Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    گوجرانوالہ جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر سوار عمران خان کو اتار لیا گیا

    گوجرانوالہ مین جلسے کے لئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جا رہے تھے تا ہم انہیں ہیلی کاپٹر سے اتار لیا گیا ہے، عمران خان اب براستہ روڈ گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے وہ اس پر سفر نہ کر سکے عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی کے بعد عمران خان کے طیارے کے کپتان نے بحفاظت لینڈنگ کر لی ہے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی ہوئی طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بحفاطت لینڈنگ کی،

    عمران خان آج گوجرانوالہ مین جلسہ سے خطاب کریں گے، عمران خان کو جے آئی ٹی میں بھی طلب کیا گیا تھا مگر عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی بجائے جلسے میں جانے کو ترجیح دی، پولیس کی جے آئی ٹی نے انہیں 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا پولیس کی جےآئی ٹی نے عمران خان کو اس سے پہلے 9 ستمبر کو بھی پیش ہونے کا کہا تھا، لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دوسرا موقع دیا

    تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں ہوگا ،اسد عمر نے 36 بڑے شہروں کی فہرست جاری کی تھی، تحریک انصاف کے کارکنان اورعوام آج 36 مقامات پرجمع ہوں گے، جس میں راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک ، صوابی چوک، مردان پریس کلب، نوشہرہ میں شوبراچوک اورخیبرمیں خیبر چوک باڑہ شامل ہیں کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشاپور، جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب ، شیخوپورہ میں انصاف سیکرٹیریٹ، قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر پرعوام جمع ہوں گے۔مقامات میں خیرپور پریس کلب، سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب ، کراچی میں گلستان جوہراورکوئٹہ میں پریس کلب ، لاہور میں لبرٹی چوک اوت اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب شامل ہیں۔دیپالپور میں انصاف ہاؤس سے مدینہ چوک تک ، چنیوٹ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک ، ساہیوال میں جوگی چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پر عوام جمع ہوں گے۔اسی طرح خانیوال میلاد مصطفی چوک، سرگودھا خیام چوک، پاکپتن نگینہ چوک ، لیہ پرانا بلوچ اڈا ، لودھراں میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ ، بہاولپورمیں سٹی چوک اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک میں عوام اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ان مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی جن پرعمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا ، میڈیا و سماجی میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ان ملک گیر اجتماعات کی مکمل کوریج کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف
    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بے گناہ قرار دے دے گئی

    راولپنڈی (اسرار احمد راجپوت سے)‏ ہولی فیملی ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں تعینات فی میل ڈاکٹر/ہاؤس آفیسر کو مریض کا خون پینے کے الزام سے بری کر دیا گیا کیونکہ وہ اس فعل میں ملوث نہ تھی۔

    میں نے چند دن قبل ٹویٹ کی کہ لیڈی ڈاکٹر مریض کے کینولا سے خون پیتے پکڑی گئی جبکہ اس پر CP Vile سے بھی خون پینے کا الزام بھی ہے۔ تاہم HFH انتظامیہ نے واقعہ کی ہائی لیولانکوائری کروائی جس میں لیڈی ڈاکٹر کو بے گناہ قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں جب میری بات MS HFH ڈاکٹر شازیہ زیب سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا HO پر محض الزام تھا جس کا کوئی ثبوت نہ ملا۔ مزید برآں جب HFH کے ترجمان ڈاکٹر تنویر سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ ایک مریضہ کی اٹینڈنٹ نےنے زبانی کلامی HO خلاف ان کی مریضہ کے کینولا سے خون پینے کی شکایت کی جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی لیکن شکایت کنندہ نہ تو کمیٹی سامنے پیش ہوئی نہ ہی اس نے ہسپتال انتظامیہ کو کوہی تحریری شکایت درج کروائی۔ ڈاکٹر تنویر کا کہنا تھا کہ SU-1 کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر سرور خان نے الگ سے بھی انکوائری کی مگر انہیں لیڈی ڈاکٹر کے خلاف عائد کیے گئے الزام کا کوئی ثبوت نہ ملا جس پر لیڈی ڈاکٹر کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

    https://twitter.com/ia_rajpoot/status/1568235392536657921

    یہاں میں بطور رپورٹر یہ لکھنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک سورس زریعے HFH کی گاہنی وارڈ میں اسی لیڈی ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی یہی فعل دہرانےکی اطلاع ملی تھی جس کا میں نے ایک وی لاگ میں اظہار بھی کیا مگر وہ اطلاع مصدقہ نہ تھی جس پر میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ بعد ازاں لیڈی ڈاکٹر کے والد محترم ثاقب حفیظ صاحب جوکہ انتہائی شریف النفس و ایجوکیٹڈ شخص ہیں نے مجھ سے رابطہ کیا اور دفتر آکر ملنے کی خوائش کا اظہار کیا جس پر میں نے کہا آپ نہیں میں خود آپ کے گھر آؤں گا اور جب میں اس فیملی سے ملا تو پتہ چلا HO کی والدہ بھی سرکاری کالج میں لیکچرر ہیں۔ جب لیڈی ڈاکٹر سے بات ہوئی تو انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کی تردید کی اور کہا وہ اس فعل میں ملوث نہ ہیں جبکہ ہسپتال کی انکوائری کمیٹی نےبھی انکو بے گناہ قرار دیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کے والد کا کہنا تھا انہوں نے HFH انتظامیہ کی ہدایت پر اپنی ڈاکٹر بیٹی کے خون کے نمونہ جات کا شہر کی مستند سٹی لیب سے کروایا جوکہ نیگیٹیو آیا جس سے اس الزام کی نفی ہوئی کہ میری بیٹی مریضوں کا خون پیتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تومیری بیٹی کے خون میں بھی ان بیمار مریضوں کے خون کے چرثومے پائے جاتے۔ ثاقب حفیظ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نفسیاتی معائنہ بھی کروایا جس میں وہ زہنی طور پر مکمل فٹ قرار دی گئی اور دوبارہ ہسپتال میں نوکری لیے موضع قرار دی گئی۔

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

    حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

     دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

  • پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار

    لاہور: پنجاب پولیس کی حراست سے33 خطرناک ملزمان فرار ہوچکے ہیں مگرپولیس حکام کو ان خطرناک مجرموں کے فرار کی شاید پرواہ نہیں ، پولیس ذرائع کے مطاق پچھلے 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    اس سلسلے میں پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پولیس کی نااہلی یا مجرموں سے ملی بھگت، سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کے لیے حوالات توڑنا یا ہتھکڑیاں کھولنا کھیل بن گیا۔پنجاب میں خطرناک مجرموں کی فراری کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزمان لاک اپ اور پیشی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

    پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گرفت سے بھاگنے والے خطرناک ترین مجرموں کے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غفلت کی اس دوڑ میں لاہور پولیس پہلے نمبر پر رہی، جس کی حراست سے 11 ملزمان فرار ہوئے، جن میں خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل سی آئی اے یونٹ سے بھی 3ملزمان فرار ہوئے تھے، اور غفلت کا مظاہرہ کرنےوالے افسران کیخلاف کارروائیاں بھی کی گئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اس عرصے میں فیصل آباد سے 6، گوجرانوالہ سے 4، شیخوپورہ ، راولپنڈی اور ڈی جی خان سے تین تین ملزم فرار ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی، تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات بجائے کم ہونے کے بڑھتے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 ماہ کے دوان 25ملزمان پولیس حراست سے فرارہوئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاک فضائیہ کے شاہین اپنے سیلاب متاثرین ہم وطنوں کی خدمت اوربحالی کے لیئے پیش پیش

    پاک فضائیہ کے شاہین اپنے سیلاب متاثرین ہم وطنوں کی خدمت اوربحالی کے لیئے پیش پیش

    قوم کی پکار پر ہمیشہ فرنٹ لائن ریسپانڈر ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جارحانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے سیلاب زدگان کے لیے انتہائی ضروری مالی امداد جمع کرنے کے لیے “پاکستان ایئر فورس فلڈ ریلیف فنڈ” بھی قائم کیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائیش، پینے کا پانی اور طبی امداد سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں چھبیس ہزار سے زائد پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، دو سو پانچ پانی کی بوتلیں اور ایک ہزار سات سو انہتر خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں، جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 26226 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 205 پانی کی بوتلیں اور 1769 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 1646 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • لگتا ہے عمران خان کے کان میں اداروں کیخلاف کوئی زہر اگل رہا ہے

    لگتا ہے عمران خان کے کان میں اداروں کیخلاف کوئی زہر اگل رہا ہے

    لگتا ہے عمران خان کے کان میں اداروں کیخلاف کوئی زہر اگل رہا ہے۔

    عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا نام لیے بغیر مسٹر ایکس اور مسٹر وائی پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ پنجاب حکومت کیخلاف سازش کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے دیگر سینئر کو ایسی کسی سازش کے شواہد نظر نہیں آرہے ہیں، سینئر صحافی انصار عباسی نے دعوی کیا ہے کہ ق لیگ کے کچھ لوگوں نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ” ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں، لگتا ہے عمران خان کے کان اداروں کیخلاف کوئی زہر اگل رہا ہے۔

    انصار عباسی کے مطابق: انہوں نے کہا کہ ہم ق لیگ والوں کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ایسی بات ہوتی تو وزیراعلیٰ پنجاب کو اس کا علم ہوتا۔ اور ہاں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نے عمران خان سے بات کی تھی اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی نہ کریں۔

    کہا جاتا ہے کہ عمران خان اس مشورے سے متفق ہیں لیکن بعد میں وہ رائے تبدیل کر دیتے ہیں اور نیا بیان داغ دیتے ہیں جس سے نیا تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔ ق لیگ کے لیڈر کے ایک لیڈر مطابق: پی ٹی آئی میں کوئی شخص ہے جو عمران خان کے کانوں میں اداروں کیخلاف زہر گھول رہا ہے۔ اور یہ سراسر ملک دشمنی کے مترادف ہے.

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی طرح کی رائے پی ٹی آئی کے لیڈر فیصل واوڈا بھی رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کہتے ہیں کہ واوڈا سمجھتے ہیں کہ پارٹی میں چار افراد کا ایک ٹولہ ہے جنہیں دیگر کی حمایت بھی حاصل ہے جو پارٹی چیئرمین عمران خان کو غلط معلومات دیکر اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پیدا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

    ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چار لوگوں کا ٹولہ ایسے آزرو مند لوگوں کا گروپ ہے جو عدالتی معاملات پر عمران خان کو گمراہ کر رہے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنا فائدہ حاصل کر سکیں۔ حال ہی میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں واوڈا نے عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ ان کی آستین میں سانپ بیٹھے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کیلئے چاہتے ہیں کہ عمران خان کو نااہل قرار دلوایا جائے۔

    ان ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کا اصرار ہے کہ پارٹی میں جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی ہے وہ جھوٹے ہیں۔ فیصل واوڈا پارٹی میں کھل کر بولنے والے شخص ہیں جو عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کو ٹکر دینے کی پالیسی کے مخالف ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری توہین کے کیس میں سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو غلط مشورے دیے جا رہے ہیں اور انہیں اس نہج کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جہاں ان کا سیاسی کیریئر سخت مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔

    عمران خان کے حال ہی میں دیے گئے ’’محب وطن‘‘ اور ’’تگڑے‘‘ آرمی چیف کے بیان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے فوج کی حمایت میں بیان دیا جسے کچھ لوگوں نے عمران خان کے بیان کا جواب الجواب قرار دیا ہے. پرویز الٰہی نے موجودہ آرمی چیف کی تعریف کی اور کہا تھا کہ جو لوگ فوج مخالف بیان بازی میں ملوث ہیں وہ پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ پاکستان اور اسلام کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

  • خاتون رکن اسمبلی سمیرا شمس کو دنیا کی بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ مل گیا

    خاتون رکن اسمبلی سمیرا شمس کو دنیا کی بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ مل گیا

    خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے.

    امریکہ میں ون ینگ ورلڈ 2022 مانچسٹر کی جانب سے ایورڈ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈدیا گیا۔ ون ینگ ورلڈ 2022 میں 190ممالک میں سے 15 نوجوان سیاستدانوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں سے پاکستانی خاتون کو بھی منتخب کیا گیا۔

    ایوارڈ وصول کرنے والی سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے سے پسماندہ علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سمیرا شمس نے خواتین کے مسائل پر توجہ دی اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے قانون سازی بھی کرائی۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز حاصل ہے۔ 26 سالہ سمیرا شمس خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اور پسماند ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیرا شمس تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی حالیہ ممبران میں سب سے کم عمر قرار پائی تھی.

    ڈاکٹر سمیرا شمس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کیلئے یونیورسٹیاں قائم کی جائیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر سمیرا شمس کی اپنے والد کے برعکس تمام تر وفاداریاں پاکستان تحریک انصاف سے ہیں اور ان کی وفات کے بعد 9 سال قبل انصاف یوتھ ونگ سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیر شمس کا تعلق اگرچہ شعبہ طب سے ہے لیکن وہ امور نوجوانان میں زیادہ تجربہ اور لگاؤ رکھتی ہیں۔ اور ان کا زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ انکے صوبے میں خواتین کی تعلیم پر زور دیا جائے اور خواتین کو تعلیم کے مواقع فراہم کیئے جائیں.

  • شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    شہزادہ چارلس برطانوی تخت و تاج کےباقاعدہ بادشاہ بن گئے

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد شاہی تخت فوری طور پر ان کے جانشین اور ویلز کے سابق شہزادے چارلس کو سونپ دیا گیا ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کے جمعرات کو انتقال کے بعد چارلس اصولاً بادشاہ بن گئے تھے لیکن آج بروزہ ہفتہ 10 ستمبر کو منعقد ہونے والی تقریب ملک میں نئے بادشاہ کو متعارف کرانے کے لیے ایک اہم آئینی اور رسمی اقدام ہے۔اس سلسلے میں لندن کی شاہی رہائش گاہ سینٹ جیمز پیلس میں باڈی ایکسیشن کونسل کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بادشاہ چارلس کے ساتھ اہلیہ کمیلا اور ولی عہد ولیم بھی موجود تھے۔ تقریب میں کنگ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کیے۔

    تقریب میں بادشاہ چارلس نے شہنشاہ برطانیہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد سینٹ جیمز محل کی بالکونی سے چارلس کو باضابطہ بادشاہ بنائے جانے کا اعلان ہوا۔اعلان کے ساتھ ہی لندن ٹاور اورہائیڈ پارک سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کا عزم بھی اٹھایا۔

    لندن کی شاہی رہائش گاہ سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں الحاق کونسل نے شرکت کی جو بادشاہ کو مشورہ دینے والے سینیر سیاست دانوں اور حکام پر مشتمل ہے۔ کونسل نے اس موقع پر باضابطہ طور پر ان کو ‘کنگ چارلس سوم’ کا لقب دیا۔ اس کے بعد بادشاہ کے حلف اور اعلانات کا سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب سے خطاب میں شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ملکہ برطانیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا، ملکہ برطانیہ کی وفات ہمارے خاندان کیلئے صدمہ ہے۔ بطور بادشاہ انہیں ذمہ داریوں کا احساس ہے۔

    ملکہ برطانیہ نے بہترین انداز میں ذمہ داریاں ادا کیں۔ عام تاثر یہ ہے کہ شاہ چارلس کی تاجپوشی میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔ اس سے قبل ملکہ الزبتھ کے والد کے انتقال کے سولہ ماہ بعد تاجپوشی کی تقریب جاری رہی تھی۔کونسل کی جانب سے اعلان میں کہا گیا: ‘شہزادہ چارلس فلپ آرتھر جارج اب ہماری ملکہ، جن کی خوشگوار یادیں ہمارے ساتھ ہیں، کی موت کے بعد ہمارے بادشاہ چارلس سوم بن گئے ہیں۔ خداوند بادشاہ کی حفاظت فرمائے۔’

    تقریب میں چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ کیملا، جو اب ملکہ کنسورٹ ہیں اور ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم بھی موجود تھے۔ ولیم اب تخت کے وارث اور ولی عہد ہیں جن کو ان کے والد کے لقب یعنی پرنس آف ویلز سے نوازا گیا ہے۔تقریب کے بعد ایک شاہی اہلکار نے سینٹ جیمز پیلس کی بالکونی سے بلند آواز میں اعلان کیا۔

    یہ عمل لندن اور برطانیہ بھر میں دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں تخت پر بے مثال 70 سال گزارنے والی 96 سالہ ملکہ کی موت کے دو دن بعد لوگ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ان کی تعزیت کے لیے جمع ہیں۔یہ مناظر برطانیہ بھر میں دیگر شاہی محلات اور دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں کے باہر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں پہلی بار براہ راست نشر ہونے والی قدیم روایت اور سیاسی علامت پر مبنی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تقریب 1952 کے بعد پہلی بار منعقد کی گئی ہے جب ملکہ الزبتھ دوم نے تخت سنبھالا تھا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ملکہ برطانیہ کا انتقال،لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب ” پرنسس آف ویلز”شہزادی کیٹ میڈلٹن کا مقدرٹھہرگیا

    ملکہ برطانیہ کا انتقال،لیڈی ڈیانا کا اہم خطاب ” پرنسس آف ویلز”شہزادی کیٹ میڈلٹن کا مقدرٹھہرگیا

    لندن :ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا اہم اعزاز پالیا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی آنجہانی اور ہر دلعزیز اہلیہ لیڈی ڈیانا کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو دے دیا ہے اور اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد وہ پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔

     

     

    کنگ چارلس نے صرف بہو ہی نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے اور کیٹ کے شوہر شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کا خطاب بھی دیا ہے جو ان کے پاس 1958 سے تھا تاہم ملکہ کی موت کے بعد بادشاہ بننے پر انہوں نے یہ اعزاز اپنے بڑے بیٹے کے نام کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھیں۔

     

     

    کیٹ مڈلٹن ہر دلعزیز شہزادی ڈیانا کے بعد پرنسس آف ویلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد نہ صرف بڑی کامیابی سے شاہی خاندان میں ڈچس آف کیمبرج کے طور پر اپنی شناخت بنائی بلکہ اس کردار کو بھی بڑی خو بی سے نبھایا۔یہاں بھی کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس کی روایات کو تازہ کیا اور شاہی خاندان سے نہ ہونے کے باوجود شاہی خاندان میں اپنی انفرادی شخصیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن قبل برطانیہ میں طویل ترین عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ملکہ کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • اسلام آباد پولیس نے  مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی ہے.


    اسلام آباد پولیس کے مطابق: مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

    اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    خیال رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت گزشتہ جولائی میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں میٹرو کوریڈور کی نگرانی کے لئے سیکیورٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبوں پر غور کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ اس اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل سمیت دیگر متعلقہ فارمیشنز کے افسران نے بھی شرکت کی تھی. اجلاس میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور میٹرو کوریڈور کی نگرانی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے پر غور کیا گیا تھا. اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی وے پر سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو آئی سی ٹی پولیس کے حوالے کیا جائے گا.

    جبکہ سی ڈی اے مزید کیمروں کی تنصیب میں آئی سی ٹی پولیس کی مدد کرے گا۔ مزید فیصلہ کیا گیا تھا کہ مارگلہ ہائی وے پر سمارٹ ٹریفک سسٹم اسلام آباد پولیس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔اجلاس میں مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ آئی سی ٹی انتظامیہ اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے باہمی تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسلام آباد کو محفوظ دارلحکومت میں تبدیل کیا جائے گا۔

  • کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    پشاور:کراچی:::کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی اطلاعات ہیں اور اس سلسلے میں پہلی خبر کے پی کے ضلع ایبٹ آباد سے آئی ہے جہاں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے پہلے ملک میں متوقع موسی حالات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سندھ میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے۔

    صوبے بھرمیں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب ویکسینیشن کی جارہی ہے، جبکہ تنظیم کے رکن جمیل سومرو کے مطابق سندھ کے 14 بارشوں اور سیلابی متاثرہ اضلاع میں کل 57 ہزار دو سو25 جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

    جمیل سومرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران بچ جانے والے مویشیوں کو مختلف وائرل بیماریوں کے شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ویٹرنری ماہرین اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ورکرز کوتنظیم کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیرلائیواسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 80 ہزارجانورہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں میڈیا کو بتایا تھا کہ سندھ میں جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے اور ہم ابھی تک صرف 15 فیصد لوگوں تک مشکل سے پہنچ سکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں