Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہم سیاسی انتقام لینے کی کوشش نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    ہم سیاسی انتقام لینے کی کوشش نہیں کریں گے، خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کے خلاف تقاریر کی ہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں امریکہ کا نام نہیں لینے والی بات دنیا نے سن لی، عمران خان کوآڈیو لیکس کے بعد کچھ احساس کرنا چاہیے تھا،عمران خان نے کہا مجھے گرفتارکرکے دکھائیں،سچ یہ ہے ہم نےعمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا،ہم چاہتے ہیں قانون او رآئین کے مطابق ان پر ہاتھ ڈالا جائے،عمران خان نے ریفرنس دیا کہ اگر گھر پر ڈاکہ پڑے، چوکیدار کہے نیوٹرل ہے،عمران خان نے ریفرنس دیا کہ کیا آپ چوکیدار کو معاف کر دیں گے، پاکستان کے ادارے قانون و آئین کے تابع ہیں،ہمارے چوکیدار کسی چور کی حفاظت پر مامور نہیں ،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے کہاں غائب ہو گئی؟عمران خان نے کہا سائفر کی کاپی میرے پاس تھی کہاں ہے پتا نہیں، سائفر کو پہلے پرسنل کسٹڈی میں رکھنا بعد میں کہنا پتا نہیں کہاں گیا، عمران خان کا اقتدارجتنی دیر بھی رہا، وہ کس کا مرہون منت تھا؟ کیا اپنے محسنوں سے اس طر ح کا سلوک کیا جاتا ہے؟ آمریت کے چارادوار میں ہماری جدوجہد یہ رہی کہ ادارے نیوٹرل ہو جائیں آج وہ آئین کی پابندی کرتے ہیں تو عمران خان کہہ رہے ہیں قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان پھر ایوان صدر جاتے ہیں ملاقات میں منتیں کرتے ہیں،اداروں کی سالمیت اہم ہے،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے،عمران خان کہتے ہیں ان کے کیسز معاف کردیئے گئے .ہمار کونسا کیس معاف ہوا ہے کوئی ایک بتا دیں جو معاف ہوا ہو، عمران خان کی جلسوں میں غلط بیانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،پنجاب میں کس کے ذریعے پیغام بھجوا دیا جاتا ہے؟ صدر کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا عمران خان کونومبر کے ہول پڑ رہے ہیں، ہماری فوج آج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، سیلاب زدہ علاقوں میں فلاحی تنظیمیں مثالی کام کر رہے ہیں، افواج اورقوم بحالی میں مصروف ہیں،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سیلاب زدگان کےلیے کام کررہے ہیں،عمران خان صدر کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں،وقت پر الیکشن ہوں گے، اور نومبر بھی خیریت سے آئین و قانون کے مطابق گزرجائے گا۔ آڈیو لیکس کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ گئی کہ اس کے ترلوں اور بھڑکوں میں فرق ہے۔ہم سیاسی انتقام لینے کی کوشش نہیں کریں گے،عمران کا سوشل میڈیا پر بھی مقابلہ کریں گے اور عدالتوں میں بھی لے کر جائیں گے،شہباز شریف کی آڈیو لیک میں نے خود نہیں سنی اس میں ریاست کے خلاف کوئی عنصر نہیں ہے،عمران خان کی آڈیو لیک میں پاکستان کے خلاف سازش ضرور ہوئی ہے،

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

  • روبوٹ اب آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرے گا

    روبوٹ اب آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرے گا

    کیلیفورنیا: کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے فلپی 2 کے نام سے ایسے روبوٹ تیار کرنا شروع کردیئے ہیں جو خود کار انداز میں آلو اور پیاز کے فرائز تیار کر لینے کے علاوہ دیگر کھانے بھی تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یک روبوٹک بازو خود کار پلانٹس میں کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے حرکت میں آتا ہے۔ فریزر سے آلو اور پیاز کے منجمد شدہ کے فرائز نکال انہیں ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیتا ہے صرف یہی نہیں اس کے بعد ان تیار شدہ فرائز کو ٹرے میں منتقل کرتا ہے اور کھانے لیے پیش کر دیتا ہے۔

    سائنسدانوں نے زمین پر نیا سمندر دریافت کر لیا؟

    فلپی 2 کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی متعدد کھانے مختلف ریسپیز کے ساتھ بیک وقت تیار کر لیتا ہےاس کی بدولت کیٹرنگ کرنے والے سٹاف کی پہلے جتنی ضرورت نہیں رہی ہے۔ کہ یہ آرڈرز کی تکمیل زیادہ تیزی کے ساتھ کر سکتا ہے۔

    روبوٹ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے ایک انٹرویو میں بتایا ‘ جب ریستوران کے سسٹم کے ذریعے کسی کھانے کا آرڈر آتا ہے تو یہ سسٹم خود کار طریقے سے یہ آرڈر روبوٹ کو منتقل کر دیتا ہے یہ مقابلتا زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتا ہے، زیادہ قابل بھروسہ ہے، حتیٰ کہ انسانوں سے زیادہ خوش بھی رہتا ہے۔

    انہوں نے بتایا اس روبوٹ کی تیاری میں پانچ سال لگ گئے ہیں اور اب یہ کاروباری پیمانے بروئے کار ہے روبوٹ کا نام اس سے قبل تیار کردہ ایک روبوٹ سے لیا گیا ہے، جسے فلپ برگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد

    لیکن روبوٹ بنانے والی ٹیم نے اسے ایک مرحلے پر چھوڑ دیا تھا کہ ایک مشکل پیدا ہو گئی تھی۔ کیونکہ وہ روبوٹ رات کے وقت بطور خاص فرائی سٹیشن پر اچھی ورکنگ نہیں کر پاتا تھا۔ لیکن اب فلپی 2 نے بہتر نتائج دیئے ہیں ، پرانے مسئلے حل کر لیے گئے ہیں اب تو کئی ریستورانوں نے اپنے فرائی سٹیشنون کے لیے یہ روبوٹ حاصل کر لیے ہیں۔

    مائیک بیل کے بقول تین بڑی امریکی فوڈ چینز نے بھی روبوٹس کی مدد لےلی ہےتاہم وہ اس امر کی احتیاط کی وجہ سے کہ اس سے انسانوں کے بے روزگار ہونے کی باتیں ہوں گی اپنے زیر استعمال روبوٹس کی مشہوری نہیں کر رہی ہیں۔

    بیل کے مطابق جوکام انسان جلدی سے چھوڑنے کو تیار ہوجاتے ہیں وہ فرائی سٹیشن کا کام ہےلیکن وہ وقت دور نہیں جب اس طرح ہر جگہ روبوٹس کو کام کرتے دیکھیں گے اور پھر انسانوں کو یاد کریں گے کہ ایک دور تھا جب یہ کام انسان کیا کرتے تھے-

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش

  • لاریب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

    لاریب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاریب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے فیصلہ محفوظ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی پر اظہار برہمی کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں انویسٹی گیشن نہیں ہوئی، ایس ایس جی میجر قتل ہوا ، انویسٹی گیشن کس نے کرنی تھی؟ پولیس آرڈر نافذ ہے ، پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، کیوں نہ اس وقت کے ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کو ذمہ دار قرار دے کر سزا دیں ،متعلقہ لوگوں کی بجائے تفتیشی افسر نے خون کے نمونے خود جمع کر لیے، موقع پر گاڑی بھی نہیں ، یہ ساری چیزیں ہیرا پھیری میں آتی ہیں ایس ایس پی کو تو سب پتہ ہونا چاہیے، ملزم کا کیسے پتہ چلا ہے؟ڈیڈ باڈی پمز کیسے پہنچی؟ وہاں بتایا گیا کہ روڈ ایکسیڈنٹ کا کیس ہے، ہمیں کچھ بتائیں تو صحیح، ہم اس کیس کو کیسے دیکھیں؟

    لاریب حسن قتل میں اہم پیشرفت، قاتل گرفتار، کیوں قتل کیا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

    ایس ایس پی فرحت عباس نے عدالت میں کہا کہ ہمیں کچھ وقت دیں ہم ذمہ داروں کا تعین کرینگے، عدالت نے کہا کہ ہمیں بتائیں اس وقت ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کون تھے؟ ایس ایس پی نے کہا کہ سنا ہے تفتیشی افسر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی تو احتساب ہو، کوئی تو مثال قائم ہو، ہم تو لکھ لکھ کرتھک گئے ہیں،

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

    نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

    نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

    بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

  • غریبوں کے بچے رجسٹریشن کیلئے زلیل جبکہ نادرا امیروں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن دہلیز پر کررہا

    غریبوں کے بچے رجسٹریشن کیلئے زلیل جبکہ نادرا امیروں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن دہلیز پر کررہا

    غریب اور عام آدمیوں کے بچے نادرا رجسٹریشن کیلئے زلیل و خوار ہورہے کیونکہ نادرا امیروں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن دہلیز پر کرکے دینے میں مصروف ہے.

    چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ؛ گاڑی کی رجسٹریشن اب آپ کی دہلیز پر ہوگی کیونکہ اب نادرا اور اسلام آباد ایکسائز کی جانب سے جدت آمیز سہولت فراہم کی جارہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہری اب صرف پندرہ منٹ میں اپنی گاڑی کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت رجسٹریشن، منتقلی کا تمام تر عمل اور اپنی پسند کا نمبر جیسی سہولیات اب گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں.
    https://twitter.com/mrgulkhan65/status/1577587728476250112
    اس کے جواب میں چیئرمین نادرا کو میر گل نامی صارف نے کہا کہ؛ جناب امیروں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ہم غریب عوام کے بچوں کی رجسٹریشن کیلئے بھی کوئی سہولت فراہم کریں کیونکہ ہم بھی پاکستانی ہیں پاکستان میں بستے ہیں پاکستان میں ہی جیتے مرتے ہیں. انہوں نے مزید شکوہ کیا کہ جب سے نادرا نے برتھ سرٹیفیکیٹ کی شرط رکھی ہے ہم ب فارم کے حصول کیلئے ذلیل وخوار ہورہے ہیں.

    ایک اور صارف عمران یوسف زئی نے کہا کہ؛ کاش یہ سہولت شناحتی کارڈ کے رینیول پر بھی میسر ہوتی کیونکہ بہت ذالت ہوتی ہے اج کل نادرا میں لائن میں کھڑے کھڑے جب گنھٹوں بعد نمبر آتا ہے آگے سے دو سیکنڈ میں نادرا کا آفیسر صاحب فرماتا ہے کہ فلاں چیز لے آو جس کے بعد دن بھر کی خواری برباد ہوجاتی ہے. سردار محسن نامی صارف نے طارق ملک کو مشورہ دیا کہ؛ یہ سہولت پورے پاکستان میں ہونی چاہیے کیونکہ باہر کے ممالک میں باآسانی آن لائن گاڑی منتقل ہو سکتی ہے اور ہم آج بھی کاغذوں اور فائلوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہم دھوکہ بازی سے بچ جائیں گے لہذا یہ ایک بہترین قدم ہے اسکو پورے پاکستان میں پھیلایا جانا چاہئے. عطاء اللہ نامی صارف نے کہا کہ؛ فارم اے کی شرط ختم کر دیں اگر آپ کو ریونیو اکھٹا کرنا ہی ہے تو مہربانی فرماکر فارم اے والی فیس فارم بی میں شامل کر دیں عوام کو دھکے کھانے سے بچائیں.

    مزید یہ بھی پڑھ سکتے؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
    امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

  • صحت کارڈ، پنجاب میں مہنگا علاج بند، مریض پریشانی کا شکار

    صحت کارڈ، پنجاب میں مہنگا علاج بند، مریض پریشانی کا شکار

    صحت کارڈ، پنجاب میں مہنگا علاج بند، مریض پریشانی کا شکار

    مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے شریان پھٹنے کے باعث دماغ میں کوائلنگ کرنے کا مہنگا ترین علاج بند کر دیا گیا ۔

    سینکڑوں مریضوں کی فائلیں واپس کردیں جس کے باعث مریض شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں ۔ شریان پھٹنے کے باعث مریضوں کے دماغ میں کوائلنگ کرنے کیلئے ایک کوائل کا خرچہ پانچ سے چھ لاکھ ہے، ہسپتال کے بلز اور دیگر اخراجات الگ ہیں جسکی وجہ سے پنجاب کے بڑے واحد نیورو ہسپتال میں علاج بند کردیا گیا ہے ۔ مریضوں کی فائلیں بھی بند کر دی گئی ہیں ۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    ایم ایس جنرل ہسپتال کی درخواست کے باوجود نیورو ریڈیالوجی ریٹس میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ مریضوں کا علاج بند کردیا گیا ہے ۔ اینیوریزم خون کی نالی میں ایک بلج ہے جو خون کی نالیوں کی دیوار میں کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ نیورو ریڈیالوجی میں مریضوں کے لیے امیجنگ تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے مطابق کمپنی کے طے شدہ ریٹس کے مطابق نیورو ریڈیالوجی کا علاج ممکن نہیں ہے ۔ نیوروڈیولوجیکل طریقہ کار میں استعمال کی جانے والی اشیاءکی قیمت بہت زیادہ ہے ۔

  • بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

    بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں انتہاپسند ہندوؤں نے اپنی مذہبی تقریب نوراتری میں پتھراؤ کے الزام میں ایک مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    تہران:طالبات نے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرادیے

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی تقریب میں پتھراؤ کے الزام میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار ایک مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر چھڑی سے مار رہا ہے جبکہ ہجوم پٹائی پر خوش ہو رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔

    https://twitter.com/VtvGujarati/status/1577236311345287168

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ گجرات کے اندھیلہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں پولیس نے مسلمانوں کو سبق سیکھانے کے لیے ایک شخص کو ایسی سزا دی، اہلکاروں نے دیگر مسلمانوں کو بھی حراست میں لیا تھا جن سے معافی مانگوائی گئی اس موقع پر علاقے کا انچارج پولیس انسپکٹر بھی موجود تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ انتہاپسندوں نے 150 مسلمانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ہجوم نے گزشتہ رات ایک مندر کے احاطے میں گربا کی تقریب پر پتھراؤ کیا جس میں 43 افراد نامزد کیے گئے تھے۔قبل ازیں گاؤں میں مسلم کمیونٹی کے ارکان نے مسجد کے قریب منعقد ہونے والے گربا پروگرام پر اعتراض کیا تھا۔

     

    یاد رہے کہ بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کا سلسلہ تھما نہیں رکا نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہورہا ہے ، مسلمان نوجوانوں پرمقدمات ، ان پر تشدد اپھران کو جان سے مارنے کو بھارتی انہتا پسند ایک کھیل تماشہ سمجھتے ہیں اور یوں مسلمانون کا جینا مشکل کردیا ہے

  • سبزی کھانے والے افراد میں  ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

    سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

    برازیل: ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سبزی کھانے والے افراد میں گوشت خوروں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی :جرنل آف Affective Disorders میں شائع ایک نئی طبی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ سبزی کھانےوالے افراد کو گوشت خوروں سے زیادہ ڈپریشن کے خطرات لاحق ہوتے ہیں اور وہ تیزی سے ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    مذکورہ تحقیق میں برازیل سےتعلق رکھنےوالے35 سے 74 سال کی عمرکے14 ہزارسے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا ان افراد سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں یا صرف سبزیوں تک محدود رہتے ہیں۔

    اس کے بعد کلینیکل انٹرویو شیڈول ری وائزڈ (سی آئی ایس آر) نامی ٹول کو استعمال کرکےلوگوں میں ڈپریشن کا تعین کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جو افراد سبزی کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں ان میں گوشت خوروں کے مقابلے ڈپریشن کا امکان دو گنا زیادہ ہے۔

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

    تحقیق کار اس کی کوئی مستند وجہ تو دریافت نہیں کر سکے مگر ان کا کہنا تھا کہ مختلف عناصر جیسے گوشت میں پائے جانے والے اجزا کی جسم میں کمی اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے-

    محققین کا کہنا ہے کہ گوشت میں پروٹین، آئرن، وٹامن بی اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور ممکنہ طورپرڈپریشن سےتحفظ فراہم کرتے ہیں گوشت کا استعمال کم یا نہ کرنے کی وجہ سے اجزا کی جسم میں کمی ڈپریشن کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کےمطابق جب کسی فرد کو مختلف غذائی اجزا کی کمی کا سامنا ہو تو اس سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انزائٹی اور تناؤ کا خطرہ بڑھتا ہے اگر غذائی اجزا کی کمی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے تو اس ضمن میں تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط…

  • برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ

    اتراکھنڈ:برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپتہ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ہمالیہ میں کوہ پیماؤں پر برفانی تودہ گرنے سے دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، مہم کے دیگر 18 ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی ریاست اتراکھنڈ میں کوہ پیما کا ڈنڈا II کی چوٹی کے قریب منگل کی صبح کوہ پیمائی کرنے والے کئی درجن افراد برفانی تودے میں پھنس گئے۔

    بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

    بھارتی فضائیہ اور مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی امدادی کوششوں میں مدد کر رہی تھی اس سے پہلے کہ شدید برف باری اور بارش نے انہیں رات بھر تلاش کے کے بعد ترک کرنے پرمجبور کر دیا۔اتراکھنڈ ریاستی پولیس فورس نے صبح آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ "ریسکیو ٹیموں نے 10 لاشیں برآمد کی ہیں،”

    سطح سمندر سے تقریباً 4,900 میٹر (16,000 فٹ) بلندی پر برفانی تودے کے مقام سے اب تک چودہ افراد کو بچا لیا گیا ہے، اور پولیس نے بتایا کہ پانچ کا علاج اترکاشی کے ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔پولیس فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بچائے گئے کئی کوہ پیما قصبے میں پہنچ رہے ہیں اور بغیر کسی مدد کے چلتے ہوئے افسران کی مدد سے چل رہے ہیں۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ اس سال کے شروع میں ایورسٹ سر کرنے والی کامیاب کوہ پیما سویتا کنسوال بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

    تہران:طالبات نے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرادیے

    کنسوال اس مہم کے ساتھ ایک انسٹرکٹر تھے اور کوہ پیماہ گروپ نے صرف 16 دنوں میں دنیا کی سب سے اونچی چوٹی اور قریبی ماکولو کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا – یہ خواتین کا ریکارڈ ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان ردھیم اگروال نے اے ایف پی کو بتایا کہ کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد کریوس میں پھنس گئے تھے۔

    نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ نے کہا کہ اس مہم میں اس کے 34 ٹرینی، سات انسٹرکٹر اور ایک نرسنگ اسسٹنٹ شامل تھے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سینئر اہلکار دیویندر سنگھ پٹوال نے اے ایف پی کو بتایا کہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر تلاش میں مدد کے لیے علاقے میں بھیجے گئے ہیں۔

    کوہ ہمالیہ، ایورسٹ کا گھر اور دنیا کی کئی بلند ترین چوٹیوں پر چڑھنے کے مہلک حادثات عام ہیں۔اگست میں ایک کوہ پیما کی لاش پڑوسی ریاست ہماچل پردیش میں ایک گلیشیئر کو عبور کرتے ہوئے کراس میں گرنے کے دو ماہ بعد برآمد ہوئی تھی۔اور گزشتہ ہفتے معروف امریکی سکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی لاش نیپال کی مناسلو چوٹی کے ڈھلوان پر اس وقت ملی جب وہ دنیا کے آٹھویں بلند ترین پہاڑ پر سکی کرتے ہوئے لاپتہ ہو گئیں۔

    قبائل کےدرمیان اخوت،ان کی خوشحالی وترقی کےلیےمخلصانہ کوششیں جاری

    نیلسن کے حادثے کے دن 8,163 میٹر (26,781 فٹ) پہاڑ پر برفانی تودہ گرنے سے نیپالی کوہ پیما انوپ رائے ہلاک اور ایک درجن دیگر زخمی ہوئے جنہیں بعد میں بچا لیا گیا۔اگرچہ ہمالیہ میں کوہ پیمائی کے خطرات پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر کوئی خاطر خواہ تحقیق نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آرہے ہیں

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر


    آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں-

    آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پرہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

    آئی سی سی کے مطابق رضوان نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 316 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرکٹر کو سیریز کے چھٹے میچ میں آرام دیا گیا اور لاہور میں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں وہ صرف ایک میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی کے مطابق سرفہرست مقام کی دوڑ اتنی سخت ہے کہ یادیو اندور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی سیریز کے آخری میچ میں اپنے پاکستانی ہم منصب کو بڑے اسکور سے بھی پیچھے چھوڑ سکتے تھے، لیکن دائیں ہاتھ کے کھلاڑی صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کا مطلب ہے کہ دونوں کے درمیان جنگ اگلے مہینے تک جاری رہے گی جب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کو جیتنے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہی فیورٹ ہیں۔

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

  • حکومت نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی

    حکومت نے سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی

    سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیےایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    حکومت نے سائفر سے متعلق گفتگو پر مبنی عمران خان کی آڈیو لیک پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی بنادی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہوں گے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ کوتحقیقاتی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب کرے گی ۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو عمران خان کی آڈیو لیک پر تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔
    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
    مریم نواز آج لندن روانہ
    بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی تھی. وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔ کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

    کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی تھی. کابینہ کمیٹی کا اس وقت کہنا تھا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ جبکہ ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔