Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں،جمائما

    میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں،جمائما

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں،

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران جمائما گولڈ سمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹوڈو وِد اِٹ‘ کا پریمئر بھی کیا گیا اس موقع پر جمائما کا کہنا تھا کہ کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں میرے دونوں بیٹے بھی آدھے پاکستانی ہیں میری فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا جو بے حد دلچسپ ہے میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کے کلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی

    گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا

    پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے دل کھول کر دیں۔

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    قبل ازیں جمائما نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے، جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے

  • دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کے نواحی علاقے برکی روڈ پر شوہر کے سامنے ملزم نے خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کیا ہے،ملزمان مسلح تھے جو گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کے ساتھ شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کی، شوہر کو باندھ دیا گیا تھا، شوہر منتیں کرتا رہا لیکن ملزمان گھناؤنا کام کرنے سے باز نہ آئے، واقعہ کا مقدمہ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق باؤوالا میں 2 افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحےکے زور پر بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں

    مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں شادی شدہ خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ متاثرہ شہری ندیم امانت کی مدعیت میں نامزد ملزم یوسف اور 1 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ڈیفنس سی پولیس نے فوری کارواٸی کرتے ہوے نامزد ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا،مفرور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 1 ملزم گرفتارکر لیا جبکہ 2 ملزم گرفتار نہ ہو سکے ہیں پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ ظفرنےشادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے بلایا جبکہ ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ظفر اور حمزہ نے زیادتی کی ملزموں نے 6 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔

    قبل ازیں لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ماں سے زیادتی اور بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے واقعے کے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔ درندہ صفت ملزم نے 35 سالہ خاتون کو 13 سالہ بیٹی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا

  • موٹروے،سروس ایریاز پراشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر سخت برہمی کا اظہار

    موٹروے،سروس ایریاز پراشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر سخت برہمی کا اظہار

    ایوان بالا ء کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے 17اگست 2022کو منعقد ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کا معاملہ برائے سکھرملتان موٹروے پر باڑ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثہ، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر بریفنگ، موٹروے پر قائم ریسٹ ایئر کے الاٹمنٹ کی پالیسی اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کو کنٹرول کرنے کے میکنزم، موٹرویز اور ہائی ویز کے اطراف درخت لگانے اور خوبصورتی کے منصوبہ جات کی تفصیلات، موٹروے اور ہائی و یز پر ٹول ٹیکس کے حوالے سے پالیسی اور این ایچ اے بورڈ کے اختیارات، آئی جی موٹروے پولیس سے موٹروے پولیس میں بھرتیوں کے عمل کو وقتی طور پر روکنے کے علاوہ موٹروے زون پر آفیسرز کی تعیناتی، اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ادارے کے مسائل اور ان کے تدارک کیلئے گئے اقدامات،حادثات سے بچاؤ اور ڈرائیوروں کی تعلیم کیلئے ٹرینگ اور ورکشاپس وغیرہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    چیئرمین این ایچ اے قائمہ کمیٹی کو صوبہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے شاہراؤں کو ہونے والے نقصانات بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ ایک صدی کے دوران اتنی شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جتنی حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آئی۔ صوبہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور جنوبی پنجاب بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ بحالی کے کام کئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے کہا کہ حب پل پر بہت زیادہ ٹریفک ہوتی ہے اگر کوئی گاڑی خراب ہو جائے تو گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ جاتی ہیں جب نیا پل بنایا جائے تو موثر منصوبہ بندی اور ڈیزائنگ کی جائے اور دونوں اطراف کی سڑکیں دو رویہ ہونی چاہئے۔ جس پر سیکرٹری مواصلات نے کمیٹی کو بتایا کہ حب پل سیلاب کی وجہ سے گر گیا تھا۔پانی کا دباو کم نہیں ہورہا متبادل راستہ بنانا بھی مشکل ہے۔حب پل کی جگہ جدید پل بنائینگے اور انڈس ہائی وے پر بہت پانی کھڑا ہے۔ابھی وہ شاہراہ قابل استعمال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این فائیو کو کھول دیا گیا ہے وہ سندھ کی لائف لائن۔ جب تیز اور زیادہ پانی آتا ہے پل کی بنیادیں خراب ہو جاتی ہیں سیلابی ریلوں سے متاثرہ سڑکوں پر کام کر رہے ہیں اور بائی پاس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ این فائف پر مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہے اور گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک تھی اب N-5 مکمل طور پر کھل گئی ہے۔ٹریفک رواں دواں ہے ایک ہفتہ پہلے مسائل تھے میں نے خود جا کران تمام کاموں کا جائزہ لیا ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات جو چیئرمین این ایچ اے بھی ہیں نے بہت اچھا کام کیا۔ ان کے کام کو سراہتے ہیں چیئرمین کمیٹی و اراکین کمیٹی نے این ایچ چیئرمین کی اچھی کارکردگی پر تعریف کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی خط بھی دیا۔

    سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ موٹروے پر کوئی پوچھنے والا نہیں رہا ٹول ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے 160روپے سے ٹول ٹیکس شروع ہو کر 1ہزار سے اوپر ہو چکا ہے۔ شہرویوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کیا جا رہا ہے۔غریب آدمی کا موٹرو ے پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ موٹر وے پر قائم سروس ایریا میں غریب آدمی چائے تک افورڈ نہیں کر سکتا۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ایم 8 پر دو کلومیٹر کا کام روکا ہوا ہے ہر میٹنگ میں معاملہ اٹھاتے ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہوتا جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ ایم 8 اگلے 48 گھنٹوں میں چالو کر دیا جائے گا۔ آئی جی موٹر وے خالد محمود نے کمیٹی کو بتایا ایم نائن موٹروے نہیں عام شاہراہ ہے اور سپر ہائی وے جانور آگے آنے سے حادثہ ہوا تھا اور ایم نائن کے اطراف میں باڑ ممکن نہیں ہے۔ ہم صرف موٹرویز پر باڑ لگاتے ہیں ہر سڑک پر نہیں۔ جس پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ آپ ہائی ویز قواعد پڑھیں دنیا میں ہائی ویز موٹر ویز پر باڑ لگائی جاتی ہے۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ حیدر آباد کراچی موٹر ویز پر باڑ لگانے میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیسنگ نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ایک حادثہ بھی نہیں ہوا لوگ باڑ کو چوری کر لیتے ہیں۔ ایف آئی آر درج کروائی ہیں اور معاملے کو اٹھایا بھی گیا ہے مگر مقامی پولیس باڑ چوروں کو پانچ منٹ تھانے میں بٹھا کر چھوڑ دیتی ہے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہیں کہ کوئی ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پولیس نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں سو کلو میٹر پر انفورسمنٹ کر دی گئی ہے ہائی وے پولیس تشکیل دی جا رہی ہے۔ این 25اور این 10پر بھی فوکس ہے اور بھرتیوں کو عمل جاری ہے۔ M-9 پر 97 فلنگ اسٹیشن تھے اس لئے باڑ نہیں لگ سکی۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کے عمل میں وقتی طور پر تعطل کی وجوہات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

    کمیٹی اجلاس میں حیدرآباد سکھرموٹروے تعمیر کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جتنے پراسس تھے وہ مکمل کر لئے گئے ہیں اٹلی کی ایک کمپنی نے بڈنگ میں حصہ لیا ہے اٹلی کی حکومت سے بھی معلومات لیں ہیں اور پاکستان کے اٹلی میں قائم سفارتخانے سے بھی اُس کمپنی کے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ پشاور کراچی تک موٹروے کی کل لمبائی 1522کلومیٹر ہے جس میں سے 1216کلو میٹر مکمل ہو چکی ہے اور 306 کلو میٹر M-6 کو اس سے ملانا ہے اس پر 15 انٹر چینج،10 سروس ایریا،12 ریسٹ ایریا،6 فلائی اوور اور 61 کلو میٹر سروس روڈ تعمیر کی جائے گی۔M-6 سات اضلاع سکھر، خیر پور، نوشہرہ فیروز، بے نظیر آباد، مٹیاری، حیدر آباد اور جامشوروہ سے گزرے گا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایک کمپنی کو پہلے ریکوائرمنٹس پوری نہ ہونے پر ڈسکوالیفائی کیا گیا۔ایک کمپنی پہلے نا اہل ہوئی بعد اہل ہو گئی یہ لاجک سمجھ نہیں آرہا اس کمپنی کے متعلق تفصیلات کمیٹی کو آگاہ کی جائیں۔

    این ایچ اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو ٹول فیس بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جتنے بھی کنسیشن معاہدے ہوئے ہیں ان میں سالانہ دس فیصداضافہ شامل ہے۔ ایم نائن اور سیالکوٹ موٹر وے پر آٹھ فیصد بڑھیں گے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جس موٹروے یا ہائی وے پر ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اس کی مرمت پر بھی اسی سے خرچ ہونا چاہیے نہ کہ ایک جگہ سے اکٹھا کر کے پورے ملک میں تقسیم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ M-2 پر گاڑی چلانا بہت مشکل ہو گیاہے۔ اربوں روپے کی کمائی ہوتی ہے مگر مینٹینس پر خرچ نہیں کیا جاتا۔قائمہ کمیٹی نے ٹال پلازوں کے معاہدوں،مرمت پر آنے والے اخراجات، آمدن کی تفصیلات طلب کر لیں۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے سوال کے جواب میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے پر 11 انٹر چینج اور 22 ٹول پلازے ہیں اور جولائی 2022 سے ٹول پلازے ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں۔ جنوری میں اس موٹر وے کو کھولا گیا تھا اور تین ماہ کیلئے 7.5 کروڑ کا فی ماہ ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ 10 اپریل2022 سے جولائی تک جی ایم این ایچ اے اس کوچلا رہے تھے اور 6.5 کروڑ فی ماہ کی آمدن دی گئی۔اراکین کمیٹی نے موٹرویز کے سروس ایریا میں قائم پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

    سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ پیٹرول پمپ والے عوام کو لوٹ رہے ہیں ایک پمپ پر 14 ہزار میں ٹینک فل ہوتاہے اور دوسرے پر 18 ہزار روپے میں۔ torwکوئی پوچھنے والا نہیں رہ گیا۔ متعلقہ محکمے موثر اقدامات اٹھائیں۔ قائمہ کمیٹی نے سروس ایریاز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو اقداما ت اٹھانے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے قانون سازی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا۔کمیٹی کوبتایا گیا کہ جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ جس پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ آج تک خلاف ورزی کرنے پرکسی کا معاہدہ ختم نہیں کیا گیااگر سخت اقدامات اٹھائے جاتے تو عوام خور نہ ہوتی۔پیٹرول پمپس پر پیمانے کی مقدار پر مسلسل چیک رکھا جائے تاکہ لوگوں کوپوری مقدار میں تیل میسر ہو سکے۔قائمہ کمیٹی کو ہائی ویز اور موٹرویز کے اطراف شجر کاری پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاہور موٹر وے سے عبدالحکیم، پنڈی بھٹیاں، ملتان، سکھر موٹر وے پر تقریبا 840352 درخت لگائے گئے ہیں۔ سکھر سے جیک آباد N-65 پر 65 ہزار، ہزارہ موٹر وے پر 84 ہزار، اسلام آبادسے لاہور 6 لاکھ، کراچی سے حیدرآبا دM-9 موٹر وے پر تقریبا 4 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے شجرکاری کے حوالے سے آنے والی لاگت، معاہدات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جہاں شجر کاری کی گئی ہے اس کا معائنہ کیا جائے گا اور اس کیلئے مختلف جگہوں کے دورے بھی کیے جائیں گے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز سیف اللہ ابڑو، کامل علی آغا، دنیش کمار، عابدہ محمد عظیم، محمد اکرم، احمد خان اور ہدایت اللہ کے علاوہ سیکرٹری و چیئرمین این ایچ اے، ایڈیشنل سیکرٹری این ایچ اے، آئی جی موٹروے پولیس و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نےعمران خان کو نوٹس جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 27 ستمبرکوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا الیکشن کمیشن نےعمران خان کوشوکازنوٹس جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے اسدعمراورفواد چودھری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    قبل ازیں عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس ،عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا

    تحریری جواب بیرسٹرگوہر اورفیصل چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا عمران خان نے توہین کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اورنوٹس کو چیلنج کیا ،عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی،عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن کونوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں،نوٹسز کوواپس لیا جائے، واضح نہیں نوٹس قانون کے کس سیکشن کے تحت دائر کیے گئے ہیں۔ نوٹس میں وضاحت نہیں قانون کے کس سیکشن کی خلاف ورزی ہوئی؟ نوٹس قانون کے مطابق جاری نہیں کیے گئے، نوٹس پہلے ہی ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے ہیں کیا الیکشن کمیشن سیکشن 10 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کورٹ ہے یا اتھارٹی؟ نوٹس قابل سماعت نہیں، یہ آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کو کسی کو توہین پر سزا دینے کا اختیار نہیں، یہ صرف اعلیٰ عدالتوں کا اختیار ہے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کو ’توہین الیکشن کمیشن‘ کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری نے تقاریر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور توہین آمیز بیانات دیئے عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا۔ عمران خان نے 12 جولائی کو بھکر میں جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دیا

  • ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب جمع کروادیا، جس میں کہا کہ 7 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی، میں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی، یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دی کہ الیکشن کمیشن مجھے سوالنامہ دے، گزشتہ انکوائری میں میرے متعلق کیا ریکارڈ جمع کروایا گیا علم نہیں، الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔

    عثمان ڈار نے تحریری جواب میں کہا کہ 17فروری 2021 کو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے چکا تھا۔ ڈی ایس پی ذوالفقار علی ورک کے مجھ پر الزامات غلط، بے بنیاد اور من گھڑت کہانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کرپٹ پریکٹس، غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگی سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے17 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔ یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔ میں نے نہ کوئی سازش کی نہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں الیکشن عمل کے دوران پریزائیڈنگ افسران سے نہیں ملا۔ میں اس جگہ موجود نہیں تھا جہاں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا۔ میں پریذائیڈنگ افسران کے درمیان رقم کی تقسیم سے لا علم ہوں۔

  • متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کو فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرے، لازم ہے مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔

    زڑائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین عمران خان نے قائدین کو معاشی بحالی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شوکت ترین کو ملکی معیشت پر فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔ بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا۔

    اسد عمر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔

  • راجہ بشارت کی مناواں میں قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات

    راجہ بشارت کی مناواں میں قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات

    راجہ بشارت کی مناواں میں قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے پنجاب اسمبلی چیمبر میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا سے ملاقات کی۔ سات سالہ بچی کو گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے مناواں میں درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ راجہ بشارت نے اپنی اور وزیراعلی کی جانب سے ورثا سے دلی صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی ہر صورت میں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ راجہ بشارت نے پنجاب حکومت کی طرف سے بچی کے لواحقین کو امدادی رقم کا چیک دیا۔ وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے اپنی جیب سے بھی متاثرہ خاندان کیلئے امدادی رقم بھجوائی۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جلد انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کی ہی جنگ لڑ رہی ہے اور چیئرمین عمران خان ہماری اس جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور میں دونوں متاثرہ فیملی سے ملنے گئے اور میں خود چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر دوبارہ وہاں جاؤں گا۔ وزیراعلی پنجاب کمسن بچی کے کیس میں مسلسل اپ ڈیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ انسانیت سوز حرکت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں

    واضح رہے کہ مناواں میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،انویسٹی گیشن پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ میڈیکل اور فرانزک کی رپورٹس کی روشنی میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

    واضح رہے کہ مناواں کے علاقے شریف پورہ میں 10 سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جا چکی ہے والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

  • مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

    مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پرسماعت کا معاملہ مریم نواز کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی-درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

  • سیلاب متاثرین کی بحالی،پنجاب حکومت اوردعوت اسلامی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

    سیلاب متاثرین کی بحالی،پنجاب حکومت اوردعوت اسلامی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

    سیلاب متاثرین کی بحالی،پنجاب حکومت اوردعوت اسلامی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف جی آرایف) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے وفد کو آیت و حدیث ختم نبوتؐ سے متعلق فریم کا تحفہ دیا ،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، پنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اس ضمن میں ایف جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے پنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آبادی کاری کیلئے تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے۔ تباہ ہونے والے کچے گھر وں کی تعمیر کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی دعوت اسلامی کاادارہ ایف جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کرے گی متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ امداد کا صحیح حق داروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکا، کیا اور کرتے رہیں گے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے موصول ہونے والے عطیات کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    ایف جی آر ایف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوارڈنیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد افضل عطاری،حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی کے محمد عمران گھیگی اوردیگر عہدیداران شامل تھےراسخ الٰہی،ایم پی اے حافظ عماریاسر،میاں محمد حنیف اور بینک آف پنجاب سابق صدر ہمیش خان بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا منفی زون میں اختتام

    نئے ہفتے کی شروعات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کےرجحان سے ہوا تاہم کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا۔ پیر کی صبح اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا اور اسٹاک مارکیٹ آج اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی سے 41862 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ میں 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہرجانہ کیس: پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا
    چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی
    واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔ پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت کاروبار کا منفی دن رہا تھا 100 انڈیکس 449 پوائنٹس کمی سے 41859 پر بند ہوا تھا. کاروباری دن میں 100 انڈیکس 527 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، بازار میں اس وقت 15 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے تھے. شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ روپے رہی تھی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 6961 ارب روپے ہوئی تھی.

    منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ