا اختیار اور فنڈز کسی اور کو نہیں دیتیں ہم نے حقدار کو اس کا حق دے دیا،مظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں انتخابات پر امن ہورہے ہیں،

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہے، مظفرآباد ڈویژن کے بعد پونچھ ڈویژن میں عوام اپنے ووٹ پول کرنے مصروف ہیں پونچھ ڈوثرن میں کلُ ایک ہزار 186 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کلُ 694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع حویلی کہوٹہ میں کلُ 174 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع سدھنوتی کلُ 436 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کل694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

  • مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی

    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی بات پر حکومتی ردعمل آ گیا ہے، وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیان اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے.اگر آپ نے رابطہ کرنا ہے تو طریقہ کار کے ساتھ کریں مذاکرات کا معاملہ پی ڈی ایم کے پاس لے کر جائیں گے ملکر فیصلہ کریں گے

    وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی، ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں این آر او کے طعنے دیتے رہے جبکہ یہ این آر او دینےکے قابل ہی نہیں تھے،عمران خان کرسیاں پھلانگ کر اپنی کرسی پر جاتے تھے تاکہ اپوزیشن سے آنکھیں نہ ملاسکیں،انکی چارسال کی فرعونیت سب کو پتا ہے،یہ لوگ خود نالائق اور کرپٹ بھی تھے،اگر یہ سنجیدہ ہیں تو مزاکرات کا ماحول بھی بنانا پڑتا ہے،دھمکیاں اور مزاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، عمران خان جان لیں اگر اسمبلیاں توڑیں تو بے آسرا آپ نے خود ہونا ہے،اسمبلیاں توڑنے کا مطلب عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑانا ہے،اگر آپ نے رابطہ کرنا ہے تو طریقہ کار کے ساتھ کریں،دو صوبائی حکومتوں کے خرچے پر آپ نے لانگ مارچ کیا،یہ لوگ مذاکرات کا خود کہتے ہیں اور بعد میں بتانے سے شرماتے ہیں،ن لیگ کی میثاق معیشت کا مزاق بنایا گیا تھا،اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں ، توڑنے کیلئے نہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، ہم روکیں گے نہیں، اس شخص نے پونے چار سال اسمبلی میں کسی سے ہاتھ تک نہیں ملایا، ہم نے قانون سازی میں عمران خان کی حکومت سے تعاون کیا،ہر بار ہمیں این آر او کا طعنہ دیا گیا،عمران خان مذاکرات کریں ،ہم ساری باتیں پی ڈی ایم میں رکھیں گے،مذاکرات کےلیے کسی تیسرے کی مداخلت کی ضرورت بھی نہیں،عمران خان تو کھیلتے ہی امپائر کے ساتھ ہیں ،عمران خان سنجیدہ ہیں تو 2،3باتیں سمجھ جائیں ،ہمیں مشروط مذاکرات کا کہہ کرعمران خان کیا ثابت کررہے ہیں،دھمکی آمیزمشروط مذاکرتی پیشکش سے سنجیدگی ظاہر نہیں ہوتی بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان ہیں اور سیاستدان مذاکرات میں بیٹھنے سے نہیں بھاگتے،عمران خان 2014 سے دھمکیاں سے رہا ہے، کبھی کہتا ہے اسلام آباد بند کردوں گا، ماضی میں یہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا،دھمکی آمیز طریقے سے مذاکرات کی بات نہیں مانی جاسکتی،مذاکرات کا معاملہ پی ڈی ایم کے پاس لے کر جائیں گے ملکر فیصلہ کریں گے عمران خان غیرمشروط مذاکرات کے لیے آگے آئیں

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں سینئیر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر بات چیت کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان سنجیدہ مزاکرات چاہتے ہیں تو حکومت تیار ہے، مذاکرات خوش آئند بات ہے لیکن پیشگی شرط کے بغیر ہونی چاہیئے، چاہتے ہیں کہ معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیئے،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواپش پوری کر لیں، ان صوبوں میں الیکشن ہو جائیں گے،

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے،ن لیگ نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے ،شرکاء نے رائے دی کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں، ہمیں بھی کرنی چاہیے، عوام کو یاد کرایا جائے کہ عمران خان مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا ،وزہراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی ،اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات کے وقت کا انتظار کیا جائے پہلے، الزامات یاد کرائے جائیں ،عمران خان اگرغیرمشروط مذاکرات پر تیارہوں تو معاملہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر رکھا جائے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب

    پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں

    پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن شام 4بجے جاری کرے گا ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کےعاجز دھامرہ نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے پی پی اور ایم کیو ایم معاہدے کے نتیجے میں تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وقار مہدی کے مقابلے میں اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے پی پی پی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ جس سیٹ پر وقار مہدی سینیٹر منتخب ہوگئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں نومنتخب سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، نجمی عالم، پیپلز لائرز فورم سندھ و کراچی کے صدور و دیگر بھی موجود تھے۔

  • دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا

    دنیا کا معمر ترین کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا

    فرانسیسی بادشاہت کے دور میں پیدا ہونے والا کچھوا اپنی 190 ویں سالگرہ منا ئے گا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا معمر ترین ’جوناتھن‘ نامی کچھوا فرانسیسی بادشاہ نیپولین بونا پارٹ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوا تھا جس کی دور دراز جنوبی بحر اوقیانوس میں سینٹ ہیلینا پر کم و بیش 190 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

    اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

    رپورٹ کے مطابق دنیا کا معمر ترین کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کی سالگرہ تقریبات منائی جارہی ہے جس میں خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی شامل ہے۔

    جوناتھن کی سالگرہ تقریب کل یعنی 4 دسمبرکو اس کی پسندیدہ خوراک سے بنے ’سالگرہ کیک‘ کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہنا ہے کہ وہ خاص طور پرگاجر، لیٹش، ککڑی، سیب اور ناشپاتی کھاتا ہےاپنی لمبی عمر کے باوجود وہ ایما نامی مادہ کچھوے کا بھی ساتھی ہے جو محض 50 برس کی ہیں۔

    سابق گورنر لیزا فلپس نے کہا کہ جوناتھن کو دنیا کے قدیم ترین زمینی جانور کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا خطاب دیا گیا ہے اور اس ماہ اب تک کا سب سے معمر ترین کچھوا بھی قرار دیا گیا۔

    انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی

    جوناتھن کی خاص دیکھ بھال کرنے والے ایک ریٹائرڈ ویٹرنری اہلکار جو ہولنس نے کہا کہ جب آپ سوچیں کہ اس کی پیدائش 1832 میں ہوئی تھی تو یہ ضرور خیال آتا ہے کہ دنیا میں کتنی تبدیلیاں آئی ہوں گی اس دوران عالمی جنگیں، برطانوی سلطنت کا عروج و زوال، کئی گورنر، بادشاہ اور ملکہ رہ چکے ہوں گے اور یہ بہت غیر معمولی پہلو ہے،کہا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہواجس کو 50 برس بعد برطانیہ لایا گیا تھا-

    جنوبی بحر اوقیانوس کا سینٹ ہیلینا وہ علاقہ ہے جہاں شکست خوردہ فرانسیسی شہنشاہ نیپولین بونا پارٹ 1821 میں جلاوطنی کی حالت میں ہلاک ہوئے تھے۔

    سوچا جاتا تھا کہ وہ 1832 کے آس پاس پیدا ہوا تھا، جوناتھن کو سر ولیم گرے ولسن جو بعد میں گورنر بنے کو تحفے میں دیا گیا تھا وہ 1882 میں سیشلز سے سینٹ ہیلینا پہنچے۔ اس کے بعد کی دہائیوں میں مزید 31 گورنر آئے اور چلے گئے۔

    سینٹ ہیلینا کے سیاحت کے سربراہ میٹ جوشوا کے مطابق، سچ میں، جوناتھن کی عمر 200 سال بھی ہو سکتی ہے کیونکہ کوئی بھی اس کی صحیح عمر نہیں جانتا ہے۔

    انہوں نے سی این این کو بتایا جوناتھن اصل میں 200 سال کا ہو سکتا ہے کیونکہ جزیرے پر اس کی آمد کے بارے میں معلومات درست نہیں ہیں اور اس کی پیدائش کا کوئی حقیقی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق

    اس کی عمر کا مزید ثبوت اس وقت سامنے آیا جب 1882 اور 1886 کے درمیان لی گئی ایک پرانی تصویر کا پردہ فاش ہوا۔ اس میں، ایک مکمل بالغ جوناتھن کو سینٹ ہیلینا کے گورنر کی رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس کے باغ میں دیکھا جا سکتا ہے،جہاں اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا ہے۔

    پچھلا سب سے پرانا چیلونین توئی ملیلا تھا، ایک ریڈی ایٹڈ کچھوا جس کی عمر کم از کم 188 تھی۔ برطانوی ایکسپلورر کیپٹن جیمز کک نے 1777 میں ٹونگا کے شاہی خاندان کو پیش کیا تھا، توئی ملیلا کا انتقال 1965 میں ہوا۔

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟

  • اعظم سواتی کی ضمانت کے لئے کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر

    اعظم سواتی کی ضمانت کے لئے کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر

    اعظم سواتی کی ضمانت کے لیے درخواست کچلاک مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی

    کچلاک مجسٹریٹ کی جانب سے اعطم سواتی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی ہے،میجسٹریٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پیر کے روز کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، اعظم سواتی کے وکیل ایڈوکیٹ اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے، بلوچستان کی عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے،

    سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کچلاک تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا سینیٹر اعظم سواتی کو سیکورٹی خدشات کے بنا کچلاک تھانے کے بجائے سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا تھا سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف بلوچستان میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں

    قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا