Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پولیس اوردیگر محکموں کیلئے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری

    پولیس اوردیگر محکموں کیلئے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری

    پولیس اوردیگر محکموں کیلئے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں دینے کیلئے انقلابی فیصلہ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پولیس اوردیگر محکموں کیلئے1200ڈرون کیمرے خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں پبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں دینے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔صوبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کوجدید بنائیں گے اورصرف پولیس کیلئے ایک ہزار سے ڈرون کیمرے لئے جائیں گے۔ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے میں جدید پولیسنگ سسٹم کو فروغ دیں گے اور پٹرولنگ پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے میں سٹریٹ کرائم اوردیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں ڈرون کیمرے ممدو معاون ثابت ہوں گے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے جلسے، جلسوں خصوصاً محرم الحرام اورمذہبی تہواروں کی موثر مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2021 کے دوران مینار پاکستان میں خاتون کے ساتھ انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،ڈرون کیمروں کے مدد سے پارکس اور تفریحی مقامات کی مانیٹرنگ سے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوگی اور پارکس اورتفریحی مقامات کی موثر نگرانی کی جاسکے گی اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ فوری رپورٹ ہوگا اورمتعلقہ محکمے بروقت رسپانس دے سکیں گے۔ نائٹ ویژن ڈرون کیمروں سے رات کو بھی امن وامان کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب کی پیشگی معلومات کا حصول ممکن ہوگا۔دریاؤں میں پانی کے فلو کو 24گھنٹے مانیٹر کیا جاسکے گا۔

    سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کیاجائے گا۔امدادی سرگرمیوں خصوصاً ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء کی متاثرین تک فراہمی میں بھی ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ آتشزدگی،زلزلے یا کسی اورقدرتی آفت کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی سے متاثرہ علاقے میں بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ زرعی شعبہ ڈرون ٹیکنالوجی سے بے پناہ مستفید ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑے ڈرونز کے ذریعے فصلوں پرزرعی ادویات کاموثر انداز میں سپرے ممکن ہوگا۔ٹڈی دل اوردیگرحشرات کا وقت سے قبل خاتمہ کیا جاسکے گااور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ فصلوں کی پیداوار کا درست تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی۔ سالٹ رینج میں کان کنی کے علاقے میں مائینگ سرگرمیوں کی سرویلنس ہوسکے گی اورآن گراؤنڈ کام کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔شجرکاری کے دوران لگائے گئے درختوں کی اصل تعداد کا تخمینہ ڈرون ٹیکنالوجی سے لگایا جاسکے گا۔ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران زندگیاں بچانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیوکے حوالے سے ڈرون کیمروں کی مدد سے زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اوراس پروگرام پر عملدر آمد کیلئے پنجاب میں علیحدہ ونگ بنایا جائے گا۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں عملے کو چینی کمپنی سے تربیت دلوائی جائے گی۔

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پولیس اورمتعلقہ محکموں کو ڈرون کیمرے لینے کیلئے حتمی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنی ضروریات کے مدنظر رکھ کر فائنل رپورٹ جلد پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول پنجاب کی تاریخ کا منفرد اورجدید ترین پروگرام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں چین کی ڈرون ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی Da-Jiang Innovations(DJI) کے وفدنے ملاقات کی۔وفد میں لائی مین یاک(Mr. Lai Man Yuk)، کولٹ چن(Mr. Colt Chen)،لومن ژاؤ(Mr. Lumen XU)، ہونگ جینگے ژانگ(Mr. Hongjingye Zhang)، مین یاک لائی(Mr.Man Yuk LAI)، زین وین لیان(Mr. Zhenwen Lian)، الیسٹرکونگ(Mr. Alistair KUNG) شامل تھے۔چینی کمپنی کے وفدنے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کوڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان،قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس کنور شاہ رخ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری آبپاشی،ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر،ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    16 نومبر، 2022: بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کا  آج کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاح ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سٹالز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے پویلین میں نمائش کے لیئے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیئے کوشاں ہے تاکہ پاکستان کے فضائی دفاع کو جدید، موثر اور ناقابل تسخیر  بنایا جا سکے۔” سربراہ پاک فضائیہ نے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبوں میں پہلے سے موجود اور نئی ابھرتی ہوئی اور ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے جامع منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو پاک فضائیہ کے فلیگ شپ پراجیکٹ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جو پاک فضائیہ کی سر پرستی میں جاری سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے۔ NASTP کے بارے میں اپنا وژن اور مجموعی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک ہوگا، اور ڈیزائن، تحقیق و ترقی اور ابھرتے ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا جس سے ہوا بازی، سپیس، آئی ٹی اور سائبر ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق، اختراع اور ترقی کو فروغ دے کر ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی فوائد حاصل کیئے جاسکیں گے۔”

    اس چار روزہ ایونٹ کے دوران پاک فضائیہ اپنے پویلین میں اپنی جدید ایرو اسپیس، ایویونکس، سائبر اسپیس اور ان سے تعلق رکھنے والی دیگر ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں شامل نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) پراجیکٹ اس ایونٹ میں حاضرین کی توجہ کا مرکز ہےجو کہ پاک فضائیہ کی جانب سے صنعت اور تعلیمی شعبوں میں ربط کے قیام  کے لیئے ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہوا بازی، اسپیس اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراع کے فروغ کے لیئے ضروری عناصر سے لیس ملکی سطح پر ایک بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

    اس پراجیکٹ میں پہلے قومی ایرو اسپیس کلسٹر اور یونیورسٹیوں اور علاقائی سطح پر ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام شامل ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں فضائی کمیونیکیشن سسٹمز، ہوا سے ہوا میں کام کرنے والی اور ایئر سیکیور نیٹ ورکس کی حامل ٹیکنالوجیز، ایئر اور گراؤنڈ سی-2 صلاحیتوں کے حامل آلات، موونگ میپ سیچویشنل اوئیرنیس ڈسپلیز، ملٹی پلیٹ فارم ایویونکس انٹیگریشن، ایئر کرافٹ ڈویژن، مائیکرو جیٹ انجن ڈویلپمنٹ اور سمولیشن ڈویژنز بھی نمائش پذیر ہیں۔

    تقریب کو پذیرائی دینے کے لیئے پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتکاروں، او ای ایمز، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے فخر پاکستان جےایف-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر بھی سٹیٹک ڈسپلے میں نمائش کے لیے پیش کیئے گئے ہیں۔نمائش میں 57 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ماہرین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیات سمیت سول اور عسکری حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    قبل ازیں آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اورکمانڈر آذربائیجان ائیر فورس  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ہوا بازی کی صنعت میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظاہر ہے۔

    بعد ازاں آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف نے بھی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ معزز مہمان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں پہلے سے قائم دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوغیرقانونی تعمیرات پرحتمی نوٹس جاری

    پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوغیرقانونی تعمیرات پرحتمی نوٹس جاری

    پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوغیرقانونی تعمیرات کرنے پرحتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوسات یوم میں آرچرڈ اسکیم میں اپنے فارم ہاؤس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحتمی نوٹس جاری کیا۔

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ سواتی غیر قانونی تعمیر کئے گئے بیسمنٹ فوری ختم کرائیں،مجموعی طور پر چار غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری مراسلہ میں نشاندہی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق غیر قانونی گراؤنڈ فلور، دوعدد بیسمنٹ اورگارڈ رومزسات یوم میں ختم نہ کئے گئے تو سی ڈی اے انفورسمنٹ جاکر مسمار کرائے گا-

    تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے،قمر زمان کائرہ

    میڈیا ذرائع کے مطابق تین سال سے زائد عرصہ سے سی ڈی اے متعدد مرتبہ نوٹسز بھیج چکا مگر عملدرآمد نہ کیا گیا،پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی۔

    مراسلہ میں اعظم سواتی کی اہلیہ کوکہا گیا ہے کہ اگر اس مرتبہ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات ختم نہیں کیں تو پھر نقصان کی وہ خودزمہ دار ہوں گی،سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے 19 نومبر 2018کو اس غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ بھیجی تھی۔

    اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج،انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

  • مولانا غلام رسول مہر  صحافی و مصنف ,16 نومبر یوم وفات

    مولانا غلام رسول مہر صحافی و مصنف ,16 نومبر یوم وفات

    تشنہ لب بر ساحل دریا ز غیرت جاں دہم
    گربہ موج افتد گمان چین پیشانی مرا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مولانا غلام رسول مہر صحافی و مصنف ,16 نومبر یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کے نامور ادیب، صحافی، مورخ اور مترجم مولانا غلام رسول مہر 15 اپریل 1895ء کو جالندھر کے ایک گائوں پھول پور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی پھر چند برس حیدرآباد (دکن) میں ملازمت کے بعد لاہور واپس چلے آئے اور تمام عمر اسی شہر میں بسر کی۔ مولانا غلام رسول مہر نے صحافت کا آغاز روزنامہ ” زمیندار” سے کیا پھر انہوں نے عبدالمجید سالک کے ساتھ مل کر روزنامہ انقلاب نکالا۔ اس اخبار سے وہ اس کی بندش 1949ء تک وابستہ رہے۔” انقلاب” کے بند ہوجانے کے بعد مولانا غلام رسول مہر نے پوری زندگی تصنیف و تالیف میں بسر کی۔ انہوں نے مذہب‘ سیاست‘ تہذیب‘ تمدن‘ ادب اور سیرت نگاری پر 100 سے زیادہ کتب یادگار چھوڑیں۔

    16 نومبر 1971ء کو اردو کے یہ بلند پایہ ادیب‘ صاحب طرز انشا پرداز‘ عظیم صحافی‘ صاحب فکر ، مورخ اور صاحب نظر نقاد مولانا غلام رسول مہر لاہور میں وفات پاگئے۔ وہ مسلم ٹاؤن قبرستان لاہور میں آسودہ خاک ہیں ۔

  • 16 نومبر 1971 ،وقار یونس کا یوم پیدائش

    16 نومبر 1971 ،وقار یونس کا یوم پیدائش

    16 نومبر 1971 ،وقار یونس کا یوم پیدائش

    پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر وقار یونس 16 نومبر 1971 میں بورے والا ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 15 نومبر 1989ء کو بھارت کے خلاف ہوا۔اس کے 6 ماہ کے اندر اندر وہ سب سے زیادہ خوف اور دہشت پھیلانے والے فاسٹ بائولر بن گئے۔

    وسیم اکرم کے ساتھ ان کی جوڑی کرکٹ کی دنیا کی سب سے خوفناک جوڑی سمجھی جاتی تھی۔وقار یونس نے مجموعی طور پر87 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور 8788 رنز کے عوض 373 وکٹیں حاصل کیں ،۔ انہوں نے 262 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 2117 رنز کے عوض 416 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہے۔

    حکومت پاکستان نے وقار یونس کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا ہے۔

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 836 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پرہیں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔

    سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرلیں

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

    منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی خسارے کا شکارہوگیا

  • توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی،عمران خان کا اعتراف

    توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی،عمران خان کا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ کابینہ ارکان ضمانت پر ہیں،انہوں نے حکومت میں آتے ہی خود کو این آر او دیا،

    لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ لڑرہے ہیں وہ معاشرے تباہ ہوجاتےہیں جہاں انصاف نہیں ہوتا،امیر ممالک اس لیے خوشحال ہیں کیونکہ وہاں کرپشن نہیں ہے ان کے پاس ملک چلانے کاکوئی ویژن نہیں ان 2خاندانوں کے اقتدارمیں آنے کے بعد ملک نیچے گیا،75فیصد چانس ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا،انہوں نے صاف نیت سے ملک میں کوئی کام نہیں کیا،یہ ہروقت میرے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈہ مہم شروع کردیتے ہیں،انصاف کےنظام سےمجھےکوئی امید نہیں،جیوگروپ کیخلاف لندن میں کیس کروں گا،

    قبل ازیں لاہور میں زمان پارک میں عمران خان سے صحافیوں نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تیزی سے مسلط ہوتی تباہی کے قدم روکنے کیلئے ناگزیر ہے امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے قتل کی کوشش اور حقیقی آزادی مارچ کو خون میں نہلا کر راستہ صاف کرنے کی کوششیں خاک میں ملیں کرپشن، منی لانڈرنگ، ملک کو بدعنوانی کی لعنت کا شکار کرنے والوں کو مسلط کرکے قوم کو ان کی اطاعت پر مجبور کیا جا رہا ہے سازش و جبر کا ہر سطح پر مقابلہ کیا آئندہ بھی پوری قوت سے سامنا کریں گے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر امڈ رہا ہے ، پر امن جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام پر مسلط بے مہار گروہ سے قوم کو آزاد کریں گے

  • تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے،قمر زمان کائرہ

    تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے،قمر زمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیارات نہیں تھے،

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ میرے خلاف عدم اعتماد لائیں، پنجاب میں جو تماشا لگا وہ بھی سب کے سامنے ہے،8 سال تک عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بھاگتے رہے،عمران خان پر ہونے والے حملے کی پوری قوم نے مذمت کی،عمران خان پر فائرنگ کرنے والا موقع سے پکڑا گیا ، عمران خان کہتے ہیں میں سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود ایف آر اے درج نہیں کروا سکتا ،عمران خان کی دورہ حکومت میں ملک تباہ ہوا،عمران خان اپنے ہر معاملے پر یوٹرن لے لیتے ہیں،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو تحفے میں جوگاڑیاں لیں وہ آج بھی ان کے پاس ہیں،آصف زرداری نے تحفے میں ملی گاڑیاں بیچی نہیں،تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے جھوٹ بولنا عمران خان کاوطیرہ ہے،8 سال تک عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بھاگتے رہے عمران خان پر ہونے والے حملے کی پوری قوم نے مذمت کی،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے

     شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں،

  • راولپنڈی؛ قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

    راولپنڈی؛ قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

    راولپنڈی، قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

    راولپنڈی کے قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ اور کالج فیکلٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کالج سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری کے خلاف طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور کالج فیکلٹی بھی مظاہرے میں شریک ہوئی۔ طلبہ نے نجکاری کے خلاف خوب نعرے لگائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    واشگاف آواز میں کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ نے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکام سے کالج کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کالج کے طلبہ نے نجکاری کے خلاف نعرے نہ صرف بینرز اور پلے کارڈز پر درج کیے بلکہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی اہمیت کے حامل کالج کی نجکاری برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ممکنہ نجکاری کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نجکاری کا عمل جلد سے جلد روک دیا جائے۔
    پاکستان میں ڈالر 200 روپے کی سطح پر واپس کب آئے گا؟ قائمہ کمیٹی خزانہ ارکان کا سوال
    عمران خان لانگ مارچ ختم کرکے پارلیمان میں واپس آئیں،مولانا طاہر اشرفی
    امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ

  • جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والا مفرور ٹیچرگرفتار

    جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والا مفرور ٹیچرگرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن سے جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے مفرور ٹیچر کو گرفتار کر لیا

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرور کی ہدایت پر بہاولپور ریجن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رحیم یار خان کلیم احمد نے ایلیمنٹری سکول ٹیچر حافظ فقیر احمد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فقیر احمد پر الزام ہے کہ اس نے جعلی اسناد کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کی تھی۔

    دریں اثناء ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے ڈائریکٹ ریکوری کے ذریعے 4,90,183 روپے ڈی جی اینٹی کرپشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں سابق ایس ایس ٹی ہیڈ ماسٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وقار حسین کو گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ جٹھالہ میں سکول کے فنڈ میں 3لاکھ 96ہزار 932روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے۔ ملزم وقار حسین کافی عرصہ سے اشتہاری اور عدالتی مفرور تھا، گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بد عنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم