Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کراچی: سولجر بازار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

    کراچی: سولجر بازار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

    کراچی :شہر قائد کے علاقے سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔مرنے والی خاتون کے شوہرکے مطابق ستارہ 9 ستمبرکو لاپتا ہوئی تھی اور اسی دن ہلاک مرد رضوان بھی اپنے گھرسے غائب ہوا تھا۔

    تلاش کے دوران دونوں گزشتہ روز بیہوشی کی حالت میں کلفٹن میں ایک مال کے پاس سے ملے تھے جس پر دونوں کے اہلخانہ انہیں اسپتال کے بجائے اپنے اپنے گھر لے گئے۔

    ذرائع کے مطابق رضوان نے مرنے سے قبل بتایا ہے کہ انہوں نے کیڑے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے لیکن غیرت کے نام پرقتل کے پہلو پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

    دوسری طرف گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات نا کام بنادی۔یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ بسمہ اپنی والدہ کے ہمراہ بینک جا رہی تھی کہ دو مسلح ملزمان نے گلشن کالونی کے قریب ان سے پرس چھیننے کی کوشش کی لیکن طالبہ نے ڈرنے کی بجائے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔

    طالبہ اور ڈاکوئوں کے مابین مزاحمت دیکھ کر شہری بھی مدد کو آگئے اور دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑے جانے کے بعد دونوں ڈاکو ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہے، تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی عائد

    پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی عائد

    لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر سخت پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق ائی جی پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہورسمیت صوبہ بھر میں جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کی شرکت پر سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کوئی بھی ماتحت افسر یا اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کاحصہ نہیں بنے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن ہوگا۔

    مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس قائم رکھیں ۔ کوئی ماتحت افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی بھی نہیں کرے گا اور نہ شرکا کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کا حصہ لے گا، پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا یا کسی بھی جلسے جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

    آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہ ے کہ پولیس کی گاڑیاں اور سامان صرف جلسے اور جلوسوں کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

    مراسلے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا سائٹس پر عوامی خیالات کے لیے پوسٹ کرنا ممنوع ہے ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‏ پولیس وردی کے وقار اور فورس کے مقدس اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری فرائض انجام دینے کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

    لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک نہیں روکے گی، 26 نومبر کو شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں، ساری قوم مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے، سب سے اگلے ہفتے پنڈی میں ملاقات ہوگی۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • لانگ مارچ ختم؛عمران خان نے26 نومبرکو راولپنڈی پہنچنےکی کال دے دی

    لانگ مارچ ختم؛عمران خان نے26 نومبرکو راولپنڈی پہنچنےکی کال دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

    لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک نہیں روکے گی، 26 نومبر کو شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں، ساری قوم مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے، سب سے اگلے ہفتے پنڈی میں ملاقات ہوگی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کرپٹ کہا ہے، میرا سوال ہے کہ ایک دم یہی لوگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹھیک ہو گئے، مان لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی مگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد تو روک سکتے تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ وہ کیا چیز تھی کہ سوا تین سال بعد یہ لوگ اسٹیبلیشمینٹ کے لیے اچھے ہوگے، اسٹیبلیشمینٹ نے سازش نہیں کی مگر ان کو روک تو سکتے تھے، کیا چیز تھی پھر ان کو ہمارے اوپر مسلط کردیا، اب 7 مہینے کے بعد کوئی چیز بتائیں جس میں بہتری آئی ہو۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری فیڈرل پارٹی ہے اور فیڈرل پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے،انہوں نے قانون بدل کر 1100ارب روپیہ ہضم کر لیا ہے، اس پر انہیں جو ہرجانہ ہوگا پاکستانی قوم دیکھے گی۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہ پاکستان کی عدالتوں سے مجھے انصاف کی امید نہیں، اس لیے جیو اور میر شکیل کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کروں گا۔ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے کہا کہ منہ بند کرنے کے لیے میاں بیوی کی وڈیو گھر بھیجی گی اور سینیٹر کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • آرمی چیف کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ

    آرمی چیف کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف میڈیکل سیٹ اپس کے دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی تھیں۔

    راولپنڈی میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

    کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے اسپتال ميں جدید ترین طبی سہولیات کے بارے میں بتایا، آرمی چیف کو بتایا گیا کہ سویلین مریضوں کی سہولت کيلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، آرمی چيف کو اکيڈمک سینٹر ميں لائيو سرجری کے عمل پر بھی بريفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا اور مریضوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال اور جدید ترین بحالی کی خدمات فراہمی کے لیے میڈیکل کور کی تعریف بھی کی۔

  • اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس کے نام رہی؟

    اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس کے نام رہی؟

    اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس نے اٹھائی؟

    اب تک 21 فیفا ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں۔پہلا فیفا ورلڈ کپ 1930 میں یوراگوئے میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی یوراگوئےتھا۔پہلے فیفا ورلڈ کپ میں 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ارجنٹائن کے کھلاڑی گیلرمو اسٹیبل کو حاصل ہے۔پہلے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے یوراگوئے کے کھلاڑی جوس ناسازی کو نوازا گیا۔ دوسرا فیفا ورلڈ کپ 1934 میں اٹلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی اٹلی تھا۔دوسرے فیفا ورلڈ کپ میں 5 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز سپارٹا پراگ کلب کے کھلاڑی اولڈرچ نجلے کو حاصل ہے۔دوسرے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے اٹلی کے کھلاڑی جیوسیپ میزا کو نوازا گیا۔

    تیسرا فیفا ورلڈ کپ 1938 میں فرانس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔تیسرے فیفا ورلڈ کپ میں 7 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی لیونیڈاس کو حاصل ہے۔تیسرے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ بھی برازیل کے کھلاڑی لیونیڈاس کو نوازا گیا۔ چوتھا فیفا ورلڈ کپ 1950 میں برازیل میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح یوراگوئے تھا۔چوتھے فیفا ورلڈ کپ میں 9 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی ایڈمیر کو حاصل ہے۔چوتھے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیِر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی زیزنہو کو نوازا گیا۔

    پانچواں فیفا ورلڈ کپ 1954 میں سوئٹزرلینڈ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ویسٹ جرمنی تھا۔پانچویں فیفا ورلڈ کپ میں 11 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ہنگری کے کھلاڑی سینڈر کوسیس کو حاصل ہے۔پانچویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ہنگری کے کھلاڑی فیرنس پسکس کو نوازا گیا۔ چھٹا فیفا ورلڈ کپ 1958 میں سویڈن میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔چھٹے فیفا ورلڈ کپ میں 13 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز فرانس کے کھلاڑی جسٹ فونٹین کو حاصل ہے۔چھٹے فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی دیدی کو نوازا گیا۔

    ساتواں فیفا ورلڈ کپ 1962 میں چلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔ساتویں فیفا ورلڈ کپ میں چار چار گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیل کے کھلاڑی گارینچا اور واوا، چلی کے کھلاڑی لیونل سانچیز، ہنگری کے کھلاڑی فلورین البرٹ، سوویت یونین کے کھلاڑی ویلنٹائن ایوانوف، دینامو زگریب کے کھلاڑی دڑیزن جرکووک کو حاصل ہے۔ساتویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی گارینچا کو نوازا گیا۔ آٹھواں فیفا ورلڈ کپ 1966 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی انگلینڈ تھا۔آٹھویں فیفا ورلڈ کپ میں 9 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزازپرتگال کے کھلاڑی یوسیبیس کو حاصل ہے۔آٹھویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے انگلینڈ کے کھلاڑی بوبی چارلٹن کو نوازا گیا۔

    نواں فیفا ورلڈ کپ 1970 میں میکسیکو میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی برازیل تھا۔نویں فیفا ورلڈ کپ میں 10 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی جیرڈ مولر کو حاصل ہے۔نویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی پلی کو نوازا گیا۔ دسواں فیفا ورلڈ کپ 1974 میں ویسٹ جرمنی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی ویسٹ جرمنی تھا۔دسویں فیفا ورلڈ کپ میں 7 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ونگر فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑی گرزیگورز لاٹو کو حاصل ہے۔دسویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ڈچ فٹبالر جوہان کروف کو نوازا گیا۔

    گیارواں فیفا ورلڈ کپ 1978 میں ارجنٹینا میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی ارجنٹینا تھا۔گیارویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز ارجنٹینا کے کھلاڑی ماریو کیمپس کو حاصل ہے۔گیارویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی ماریو کیمپس کو نوازا گیا۔ 12واں فیفا ورلڈ کپ 1982 میں اسپین میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔12ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز اٹلی کے کھلاڑی پاولو روسی کو حاصل ہے۔12ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر اوارڈ سے بھی ااٹلی کے کھلاڑی پاولو روسی کو نوازا گیا۔

    13واں فیفا ورلڈ کپ 1986 میں میکسیکو میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ارجنٹینا تھا۔13ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز انگلینڈ کے کھلاڑی گیری لائنکر کو حاصل ہے۔13ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ارجنٹینا کے کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کو نوازا گیا۔ 14واں فیفا ورلڈ کپ 1990 میں اٹلی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح ویسٹ جرمنی تھا۔14ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز اٹلی کے کھلاڑی سالواتور شلاسی کو حاصل ہے۔14ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے اٹلی کے کھلاڑی سالواتور شلاسی کو نوازا گیا۔

    15واں فیفا ورلڈ کپ 1994 میں امریکہ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔15ویں فیفا ورلڈ کپ میں چھ چھ گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز بلگیریا کے کھلاڑی ہرسٹو سٹاک ہاواور اولیگ سالینکو کو حاصل ہے۔15ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیل کے کھلاڑی روماریو کو نوازا گیا۔ 16واں فیفا ورلڈ کپ 1998 میں فرانس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح بھی فرانس تھا۔16ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز کروٹین فٹبالر ڈیور شوکر کو حاصل ہے۔16ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے برازیلین فٹبالر رونالڈو کو نوازا گیا۔

    17واں فیفا ورلڈ کپ 2002 میں ساوتھ کوریا اور جاپان میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح برازیل تھا۔17ویں فیفا ورلڈ کپ میں 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز برازیلین فٹبالر رونالڈو کو حاصل ہے۔17ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے جرمنی کے کھلاڑی اولیور کاہن کو نوازا گیا۔ 18واں فیفا ورلڈ کپ 2006 میں جرمنی میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اٹلی تھا۔18ویں فیفا ورلڈ کپ میں 5 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی میروسلاف کلوز کو حاصل ہے۔18ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے فرانس کے کھلاڑی زین الدین زیدان کو نوازا گیا۔

    19واں فیفا ورلڈ کپ 2010 میں ساوتھ افریکہ میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح اسپین تھا۔19ویں فیفا ورلڈ کپ میں پانچ پانچ گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز جرمنی کے کھلاڑی تھومس ملر، ڈچ فتبالر ویسلے، اسپینشچ فٹبالر ڈیوڈ ویسلے اور یوراگوئے کے کھلاڑی ڈیاگو فورلان کو حاصل ہے۔19ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے یوراگوئے کے کھلاڑی ڈیاگو فورلان کو نوازا گیا۔

    20واں فیفا ورلڈ کپ 2014 میں برازیل میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح جرمنی تھا۔20ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز کولمبیا کے کھلاڑی جیمز روڈریگز کو حاصل ہے۔20ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیئر ایوارڈ سے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونیل میسی کو نوازا گیا۔

    21واں فیفا ورلڈ کپ 2018 میں روس میں کھیلا گیا۔ جس کا فاتح فرانس تھا۔21ویں فیفا ورلڈ کپ میں 6 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر کا اعزاز انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین کو حاصل ہے۔21ویں فیفا ورلڈ کپ میں بیسٹ پلیِئر ایوارڈ سے کوریٹین فٹبالر لوکا موڈریچ کو نوازا گیا۔

  • طیارہ گرنے سے ہلاک شہری کے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے کی پیشکش پر عدالت برہم

    طیارہ گرنے سے ہلاک شہری کے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے کی پیشکش پر عدالت برہم

    طیارہ گرنے سے ہلاک شہری کے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے کی پیشکش پر عدالت برہم

    طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے شہری کے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی پیش کش پر عدالت برہم ہو گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق زیر تربیت طیارہ گرنے سے شہری کی ہلاکت پر پاک فضائیہ کے وکیل کی جانب سے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے معاوضہ کی پیش کش پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل کو کلائنٹ سے مشاورت کے لیے مہلت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پاک فضایئہ کے خلاف 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ جون 2014ء میں پاک فضایئہ کا طیارہ بلدیہ ٹاؤن میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں موٹر مکینک ساجد ریاست اور علی اکبر نامی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق
    درخواست گزار کے مطابق میرا بیٹا موٹر مکینک اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ طیارہ یوسف گوٹھ میں میرے بیٹے ساجد ریاست کی ورکشاپ پر گرا تھا۔ پاک فضایئہ کے وکیل کی جانب سے متوفی کے ورثا کو صرف 2 لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کی پیش کش پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ کے شادی ہال کا ریکارڈ منگوائیں؟۔ 30 ، 30 لاکھ روپے تقریبات کے وصول کرتے ہیں۔ آپ ہمیں سخت حکم جاری کرنے پر مجبور نہ کریں۔ عدالت نے پاک فضائیہ کے وکیل کو کلائنٹ سے مشاورت کے لیے مہلت دے دی۔

  • راوی روڈ سبزی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقب زنی کا ڈراپ سین

    راوی روڈ سبزی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقب زنی کا ڈراپ سین

    لاہور:راوی روڈ سبزی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقب زنی کا ڈراپ سین،اطلاعات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے سبزمنڈی میں ایک بہت بڑی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ واردات میں ملوث مدعی کا سگا بھائی افتخار سابقہ ملازمان ولایت علی اور ندیم سمیت گرفتار کر لیا،

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق لاہور کے علاقے سبز منڈی میں‌ شہری شہزاد کی آڑھت میں گزشتہ روز ڈیڑھ کروڑ مالیت کی واردات ہوئی،یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ شہزاد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دی تھی،

    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،

    ایس پی عثمان ٹیپو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کرلیا گیاہے، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو کا مزید کہنا تھاکہ اس سلسلے میں‌ مزید کارروائی جاری ہے

    یاد رہےکہ پچھلےچند دنوں سےلاہوراوراس کے مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہےاورپولیس فی الحال تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے،عوام الناس پریشان ہیں اور پولیس اورامن وامان نافذ کرنےوالے اداروں کی نااہلی پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں‌

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

    بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

    بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

    گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی۔ پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔


    بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔ شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق
    ایک صارف نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ؛ یونیورسٹی آف گجرات بی ایس ماس کمیونیکیشن کی لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کر دی ۔ ڈاکو پرس چھیننے لگے تو اس بہادر لڑکی نے نا صرف ڈوکوں کو پکڑا بلکہ ان سے پسٹل بھی چھین لیا جبکہ اس حوالے سے صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی بسمہ شاہد نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی. جو بہت بڑی بہادری کا کام ہے لہذا ایسی لڑکی سراہا جانا چاہئے.

  • شیخوپورہ میں کارپرفائرنگ سےدوافراد کے جاں بحق:واقعہ کا نوٹس

    شیخوپورہ میں کارپرفائرنگ سےدوافراد کے جاں بحق:واقعہ کا نوٹس

    شیخوپورہ: (محمد طلال سے)قائم مقام آئی جی پنجاب کنورشاہ رخ نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سےدوافراد کےجاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہےیہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس واقعہ کے بعد قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

    شیخوپورہ سے باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نےملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام آئی جی پنجاب کنورشاہ رخ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

    قائم مقام آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اس سلسلے میں تمام سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ مانانوالہ خالد شہید چوک مانانوالہ روڑ پر کار میں سوار افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 مانانوالہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

    موقع پر جاں بحق علی بیگ ولد اکرم بیگ 22 سال اور رضوان بیگ ولد لیاقت بیگ 30 سال کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں ساجد ولد محمد اقبال 25 سال اور ملک اسامہ ولد صابر حسین 23 سال شامل ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  •  وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا

     وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا

     وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا۔ بیشتر افسران اسلام آباد میں تعیناتی کے بجائے فارن پوسٹنگ کے لئے کوشاں ہیں۔ وزارت کو ایک جانب اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب اعلی عہدوں پر اہلیت کی بنیاد پر تعیناتی بھی مسئلہ بن گئی ہے۔ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر باضابطہ سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی گزشتہ ایک ماہ سے زائد وقت سے التواء کا شکار ہے. سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی نہیں ہو سکی اور فارن سیکرٹری کا اہم ترین عہدہ ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے.

    نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہو نا تھی جو ابھی تک نہیں ہو سکی. سینئر آفیسرجوہر سلیم کو گزشتہ ایک ماہ سے زائد وقت سے قائم مقام سیکرٹری خارجہ کا چارج دیا گیا۔ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وہ اس وقت سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں. ترکی میں ان کی جگہ جنید یوسف کو نیا سفیر لگایا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے سینئر افیسر اسد مجید خان نے امریکہ میں 11 جنوری 2022 کو اپنی تین سالہ مدت پوری کی لیکن نامزد سفیر سردار مسعود خان کی آمد تک وہ 24 مارچ تک واشنگٹن میں ہی رہے اور اب برسلز میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ لیکن سائفر اسکینڈل میں نام آنے کے باعث سیکرٹری خارجہ کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئے ہیں ۔

    تیسرے سینئر آفیسر چین میں پاکستانی سفیر معین الحق ہیں جو سیکرٹری خارجہ بننے کے لئے موزوں ہیں ۔ اب وزیر اعظم ان افسران میں سے سیکرٹری خارجہ تعینات کریں گے ۔ وزارت خارجہ کا سب سے اہم مسئلہ ترجمان دفتر خارجہ کی تعیناتی ہے ۔ ترجمان مقرر ہو نے کے بعد افسران کی ترجیح فوری کسی اہم ملک میں سفیر مقرر ہونا ہے ۔ جس کے بعد ابھی تک وزارت خارجہ کا کوئی بھی ترجمان اپنی روایتی مدت بھی پوری نہیں کرتا اور بیرون ملک تعیناتی کا منتظر رہتا ہے ۔ وزارت خارجہ میں مختلف ادوار میں ایسے بھی ترجمان مقرر ہو ئے جو تین تین ماہ رہے ۔ جو دنیا بھر میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا۔ مسعود خان ، محمد صادق ،جلیل عباس جیلانی ،تہمینہ جنجوعہ ،معظم خان ، محمد نعیم ،تسلیم اسلم ،اعزاز احمد چوہدری ،نفیس زکریا ،ڈاکٹر محمد فیصل ،زاہد حفیظ ،عائشہ فاروقی ،عاصم افتخار ترجمان دفتر خارجہ رہے اور پھر مختلف ممالک میں سفیر تعینات ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق
    مسعود خان ،تسلیم اسلم ،نفیس زکریا ،ڈاکٹر فیصل جیسے افسران نے پاکستان کی فارن پالیسی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور میڈیا کے ساتھ انٹرایکشن اور پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں اب پہلی بار ہوا کہ ترجمان کے لئے دو عہدے بنا دیئے گئے ۔ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کر دی گئیں۔ جبکہ مس صائمہ سید نائب ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دی گئیں ممتاززہرا بلوچ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں. ممتاز بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں. دفتر خارجہ کے اعلی اور قابل افسران نے ہمیشہ روایت رکھی کی کہ نئے ترجمان کو میڈیا کے ساتھ متعارف کرایا جاتا ہے ۔ آف دی ریکارڈ بریفنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے. اور اپنی ترجیحات سے میڈیا کوآگاہ کیا جاتا ہے. نفیس زکریا ،ڈاکٹر فیصل اور تسلیم اسلم نے اس روایت کو برقرار رکھا. مگر اس روایت کو اب ختم کردیا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے سابق ترجمان عاصم افتخار فرانس میں سفیر کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں اور کئی دن تک یہ اہم عہدہ بھی خالی رہا اور نئے ترجمان کی تقرری میں بھی تاخیر کی گئی. انہوں نے جانے سے قبل میڈیا کے ساتھ نئی ترجمان کا تعارف تک نہیں کرایا اور نہ ہی کسی قسم کے انٹر ایکشن کا اہتمام کیاگیا۔جس کی وجہ سے ترجمان اپنی پہلی پریس بریفنگ میں متعدد سوالوں کا جواب نہ دے سکیں ، اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیساتھ گزشتہ روز پہلی پریس کانفرنس بھی مس مینجمنٹ کا شکار رہی. اور اس فورم پر بھی پاکستان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔