Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • دادو گرڈ اسٹیشن کی حفاظت کیلئے 36 گھنٹوں میں بند باندھنا لائق تحسین. وزیراعظم شہباز

    دادو گرڈ اسٹیشن کی حفاظت کیلئے 36 گھنٹوں میں بند باندھنا لائق تحسین. وزیراعظم شہباز

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔


    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پاکستان آرمی، رینجرز اورسول اداروں کی بروقت کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا گیا تھا. ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، رینجرز اور سول اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا۔ دادو گرڈ اسٹیشن کے پاس 36گھنٹے مسلسل کام کے بعد2.4کلو میٹر پروٹیکشن بند بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا تھا۔ گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی تھی۔ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی اور انجینئرز کور نے اپنے تمام وسائل استعمال کئے تھے. علاقے کے لوگوں نے بروقت کارروائی کو سراہا تھا.

    خیال رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 500 کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی. وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی تھی جسکے بعد کام میں تیزی آئی تھی.

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق  ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پولیو پروگرام کے مطا بق پولیو کے 16کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ لکی مروت سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح تمام کے تمام کیسز خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    بنوں، پشاور ، سوات اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ ہفتہ کراچی کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی تاریخی لحاظ سے پولیو وائرس کا گڑھ رہ چکا ہے اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لئے حساس قرار دئے جانے والے اضلاع میں شامل ہے۔

    پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

    نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

    اس سے قبل منظر عام پر آنے والے کیسز کے بعد وفاقی وزیر صحت نے اپیل کی تھی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

    علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

  • کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی  تعداد  743  ہوگئی

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 743 ہوگئی

    کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے، پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا، رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 اموات

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں35،ضلع وسطی میں 32،کورنگی میں17،جنوبی میں 21، غربی میں 3، ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی، جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی-

    دوسری جانب ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے کےدوران ڈینگی سے ایک مریض کا انتقال ہوا،جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی-

    ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    قو می ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 75 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 743 ہوگئی-

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 478 مریض ہیں، شہری علاقے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 265 مریض ہیں-

    اسلام آباد کے دیہی علاقے میں ڈینگی سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،پمز اسپتال میں 24گھنٹے کےدوان 12افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،پمز اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 92 ہوگئی، پولی کلینک میں ڈینگی کے 14 ، کیپٹل اسپتال میں 15 مریض زیر علاج ہیں-

    پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

  • سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے. ترجمان دفتر خارجہ

    سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے. ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 37 ترکیہ سے 12 ، امریکہ سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔ عالمی ادارہ خوارک نے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں۔

    واضح رہے کہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد پاکستان کی جانب سے مدد کی اپیل کے جواب میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے امداد اور اظہار یکجہتی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک کینیڈا، فرانس، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی اور آذربائیجان نے مدد کے عزم کا اظہار کیا تھا اور متعدد نے امدادی طیارے بھیج دیا ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔ جبکہ کینیڈین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو 20 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔


    خیال رہے کہ یہ فنڈز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات اور نقد امداد کے لیے استعمال کررہی علاوہ ازیں ہرجیت سجن نے مزید کہا تھا کہ ‘ہم صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملکی شراکت داروں اور کثیرالجہتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کینیڈا پاکستانی عوام کے لیے کیا اضافی مدد فراہم کر سکتا ہے’۔

    قطر ہلال احمرسوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز مختص کیے تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر بیتنے والی تباہی کے ہولناک اثرات کو کم کر کے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

  • ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے،ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے،ٹرمپ کی عدالت سے درخواست

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکا جائے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی سابق صدر کےگھر سے ملی خفیہ دستاویزات سے متعلق تحقیقات جاری رکھنا چاہتی ہےٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کےسلسلے میں امریکی محکمہ انصاف نےوفاقی عدالت میں ٹرمپ کے گھر سے ملی دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا

    امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کےگھر سے ضبط کی گئیں دستاویزات خفیہ ہیں، ایف بی آئی یا پراسیکیوٹر کو ان خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پرچھاپےکے برآمد کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں ٹرمپ کے گھر سےٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اورکئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کےحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ کے محکمہ نیشنل آرکائیوز کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سے 15 باکس قبضے میں لیے ہیں جن میں خفیہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ امریکی صدور قانون کے مطابق اپنے تمام خطوط، کام کے دستاویزات اور ای میلز کو نیشنل آرکائیوز میں منتقل کرنے کے پابند ہیں تاہم حکام کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے کئی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر پھاڑ دیا تھا۔

    ٹرمپ کےگھرپرچھاپہ مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کیلئے جعلی ثبوت پلانٹ کیے جا سکیں،ری پبلکن سینیٹر

  • سیلاب: بلوچستان میں مزید 8اموات رپورٹ

    سیلاب: بلوچستان میں مزید 8اموات رپورٹ

    بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 8 اموات ہو ئیں –

    باغی ٹی وی: پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں،6 مرد اور 2 خواتین کی اموات ضلع جھل مگسی سے سامنے آئیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور83 بچے شامل ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار 385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے جبکہ2 ہزار 200کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ ماہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا ہے-

    سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں 24 اگست کو شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ اور 24 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائنیں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں تھیں تاہم اب 12 انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کر کےکوئٹہ ،قلات ،مستونگ ، پشین، زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی ۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کے دو روز تک ٹیکنکل ٹیسٹ کر کے کوئٹہ کو مذکورہ سوئی گیس پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔

    دوسری جانب سوئی سدر ن گیس کمپنی کے عملے نے مچھ ندی میں بہہ جانے والی پائپ لائن کی مرمت کرکے مچھ شہر کو ڈیڈھ ماہ بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔

    پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

  • ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی ” میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

    جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں-

    جلال آل نے انسٹاگرام میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں-

    وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی۔

  • پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

    پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین

    چین نےکہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح گزشتہ سال بھی پاک چین دوستی ہر طرح کے حالات میں لوہے کی طرح مضبوط رہی،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،پاکستان کو کئی دہائیوں کے شدید ترین سیلاب کا سامنا ہے جس کے باعث 1 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق اور 33 ملین (3 کروڑ 30 لاکھ)سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،سیٹلائٹ جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان کے کل رقبے کا بڑا حصہ زیر آب آچکا ہے۔اس بات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیوجن سونگ نے دوسرے پاک چائنہ تھنک ٹینک سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔

    انہوں نے گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کا حوالے دیتےہوئے کہا کہ پاکستان میں بارش اور سیلاب نے پلوں اور سٹرکوں کو بہادیا جبکہ خشک زمین دلدل میں تبدیل ہوچکی ہے،متاثرہ علاقوں میں نقل و حمل کا سلسلہ رک چکا ،کھیتی باڑی اور مکانات تباہ جبکہ باشندے بے گھر ہوچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بچے حصول علم سے محروم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی عوام کے مضبوط کردار کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے خود کو ریلیف کے لیے اکٹھا کیا اور تیزی سے اپنے گھروں کی تعمیر نو شروع کی۔انہوں نے چین اور پاکستان کو آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ 2008 میں وینچوان زلزلے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر فوجی طیاروں کے ذریعے ٹینٹ اور دیگر سامان بھیجا،چین اس کابدلہ اس سے کئی گنا اتارے گا۔لیو جن سونگ نے کہا کہ اپنے آئرن برادر کی مشکلات کو سمجھتا ہے،یہاں سیلاب کے بعد صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بالترتیب صدر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔انہوں نے کہا کہ چین نے سی پیک فریم ورک کے تحت پاکستان کو 4,000 خیمے، 50,000 کمبل اور 50,000 واٹر پروف سائبان فراہم کیے ہیں اور ان سب کو سیلاب کے خلاف فرنٹ لائن پر استعمال میں لایا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے ذریعے چین نے پاکستان کو 100 ملین یوآن ہنگامی انسانی امداد فراہم کی، اگست کے آخر میں کل 25,000 میں سے پہلے 3,000 خیموں کو چینی فوجی ہوائی جہازوں کے ذریعے صوبہ سیچوان سے پاکستان بجھوایا اور استعمال میں لایا گیا،جیسے جیسے سیلاب کی صورتحال تیار ہوئی سیڈا نے انسانی امداد کے 300 ملین یوآن کا اضافہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر فوری امدادی سامان جیسے سبزیوں اور خیموں کا فوری بندوبست کیا جا رہا ہے،چینی عوام بھی مدد کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانے کے ہنگامی امدادی اکاؤنٹ کو کھلنے کے چند گھنٹوں کے اندر 1 ملین یوآن کے عطیات موصول ہو گئے یہاں تک کہ بیجنگ سے تعلق رکھنے والے پرائمری سکول کے طالب علم لوان منگ سوان نے اپنی تمام جیب خرچ عطیہ کردی۔ان کا کہنا تھا کہ چینی شہری امدادی رضاکاروں کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں نے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے لیے پہل کی، حال ہی میں، وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر اظہار ہمدردی کیا۔ سیلاب بے رحم ہیں لیکن انسان رحم دل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی تباہی پر غالب آ جائیں گے اور اپنا گھر دوبارہ بنائیں گے۔

    سی پیک بارے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی معاشی ترقی اور سماجی استحکام کے لیے مضبوط معاونت فراہم کر رہا ہے، کچھ عرصہ قبل کروٹ پلانٹ، سی پیک کے تحت پہلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے سات سال کی تعمیر کے بعد کام شروع کر دیا ۔ اس منصوبے نے ہزاروں مقامی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور 3.2 بلین کلوواٹ آور کی سالانہ پیداوار کے ساتھ یہ اب 50 لاکھ خاندانوں کے لیے سستی صاف توانائی فراہم کرتا ہے،اس سے ہر سال کاربن کے اخراج میں 3.5 ملین ٹن کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے پاکستان کو توانائی کی حفاظت اور سبز معیشت میں منتقلی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، وزیر اعظم محمد شہبازشریف سی پیک کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے دو بار گوادر پورٹ کا دورہ کیا، چینی کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی درخواستوں کا موقع پر ہی جواب دیا۔

    رشکئی انڈسٹریل پارک زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے،سی پیک کے تحت صنعتی، زرعی اور سماجی ذریعہ معاش میں تعاون ٹھوس پیش رفت کر رہا ہے جو پاکستان کی صنعت کاری اور جدید کاری میں نئے کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے تائیوان اور سنکیانگ جیسے چین کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر چین کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کو بھی تسلیم کیا۔امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے گزشتہ ماہ چین کے علاقے تائیوان کے دورے پر پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے آگے بڑھ کر 100 سے زائد ممالک کے ساتھ انصاف کا پیغام دیتے ہوئے ون چائنا اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

  • سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قومی مہم کا آغاز کر دیا۔
    برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے قومی مہم شروع کی گئی ہے۔

    مہم کا آغاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا۔ سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سعودی عرب میں براہ راست نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات مہم شروع کی گئی ہے تمام اہل خیر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے امدادی پیکجز جمع كرنے کے لیے "ہم آپ کے ساتھ ہیں” کے اقدام میں یو اے ای بھر سے سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ شامل ہوئے، اور یہ مہم 1,200 ٹن خوراک جمع کرنے میں کامیاب ہوئی۔

  • پنجاب اسمبلی اجلاس ، متعدد بلوں کی منظوری

    پنجاب اسمبلی اجلاس ، متعدد بلوں کی منظوری

    پنجاب اسمبلی اجلاس میں متعدد بلوں کی منظوری دے دی گئی، بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2021 بھی شق وار منظور کرلیا گیا۔

    وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پنجاب پنجاب اکوپیشن سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل 2022 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔پنجاب اسمبلی نے بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2021 کو شق وار منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی نے بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2021 کو شق وار منظور کر لیا۔
    پنجاب اسمبلی نے متروکہ وقف املاک و قوانین برائے بے گھر افراد بل 2021 شق وار منظور کر لیا۔

    صوبائی اسمبلی نے پنجاب سید کارپوریشن ترمیمی بل 2022 کی شق وار منظوری دے دی،پنجاب اسمبلی نے پنجاب فیکرٹریز ترمیمی بل 2022 کی شق وار منظوری دے دی۔،پنجاب اسمبلی نے مسودہ ترمیم جنگلات بل 2022 کی شق وار منظوری دے دی۔پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کئے جانے والے چھ بل پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت نے پیش کئے تھے۔

    اسپیکر نے محکموں کی جانب سے بروقت جواب نہ آنے پراسپیکر نے وقفہ سوالات کو موثر بنانے کیلئے حکومت کو اپوزیشن سےمل کر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونےپر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس آج دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔۔