Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات پوئی ہے

    ملاقات میں سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بھی عمران خان کو بریف کیا ،عمران خان نے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا ،عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مالی امدادکے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلد ممکن ہوگی۔سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی۔ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سولرپینلزلگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کڑی قانون سازی کی جارہی ہے کالجوں اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں منشیات فروشی پر سخت سزائیں تجویزکررہے ہیں۔ کم از کم سزا دو سال اورزیادہ سے زیادہ عمر قید تک رکھنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہونگے۔ منشیات فروشی کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ،سپیشل کورٹس قائم کریں گے۔ بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی ہے۔گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔آپ کے ویژن کے مطابق صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن یاسمین راشد،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر،حافظ فرحت عباس،چودھری افتخار گھمن،وسیم رامے اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں

    قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتا ہے،امریکی نمائندہ کہتاہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا،سفیر کو کہا گیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے، ای وی ایم مشین پر ہم نے کام کیا، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیں، مریم نواز کہہ رہی ہیں، بھارت سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کیے تھے، شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آؤ

  • ٹرانسجینڈربل کے بعد پروپیگنڈا جاری،کل بھی مجھے گالیاں دی گئیں،سینیٹر مشتاق پھٹ پڑے

    ٹرانسجینڈربل کے بعد پروپیگنڈا جاری،کل بھی مجھے گالیاں دی گئیں،سینیٹر مشتاق پھٹ پڑے

    چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول نے نقطہ اعتراض عائد کر دیا اور کہا کہ لندن میں ایک خاتون وزیر کو ہراساں کیا گیا،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ لندن واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں،وزیر قانون معاملے کو دیکھیں،

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل کے بعد میرے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے،کل بھی مجھے گالیاں دی گئیں تمام علما متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلاف اسلام ہے ،ٹرانس جینڈربل میں میری ترامیم پر غور کیا جائے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈربل کو سیاسی نہ بنایا جائے،ٹرانس جینڈربل بحث کے لئے کمیٹی کو بھیجا جائے گا، ایوان میں موجود وکلاء ممبرز اگر وکلاء اپنی رائے دینا چاہیں تو کمیٹی میں شامل ہوجائیں

    خواجہ سراؤں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیش کر دیا گیا، بل پی ٹی آئی سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیش کیا چئیرمین سینیٹ نے مذکورہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

    سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹرانس جینڈر اور جنس تبدیل کروانا دو علیحدہ معاملات ہیں میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جب یہ بل پاس ہوا تو میں ایوان میں تھا ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں تمام باتیں شریعت میں رہ کر کرنی چاہئیں اس کی تین شقوں پر بحث جاری ہے حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو اسلام کے منافی ہو بل کا مقصد خواجہ سراؤں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے سب سے استدعا ہے اس بل پر سیاست نہ کریں بلکہ رہنمائی کریں

    چئیرمین سینیٹ نے رواں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ افسرز کا اعلان کر دیا سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ثمینہ ممتاز اور سینیٹر بہرہ مند تنگی شامل ہیں

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم پر غور کیا جارہا ہے. چیئرمین سینیٹ

    ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم پر غور کیا جارہا ہے. چیئرمین سینیٹ

    چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے کمیٹی میں غور کیا جا رہا ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کا بل مارچ 2018ء کا بل ہے، جو میرے چیئرمین بننے سے پہلے منظورہوا۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے بل میں ترامیم پیش کی ہیں، جن سے متعلق کمیٹی میں غور کیا جارہا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جواسلامی قوانین کے منافی ہو۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں گے، لہٰذا اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ۔ ضرورت پڑی تو علمائے کرام اوراسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت کریں گے۔ نئے وزیر خزانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ وہ آئیں گے، حلف اٹھائیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔

    خیال رہے کہ: 2018 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے باہمی اتفاق سے بننے والے اس ایکٹ کا آج کل خوب چرچا ہے. ایک طبقہ اس کو اسلام سے منافی، فحش، ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والا، آئین پاکستان کی بنیادی رو کے خلاف، قرآن و سنت سے متضاد اور ہمارے معاشرتی اقدار کی توہین قرار دے رہا ہے. تو دوسرا طبقہ اس کو خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق، ان کے دیرینہ مسائل کا حل، ان کی جدوجہد کا ثمر، ان کے معاشرے میں ایک انسان ہونے کی حیثیت کو تسلیم کرنا، ان کو جائیداد، جنس، نوکری، کاروبار اور دیگر حقوق کی ضمانت قرار دے رہا ہے. محمد رحیل کے مطابق: اس بل کا اگر جائزہ لیں تو یہ واقعی اسلام کے منافی نہیں، اسلام نے واضح طور پر اصول دیا ہے کہ جو مردوں کے زیادہ قریب ہوں اس کو مردوں جیسے اور جو عورتوں کے زیادہ قریب ہوں انہیں عورتوں جیسے حقوق دیے جائیں.انہیں وہ مکمل حقوق دیے ہیں جو دیگر انسانوں کے لیے ہیں تو پھر ان کو ایسے حقوق دینے کی کوئی کیونکر مخالفت کرسکتا ہے؟

  • نازیبا تصاویر شیئر کر کے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    نازیبا تصاویر شیئر کر کے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائیاں کی ہیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے

    سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئےملزم محمد امین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

    ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد ناصر، رمضان اور امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے پیسے بٹورتے۔ ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں کاروائیوں میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گورومندر میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم عتیق محنتی کو گرفتار کرلیا گیا ملزم اپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث ہے گرفتار ملزم نے حوالہ سے آنے والی رقم کی وصولی کے لئے رائیڈر رکھا ہوا تھا جو ملزم کی پیمنٹ لاکر دیا کرتا تھا ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5100000 روپے پاکستانی،2000 امریکی ڈالر، 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلئے

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

  • کیا مریم اورنگزیب سے پی ٹی آئی کارکنان کی بدتمیزی کے معاملہ کو برطانوی حکام  کے سامنے رکھا جائے گا؟

    کیا مریم اورنگزیب سے پی ٹی آئی کارکنان کی بدتمیزی کے معاملہ کو برطانوی حکام کے سامنے رکھا جائے گا؟

    کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے پی ٹی آئی کارکنان کی لندن میں بدتمیزی کے معاملہ کو برطانوی حکام کے سامنے رکھا جائے گا؟

    باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز نے جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے آج رات اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج رات ساڑھے 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، اور انہوں اور آج رات ہی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے لیے جائیں گے، اور اسحاق ڈار کو باضابطہ طور پر ذمہ داری بھی سونپی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا امکان ہے، اور مریم اورنگزیب کے معاملے کو برطانوی حکام کے سامنے رکھنے کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیکورٹی معاملات پر بھی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔

    اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔ اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ تحریک انصاف کے حمایتیوں کے چلے جانے کے بعد مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف کی ہی ایک حمایتی خاتون نے چند سوالات کئے، جن کا انہوں نے شافی جواب دے کر اسے مطمئن کرنے کی کوشش کی۔

    لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی مرتبہ نواز شریف کی رہائش گاہ اور ان کے بیٹوں کے دفاتر کے سامنے احتجاج ہوچکے ہیں. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ میں بھی چند افراد نے بدتمیزی کی تھی جس کی ہر سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب مستعفی

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب مستعفی

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب مستعفی ہو گئے

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے استعفے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ،کہا کہ کراچی کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کی، میں ہوٹلوں پر کھانے اور ناشتے کرتے نہیں دیکھا گیا،سڑکوں پر کا م کراتے دیکھا گیا میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے پاس اختیارات نہیں،قانون کے دائرے میں ٹیکس پر کام کیا میں نے کراچی کے لیے جو کام کیا وہ احسان نہیں کیا،میں ٹیکس جمع کرنے کے فیصلے پر مصطفیٰ کمال کے حق میں تھا اور رہوں گا پیسوں میں خورد برد ہو جاتی ہے ، شہری سوال کر سکتے ہیں پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ دے دوں گا میں سمجھتا ہوں کہ عہدے کے بغیر بھی شہر کی خدمت کی جا سکتی ہے ،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوشش ہے کراچی کی خدمت کروں ،بارش میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لوگوں نے پانی نکالاجب حکومت کام کرتی ہے تو روک دیا جاتا ہے،قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیکس لگا سکتی ہے، میوہ شاہ قبرستان کی سڑک، شاہراہ لیاقت کو بنایا جا رہا ہے لوگوں کو پسند نہیں آرہا، اگر بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو ریلیف دے رہی ہے لوگوں کو پسند نہیں آ رہا، بلدیہ عظمٰی کراچی نے مختلف سڑکوں کی پیوندکاری کا کام کیا،16ستمبرسے پھر ہم سڑکوں کی بحالی کے لیے روڈ پرتھے،5جون 2008 سے آج تک یہ ٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے،وسیم اختر کی چار سالہ حکومت میں جب وہ میئر تھے، یہ ٹیکس لگا رہا،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کراچی کا ادارہ اپنی تنخواہیں نہیں دے سکتا، سڑکیں ٹھیک نہیں کرسکتا، میرا ایمان ہے کہ قانون کے مطابق چلنا ہی ہمیں آگے لیکر جائے گا،

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں درج ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیکس لے سکتی ہے،میں نے یہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے کراچی الیکٹرک کا انتخاب کیا،میں نے ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایک سال تک کام کیا،ہم نے منصوبہ بندی کہ سال کے سوا6 ارب روپے جمع کریں گے شہری کسی بھی میئر یا ایڈمنسٹریٹر سے پوچھ سکتے تھے کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہوئے،ہم نے ٹیکس کی شرح کم کی ، مخلص ہو کر نظام بدلنے کی کوشش کی کسی سیاسی جماعت نے ٹی وی ٹیکس کی وصولی پر اعتراض نہیں کیا عدالت کا احترا م کرتاہوں مگر عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا، بہتر ایڈمنسٹریٹر آکر شہر کے لیے اچھا کام کرے گا

  • پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب کے پی سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب کے پی سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتار جاری

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتار کردئیے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا, عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد کی سیشن کورٹ سے بریت کو خطاب گل کی بیٹی صائقہ نے ہائی کورٹ میں چلنج کیا ہوا ہے، سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزادکے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

    خیال رہے کہ شہزاد سلیم سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کے دور میں شریف خاندان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی کیسز شروع کیے گئے تھے۔ علاوہ وزیں انہیں شہرت تب ملی جب طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات لگائے گئے اور انہوں اس تناظر میں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کردی تھی۔ شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل اسمبلی ،پبلک اکائونٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا تھا۔

  • آڈیو لیکس،تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    آڈیو لیکس،تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    وزیر اعظم ہاؤس سے اہم ڈیٹا ہیک، تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

    وزارت داخلہ نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا نمائندہ شامل ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا،جے آئی ٹی کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرنے کا اختیارہوگا،وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی ،تحقیقات ہوں گی،تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ کون کون سے افسران وزیراعظم ہاوس میں موجود تھے،وزیراعظم سیکریٹریٹ میں 6 ماہ سے مامور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی،وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں تھی،

    گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے یہ باتیں پارلیمنٹ لاجز یا اسپیکرچیمبر میں کی ہوں اور وہاں سے لیک ہوئی ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فون ہیک ہونا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے،‏ہو سکتا ہے کسی کا فون ہیک ہوا ہو اور باتیں ریکارڈ کی ہوں،آڈیو لیکس میں کوئی سیریس باتیں نہیں تھیں اس لیے احتیاط نہیں برتی گئی، آڈیو لیکس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے، آڈیو لیکس پر تحقیقات کاآغاز کیا جائے گا،ہ وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی میں سے کوئی شخص ہو سکتا ہے،تحقیقات ہونے دیں ،اسکے بعد کارروائی کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

    کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

  • روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت

    روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت

    روس کے اسکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

    روسی شہر ایزیوسک کے اسکول میں فائرنگ،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

    ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں، وسطی روس کے شہر ازیوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایک مسلح شخص نے سکول میں گھس کر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے، مسلح ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ

    روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ حملہ آور نے خودکشی کرنے سے پہلے شدید ترین فائرنگ کی، وزارت داخلہ کی برانچ نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے بندوق بردار کی لاش برآمد کر لی ہے، اسکول میں گریڈ 1 اور 11 کے درمیان کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ اسے خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں باڑ لگا دی گئی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں دس سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

  • پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی؟ فائز چغتائی پر حملہ کرنیوالے تاحال آزاد

    پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی؟ فائز چغتائی پر حملہ کرنیوالے تاحال آزاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی

    مقدمہ درج ہونے کے باوجود باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا، پولیس کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے ملزمان نے ضمانتیں کروا لیں، صحافتی برداری کا کہنا ہے کہ فائز چغتائی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے،

    فیروزوالہ کے علاقہ رانا ٹاؤن درگئی گل میں بچیوں کے سکول سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کی طرف سے سکول کی حالت زار کی کوریج کرنے پر تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو مسلسل دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رانا ٹاؤن کے کمروں سے پنکھے، پانی کی موٹر، مین گیٹ، بجلی کی تاریں جبکہ سوئچ بورڈ تک چرا لئے گئے۔تعلیم دشمن عناصر کے بے نقاب ہونے کے پیش نظر باغی ٹی وی کے نمائندہ فائیز چغتائی پر اسلحہ کے زور پر بدترین تشدد کیا اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالیں۔

    زرائع کے مطابق ملزمان عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سرکاری عمارات سے سامان چوری کرنے کے ساتھ علاقہ میں شریف شہریوں کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی

    اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی