Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ

    امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ

    امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ

    امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اداکارہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ اسٹوڈیو کے باہر پارکنگ ایریا میں کی گئی تاہم اداکارہ اور ان کے شہور اس حملے سے بال بال بچ گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈینس رچرڈز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے جیسے ہی اسٹوڈیو کی کار پارکنگ میں پہنچے تو گاڑی پارک کرنے کیلئے جگہ تلاش کرنے کے دوران اچانک ان کی گاڑی کے پیچھے موجود دوسری گاڑی میں سوار شخص نے غصے میں چیخنا شروع کر دیا۔ مذکورہ نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی اداکارہ کی گاڑی کے آگے لانے کی کوشش کی اداکارہ کے شوہر نے ملزم کو جگہ دی تاہم پھر بھی اس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر ڈالی۔
    غیرملکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے ڈینس رچرڈز گھبرا گئیں اور اسٹوڈیو میں داخل ہوئیں جس کے بعد کریو ممبر نے گاڑی پر گولی کا نشانات دیکھ کر فوری پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ خیال رہے کہ لاس اینجلس کی پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس متحرک ہو چکی ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ روز کے دوران 7 لسٹڈ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 2 لسٹڈ منشیات فروش اور 5 لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 15 کلو زائد تیار مضر صحت گٹکا ماوا، 15 پیکٹس تمباکو، چھالیہ، پیکنگ کا سامان، 210 گرام آئس، چرس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ملزمان عادی منشیات و گٹکا ماوا فروش ہیں اور قبل از بھی منشیات و گٹکا ماوا فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ،گرفتار منشیات فروشوں میں شفیق اللّٰہ عرف شیرا افغانی ولد عاشق اللّٰہ اور محمد احسان ولد محمد اشتیاق شامل ہیں ،جبکہ گٹکا ماوا فروش ملزمان میں مستقیم عرف منا، مزمل، راشد عرف گدا، ناصر احمد اور محمد اضغر شامل ہیں۔

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مختیار کار منگھوپیر گوٹھ آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں 7 شناخت شدہ ملزمان کو نامزد جبکہ 40 دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے .ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں مختیار کار گوٹھ آباد نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم، اور مختیار کار اعجاز چانڈیو پر حملے میں 7 ملزمان امان ولد عارب ،نبی بخش ولد عارب ،بخت شیر ولد امان ,بلاول ولد امان ،شیر علی ولد امان ،ندیم ولد نبی بخش ،امتیاز ولد نبی بخش سمیت دیگر 40 ملزمان کو شامل کیا ہے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے میں مختیار کار منگھوپیر اعجاز چانڈیو جاں بحق، قاضی فاروق اور ایکسیویٹر ڈرائیور عالم شاہ زخمی ہوا تھا تھانہ سرجانی ٹاؤن میں واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 1699/22 بجرم دفعہ 47/148/149/427/353/324/302/34 7ATA درج کیا گیا ہے

  • عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،مریم اورنگزیب

    عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کردیا

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان خان بہت ہوگیا ، فارن فنڈنگ ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا، عمران خان نےگھڑی 2 کروڑروپے کی خریدی ، ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچی ،پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور ڈکلیئر نہیں کیے گئے،پاکستان ، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں ، رسیدیں تو دینا پڑیں گی،گھڑی 2 کروڑروپے کی لی، 28 کروڑ کی بیچی، پیسے پاکستان فرح لائیں ؟ ڈکلئیر نہیں کیے ،عمران خان اعلان نہ کریں ، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،عمران خان عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی جاری کریں

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب خانزادہ ، جیو اور میر ابراہیم کا کیا قصور؟ عمران خان بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون اور کیسے لایا؟عمران خان کے ہینڈلرز فرح خان اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں،دوسروں پر الزمات ، رنگے ہاتھوں پکڑے جاو تو بے بنیاد الزام،الزامات پرسیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو ؟ خود پر ثابت ہو تو بے بنیاد کی گردان ؟ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

     شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ

  • پنجاب کا سب سے بڑا ونٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے

    پنجاب کا سب سے بڑا ونٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے

    پنجاب کا سب سے بڑا ونٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے

    ینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑاو نٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے جس کا گرینڈ افتتاح کل 17نومبر کو ہوگا۔ ونٹر فیملی میلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور اس ایونٹ سے بچے ،خواتین اور شہری لطف اندوز ہوں گے۔ ونٹر فیملی میلہ میں لاہور کے روایتی کھانوں کے لئے بہترین فورڈ کورٹ اور ریستوران بنائے گئے ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے یہ بات آج جیلانی پارک میں ونٹر فیملی میلہ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ ونٹر فیملی میلہ میں روزانہ 20سے 25ہزار لوگ شریک ہوں گے اور ویک اینڈ پر شرکاء کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر فیملی میلہ کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ صوبے کی تاریخ کا بہترین ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیلانی پارک میں میگا ایونٹ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو پارکس اور گرؤنڈزکی طرف راغب کرنا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شاہدرہ، بابوصابو انٹرچینج اور گجومتہ کے داخلی راستوں کو بہتر بنانے کی سکیموں پر تیز ی سے کام جاری ہے۔ گلشن راوی بند روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لئے انڈر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شہر کے پارکوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت لائٹس کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ایک سوال کے جواب میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ شہر کو خوبصوت بنانے والے مالیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور پی ایچ اے احکام کو کہا گیا ہے کہ مالیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے متعلقہ یونین کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں۔پی ایچ اے کے ریونیو کے معاملات بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری ہورہی ہے اور پی ایچ اے کے ریونیو بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں

  • بچوں کے لئے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہوں. اسد خٹک

    بچوں کے لئے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہوں. اسد خٹک

    وینا ملک کے سابق شوہر کی ایک سال بعد بچوں سے ملاقات؛ اسد خٹک نے کہا بچوں کے لئے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہوں.

    وینا ملک نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق شوہر اسد خٹک کی ایک سال بعد بچوں سے ملاقات کرادی۔ سندھ ہائی کورٹ میں بچوں کو پیش کرنے سے متعلق فیملی کورٹ کے حکم کے خلاف ویناملک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے والد اسد خٹک سے بچوں کی 2 گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔
    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے معاملے میں والدین بہترین جج ہوتے ہیں، عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کریں۔ عدالتی حکم پر وینا ملک نے اپنے سابق شوہراسد خٹک کی ایک سال بعد بچوں سے ملاقات کرادی۔ عدالتی حکم پر اداکارہ اورماڈل وینا ملک بچوں کی والد اسد خٹک سے ملاقات کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    ایک سال بعد عدالتی احاطے میں بچوں کی والد سے 2 گھنٹے ملاقات کرائی گئی۔ اسد خٹک بچوں کیلئے تحائف بھی لائے تھے۔ بیٹی امل خان تو والد کے ساتھ بیٹھی رہیں لیکن بیٹا ابرم خان والدہ سے چمٹا رہا۔ طویل عرصے بعد بچوں سے مل کر اسد خٹک انتہائی خوش نظرآئے، انہوں نے کہا کہ دو تین سال بعد بیٹی گود میں سوئی تو بہت اچھا لگا، بچوں کے لئے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ وینا ملک نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔

  • اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی

    اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی

    موجودہ عہد کے نوجوانوں کی وہ عام عادت جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی ہے.

    آج کل اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال بہت عام ہے جس کے نتیجے میں ایک ارب سے زائد نوجوانوں کو قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے۔ یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے. دی گارڈین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرنل بی ایم جے گلوبل ہیلتھ میں شائع تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ 12 سے 34 سال کے 24 فیصد افراد ہیڈفونز، ائیر فونز، ائیر بڈز یا مختلف جگہوں پر موسیقی کو غیرمحفوظ والیوم لیول پر سنتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2019 میں بتایا تھا کہ نوجوانوں کی قوت سماعت کو ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فونز، ہیڈ فونز اور ائیر فونز کے باعث خطرے کا سامنا ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا کہ محض ایک بار بھی غیرمحفوظ والیوم لیول پر موسیقی سننے سے قوت سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ ایسا بار بار کرنے سے سماعت میں تبدیلیاں آنے لگتی ہیں۔ محققین کے مطابق اس عادت کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ قوت سماعت سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    تحقیق کے دوران دنیا بھر میں موسیقی سننے کی عادت کا جائزہ لیا گیا۔ اس مقصد کے لیے محققین نے ڈیوائسز سے پرشور آواز میں موسیقی سننے کی عادت پر 2000 سے 2021 کے دوران ہونے والی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔ ایسی 33 تحقیقی رپورٹس میں 18 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ محققین نے تخمینہ لگایا کہ 23 فیصد بالغ افراد اور 27 فیصد نوجوان ڈیوائسز سے غیرمحفوظ والیوم لیول پر موسیقی سنتے ہیں۔

    انہوں نے انتباہ کیا کہ یہ تخمینہ غلط بھی ہوسکتا ہے مگر ان اعدادوشمار کے مطابق 67 کروڑ سے ایک ارب 35 کروڑ افراد کو آنے والے برسوں میں قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ محققین نے کہا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود ہے مگر ڈیوائسز یا مختلف جگہوں پر بہت زیادہ تیز آواز میں موسیقی سننے کی عادت قوت سماعت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس حوالے سے پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

  • عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے؟ شازیہ مری

    عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے؟ شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سوا ارب روپے کا تحفہ پینتیس کروڑ میں بیچ دیا گیا،گھڑی قوم کی ملکیت تھی بنی گالا محل نہیں تھا،انتہائی قابل احترام شخصیت کے دیئے ہوئے تحفے کو بیچتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی عمران خان کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ کی تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا،عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے ،نالائق وزیراعظم نے ملک کے توشہ خانہ کو نیلام گھر بنا دیا، سابق صدر اور وزرائے آعظم نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے گاڑیاں خریدی تو جرم بن گیا،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ لی عمران خان نے جوگھڑی لی وہ کس نے بیچی ؟ پنجاب میں تبادلے اور تقرریاں کون کرتا تھا؟ فرح خان نے 45کروڑ روپے کی گھڑی بیچی ،عمران خان کی سیاست یوٹرن پر مبنی ہے،عمران خان نے سائفر پر یوٹرن لیا،عمران خان نے امریکی سازش سے متعلق بھی قوم کو گمراہ کیا،عمران خان نے ہروہ کام کیا جو پاکستان کی ریڈ لائن ہے، عمران خان نے خود پر جھوٹا حملہ کروایا یا ہوا؟

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

  • پشاور بی آر ٹی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، چیئرمین نیب

    پشاور بی آر ٹی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے.

    چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور 6 ماہ میں کسی نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین نیب آفتاب سلطان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نیب کو کچھ انکوائریز ریفر کی گئی تھیں جن پر تحقیقات کی رفتار سست ہے، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر سے متعلق نیب کو انکوائری کرنے کا کہہ رکھا ہے، ایسے لگ رہا جیسے کچھ لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تو بی آر ٹی کیس بند تھا لیکن ہم کیس کو 6 ہفتے سے دیکھ رہے ہیں اور پیشرفت ہوئی ہے، تاریخ نہیں دے سکتا۔ بینک آف خیبر سے متعلق اسٹیٹ بینک کو لکھا ہوا ہے، انکا جواب آئے گا تو آگے بڑھیں گے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نیب کے جو افسران کیسز کو سرد خانے میں رکھنے کے ذمہ دار ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے، معلوم ہے کہ کچھ کیسز میں بہت زیادہ کرپشن ہے لیکن تحقیقات سست روی کا شکار ہیں، بی آر ٹی کیس کو 4 سال ہوچکے ہیں، اس لیے ٹائم فریم طے کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے بی آر ٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈائیریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم وٹو کو طلب کر لیا گیا تھا. نیب نے تفتیش اور تحقیقات کے سلسلے میں سلیم وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کیا، جن سے پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلیم وٹو ڈی جی پی ڈی اے رہے اور اسکے علاوہ بی آر ٹی پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ایویلئیویشن کمیٹی کے کے چئیرمین بھی رہے۔ اعلامیے میں لکھا گیا تھا کہ بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایوالیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق کئی اہم معاہدے بھی کئے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے کو 17 اکتوبر دن گیارہ بجے پشاور دفتر میں بذات خود حاضر ہونا ہوگا۔

  • بس بہت ہوگیا،عمران خان کا جیواور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

    بس بہت ہوگیا،عمران خان کا جیواور شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی کاروائی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا! کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اورعالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    عمران خان جواب دیں کہ جوتحفے سعودی ولی عہد نے دیے وہ عمر فاروق کے پاس کیوں ہیں؟ شاہزیب خانزادہ
    دوسری جانب شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ سوال پوچھنا ہمارا فرض ہے، ہم نے عمران خان صاحب سے سوالات پوچھے ہیں، عمرفاروق ظہور کا اپنا موقف ہے ،عمران خان نے عمر فاروق سے متعلق کہا کہ وہ فراڈ ہیں ،عمران خان جواب دیں کہ جوتحفے سعودی ولی عہد نے دیے وہ عمر فاروق کے پاس کیوں ہیں،عمران خان یہ نہیں بتارہے کہ تحفے فراڈ آدمی کے پاس کیسے پہنچے؟ ہم نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جواب دینے کا موقع دیا، عمران خان جہاں مقدمہ کرنا چاہتے ہیں کریں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو ٹی وی پر شاہزیب خانزادہ نے پروگرام کیا تھا جس میںعمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آئے تھے،عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

  • توہین مذہب کیس؛ شیخ رشید اور راشد شفیق بے گناہ قرار

    توہین مذہب کیس؛ شیخ رشید اور راشد شفیق بے گناہ قرار

    شیخ رشید اور راشد شفیق توہین مذہب کیس میں بے گناہ قرار دے دیئے گئے.

    سعودی عرب میں وزراء کے خلاف نعرہ بازی وار مذہبی منافرت کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ مسجد نبوی کے افسوس ناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر لاہور ہوئی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

    شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں کیس کے تفتیشی افسر نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جبکہ شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں درج توہین مذہب کا مقدمہ بھی خارج کر دیا گیا. عدالت کی جانب سے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ اپریل کے ماہ کے آخر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کے وفد کے دو ارکان وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے نارکوٹیکس شاہ زین بگٹی کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حامیوں نے نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی اور اس کی ملکی و غیر ملکی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اس احتجاج سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

    اس واقعے پر پاکستان میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جبکہ اس مقدمے میں کہا گیا کہ ‘عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قرآن کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔’