Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں پارٹی قائدین کو ہدایت جاری کردی گئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاوہ تمام شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کے پارٹی قائدین کو احتجاج ختم کرنے کےلیے ہدایت جاری کردی گئیں تاہم اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات بھی کر دی گئیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایم ٹو موٹر وے دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث مسافر رُل گئے۔

    دوسری طرف متوقع احتجاج اورغیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہورکی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نام پر حملوں کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انتہائی قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

    ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالاجی کے معائنے کے موقع پر خطاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہتے ہیں حالات ہاتھ سے نکلے تو آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    ادھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

    بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے، ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

    روس سےتیل خریدنےپرپابندی نہیں مگرخریداراپنےحالات کودیکھ کرفیصلہ کرے:امریکہ

    چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

    کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک متابدل سستی بجلی کے پلانٹ فوری لگائے، کے الیکٹرک کے مطابق متبادل توانائی کا پلانٹ 2024 میں لگایا جائے گا۔

  • لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

    لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

    لانگ مارچ کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی تھی؟ وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن کی استدعا
    وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے،

    وزیراعظم نے خط میں کہا کہ کمیشن5سوالات پر خاص طور پر غور کرسکتا ہے،کارواں کی حفاظت کی ذمہ داری کون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تھی؟حادثے کے اپنے حقائق کیا ہیں؟ حفاظتی اقدامات اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز لاگو کئے گئے؟ کیا ان پر عمل کیا گیا؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی حکام نے مروجہ تفتیشی طریقہ کار کو اختیار کیا؟ واقعہ کے بعد شہادتیں جمع کرنے اور صورتحال سے نمٹنے کے مروجہ طریقہ کار کو اختیار کیا؟ اگر ایسا نہیں ہوا تو ضابطے کی کیا خامیاں اور کمزوریاں سامنے آئیں؟ ان کوتاہیوں کا ذمہ دار کن انتظامی حکام، اداروں اور صوبائی حکومت کے عہدیداروں کو ٹھہرایا گیا؟ کیا واقعہ کی تحقیقات کے عمل میں دانستہ رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو یہ عناصر کون ہیں؟ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟کیا یہ قاتلانہ سازش تھی جس کا مقصد واقعی عمران خا کو قتل کرنا تھا یا یہ محض ایک فرد کا اقدام تھا؟ قانون کی حکمرانی کے مفاد میں اس درخواست پر عمل پر وفاقی حکومت مشکور ہوگی،

    وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول میں وفاقی حکومت کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی،فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے ملک ہیجانی کیفیت اور امن وامان کے بحران کا شکار ہے،پی ٹی آئی لیڈرز زہر آلود تقاریر کر رہے ہیں، پرتشدد ہنگامہ آرائی سے ریاست افراتفری اور شہریوں کا جا ومال کو خطرات ہیں ،پاکستان اور عالمی میڈیا میں اس کی کوریج ہو رہی ہے ،افسوسناک امر ہے کہ جائے وقوعہ کو محفوظ نہیں کیاگیا ،

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • دوبڑے اداروں کا غیرقانونی زرمبادلہ آپریٹروں کیخلاف بڑے پیمانےپرکارروائی کا فیصلہ

    دوبڑے اداروں کا غیرقانونی زرمبادلہ آپریٹروں کیخلاف بڑے پیمانےپرکارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورایف آئی اے نےغیرقانونی زرمبادلہ آپریٹرزکیخلاف بڑے پیمانے پرمشترکہ کارروائی کااعلان کردیا۔

    بینک دولت پاکستان کےگورنراوروفاقی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرجنرل نے8 نومبر2022کومنعقد ہونیوالےاعلیٰ سطح کےایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اورملک میں انجام دی جانیوالی زرمبادلہ کی غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک جامع لائحہ عمل وضع کیا گیا۔

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں زرمبادلہ کے غیر قانونی آپریٹروں اور سٹے بازوں کو پکڑنے اور قانونی کارروائی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تھانہ پڑانگ:اغواء برائے تاوان گینگ کے 7 ملزمان گرفتار

    اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے پاکستان میں زرمبادلہ کے غیر قانونی آپریٹروں کیخلاف مشترکہ کارروائی شروع کردی۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کیخلاف تعزیری / قانونی کارروائی کریں گی تاکہ سٹے بازی اور گرے مارکیٹ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    مرکزی بینک اور تحقیقاتی ادارے کی ٹیمیں قوانین کے تحت حاصل قانونی اختیار کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پاکستان بھر میں غیرقانونی فارن ایکس چینج آپریٹروں اور کاروباری اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گی۔

    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کو اسٹیٹ بینک پاکستان میں زرمبادلہ میں کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے، فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ 1947ء کے تحت بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کے علاوہ کسی فرد یا ادارے کی جانب سے زرمبادلہ کا کاروبار انجام دینا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

    قانون کے مطابق زرمبادلہ میں کاروبار اوپن مارکیٹ کی شرح مبادلہ پر منفی اثر ڈالتا ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی شرح مبادلہ کے درمیان فرق کو بڑھا دیتا ہے۔

  • وزارت داخلہ کا پنجاب اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش

    وزارت داخلہ کا پنجاب اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش

    وزارت داخلہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان قائم کرنے اور راستے کھولنے کے حوالے سے چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کردی ہیں

    منگل کو وزارت داخلہ نے پنجاب اور کے پی کے کے چیف سیکرٹریز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جتھوں نے موٹر ویز،ہائی ویز اور لنک روڈز بلاک کر رکھے ہیں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیںپولیس امن و امان برقرار رکھنے اور راستے کھلوانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند کر رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔

    صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں اوراس کا انجام خطرناک ہو سکتا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں فوری طور پر احتجاج ختم کروائیں اور موٹرویز سمیت دیگر راستے کھلوائیں

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر لوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر جلا کر آگ لگاتے ہیں، آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے،چند فسادی لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ پریشانی کاشکار ہیں،صوبائی حکومتیں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کریں،پی ٹی آئی والے احتجاج کرکے عام شہری کو تکلیف پہنچا رہے ہیں،عدالت عالیہ سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیں،عام آدمی کو تکلیف پہنچانے کی کوشش ملک دشمن ایجنڈا ہے،مٹھی بھر لوگوں کی حفاظت نہ کریں انہیں بھگائیں وہاں سے، وفاقی حکومت اوراتحادی قائدین کی جانب سے عوام سے معذرت خواہ ہوں، ان فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ عوامی جذبات کی رپورٹس پہنچ رہی ہیں، رد عمل آئے گا، ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے، وہ نہ کر پائے،آج یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، کل یہ10،15 جگہوں پر ہوگی، ہوش کے ناخن لیں،

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اورتلوارلٹکنےلگی،اطلاعات کےمطابق الیکشن کمیشن نےضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانےپرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی صرف چارسدہ سے اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

    انتخابی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے۔10 دن تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر آراوزعمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے اور عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

    انتخابی قوانین کے مطابق انتخابات کے بعد 3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانا لازمی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں امیدوار نااہل ہوچکے ہیں۔

    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان

    واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سےروک دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نا اہل بھی قراردیاجاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نےسابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں متفقہ فیصلہ کے ذریعے نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کی نشست خالی قرار دے دی تھی ۔ لیکن بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کومعطل کردیا تھا

  • ہسپتال گئی،چوکیدارکمرے میں لے گیا،کپڑے پھاڑ دیئے،زیادتی کی کوشش کی، خاتون

    ہسپتال گئی،چوکیدارکمرے میں لے گیا،کپڑے پھاڑ دیئے،زیادتی کی کوشش کی، خاتون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواح رائیونڈ کے انڈس ہسپتال میں دوائی لینے آئی خاتون کے ساتھ سیکورٹی گارڈ نے زیادتی کی کوشش کی ،متاثرہ خاتون گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر انڈس ہسپتال میں دوائی لینے گئی تھی، خاتون کا کہنا ہے کہ گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ سلیم نے روکا اور کہا کہ دوائی لے کر دیتا ہوں. اور زبردستی ایک کمرے میں لے گیا. میرے منہ پر ہاتھ رکھا، زبردستی کرنے کی کوشش کی، اس دوران سلیم نے زبردستی کی کوشش کے دوران میرے کپڑے پھاڑ دیئے،ملزم ناڑا توڑ کر میری شلوار اتارنے لگا، میں چیخ چلا رہی تھی اسی اثنا ہسپتال کا دوسرا عملہ پہنچ گیا، اس دوران ملزم بھاگ جانے مین کامیاب ہو گیا

    بستی امین پورہ رائیونڈ کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ واقعہ پر پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی لیکن تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے، ہسپتالوں میں ایسے درندے کیوں تعینات کئے گئے ہیں جن کے ہاتھوں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ، ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدفعلی، جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،آئے روز درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ماہرین امراض اطفال نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان میں ہرسال 5 لاکھ 50 ہزار بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں لیکن صرف چند سو کیسز ہی منظر عام پر آ پاتے ہیں ، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے زینب الرٹ بل تحریک انصاف کی حکومت لے کر آئی تھی تا ہم صوبوں میں بل کو نافذ نہیں کیا جا سکا

  • لانگ مارچ .شاہ محمود قریشی نے مزید سیکیورٹی مانگ لی،حکم کی تعمیل ہو گی، پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ .شاہ محمود قریشی نے مزید سیکیورٹی مانگ لی،حکم کی تعمیل ہو گی، پرویز الہیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

    شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مونس الٰہی،عمر ایوب، حسین الٰہی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اورلانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے اور لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے اورلانگ مارچ کے گرد 2 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اورلانگ مارچ کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے اورنیا بلٹ پروف کنٹینرتیار کیا جائے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

    انہوں نے کہاکہ ہرلحاظ سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اورہر ضلع میں پولیس اورانتظامیہ کے آفیسرز کوکو آرڈینیشن کیلئے مامور کیا جائے اور راولپنڈی میں دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری منگوائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گرفتارملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس میری ٹیم ہے،ان کی قربانیاں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔میں نے اپنی تقریر میں محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ فر د واحد پر تحفظات کا اظہار کیا۔عمران خان نے گوجرانوالہ میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس کا دوبار شکریہ ادا کیا۔ پولیس کی طرح ہر محکمے میں باصلاحیت آفیسرز بھی ہیں اوراوسط آفیسرز بھی۔

    میاں محمودالرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، کمشنر گجرات ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، آر پی او گجرات، گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، جہلم کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوزنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • دو سالوں میں کے پی کے پولیس کو جاری فنڈز سے متعلق سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

    دو سالوں میں کے پی کے پولیس کو جاری فنڈز سے متعلق سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا-

    سینیٹرز بہرہ مندخان تنگی، ثانیہ نشتر، شمیم آفریدی، حاجی ہدایت اللّہ خان، ہدایت اللّہ، دوست محمد خان، لیاقت خان ترکئی، گردیپ سنگھ اور سید محمد صابر شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکریٹری سیفران، ڈی سی اپر دیر، سیکریٹری خیبر پختونخواہ، حکام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی کے، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس خیبرپختونخواہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی اجلاس کے آغاز میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے بروقت ورکنگ پیپر مہیا نہ کرنے پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلی میٹنگ سے پہلے تمام ریکارڈ سے متعلق ورکنگ پیپر کمیٹی میں پیش کریں۔

    قبائلی اضلاع میں تمام اسکیموں کیلئے جی آئی ایس سسٹم، پروکیورمنٹ پراسس کے حوالے سیکیپی-پی پی آراے رولز کا مشاہدہ کرنے، اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ورک آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے سیفران کی ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد نا کرنے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا-سیفران کی قائمہ کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔کمیٹی نے قبائلی اضلاع میں تمام اسکیموں کی جی آئی ایس میپنگ موثر بنانے کے احکامات جاری کردئیے-متعلقہ حکام کو اگلی میٹنگ میں پیش رفت رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کا مقصد ان اضلاع کو کے پی کے برابر لے کر آنا تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا-قبائلی اضلاع کیلئے جاری فنڈز میں بھی انصاف نہیں ہورہا-ایڈیشنل سیکریٹری فنانس کے پی کے نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرتے وقت تمام صوبوں نے اپنے بجٹ کا تین تین فیصد جو 24 ارب روپے بنتے ہیں، قبائلی اضلاع کو دینا تھے جو کہ ابھی تک نہیں دئے گئے- چیئرمین کمیٹی نے کہا قبائلی اضلاع کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے- سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ سابقہ فاٹا نے قربانی دے کر خیبرپختونخواہ کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کا کوئی مداوا نہیں ہورہا-وہاں کے لوگوں کو صاف پانی تک مہیا نہیں کیا جارہا۔ایڈیشنل سیکریٹری فنانس خیبرپختونخواہ نے گزشتہ دو سالوں میں کے پی کے پولیس کو جاری فنڈز سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی-سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کچھ خسادار اور لیویز کو 18 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس پر متعلقہ حکام نے کہا کہ 30 ہزار پولیس میں سے اگر نو سو اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل رہی تو کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے جس کی جانچ پڑتال کرلیں گے-کے پی کے پولیس کے سینئیر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے کچھ گھوسٹ اہلکار ہوسکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پولیس کو فنڈز کا مسئلہ نہیں ہے-سینیٹر ہدایت اللّہ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے پولیس فرنٹ لائن پر ہیں ان اہلکاروں کو گاڑیوں اور اسلحے کے مسائل ہیں ان کو زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے- چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فاٹا کے فنڈز کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے وفاق فنڈز دیتی ہے لیکن کے پی کے خرچ نہیں کرتا- انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا تب ہی چیزیں ٹھیک ہوں گی-ان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک پر تنخواہیں دینی چاہئے، ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ جیسے اقدامات سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے-فنڈز بہت ہیں لیکن گراونڈ پر کچھ بھی نہیں -چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کے نمائندے نے تجاویز دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی محکمے کے بجائے کام ہر متعلقہ محکمے کو دینا چاہئے، زمہ داریاں بانٹنی چاہئے، ہر محکمہ اپنے ہی حدود میں رہ کر کام کرے تو تب ہی صورتحال بہتر ہوگی جس کو کمیٹی نے سراہا-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے طرز کردار کو تقسیم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو خط لکھیں گے- اپر دیر میں نواب محمد شاہ خسرو خان کے گھر کو خالی کرانے سے متعلق معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا-چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری سیفران سے کہا کہ وہ کمشنر اپر دیر سے کہیں کہ ان لوگوں کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں -بصورت دیگر کمیٹی، چیف کمشنر اپر دیر اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو کمیٹی میں پیش ہونے کے احکامات جاری کرے گی۔ اور ان کی موجودگی میں معاملے پر بحث کے بعد کمیٹی ہدایات دے گی۔قبائلی اضلاع کے مسائل کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کمیٹی نے اگلی میٹنگ چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کے دفتر میں کرنے کا فیصلہ کیا-کمیٹی گراونڈ پر اسکیموں کا جائزہ بھی لے گی

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

  • اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

    اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

    اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب
    سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹر اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات کے لئے نئی تشکیل دی گئی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر منتخب

    سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خصوصی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کر لئے گئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات کے لئے نئی تشکیل دی گئی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر کے انتخاب کے لئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا نام بطور کنونیئر خصوصی کمیٹی تجویز کیا اور سینیٹرز محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری نے تائید کی۔

    کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ کمیٹی جس معاملے کے حوالے سے تشکیل دی گئی ہے وہ معاملہ انتہائی شرمناک اور دلخراش ہے۔ہر درد دل رکھنے والا انسان اس پر رنجیدہ ہے اس معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ملوث افراد کو سامنے لایا جائے گا۔ اراکین کمیٹی کا اعتماد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تمام اراکین کمیٹی کی رائے سے معاملات کو آگئے بڑھایا جائے گااور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بلا کر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور تمام پارلیمنٹرین قابل احترام ہیں۔کسی کی بھی ذاتی زندگی پر اس طرح کا حملہ ہم سب کی توہین ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے اس کمیٹی کو مسترد کیا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر سینیٹر محمد اعظم خان سواتی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز کو بھی ساتھ ملانا چاہیے تاکہ اصل کردار سامنے آ سکیں۔

    سینیٹرز انوارالحق کاکڑ، محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری نے سینیٹر اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں۔ یہ کمیٹی ملوث افراد کو سامنے لا کر سخت سے سخت سزا تجویز کرے تاکہ کسی کی عزت کو مجروع نہ کیا جاسکے۔ سینیٹر محمد اعظم خان سواتی معزز اور قابل احترام سینیٹر ہیں۔ سینئر پارلیمنٹرین کے ساتھ اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے اراکین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ادارے اس طرح کی واقعات کے حوالے سے بروقت کاروائی کیوں نہیں کرتے جب تک کہ کسی اثر ورسوخ والے افراد پر اس طرح کا برا واقعہ نہ ہو ادارے حرکت میں نہیں آتے۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ بروقت کاروائیاں کر کے اس طرح کے واقعات کا تدارک یقینی بنائیں۔خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی کا بروز جمعہ اجلاس طلب کر کے سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے معاملے پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی جائے۔

    کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز انوارالحق کاکڑ، محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی