Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پرویز الہیٰ عمران خان ملاقات کے بعد پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

    پرویز الہیٰ عمران خان ملاقات کے بعد پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ،

    ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پر تجاویز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سامنے رکھیں

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ،ملاقات کے بعد پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل بلا لی گئی عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

    ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ زمان پارک سے روانہ ہو گئے، انکا کہنا تھاکہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں،عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ،

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی۔انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔ 13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔نااہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے۔

  • بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

    بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے صوبوں میں الگ وزارتیں قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس دنیا کی آبادی 8 ارب اور پاکستان کی 23 کروڑ ہوگئی ہے، گزشتہ75 سالوں میں پاکستان کی آبادی 3 کروڑ سے 23 کروڑ ہوگئی، 2030ء میں پاکستان کی آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ اور 2050ء میں 33 کروڑ 80 لاکھ ہونے کا امکان ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے جلد نیشنل ایمرجنسی پلان دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کیا ہے، نیشنل ٹاسک فورس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی طرح بڑھتی آبادی بھی خطرے کی گھنٹی ہے، آبادی بڑھتی ہے تو تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل صوبوں کی ذمہ داری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے لئے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی اہمیت کے ان مسائل پر قومی بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیانیہ کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایسے مسائل پر کھل کر بحث ہونی چاہئے،

    اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کے نتیجے میں قوم نے حال ہی میں بڑی تباہی کا سامنا کیا، تباہ کن سیلاب کے باعث پاکستان میں بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے، ماضی میں پارلیمنٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس کے منظور کردہ اعلامیہ میں اہداف کا واضح تعین ہوا تھا، کانفرنس کے اعلامیہ پر صوبوں کے دستخط بھی ہیں، ان اہداف اور تجویز کردہ اقدامات کی بحالی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم پالیسی سازی، قانون سازی اور بیانیہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مطلوبہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ منصوبہ بندی نے عوام کو اس مسئلے سے آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا پر آگاہی پیدا کرنے اور بیانیہ کی تشکیل میں پاپولیشن کونسل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

  • ایران کے حالیہ بلؤوں اور فسادات میں 47 جاسوسی کی تنظیمیں ملوث: جنرل غلام رضا سلیمانی

    ایران کے حالیہ بلؤوں اور فسادات میں 47 جاسوسی کی تنظیمیں ملوث: جنرل غلام رضا سلیمانی

    تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے تہران میں بسیج فورس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم اور باوقار قوم نے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں ہمیشہ اپنی ذہانت و ہوشیاری کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی ہوشیاری کے نتیجے میں دشمن کی تمام شرمناک و ناپاک سازشیں ناکام ہوئیں اورامریکی و صیہونی حکام نے اس ناکامی کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات اور بدامنی کے واقعات میں ایرانی قوم اور سیکورٹی اہلکاروں نے دشمن کے تربیت یافتہ اور فریب خوردہ عناصر میں فرق کو سمجھتے ہوئے صبر و بردباری کا مظاہرہ کیا اور منطقی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے دشمن کی اس سازش پر بھی پانی پھیر دیا۔

    جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ دشمن اس لئے بوکھلایا ہوا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں کے باوجود وہ اپنے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے بل بوتے پر ہر شعبے میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ہارڈ جنگ کے میدان میں بے بس ہو جانے کی بنا پر ایران کا دشمن ایرانی قوم کو فریب دینے کی غرض سے پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کو ترحیح دیتے ہوئے سافٹ جنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ  23.8 فیصد ریکارڈ

    ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ 23.8 فیصد ریکارڈ

    ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ؛ نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد ریکارڈ کی گئی

    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ماہانہ بنیاد پر پاکستان میں مہنگائی میں 0.76 کا اضافہ ہوا، اور نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ گزشتہ سال نومبر میں افراط زر کی شرح 11.5 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں افراط زر کی شرح 27.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور شہروں میں یہ شرح 21.6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر پیاز، ٹماٹر، خشک میوہ جات اور انڈے مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ چینی، خشک دودھ، چائے کی پتی اور مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران دیہی علاقوں میں پیاز 286 فیصد مہنگا ہوا اور شہری علاقوں میں پیازکی قیمت 285 فیصد بڑھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں دیہی علاقوں میں دال ماش 50.78 فیصد اور شہری علاقوں میں 47.76 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران دیہی علاقوں میں گندم 47.16 فیصد اور شہری علاقوں میں 43.4 فیصد مہنگی ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں چاول، دال مونگ، مسٹرڈ آئل، کوکنگ آئل، گھی بھی مہنگا ہوا، اور ایک سال میں کھانے پینے کی اشیاء 31 فیصد مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے موٹر فیول ریٹ میں 52 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ کرائے 44 فیصد تک بڑھ گئے، کپڑے اور جوتے ساڑھے 18 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس 10 فیصد مہنگی ہوئی، صحت 17 فیصد اور تعلیم 11 فیصد اور تفریحی سہولیات 25 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں، الکوحل اور تمباکو کی قیمت بھی 36 فیصد بڑھ گئی، جب کہ کھانے پینے کی جلد خراب ہونے والی اشیاء 41 فیصد مہنگی ہوئیں۔

  • سائفرکیس،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    سائفرکیس،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    سائفرکیس،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    ایف آئی اے کاافسر طلبی کے سمن لے کر زمان پارک پہنچ گیا ایف آئی اے نے سائفر کیس میں وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا ،تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی ٰافسران شامل ہیں،ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے عمران خان کو اس سے قبل 7نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3نومبر کو طلب کیا گیا تھا.

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

     لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,

  • شیری رحمان کا نام 2022 کی سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

    شیری رحمان کا نام 2022 کی سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

    شیری رحمان کا نام 2022 کی سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

     فائنانشل ٹائیمز کی 25 سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائنانشل ٹائیمز کی جانب سے 2022 کی 25 سب سے زیادہ بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شا مل ہے۔ فائنانشل ٹائیمز نے شیری رحمان کو ’تحمل سے گفت و شنید کرنے والی‘ خاتون کا لقب دے دیا۔ فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجنٹ نے شیری رحمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ COP27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں ماحالیتی تبدیلی کی تباہ کاریون کے حوالے سے کا ایک طاقتور بیان دیا، شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونے والی ناانصافی کو اُجاگر کیا۔ نکولا اسٹرجنٹ کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے بتایا کہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ڈائلاگ کامیاب نہیں ہو رہا، شیری رحمان نے اپنی دلیل کی طاقت سے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ایک فنڈ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے عالمی جنوب میں بہت سے لوگوں کو نئی امید ملی ہے، مجھے امید ہے کہ شیری رحمان ماحولیاتی انصاف اور عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے اپنی مہم جاری رکھیں گی۔

  • امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

    امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

    کراچی : امریکا نے سیلاب سے متاثر کسانوں کے لیے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعلان کردہ امریکی امداد کا حصہ ہے۔

    سیلاب سے متاثرکسانوں کو یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور استعدادکار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

    اس سے چند دن پہلے کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ابھی مکمل طور سے نہیں ہوسکا، ہر ملک موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے یہی سبب ہے کہ ہم ایک سبز اتحاد کے قیام کے ذریعہ سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتھا ۔ امریکی سفیر نے اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات بھی کی۔امریکی سفیر صوبہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام میں مصروف مقامی شراکت داروں، اعلی تعلیمی اداروں کے نمائندوں، مقامی غیرسرکاری تنظیموں کے رہنماوں اور افغان پناہ گزینوں سے بھی ملے۔ اپنے دورے کے موقع پر سفیر بلوم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف شراکت داروں پر مشتمل ایک سبز اتحادکے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلی تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے ذریعہ معاشی ترقی کے فروغ کے لیے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ میں سفیر بلوم نے عوامی شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے ایک پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ یہ سرگرمی مستقبل میں شہر وں میں جنگلات اگانے کے ایک بڑے منصوبہ کی کڑی ہے اور نوجوان کارکنوں کی سربراہی میں آغاز کردہ اس منصوبہ کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، موسمیاتی خطرات کے بارے میں آگاہی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف معاشرتی لچک کو تقویت دینا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وسیع معاشرتی بہبود کے لیے متنوع گروہوں کو قریب لایا جا سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں رواں سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ضرورتمند افراد اور آبادیوں میں نو کروڑ ستر لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ابھی مکمل طور سے نہیں ہوسکا ہے اور ہر ملک موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہم ایک سبز اتحاد کے قیام کے ذریعہ سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں۔امریکی سفیر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنیئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں کے دوران اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح امریکی حکومت کی اعانت سے جاری تدریسی پروگرام معاشی ترقی کی ضروریات کی تکمیل کر رہے ہیں۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • سعودیہ اور سپین کے درمیان بحری جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    سعودیہ اور سپین کے درمیان بحری جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    سعودیہ اور سپین کے درمیان بحری جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلئے گئے.

    سعودیہ اور سپین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت سپین سعودی بحریہ کے لیے بحری جنگی جہاز تیار کرے گا۔ سعودی ویژن 2030 کے مطابق ان جنگی بحری جہازوں کی تیاری مقامی طور پر کیا جائے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق سپین کی جہاز ساز کمپنی ناونتیا کے تیار کردہ یہ بحری جنگی جہاز کثیر الجہت جنگی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔

    سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بارے میں کہا ہے مقصد شاہی بحریہ کوہر طرح کے چلینجوں کے لیے تیار رکھنا ، بحری سلامتی کے لیے صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا اور علاقائی سطح پر سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق سپین کی کمپنی جہاز سازی کا یہ کام سوفیصد مقامی انداز میں کرے گی۔ جہاز میں ایک مربوط جنگی نظام کے علاوہ جہازوں کی مرمت کا نظام بھی سعودی بحریہ کے ساتھ مطابقت کا حامل ہو گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    سعودی فوجی صنعتوں سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ احمد العوھلی نے اس دستخط شدہ ایم او یو کے بارے میں کہا ‘ یہ یادداشت فوجی صنعت میں مقامی ترقی اور خود کفالت کے ویژن 2030 کے طے کردہ اہداف کی طرف پیش رفت ثابت ہوگی۔ واضح رہے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے لیے منعقدہ تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سپین کے وزیر صنعت و تجارت نے شرکت کی۔

  • کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین جبکہ مہنگا ترین شہر سنگاپور اور سستا ترین شہر دمشق  قرار

    کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین جبکہ مہنگا ترین شہر سنگاپور اور سستا ترین شہر دمشق قرار

    کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین جبکہ مہنگا ترین شہر سنگاپور اور سستا ترین شہر دمشق قرار

    برطانوی اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ گروپ (The Economist Group) کے تحقیقاتی اور تجزیاتی شعبے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (The Economist Intelligence Unit) نے رواں برس دنیا بھر کے 174 شہروں میں مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کے جائزے کے لیے سروے کیا ہے۔
    سب سے زیادہ مہنگائی سروے کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں گزشتہ سال کے دوران مقامی کرنسی کے لحاظ سے بنیادی ضروریات کی سہولیات اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اوسطاً 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح گزشتہ 20 سال کی بلند ترین سطح ہے، جس کی وجہ یوکرین میں جنگ اور چین میں کووِڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی لاگت ہے۔

    دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کا شہر استنبول (Istanbul)، ارجنٹائن کا بیونس آئرس (Buenos Aires ) اور ایران کے دارالحکومت تہران (Tehran) میں مہنگائی سب سے زیادہ بڑھی۔ وینزویلا کے شہر کراکس (Caracas) میں تو ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 132 فیصد دیکھی گئی۔ ڈبلیو سی او ایل (WORLDWIDE COST OF LIVING) انڈیکس کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ پیٹرول کی قیمت میں ہوا، پیٹرول کی قیمتوں میں مقامی کرنسی کے لحاظ سے سالانہ اوسطاً 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    مغربی یورپ کے شہروں میں مقامی کرنسی کے لحاظ سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً 29 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ عالمی سطح پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح روس پر عائد تجارتی پابندیوں کے باعث خوراک اور گھریلو سامان کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔ اس کے برعکس آرائشی اور تفریحی سامان اور خدمات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ، جس کی وجہ صارفین کی جانب سے بنیادی ضروریات کر ترجیح دینا ہے۔

    دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں برس بھی سنگا پور دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ نیویارک بھی سرفہرست ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب ، ہانگ کانگ ، لاس اینجلس ، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق (Damascus) ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہرطرابلس (Tripoli)، ایران کا دارالحکومت تہران دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر قرار پایا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کو پاکستان میں غریب پرور شہر کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر بھی اس کی شہرت ایسی ہی ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، اس سے زیادہ سستے شہر دمشق، طرابلس، تہران، تیونس اور تاشقند ہی ہیں۔

  • عالمی یوم ایڈز؛ ایڈز کنٹرول کیلئے قانون میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا. وفاقی وزیر صحت

    عالمی یوم ایڈز؛ ایڈز کنٹرول کیلئے قانون میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا. وفاقی وزیر صحت

    عالمی یوم ایڈز؛ ایڈز کنٹرول کیلئے قانون میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا. وفاقی وزیر صحت

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاق میں قانون لا رہے ہیں۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایڈز کے عالمی دن پرمنعقد سیمینار میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایڈز کے کنٹرول کیلئے قانون کو میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا جس کی جلد منظوری لے لی جائے گی۔

    وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایڈز کے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈز مریض موجود ہیں۔ ملک میں ایڈز کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ لوگ ایڈز کا ٹیسٹ کروانے کو تیار نہیں ہوتے اور زبردستی ٹیسٹ نہیں کروایا جا سکتا۔ اپنوں کی دوری ،نفرت کے باعث لوگ ٹیسٹ کرانے سے گریز کرتے ہیں۔ایڈز کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پینا ڈول کی قیمت میں ہم نے نہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافہ کیا۔ دوا ساز کمپنی نے پروڈکشن بند کردی اس لئے اضافہ کرنا پڑا۔ چند روز میں 20 سے 21 دواؤں کی قیمت کم کردی جائے گی۔ ملک میں دواؤں کے خام مال کی کمی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مہلک مرض سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ایچ آئی وی کا وائرس غیر محفوظ جنسی ملاپ، انجکشن کے ذریعے نشہ آور ادویات کے استعمال اور دیگر ذرائع سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص میں مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یوں وہ آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔