Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ارشد شریف کےخون پروطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنےسےروکا جائے

    ارشد شریف کےخون پروطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنےسےروکا جائے

    اسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)ارشد شریف کی افسوسناک مگر پُراسرار موت نے نہ صرف پاکستان کی سیاسی اور صحافتی دنیا میں ایک بھونچال برپا کردیا بلکہ پوری دنیا کی صحافتی اور سیکورٹی تنظیموں میں ہل چل مچا دی اور یہ المناک واقعہ تمام دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ بلاشبہ ارشد شریف شہید ایک بلند مرتبہ صحافی تھے اور تھوڑے ہی عرصہ میں انہوں نے صف اول کے صحافیوں میں اپنا مقام بنا لیا تھا۔

     

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ اُن کی افسوسناک موت کو طویل مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ ملک کی جغرافیائی اور انتظامی سرحدوں سے دور ممتاز صحافی کی پُراسرار موت اور کینیا کی پولیس کو بدلتے موقف نے اس معاملے کو پیچیدہ بنا دیا ہے جبکہ حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ کردی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کو اس قتل کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ حاصل کرنے اور سستی شہرت کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیئے اور ہماری اپنی خفیہ ایجنسیوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے ۔ ہماری ملکی سلامتی کی ایجنسیاں ملک کی بقا ء اور استحکام کی ضامن ہیں ۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    شہزاد قریشی کہتےہیں کہ اس طرح غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے اجتناب برتنا چاہیئے اور اعلیٰ سطح تحقیقات کے نتائج اور حقائق کا صبر کے ساتھ انتظارکرنا چاہیئے اس سلسلے میں ہمارے صحافتی حلقوں کا بھی فرض ہے کہ کسی بھی قیمت پر کسی شخص یا سیاسی پارٹی کو ارشد شریف شہید کے خون پر وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے سے روکا جائے۔ملک کے اقتدار اعلیٰ کے دوڑ میں شامل سیاسی رہنمائوں کی جانب سے قومی یکجہتی اور ملکی وحدت کا خیال نہ رکھنا افسوسناک ہے ۔ کیا ہم ایک ایسی قوم بن گئے ہیںجو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

  • 9 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 2 سال بعد گرفتار

    9 افراد کو قتل کرنے والا سفاک ملزم 2 سال بعد گرفتار

    راولپنڈی:پولیس نے 2 سال بعد 9 افراد کے قاتل کو بالآخر گرفتار کرلیا۔راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں 9 افراد کے قتل کے کیس میں دو سال سے مفرور ملزم بالا آخر پولیس کی حراست میں آگیا

    پولیس حکام کے مطابق ملزم رب نواز نے 2020 میں دیرینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر 9 افراد کو قتل کردیا تھا، واقعے میں زیادہ تر خواتین قتل ہوئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم رب نواز تین سال سے اشتہاری تھا، جسےتھانہ صدر بیرونی نے گرفتار کیا۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    دوسری جانب تھانہ مندرہ میں درج 2016 کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری وحید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ 2016 میں وحید نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شفقت حسین کو قتل کیا تھا، اشتہاری کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا جسے عدالت نے سزائے موت سنائی۔

    پولیس کے مطابق اشتہاری وحید کو شک تھا کہ مقتو ل کے اس کی اہلیہ کے ساتھ مراسم تھے، واردات کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

     

    ادھر آجضلع چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے سرکی تلری کی یونین کونسل میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار حبیب الرحمان شہید ہوگیا۔

    واقعے کے بعد شہید اہلکار کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کردیا گیا، جب کہ صوبائی مشیر داخلہ میرضیالانگو نے واقعے کا نوٹس لیے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے لیویز اہلکار کو سر میں گولیاں مار کرقتل کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

    صوبائی مشیر داخلہ میرضیا لانگو نے کہا کہ ملک اور قوم کے لیے زندگیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار سیکیورٹی اداروں کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    واضح رہے دو روز قبل بھی مسلح افراد نے ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں انسداد پولیو مہم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار محمد ہاشم کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

  • پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے. وزیر مزہبی امور

    پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے. وزیر مزہبی امور

    پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے. وزیر مزہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور آئین پاکستان نے ان کے حقوق کی ضمانت دی ہے۔ یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی اور عصر حاضر کے تقاضے کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے پشاور کے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں اور خواتین کے احترام کا درس دیا گیا ہے ،اللہ تعالی نے حضرت محمدﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ، اللہ اور رسول محمد ﷺکے احکامات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، جس میں انتہا پسندی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں بھی اقلیتوں کے لیے مختص ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو وظائف اور لیپ ٹاپ دیے جائیں گے،یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے اور آج بھارت کی کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    تقریب سے قومی اسمبلی کے رکن جیمز اقبال ،ڈاکٹر سارہ صفدرممبر اقلیتی کمیشن ،ہارون سرب پال چیئرمین آل پاکستان ہندو مومنٹ ،ملالئی اختری بہائی کمیونٹی ،مولانا امان اللہ حقانی اورشیخ الحدیث مولانا احسان الحق نے بھی خطاب کیا۔

  • ہماری حفاظت پر معمور خون دینے والے محسنوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں. خواجہ آصف

    ہماری حفاظت پر معمور خون دینے والے محسنوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں. خواجہ آصف

    ہماری حفاظت پر معمور خون دینے والے محسنوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں. خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری حفاظت کے لیے خون دینے والے محسنوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قوم کو ایسے موڑ پر لے آئے ہیں کہ جہاں ہر چیز کا محور ان کا ذاتی اقتدار ہے اور نہ صرف پاکستان کے اداروں کو اس نے ٹارگٹ بنایا ہوا ہے بلکہ اپوزیشن کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اقتدار میں تھے اس وقت اس نے بہت قصیدے پڑھے ہیں لیکن اب عمران خان نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور بند کمروں میں جس طرح ترلے کیے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان آرمی چیف سے کاروباری گفتگو کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کہا گیا تحریک عدم اعتماد ناکام بنا دیں اور غیر معینہ مدت تک ایکسٹینشن لیں جس کا برملا اظہار آپ سب نے سنا لیکن ادارے نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا اور ادارے نے آئینی کردار میں محدود ہونے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دی اور انہیں تو اپنی والدہ کے نام پر بنائے گئے اسپتال کا تقدس نہیں ہے۔ ادارے آئینی اور قانونی کردار تک محدود ہوں گے۔ عمران خان نے سائفر سے اپنی واردات شروع کی اور اسے جعل سازی سے منع بھی کیا لیکن یہ ملک اور قوم کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔ وہ بعد میں آڈیو لیکس سے سب کو پتہ بھی چل گیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہمارے عالمی تعلقات سے کھیل رہے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خون بہا رہا ہو۔ ہمارے تھری اسٹار اور ٹو اسٹار جنرلز شہید ہوئے لیکن اس کا بھی مذاق بنایا گیا۔ شہدا کا خون ہمارے لیے ریڈ لائن ہے اسے کراس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حفاظت کے لیے خون دینے والے محسنوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہے لیکن فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی اور وہاں بھی من پسند افراد کو الگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ فوج اس ملک کی ہے کسی فرد واحد کی نہیں۔ پاک فوج کا خون اس سرزمین کی تقدس اور حفاظت کے لیے بہتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    سینئر صحافی ارشد شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ارشد شریف باہر کس طرح گئے؟ اور عمران خان نے خود کہا کہ باہر اس نے بھیجا ہے۔ عوام کو بتائیں کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ تھا اور کس نے ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوایا ؟ عمران خان تمام لائنیں کراس کر گیا لیکن ادارے نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

  • وزیراعظم سے مصر کے سفیر کی ملاقات؛ COP-27 کانفرنس زیربحث

    وزیراعظم سے مصر کے سفیر کی ملاقات؛ COP-27 کانفرنس زیربحث

    وزیراعظم سے مصر کے سفیر کی ملاقات؛ COP-27 کانفرنس کا انعقاد زیربحث

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت اور وسیع تر عوامی و ادارہ جاتی رابطوں کے فروغ بہت اہم ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد دھروج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور مصر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مصر میں آئندہ ماہ COP-27 کانفرنس کے انعقاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مصر کی حمایت اور اظہار یکجہتی کو سراہا۔ وزیراعظم نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں COP-27 کانفرنس کی میزبانی پر مصری حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ “ماحولیاتی تبدیلی اور کمزورطبقات سے متعلق اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس” کی مشترکہ صدارت سمیت فعال شرکت کےمنتظر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    پاکستان COP-27 کانفرنس میں گروپ 77 و چین کی نمائندگی بھی کرے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ قیادت ، عوام سے عوام اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ اقدار اورنکتہ نظر پر مبنی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا انہوں نےکہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔


    جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی،میں نے تنخواہ ایکویٹی کیلئے اپنی خواتین کرکٹرز کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور میں ان کی حمایت کے لیے اپیکس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں-


    بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور خواتین کرکٹ کے اکاؤنٹ ہینڈلر پر بھی انڈین بورڈ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا-

    آسٹریلیا:بھارتی ٹیم نے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا

  • ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت4 دیگر افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت4 دیگر افراد جاں بحق

    عارف والا : بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق پاکپتن شہر کا رہائشی عدنان آفریدی بدھ کی رات ہونے والی میلاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لدھن جا رہے تھے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہارویسٹر نعت خواں کی کار پر چڑھ گیا-

    جامشورو: شکار کیلئے پاکستان میں موجود عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار


    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں نعت خواں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے باڈی کاٹ کر لاشیں نکال لی گئیں۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    عینی شاہدین نےبتایاکہ عدنان فریدی گاڑی چلا رہے تھےکہ تیزرفتاری کےباعث گندم کی کٹائی کے لیے کھڑی گاڑی سےٹکرا گئی ہار ویسٹر کی تیز لائیٹوں کی وجہ سے اس کا پیچھلا حصہ کسی کو نظر نہ آسکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں فریدی، اس کے دو طالب علم اور ایک دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد، ایک تھانے میں ایک ماہ کے دوران 110 مقدمے درج

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    پرتھ:ٹی 20 ورلڈکپ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیدیا،اطلاعات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو کریگ ارون اور ویسلی مدھویرے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    زمبابوے کو پہلا نقصان 42 سکور پر اٹھانا پڑا، حارث رؤف نے ارون کو پویلین بھیجا، کپتان نے 19 رنز بنائے، 43 سکور پر مدھویرے بھی کریز چھوڑ گئے، اوپنر نے 17 رنز کی باری کھیلی، شمبا 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں سین ولیمز 31، سکندر رضا 9، چکابوا 0، برل 10، جونگوے 0، ایونز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، قومی ٹیم کی طرف سے محمد وسیم نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، شاداب خان نے تین شکار کیے۔

    قومی سکواڈ:

    بابراعظم (کپتان) ، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد ، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

    زمبابوین سکواڈ:

    کریگ ارون (کپتان) ، ویسلی مدھویرے، کریگ ارون، شمبا، شان ولیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ نگروا، موذربانی

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ پاکستان کو بھارت نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 رنز سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقا سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

  • کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی: کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) حکام نے شہر کے 4 اضلاع سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی آمدن کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو رپورٹ کی روشنی میں دلائل کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) نے شہر کے 4 اضلاع کی گاڑیوں کی پارکنگ کی رپورٹ پیش کی۔

    کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں موٹر سائیکل اور کار پارکنگ سے سالانہ ساڑھے 8 کروڑ آمدنی ہوتی ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے اور کار کی پارکنگ فیس 30 روپے ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں روز اوسطاً 6214 موٹرسائیکلیں پارک ہوتی ہیں، چاروں اضلاع میں موٹر سائیکل پارکنگ کی مد میں روز 62 ہزار روپے آمدنی ہوتی ہے جب کہ ان چاروں اضلاع میں کار پارکنگ کی مد میں یومیہ ایک لاکھ روپے اوسطاً آمدنی ہوتی ہے ضلع ساؤتھ میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار اور ضلع ایسٹ میں یومیہ 2041 کاریں پارک ہوتی ہیں۔

    قبل ازیں رواں برس جنوری میں سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے-

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا تھا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

    عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا تھا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹی فکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا-

    کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

  • پنجاب حکومت  وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے. عمران خان

    پنجاب حکومت وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے. عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔

    عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔ دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    دوسری جانب دعوی کیا جارہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے راولپنڈی تک مارچ آٹھ روز پر پھیلا دیا۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی جماعت کو واضح پلان نہیں دے سکے۔

    نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور سے راولپنڈی تک مارچ آٹھ روز پر پھیلا دیا اور پارٹی اجلاس میں ہر سوال پر مارچ کی نئی شکل سامنے آتی رہی، اور عمران خان نے مارچ کااصل پلان ابھی تک خفیہ رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پلان ہے کہ لانگ مارچ جمعہ 28 مارچ کو شروع ہو کر آئندہ جمعہ 4 نومبر تک راولپنڈی پہنچے گا۔

    اس جملے پر جب ارکان اسمبلی نے سوال کیا کہ کیا مارچ راولپنڈی میں ختم ہوگا۔ تو چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم پنڈی سے اگلے روز اسلام آباد جائیں گے۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو یہ بھی عندیہ دیا کہ مارچ کو گوجرانوالہ سے سیالکوٹ کی طرف بھی موڑ سکتے ہیں، کیوں کہ سیالکوٹ میں عوام بہت پرجوش ہیں، انہیں ساتھ لے کر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گلے شکوے کئے، اور مشیر داخلہ عمرچیمہ کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ مجھ پر روز نئے مقدمے ہورہے ہیں، اور آپ رانا ثنااللہ کو نہیں پکڑ سکے۔ عمران نے پنجاب حکومت سے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے ذمہ دار ابھی تک آزاد پھر رہے ہیں، اور آپ لوگ بہت دفاعی انداز سے پنجاب حکومت چلا رہے ہیں۔ عمران خان نے ارکان کو ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی لانگ مارچ کو اپنی انتخابی مہم کے طور سنجیدہ لیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران کے سخت اینٹی اسٹیبلشمنٹ لب و لہجے پر شرکااجلاس پریشان رہے۔