Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہیں.

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تام کل نقصان شدہ میں 6674.7 کلومیٹر سڑکیں اور 269 پلیں جن پر کام جارہی ہے، اعلامیہ کے مطابق: سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جن میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلماگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔ اور
    کے پی کے دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 120,785 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق: اب تک 498 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 طیاروں نے اڑان بھری اور کئی پھنسے ہوئے افراد کو نکالا اور 6.35 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4483 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ان ایف آر سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4848 خیمے، 288071 فوڈ پیکجز، 2775 ٹن راشن فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 51840 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 20 ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے 241 اڑانیں بھی کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔

  • ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ‏ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔


    ‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا،‏ فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھےکرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔


    سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔


    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔

  • امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

    امریکی عدالت نے بہن کی بھائی سے شادی کی اجازت دیدی؟

    امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دینے کی فیک نیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق امریکہ میں سوشل میڈیا پر صارفین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے مبینہ بھائی اور بہن کی تصاویر ہیں جو عدالت کے اس فیصلے پر خوش ہیں-

    سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت


    لیکن یہ پوسٹ درحقیقت فیک نیوز تھی اور ایک طنزیہ ویب سائٹ پر شائع کی گئی تھی ایک فیس بک پیج نے 19 اگست 2019 کو ایک پوسٹ کی تشہیر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک بھائی کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی باضابطہ اجازت دے ہے۔ پوسٹ میں آگے چل کر بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 10 سال جاری رہا اور میاں بیوی وکٹوریہ اور جیمز یہ مقدمہ جیت گئے۔

    طنزیہ ویب سائٹ "ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ” نے پہلے 6 اگست 2019 کو لکھا کہ نیو جرسی میں رہنے والے بہن بھائی کو دس سال بعد ایک دوسرے سے شادی کرنے کا حق مل گیا۔

    ویب سائٹ نے معذرت کی اور اس خبر کی ذمہ داری سے برأت کا اظہار کرنے والی اپنی پوسٹ میں کہا کہ "ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ” کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ طنزیہ اور خیالی مضمون تھا-

    ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے،ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    ویب سائٹ کے مطابق اس رپورٹ میں پیش کئے گئے تمام ناموں کا کسی کے ساتھ تعلق صرف خیالی ہےیہ تصویریں 2018 کی ہیں اور اس میں 41 سالہ برطانوی چارلس کیڈن اور 37 سالہ ریبیکا سٹین فیلڈ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انہوں نے شادی کے بجائے "سول پارٹنرشپ” کا حق عدالت سے حاصل کیا تھا لندن ہائی کورٹ نے متفقہ طور پر ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ ان دونوں کی تصاویر سی این این، میل آن لائن، سکائی نیوز اور بی بی سی جیسی نیوز سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے امریکہ کی کسی بھی ریاست میں بہن اور بھائی کے درمیان شادی کی اجازت نہیں ہے۔

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

  • قتل کر کے نعش کھیتوں میں چھپانے والے ملزمان گرفتار

    قتل کر کے نعش کھیتوں میں چھپانے والے ملزمان گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمدعثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے بارے میں آگاہ کیاہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمدعثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل،اندھے قتل، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 24 ملزمان گرفتارکر لیے انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے شہری ذوہیب کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے، مقتول ذوہیب اور ملزم شاہ زیب اکھٹے نشہ کرتے تھے جس کا آپس میں جھگڑا ہوا،جھگڑے کی وجہ سے ملزم شاہ زیب کے دوست عدیل نے فائرنگ کر کے ذوہیب کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے،قتل کرنے والے ملزمان کا کرایہ داری کا اندراج نہ ہونے پر مالک مکان بشیر نے اپنے داماد نوید کے ہمراہ نعش کھیتوں میں پھینک دی،قتل کی واردات میں ملوث ملزمان اور جرم کو چھپانے والے ملزمان گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    انویسٹی گیشن شاہدرہ نے ہی اپنی سگی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنیوالے بھائی قمر الزمان کو گرفتار کیا،ملزم کی28سالہ بہن مریم شادی شدہ تھی اور قریبی رشتہ دار کے ساتھ بھاگ گئی تھی،ملزم نے بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،ملزم قمر الزماں کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا،ایک اور واقعہ میں انویسٹی گیشن شاہدرہ نے شہری عبدالواحد کو قتل کرنیوالے اس کے 2سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول عبدالواحد آئس کانشہ کرتا تھا اور 4بچوں کا باپ تھا،مقتول کا اپنے بھتیجوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس کے بھائیوں اعظم اور اسلم نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے قتل کر دیا، علاوہ ازیں انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ پولیس نے آمنہ عرف کالو ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزمان آمنہ عرف کالو، طلحہ، عالمگیر اور رضوان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری عباس کو شدید زخمی کر دیا تھا،ملزمان سے ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی، ملزمان نے درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان محمد علی اور امان اللہ کو گرفتار کیا، ملزمان سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے، شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے2ملزمان اسحاق خان اور علی رضا کو گرفتار کیا،ملزمان سے 7لاکھ سے زائد نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے 3ڈکیت و نقب زن گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے 07لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان فریاد اور اشفاق کو گرفتار کیا ملزمان سے لوڈر رکشہ 1129کلو گرام سریا، 6موبائل فونز، 70ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    سارک ممالک میں قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلےکےباعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ہرسال اوسطاً 863افرادجاں بحق ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔

    و اضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں تقریباً 20 لاکھ گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔ 7000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں اور 256 پل ٹوٹ گئے ہیں۔

  • اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا جبکہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا۔ شیخ رشید

    اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا جبکہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا۔ شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا جبکہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا۔

    سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہے کہ بجلی 4 اعشاریہ پانچ صفر روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا. ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام خود بخود سڑکوں پر نکلیں گے۔ فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار من مقرر کرنا غریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہو گیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔


    ان کے مطابق: نہ کوئی غیرملکی امداد ملی اور نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔ یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگردو2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی جس سے غذائی بحران پیدا ہو گا۔

  • مساج سینٹر کی آڑ میں فحاشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث لڑکے،لڑکیاں گرفتار

    مساج سینٹر کی آڑ میں فحاشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث لڑکے،لڑکیاں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں

    لوہی بھیر پولیس نے مساج سینٹر کی آڑ میں فحاشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 36 لڑکوں اور 16خواتین کو گرفتارکر لیا کارروائی ایس پی رول زون کحسن جہانگیر وٹو کی ہدایت پراے ایس پی میڈم بینش فاطمہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر چوہدری اخترزمان معہ ٹیم نے کی دروان کاروائی مختلف مساج سنٹرز پر ریڈ کیے گئے اور مساج سنٹرز کی آڑ میں فحاشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث 36 لڑکے اور16 خواتین کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے کاروائی کی جارہی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کسی کو فحاشی و بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    دوسری جانب تھانہ کھنہ کی حدود اسلام آباد ایکسپریس وے پر موباٸل چھیننے والا گروہ متحرک لوگوں کو لفٹ دینےکے بہانے گاڑی میں بٹھا کر موباٸل چھیننا یا موٹر ساٸیکل پر راہ گزاروں کو روک کر گن پواٸنٹ پر موباٸل چھیننا معمول بن گیا جبکہ تھانہ کھنہ کی پولیس درخواست کو ای ٹیگ تک لگانے سے گریزاں آج صبح صحافی شیخ محمد صہیب کو لفٹ دینے کے بہانے سفید مہران جس پر بغیر نمونہ نمر پلیٹ leh6174 لگی ھوٸی تھی نے لفٹ کے بہانے بٹھا لیا اور اقبال ٹاون کے سٹاپ پر موباٸل چھین کر گاڑی سے دھکا دیکر فرار ھو گٸے اسی وقت 15پر کال کی گٸی لیکن مناسب ناکہ بندی نہ ھونے پر کار سوار دونوں افراد فرار ھونے میں کامیاب جبکہ تھانہ کھنہ کے ڈیوٹی انچارج اقبال بھٹہ نے درخواست فاٸل میں محفوظ کر لی اور بار بار دریافت کرنے کے کوٸی ای ٹیگ رسید نہیں دی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کی کارروائی – چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

    سائبر کرائم سرکل کراچی نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے- ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ایف آئی اے ڈیرہ اسماعیل خان سرکل نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی آئی خان نے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یار کو پیر گیلانی مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھا۔ گرفتار ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی سے متعلق فہرستیں اور 45 لاکھ مالیت کے کرنسی نوٹ برآمد کر لے گئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

  • وزارت چلی گئی، اقتدار کا نشہ نہ اترا، علی امین گنڈا پورکی وائس چانسلر کو دھمکی

    وزارت چلی گئی، اقتدار کا نشہ نہ اترا، علی امین گنڈا پورکی وائس چانسلر کو دھمکی

    وزارت چلی گئی، اقتدار کا نشہ نہ اترا، علی امین گنڈا پور قوم کے معماروں کو دھمکانے لگے۔
    پی ٹی آئی کے رہنما علی امین کی جانب سے واٹس ایپ پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا کہ مستعفی ہوجاؤ، ورنہ زبردستی نکال دیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو مبینہ دھمکی دی ہے ،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے گورنر خیبرپختونخوامشتاق غنی کو خط لکھ دیا اور کہا کہ علی امین مجھے پر استعفی دینے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر علی امین نے واٹس ایپ میسج پر دھمکیاں دیں،علی امین احتجاج کرنے والے طلبہ کو میرے خلاف سپورٹ کررہے ہیں مجھے اور میری فیملی کو خطرہ ہے ، مجھے کیا کرنا چاہیے

    علی امین گنڈا پور کا ایک آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وی سی یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے،گومل یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ،میں اپنی قوم اور نوجوانوں کی جنگ لڑرہاہوں اس وی سی کو یونیورسٹی سے نکال کر دم لوں گا ،مین اعلان جنگ کر چکاہوں،جس کو لیٹر لکھنا ہے لکھیں ،میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں وی سی کو نکال کر دم لوں گا

    گومل یونیورسٹی میں طلبہ کا ایک ہفتے سے وی سی کے خلاف دھرنا جاری ہے طلبہ کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے مقدمات بھی درج کیے گئے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

     شہباز گل کے ہسپتال میں شب و روز کیسے گزر رہے ہیں خصوصی تصاویر و ویڈیو باغی ٹی کو موصول

    شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

  • ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

    ملکہ الزبتھ کا انتہائی خفیہ خط جو 2085 میں کھولاجائے گا، کس کے نام ہے پیغام؟

    ملکہ الزبتھ دوم نے آسٹریلیا کے سڈنی کے رہائشیوں کو ایک انتہائی خفیہ خط لکھا، اور اسے سال 2085 تک نہیں کھولا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں فوت ہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عبارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

    سرکاری تدفین سے قبل عوام کو ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کی اجازت

    ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا، یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے جو اصل میں 1898 میں تعمیر کی گئی تھی اور ملکہ کی عظیم دادی وکٹوریہ کے نام پررکھی گئی ہے،یہ سڈنی کی سب سے مشہورعمارتوں میں سےایک ہے، جو شہر کے مرکز میں واقع ہے۔

    ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

    ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

    ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہا

    ملکہ کے خط کے مندرجات واضح نہیں ہیں، لیکن یہ ممکنہ طور پر سڈنی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرے گا کہ انہوں نے تاریخی عمارت کو بچانے اور اس کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے، جب اسے پارکنگ کے لیے تقریباً مسمار کر دیا گیا تھا۔

    1986 میں، ملائیشیا کی ایک کمپنی نے عمارت پر 99 سال کی لیز پر دستخط کیے، ان کا معاہدہ 2085 تک لے لیا – اسی سال ملکہ کی خط و کتابت کو کھولا اور عام کیا جانا ہے۔

    آسٹریلیا ایک دولت مشترکہ ملک ہے، اور ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال تک ملک کی سربراہ مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس نے اپنے دور حکومت میں آسٹریلیا کے 16 دورے کیے، آخری دورہ 2011 میں کیا تھا ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد برطانیہ سے کوہ نور کی واپسی کا مطالبہ