Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر240 روپے کا ہوگیا

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر240 روپے کا ہوگیا

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت240 روپے ہوگئی ہے.

    آج بروز منگل کو کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو مارکیٹ کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 231 روپے کا ہوگیا۔ دوپہر 12 بجے انٹربینک میں ڈالر2روپے18پیسےمہنگا ہوکر232روپے کا ہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے بڑھ کر240 روپے ہوگئی۔

    پیر کوانٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 229.82 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پربند ہوئی تھی۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلٸے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف توہین آمیز بیانات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
    اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند
    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے امپورٹرعبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ڈالر دستیاب نہیں ہیں اوربلیک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبارکا تیزی کےساتھ آغاز ہوا۔

    ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوپہر 12 بجے 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس 42060 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ پیر کی صبح اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا اور اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہوگئی تھی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی سے 41862 پوائنٹس پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔

    پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔

  • عمران خان امریکا مخالف بیان دیکرپھر امریکیوں سے چھپ کر ملتے ہیں. مریم اورنگزیب

    عمران خان امریکا مخالف بیان دیکرپھر امریکیوں سے چھپ کر ملتے ہیں. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکا میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے، اُتنی بات کریں۔ ’’کی جائے‘‘ اور ’’ کیا جائے‘‘ کا وقت ختم، عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر، خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے۔ عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں۔ بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں۔ عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔ عمران خان دھونس، دھمکی، گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ عمران خان، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے ۔ عمران خان جھوٹا ، انا پرست اور خود غرض و بہروپیا ہے۔ عمران خان فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے ۔ عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے ۔ عمران صاحب الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ عمران صاحب آپ کو الیکشن کمشنر کی کیا ، کس نے اور کیوں گارنٹی دی تھی ؟ امریکا کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکا میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

  • امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس سے 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، آگ بجلی کے طوفان کے دوران شروع ہوئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے اور ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

    حکام نے بتایا کہ آگ سے 2,200 سے زیادہ گھروں اور سینکڑوں تجارتی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے، زیادہ تر قریبی قصبوں اوکریج اور ویسٹ فیر میں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً 3500 رہائشیوں پر مشتمل ہے کو حکام نے جمعہ کو انخلاء کا حکم دیا۔

    جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے، جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

    سائنسدانوں نے دنیا کے تنہا ترین درخت سے امیدیں باندھ لیں

    تیز ہواؤں، تیز درجہ حرارت اور خشک حالات نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اور ہفتہ تک آگ کو مزید بڑھا دیا، جس سے بدھ کے روز تقریباً 18,000 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی یہاں تک کہ اتوار تک اس تعداد سے چار گنا زیادہ ہو گئی۔

    اوریگون کی گورنمنٹ کیٹ براؤن نے ریاستی فائر ایمرجنسی کا اعلان کیا، جس سے ریاست کے فائر مارشل کو مقامی فائر فائٹنگ ایجنسیوں کی مدد کرنے کی اجازت دی گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سیڈر کریک آگ اوریگون کی کمیونٹیز کی طرف تیزی سے بڑھی، اور آنے والے دنوں میں آگ کے بڑھنے کی صلاحیت پریشان کن ہے، آگ سے لڑنے اور ریاست کے ردعمل میں مدد کے لیے اضافی وسائل کی ضرورت ہے-

    بھارت میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی،8 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • عمران خان نے فواد چوہدری کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

    عمران خان نے فواد چوہدری کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود ہی رابن رافیل سے خبر کی تصدیق کرکے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کردیا۔

    اپنے دور حکومت میں صحافیوں پر حملوں کا مذاق اڑانے، پی ایم ڈی اے اور ایک واٹس ایپ فارورڈ کرنے پر جیل بھیجنے اور پیکا جیسے کالے قوانین لانے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بار بار میڈیا پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بار بار جھوٹے ثابت ہوتے رہتے ہیں۔

    اس بار خود عمران خان نے بھی فواد چوہدری کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے اور سابق وفاقی وزیر کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے. دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اتوار کو کہا تھا کہ سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات تین سال پہلے ہوئی تھی مگر گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے.

    ان کا کہنا تھاکہ رابن رافیل اگر یہاں ہیں یا آئیں گی تو ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ ریٹائر ہوچکی ہیں، ان کا امریکی حکومت سے کوئی لین دین نہیں ہے. تاہم اب نجی ٹی وی دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔

  • اداروں کیخلاف توہین آمیز بیانات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

    اداروں کیخلاف توہین آمیز بیانات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

    سپریم کورٹ میں اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات کا سلسلہ رکوانے کی درخواست دائر کردی گئی ہے.

    مشترکہ درخواست مخلتف شہروں کے چھ شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں پیمرا، الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے. جبکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں اور آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے پر کچھ قدغنیں بھی ہیں۔

    درخواست میں‌ استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکنے کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا جائے اور کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل کرکے اداروں کی تضحیک، سرکاری ملازمین کی تضحیک،سرکاری حکام سرکاری ملازمین کی تضحیک کا سلسلہ روکا جائے. جبکہ وفاقی حکومت کو موجودہ اظہار رائے کے قوانین پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ: فریقین کو آرٹیکل 19 پر من و عن عمل در آمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے نئے آرمی چیف کےتقررکے حوالے سے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ فوج ادارے کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اورغیرضروری بیان پر حیران ہے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ:’’افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب یہ ادارہ ہر روز پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں دے رہا ہے‘‘۔ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کے تقرر پر سینیر سیاست دان کی جانب سے تنازعات پھیلانے کی کوشش انتہائی بدقسمتی کی بات اور مایوس کن ہے کیونکہ اس اعلیٰ عہدے پر تقرر کے طریق کار کی آئین میں اچھی طرح وضاحت کی گئی ہے۔

  • بلاوجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

    بلاوجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

    مسجد نبوی واقعے کے بعد درج مقدمات کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبوی واقعے پر درج تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کرلیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہیں،وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ ہوتے رہے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ کسی کو غیر ضروری ہراساں نہ کریں،بلاوجہ ایف آئی آرز درج نہ کریں، بلاوجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے ،عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا

    درخواست گزار اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے وکیل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کےگھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت صرف اسلام آباد کی حد تک حکم دے سکتی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فواد چودھری قاسم سوری شہباز گل کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جہانگیر ۔انیل مسرت سمیت دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے مقدمہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا نعروں کو بنیاد بنا کر درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سارا وقعہ منصوبہ بندی ہے تحت ہوا ۔ پی ٹی آئی رہنما وہاں موجود تھے شیخ رشید و دیگر نے منصوبہ بندی کی تھی واقعہ سے مسلمانون کی دل آزاری ہوئی نعرے لگائے گئے جہان عبادت ہوتی ہے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ویڈیو شیئر ہوئیں جہانگیر اور انیل مسرت موجود تھے شیخ راشد شفیق کی ویڈیو بھی آئی سارا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا اور اس مجرمانہ فعل میں عمران خان شہباز گل فواد چودھری شیخ رشید قاسم سوری کا کردار ہے ان پر مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج 296 کے تحت درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران نازیبا واقعہ پیش آیا مسجد نبوی میں نعرے لگائے گیے مریم اورنگزیب شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی کی گئی واقعہ کے بعد سعودی حکام نے ایکشن لیا اور چند شرپسندون کو گرفتار کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام سے ان افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

     سابق وزیراعظم عمران خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فواد چودھری قاسم سوری شہباز گل کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیز کردیا گیا

    وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیز کردیا گیا

    وزیراعظم میاں محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، جب کہ اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق گوادر سے رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں تیمر گرہ – باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے، جب کہ باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال بھی کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں.

    دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سیلاب کی صورت حال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا، جب کہ اس کے علاوہ دس ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویزکابینہ میں پیش ہونگی۔ اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری پیش ہوگی۔ اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈ ے میں شامل ہے۔

  • آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں؟ عدالت کا وکیل سے استفسار

    آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں؟ عدالت کا وکیل سے استفسار

    ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی ،لاہور ہائی کورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں، اسطرح کی بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا پابند نہیں بنایا جا سکتا کل کو ہم پر بھی فیصلہ کرنے کی پابندی عائد کر دی جائے گی،

    وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےانتخاب پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی ا سپیکر کو لکھا شجاعت حسین کا خط غیرقانونی ہدایات ہرمبنی تھا، عدالت الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دے،

    مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے غیر قانونی ہدایت پر مبنی خط ڈپٹی اسپیکر کو لکھا اس خط کے رد عمل پر پارٹی کارکنوں نے شجاعت حسین کے گھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کردیا لیکن الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال جبکہ کیسز میں نمایاں کمی

    کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال جبکہ کیسز میں نمایاں کمی

    کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کر گئے جبکہ کیسز میں نمایاں کمی واقع پوئی.

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گئے جبکہ 99کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9ہزار161 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصدر رہی ۔


    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکے89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے. ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • بھارت میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی،8 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بھارت میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی،8 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نئی دہلی: بھارت کے شہر سکندر آباد میں موٹر سائیکل کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئےآگ رات 10 بجے لگی اور پاسپورٹ آفس کے قریب واقع عمارت کےایک لاج اور ایک ریستوران تک پھیل گئی ہوٹل کے عملے نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی جس کے بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گراؤنڈ فلور پر ایک الیکٹرک اسکوٹر ری چارجنگ یونٹ میں آگ لگ گئی، جس سے اٹھنے والے دھوئیں نے پہلی اور دوسری منزل پر رہنے والے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ باقی لوگوں نے عمارت سے چھلانگیں لگا دیں جنہیں مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا-

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

    رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا کہا کہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

    مودی نے کہا کہ PMNRF کی طرف سے مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے امداد دی جائے گی-

    تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےمیڈیا کو بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکا،35 افراد ہلاک