Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی،عدالت نے نوٹس لے لیا

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

    جس پر عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

    ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو…

    واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    قبل ازیں سیلاب متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تھا رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا-

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا-

    چلتی گاڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ چالیس منٹ تک زیادتی کرنیوالے سفاک گرفتار

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیلاب متاثرہ علاقے سے آئی ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ زیادتی دو روز قبل ہوئی، زیادتی کا واقعہ کلفٹن کے علاقے بلاک 4 میں پیش آیا،زیادتی کے بعد کمسن بچی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    پولیس حکام کے مطابق بچی کی عمر آٹھ سے نو برس ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہو چکی ہے، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی

  • سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کردیا گیا

    سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کردیا گیا

    مقتول صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوئی۔

    معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازجنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ارشد شریف کی میت تدفین کے لیے ایچ الیون قبرستان پہنچائی گئی جہاں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ورثاء کی درخواست پر پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کے 8 رکنی بورڈ نے مقتول کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا اور نمونے ٹیسٹ کیلئے مختلف لیبارٹریز بھجوادیے گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ارشد شریف کی میت دوبارہ قائداعظم اسپتال منتقل کی گئی، جس کے بعد ارشد شریف کی میت کو اُن کے گھر جی الیون تھری میں پہنچایا گیا جہاں تابوت پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں۔ پھولوں کی برسات میں ارشد شریف کا جسد خاکی فیصل مسجد اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوئی۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے کینیا میں ارشد شریف کے قتل کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد پر مشتمل کمیٹی کینیا روانہ ہوگئی جہاں قتل کے شواہد حاصل کرنے اور ارشد شریف کے پاکستان سے دوبئی اور پھر کینيا جانے کی وجوہات اور محرکات کا کھوج لگائے گی۔ ممتاز صحافی اور اینکرارشد شریف کچھ عرصہ پہلے کینیا کے شہر نیروبی پہنچے تھے، انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، اور ان کی اہلیہ جویرہ صدیق نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ آج صبح پولیس نے آکر بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

    سینئر صحافی ارشد شریف طویل عرصے سے نجی چینل سے وابستہ تھے، تاہم کچھ عرصہ قبل وہ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران دبئی اور لندن میں مقیم رہے، اور ان کی غیر موجودگی میں چینل نے اعلان کیا تھا کہ ارشد شریف اب ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔ پیر کو صحافی ارشد شریف کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل پر کینا پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس فائرنگ کانشانہ بنے۔

    کینیا کے اخبار میں بتایا گیا کہ نیروبی مگاڈی ہائے وے پر گاڑی چھیننے اور بچے کو یرغمال بنانے کی واردات ہوئی تھی، اور واقعے کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے روڈ بلاک کیا گیا تھا، جب کہ ارشد شریف اور ان کے ساتھی نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔ کینیا میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے صحافی ارشد شریف کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن صحافی نے رکنے کے بجائے آگے جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، اور ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی میگا دے ہائی وے میں پولیس نے سر پر گولی مارکر قتل کیا، اور کینیا کے سینئر پولیس افسر نے صحافی پر فائرنگ کی تصدیق بھی کردی ہے۔

  • چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔

    عمران خان نے لانگ مارچ کا پلان بدل دیا ہے

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دو روز قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھی ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    پولیس کاکہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

    غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

  • عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آج جو چیزیں سامنے آئی ہیں وہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اہم ہیں، آڈیو لیک سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا تھا، آج اس کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہوا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس نے کس طرح عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملک کو نقصان پہنچایا، اس نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی، اس ناسور کا علاج ملک اور قوم کیلئے ضروری ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جو کوئی عمران خان کے مفاد کے لئے کام کرے تو وہ محب وطن ہے، اگر اس کے مفاد کا تحفظ نہ کرے تو وہ میرجعفر،میرصادق، چور اور ڈاکو ہے، آرمی چیف اگرغیرمعینہ مدت کی توسیع لینے پر راضی ہو جاتے تو عمران نیازی ان کی پہلے جیسی تعریفیں کرتا، لیکن آرمی چیف نے ذاتی مفاد پر ملکی اور ادارے کے مفاد کو ترجیح دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ عمران خان کیلئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن مینج کرے تو وہ ٹھیک ہے، جو اس کیلئے اجلاس مینج کرے لوگوں کو پکڑ کر لائے تو سب ٹھیک ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے مارچ سے پہلے عمران خان اور اس کے حواری کہتے تھے کہ یہ خونی مارچ ہوگا، اور انہوں نے ڈیڑھ ماہ کی تیاری کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ مارچ میں 20 لاکھ لوگ آئیں گے، اب یہ دوبارہ مارچ کیلئے تقریریں کر رہے ہیں اور منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کہہ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ناکام ہے کیونکہ انھوں نے جھوٹے مقدمات درج نہیں کیے، اور پنجاب حکومت گڈی گڈی کھیل رہی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی المناک موت پرافسوس ہے، عمران خان نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ ارشد شریف کو زبردستی باہر بھیجا گیا، اور پھر اس نے خود ہی پلاننگ کی کہ ہم نے اس پرکھیلنا ہے، اس نے بیانیہ بنایا کہ ارشد شریف کو ڈرایا، دھمکایا گیا اور باہر جانے پرمجبور کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد شریف کو ڈرانے کیلئے کے پی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کیا، یہ فرمائشی تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد ارشد شریف دبئی چلے گئے، دبئی میں ویزا ختم ہونے پر جیل میں نہیں ڈالا جاتا، لوگ ڈیڑھ مہینے تک بغیر ویزے کے رہتے ہیں، لیکن ارشد شریف دبئی سے کینیا چلے گئے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حقائق سامنے آ چکے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں، وقارنامی شخص کے بارے میں بھی جلد پتا چل جائے گا، ارشد شریف کا مبینہ ڈرائیور خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی لانگ مارچ شروع کرنا ہوتا ہے تو انھیں لاش چاہیے ہوتی ہے، یہ ارشد شریف کی میت پر اپنے فسادی مارچ کی بنیاد رکھ رہے ہیں، اس نے نیوٹرل لفظ کو گالی کے طور پر استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو خود ہے۔

  • کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

    کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

    کراچی:غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا ہے۔

    عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر نے فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بعض نجی اسکول تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں اور غیر رجسٹرڈ میٹرک انٹرمیڈیٹ کی انرولمنٹ بورڈز کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا بورڈز کو انرولمنٹ بھیجنا غیر قانونی عمل ہے، ایسے اسکول رجسٹریشن کا قانونی طریقہ کار اپناٸیں، ورنہ اسکول کو مکمل بند کردیا جاٸیگا۔

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    خیال رہے کہ ڈاٸیریکٹوریٹ آف پراٸیویٹ اسکولز نے گزشتہ سال سے نٸی رجسٹریشن پر پابندی لگا رکھی تھی۔

    شہر میں تیزی سے نجی اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوٸے پابندی لگائی گئی لیکن اس ایک سال کی پابندی کے دوران جن اسکولوں نے رجسٹریشن کے لٸے اپلائی کیا، ان کو بورڈ سے امتحان دلوانے کی اجازت ہوگی۔

    درجنوں ایسے اسکول ہیں جو کٸی سالوں سے بغیر رجسٹریشن چلا رہے ہیں،انکے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی ۔

  • ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

    پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کرم این اے 45 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز کے لیے 142 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے کہا ہے کہ 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 21 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج ضلع کرم میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسہ عمران خان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی اسمبلی کی تین تشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، جس کے نتیجے میں نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے چھ پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ پنجاب کی تین صوبائی نشستوں میں سے دو پاکستان تحریک انصاف اور ایک نشست مسلم لیگ نون نے جیتی تھی.

    قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے سات پر پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان خود اُمیدوار تھے، ملتان کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے دو ، جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی ف) نے ایک ، پیپلز پارٹی نے دو، مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) نے دو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک سیٹ پر الیکشن لڑا تھا.
    جبکہ نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی دو نشستیں گنوائی تھی جبکہ مسلم لیگ نون نے اپنے دونوں حلقے کھو دیے تھے۔ جے یو آئی ف، اے این پی اور ایم کیو ایم کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنی دونوں سیٹیں جیت لیں تھی.

  • کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ:کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کچہری پولیس کے علاوہ دیگر تھانوں سے نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں پیشی کے دوران ہوا، فائرنگ کے مقام سے پستول اور گولیوں کے خول ملے ہیں۔

    ادھردوسری طرف کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

    تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

  • اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کو فوری فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو کہا ان کے پاس معلومات ہوں گی ،اس بات پراداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا سے رابطہ کرکے معلومات اور ایکشن لینا چاہیے۔

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، فاروق ستار کو سب جانتے ہیں ان کی واپسی سیاسی معاملہ ہے۔

    دوسری جانب سعید غنی نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بڑا ملک دشمن نہیں، انہوں نے ارشد شریف کی موت کو متنازع بنایا، فیصل واوڈا عمران کا قریب ترین آدمی ہے، اس کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟…

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

    واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیئےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔

    ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اورعمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی:وزیر داخلہ

    انہوں نےکہا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں-

    لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں آئندہ دو روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصل واواڈ کا بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

  • سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں، کیوں نا سپریم کورٹ حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔

    وکیل وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ پچھلی سماعت پر نشاندہی ہوئی کہ ریٹرننگ افسر کو زائد المیعاد پاسپورٹ جمع کروایا گیا، زائد المیعاد پاسپورٹ ریٹرن افسر کو جمع نہیں کروایا بلکہ سپریم کورٹ میں غلطی سے غلط کاپی جمع کروا دی تھی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ریٹرننگ افسر کو بھی زائد المیعاد پاسپورٹ ہی جمع کروایا تھا، ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ دیکھ کر دستاویزات واپس کر دی تھیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ لیا بھی اور بس دیکھ کر واپس کر دیا، آپ اس کیس کے حقائق ثابت کرتے کرتے پھنستے نہیں جا رہے؟ وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بددیانتی مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نادرا نے فیصل واوڈا کے شناختی کارڈ اور دستاویزات پر دستخط کیے لیکن تاریخ نہیں ڈالی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت انتخابات لڑنے کے لیے دوہری شہریت چھوڑنا شرط ہے نا کہ پاسپورٹ کینسل کروانا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کی روشنی میں نااہلی لکھ کر دی جس کو ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے حقائق نہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ہے۔ جبکہ کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے سو سال مکمل،سول ایوی ایشن پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد

    ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے سو سال مکمل،سول ایوی ایشن پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد

    کراچی: ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے سو سال مکمل ہونے پر سول ایوی ایشن پاکستان کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان کے مطابق تقریب کراچی ائر پورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

    سیف اللہ خان کے مطابق ائر ٹریفک کنٹرول کی تقریب میں سی اے اے ڈائریکٹر آپریشنز اختر مرزا، ایر وائس مارشل جمال ارشد اور سول ایوی ایشن کے متعلقہ افسران شریک ہوئے تقریب میں محفوظ ہوائی سفر میں اے ٹی سی کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے ،اے ٹی سی کا پیشہ اعصاب شکن پیشوں میں سے ایک ہے ۔

    ائر ٹریفک کنٹرولرز آپریشنز ڈائیرکٹریٹ کے زیرِ نگرانی کام کرتے ہیں 20 اکتوبر دنیا بھر میں ڈے آف ائر ٹریفک کنٹرولرز کے طور پر منایا جاتا ہےسال 2022 کو دنیا بھر میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے100ویں سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

    ہوائی جہازوں کو رہنمائی فراہم کرنے والا پہلا ائر ٹریفک کنٹرول لندن میں 1922 میں بنا پاکستان کی ائر ٹریفک کنٹرولنگ اکاو کے وضع کردہ عالمی معیار کے مطابق ہے-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار