Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • امریکا کا بھارت کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید کا اظہار

    امریکا کا بھارت کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید کا اظہار

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہپاکستان میں حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ووٹنگ آج ہو گی،ایلون مسک کا ری پبلکنز کو ووٹ دینے کا…

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جوکچھ ہوا اس پر تشویش ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں تشددد کے بجائے اپنے اختلافات کا پرامن طریقے سے اظہارکریں تشدد کسی بھی بات کا جواب نہیں ہے امریکا کے پاکستان سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان کی بطور جمہوری ملک طویل تاریخ ہے ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ آزادی اظہارسےمتعلق دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستانی حکام سےبھی بات چیت ہوتی رہتی ہےپریس اور شہریوں کی اظہار رائے کی آزادی کسی بھی قوم اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

    ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ روس اور بھارت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں روس کےساتھ بھارتی تجارت کو جان بوجھ کر استثنیٰ دیا گیا ہے، توانائی کے لیے بھارتی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں ہم ساتھ یہ بھی کہت رہے ہیں کہ دوسرے ممالک پر لازم ہے کہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات پر انحصار کم کریں، یہ سب کے مفاد میں ہے-

    نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بھارت کے اقتصادی، سکیورٹی اور عسکری تعلقات نہیں بن سکے تھے دو دہائیوں میں بھارت امریکا تعلقات آگےبڑھے ہیں آنے والی انتظامیہ بھی بھارت سے تعلقات جاری رکھے گی۔

    امریکہ کی وسطی ریاستوں میں پولنگ ختم،ووٹنگ کی گنتی شروع

  • اب وزیراعظم، آئی جی اور جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا. اسلام آباد ہائیکورٹ

    اب وزیراعظم، آئی جی اور جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا. اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی آئی جی اسلام آباد آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کے گھر میں سے ایک ہی رکھ سکتے ہیں 2نہیں رکھ سکتے،وزیراعظم ہو، آئی جی ہو یا ہائیکورٹ کا جج ہو گھر ایک ہی رکھ سکے گا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکشن افسر کی بیدخلی سے متعلق درخواست پرمختصر فیصلے میں کہا اسلام آباد میں کتنے سول سرونٹس نے دو ،دو گھر رکھے ہوئے ہیں. ثاقب بشیر کے مطابق عدالت نے کہا سیکریٹری ہاؤسنگ 3ماہ میں رپورٹ دیں،صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں،یہ رپورٹ بھی دیں، وہ بھی ایک ہی گھر رکھ سکتے ہیں ۔سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے دہری مراعات والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سرکاری ملازم پاکستان بھر میں صرف ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکتا ہے، سب نے مذاق بنایا ہوا ہے، دہری مراعات انجوائے کر رہے ہیں، سب کو پلاٹ بھی دو دو چاہئے اور مکان بھی دو دو چاہئے،جو دوسرے صوبے سے اسلام آباد آیا وہ کیا وہاں سے گھر خالی کر کے آتا ہے؟ایسے کتنے افسر ہیں جن کی کہیں اور پوسٹنگ ہو چکی لیکن اسلام آباد میں گھر اب بھی موجود ہے؟سیکرٹری ورکس کی طرف سے بیان حلفی لکھ لوں کہ ہر افسر کے پاس ملک بھر میں ایک ہی گھر ہے؟اگر اسلام آباد کے علاوہ ان کے کہیں گھر ہوں تو پھر سیکرٹری کیخلاف کارروائی ہو گی،سرکاری افسر پورے پاکستان میں ایک ہی گھر رکھ سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    علاوہ ازیں ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں ہائیکورٹ نے عدم ثبوت پر دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے قیدی بیت اللہ اور عمر قید کے قیدی صدیق گل کو بری کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مجرم بیت اللہ کو سزائے موت جبکہ گل صدیق کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ دریں اثنا اسلام آباد میں سب جیل تشکیل دینے اور پی ٹی آئی کارکن کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

  • سعودی عرب: سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت میں اضافہ، ٹرانزٹ ویزہ  فری

    سعودی عرب: سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت میں اضافہ، ٹرانزٹ ویزہ فری

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے-

    دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا جبکہ سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا 30 دن کے لیے کارآمد ہے-

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    زائرین ایک ملٹی وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو پورے سال کے لیے کارآمد ہےجو انہیں سعودی عرب میں 90 دن تک رہنےکی اجازت دے گا- یہ سیاحتی سرگرمیوں اور عمرہ کرنے کا ویزا ہے (سوائے حج کے موسم کے) اور اس میں مطالعہ جیسی دیگر سرگرمیوں کی مشق کرنا شامل نہیں ہے تاہم خلیجی شہریوں کو صرف ایک درست پاسپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے، اور ویزا کی ضرورت نہیں ہے-

    امریکہ کی وسطی ریاستوں میں پولنگ ختم،ووٹنگ کی گنتی شروع

  • نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    کھٹمنڈو: نیپال میں شدید زلزلہ، 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،نئی دہلی میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے-

    باغی ٹی وی :  این ڈی ٹی وی کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


    نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.3 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

    شدید جھٹکے تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہے اور اس کی اطلاع نوئیڈا اور گروگرام سے بھی ملی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔

    نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سی این این کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، زلزلے کا مرکز سیٹی زون میں تھا، جس کی گہرائی 15.7 کلومیٹر (9.7 میل) تھی۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ یہ نیپال کے انتہائی مغربی ڈوٹی ضلع کی میونسپلٹی دپیال سے 21 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

    16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھولا بھٹہ نے سی این این کو بتایا کہ ڈوٹی ضلع کی پوربیچاؤکی دیہی میونسپلٹی میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں زلزلے میں تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے بدھ کو ٹوئٹر پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ میں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں اور متاثرین کے فوری اور مناسب علاج کا بندوبست کریں۔

    زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے اور یہ تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہے۔

    پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھولا بھٹہ نے کہا کہ حکام بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی توقع نہیں کر رہے ہیں کیونکہ زلزلے کا مرکز کھپتاد نیشنل پارک کے آس پاس کم آبادی والے علاقے میں تھا۔

    جھمپیر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    واضح رہے کہ 2015 میں، 7.8 شدت کے زلزلے نے نیپال کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے اور مکانات اور عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔

    نیپال خشکی سے گھرا ملک وہ ہے جہاں ہندوستان اور یوریشیا کی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں، جس سے ہمالیہ اور تبت کا سطح مرتفع بنتا ہے، اور نیپال کو زلزلوں کا خطرہ ہوتا ہے۔

  • راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے ہیں.باغی ٹی وی اسلام آباد کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، جس میں کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کے خلاف اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان آج تیسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ ،موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کررکھا ہے جب کہ ٹریفک کو سڑک کے ایک جانب سے گزارا جا رہا ہے۔ سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث مری میں ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔ یوم اقبال کی عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں،تاہم روز مرہ کے معمولات زندگی کے لیے جڑواں شہروں میں آمد رفت کے لیے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ؛ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر پارٹی کارکنوں کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جب کہ دھرنے کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید

    ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید

    ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

    ٹانک:میاں لال شہید سمیع اللہ چوکی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا دستی بم سے…

    پولیس ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جبکہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔

    دریں اثناء ٹانک میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع چوکی میاں لال شہید سمیع اللہ پر ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکار پر ہینڈ گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ثناء الرحمان زخمی ہوا جسے فوری طور پر علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

    ڈی آئی خان : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،ٹی ٹی پی کادہشت…

    حملہ کے فورآ بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بعد میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    حملہ آور ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کوگرفتار کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ٹانک کی ضلعی عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرا ر ہو گئے تھے بنوں سے لائے گئے خطرناک ملزمان پولیس وین سے اترتے وقت پولیس اہلکار سے مشین گن چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

    ٹانک: عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے خطرناک قیدی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار

    ۔فرارملزمان پولیس اہلکارسے سرکاری SMG بھی ساتھ لے گئے۔فرارہونے والے ملزمان میں نعمان جرم 324فرہاد احمد 302میں جبکہ عبدالرحمن 302کے دفعات کے تحت پولیس کی قید میں تھے اورانہیں عدالتوں سے سزائیں سنائیں گئی تھیں۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود باآسانی بھاگنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں خطرناک قیدی عدالتوں اورپولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرارہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک قیدیوں کے فرار پر تشویش کااظہارکیاہے اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقاراحمد سے ملزمان کی گرفتاری اورپولیس کوڈیوٹی احسن طریقے سے اداکرنے کامطالبہ کیاہے۔

    ٹانک : گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان

  • وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی

    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی

    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی ہے.

    وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطوں کی تصدیق کردی. نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے فاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ بول نہیں سکتا۔

    وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس لیے تحریک انصاف کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھی کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات قریبی دوستوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، جس میں صدر مملکت عارف علوی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یہ بھی ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات کاروں کی جانب سے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔ جبکہ مذاکرات میں عام انتخابات کی تاریخ پر بات چیت ہو رہی ہے. خیال رہے گزشتہ ماہ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے 13 رکنی کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو رکھا گیا۔ جبکہ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسد اور مریم اورنگزیب سمیت حنیف عباسی، خالد مگسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طارق بشیر چیمہ بھی شامل۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت کے لیے شرط رکھ دی تھی۔

  • وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ

    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ

    وائرلیس آپریٹر ویئون لمیٹڈ Veon (جاز) نے پاکستان میں اپنے ٹاور اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ویئون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موجود اپنے 10 سے 12 ہزار ٹاور فروخت کرنے جا رہی ہے اور فروخت کی بات چیت نتیجہ خیز مرحلے کے قریب ہے۔

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود کمپنی کے ایک ٹاور کی قیمت سود کی شرح کے لحاظ سے 60,000 ڈالر سے 80,000 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ تمام ٹاورز کی مالیت 600 سے 900 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹی پی ایل کارپوریشن اور سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی، یو اے ای کی کمپنی ٹی اے ایس سی ٹاورز اور پاکستانی کمپنی اینگرو ویئون کے ٹاور اثاثوں کی خریداری کیلئے بولی لگانے والوں میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی اور ویئون کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جبکہ ٹی پی ایل اور اینگرو نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایک نامعلوم ٹیلی کام ٹاور کمپنی سے خریداری کیلئے ان کی جانب سے ٹی اے ایس سی کے ساتھ بولی لگانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    1992 میں ومپیل کام (VimpelCom) کے نام سے ویئون کی بنیاد ماسکو میں رکھی گئی تھی، یہ روس کی پہلی سیلیولر پروائیڈر کمپنی تھی۔تاہم بعد ازاں یہ نیدرلینڈز کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بنی اور اب 217 ملین کسٹمرز کے ساتھ 9 ملکوں تک پھیل چکی ہے جبکہ اب بھی روس اس کے نصف ریونیو کا ذریعہ ہے۔

    فرم نے کہا کہ اس ماہ اس نے اپنے روسی یونٹ کو فروخت کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ یوکرین میں جنگ سے ہونے والے نتائج کو محدود کیا جا سکے، جہاں یہ ملک کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے۔

    کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ویئون کی جانب سے روس میں 970 ملین ڈالرز کے عوض سروس ٹیلی کام ایل ایل سی کو 15 ہزار ٹاورز فروخت کیے گئے تھے جبکہ ابھی بھی 30 ہزار سے فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔

    رواں برس یوکرین پر حملے اور روس پر امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے نتیجے میں ویئون کے شیئرز کی قیمت میں دو تہائی کمی دیکھی گئی ہے۔

    بلوم برگ کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق روسی ارب پتی اور لیٹر ون انویسٹمنٹ ہولڈنگز (LetterOne Investment Holdings) کے بانی میخائل فرڈمین، ویئون کے 48 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    رواں برس کے آغاز پر فرڈمین پر یورپین یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیاں لگنے کے بعد انہوں نے ویئون اور لیٹر ون کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا-

    شیخوپورہ :کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر بلدیہ کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع…

  • سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت 237 فیصد اور سوئی سدرن نے 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کردی، اوگرارواں ماہ کے آخر میں گیس کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

    اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا،جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر 21 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جس کے تحت قیمتوں میں 1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

    سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 1840روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے جس کے تحت قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

    ننکانہ صاحب بابا گرو نانک کے 553 جنم دن کی تقریبات کا آخری روز دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ…

    سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ستمبر 2022 کیلئے ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے رواں سال ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے-

    باغی ٹی وی: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں اور آٹھویں ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے چکی ہیں۔


    سپر12 کے گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں اپنی ٹیموں کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن اور بابراعظم دونوں اپنی اپنی کامیابی کے لیے پرامید ہیں –

    پاکستان کو ٹی20 مقابلوں نیوزی لینڈ سے واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 ٹی20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 17 اور نیوزی لینڈ نے 11 فتوحات حاصل کیں اب تک کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آئیں اور پاکستان کو 4 جبکہ نیوزی لینڈ کو 2 میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی۔

    آئی سی سی نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، جس میں ماریسس ایراسمس اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائرز، رچرڈ کیٹل برگ تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل ہوگا جس میں سری لنکن کما دھرناسینا اور آسٹریلین پال رائفل فیلڈ امپائر اور کرس کیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں بارش کی صورت میں مقابلہ دوبارہ ہوگا، جس کے لیے اضافی دن مختص ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔