Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سپر ٹیکس کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی

    سپر ٹیکس کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی

    سپر ٹیکس عائد کیے جانے کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    حکومت نے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا تھا، مالی سال 2022-23کے بجٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے اپریل اور جون کے دوران بینکوں کی آمدنی میں سال بہ سال بنیاد پر 38 فیصد کمی دیکھی گئی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعدادو شمار کے مطابق سہ ماہی آمدن کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے شعبے کی مجموعی آمدنی میں کمی کی وجہ سے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا ہے۔ اپریل اور جون میں سالانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر قبل از ٹیکس منافع میں بالترتیب 37 اور 19 فیصد اضافہ ہوا اور سہ ماہی بنیادوں پر 160 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب: وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی بل میں کمی لانے کیلیے اٹھائے جانیوالے اقدام کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اگست 2022میں تجارتی خسارہ 18 اعشاریہ 5 فیصد کمی سے 3 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ جولائی تا اگست برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں اس کے علاوہ گزشتہ 2 ماہ میں درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا اگست درآمدات کا حجم 11 ارب ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں اوگرا نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایات جاری کر دی ہے چیف سیکریٹری گلگت بلکستان آزاد کشمیر اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی احکامات جاری کیے گئے، ملک بھر میں صارفین کے لیے اوگرا کی ستمبر 2020 کی قیمت کو یقینی بنانا ہے، گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2496 روپے اور 212 روپے فی کلو مقرر کی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے کمی سے 2496 روپے کا ہو گیا، کمرشل سلنڈر کی قیمت 9604روپے ہو گئی۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے، ایل پی جی کی بلند ترین قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چئیر مین عرفان کھوکھر نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 10 ستمر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

  • لاہوراور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    لاہوراور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال ملک میں مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ایک ہزار 265 موات ہوئیں 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

    یونیسیف پاکستان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا ہے،ملک کے کچھ صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے 5 گناہ زیادہ بارش ہوئی بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں سمیت ایک ہزار 200 افراد جاں بحق ہوئے-

    بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

    پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 11 لاکھ سے زائد مکانات کونقصان پہنچا، پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کے مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ڈائریا،ہیضہ،ڈینگی،ملیریاپھیلنے کے زیادہ خدشات ہیں-

    نواب شاہ میں بارش اورسیلاب سے 65 ہزار234 گھروں کومکمل نقصان پہنچا ،نواب شاہ میں بارش اورسیلاب سے 68 ہزار871 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ،بارش اورسیلاب سے نواب شاہ میں 29 افراد جاں بحق ہوئے-

    نواب شاہ میں بارشوں اورسیلاب سےمیں 41 افراد زخمی ہوئےبارش اورسیلاب سے نواب شاہ میں ایک لاکھ 66 ہزار 60 خاندان متاثرہوئے نواب شاہ میں بارشوں اورسیلاب سے 5 لاکھ 59 ہزار 404 آبادی متاثر ہوئی-

    نواب شاہ کے ریلیف کیمپ میں 29 ہزار650 افراد میں موجود ہیں،نواب شاہ میں بارش کی تباہ کاریوں میں ایک ہزا ر632 مویشی اور اونٹ ہلاک ہوئے،

    منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

  • سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

    سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا تحریک فیصلہ جاری کردیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے تحریر کردہ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ کسی ٹھوس قانونی وضاحت کے بغیر نقل و حرکت کا بنیادی حق نہیں چھینا جاسکتا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے 2010ء کے رولز واضح ہیں جو یہاں لاگو نہیں ہوتے، ای سی ایل میں نام نہ ڈال سکنے پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دینا غیرقانونی تھا، فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ تسلیم شدہ ہے کہ قانون کے مطابق اعظم خان کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا جا سکتا، اعظم خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا اور کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے۔
    تحریری فیصلے میں ہے کہ اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر جانا چاہتے ہیں تو رکاوٹ نہ ڈالی جائے، وطن واپسی پر اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلائے تو اعظم خان پیش ہوں۔

    اعظم خان کون ہے؟

    اعظم خان سی ایس ایس کے 17ویں کامن بیچ سے تعلق رکھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے معروف برن ہال کالج ایبٹ آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہے۔ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی۔ یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا.

  • پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری ہیں،

    چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ میں آپ کواب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں افواجِ پاکستان کی ریلیف و ریسکیو کاموں کے حوالے سے آگاہ کروں گا۔حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے آغاز سے ہی افواجِ پاکستان اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں پچھلے 2 ماہ سے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ افواجِ پاکستان کا ہر ایک سپاہی اور آفیسراسے ڈیوٹی کی بجائے ایک مقدس فریضہ سمجھ کر عوا م کے مسائل کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔یہی وہ جذبہ تھا جِس کے تحت گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور نائیک مدثر فیاض بلوچستان کے علاقے لسبیلہ (وِندر) میں سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کیا جولائی اور اگست میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا گیا اور اس حوالے سے آرمی چیف نے خصوصی ہدایات دیں۔ آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے چاہے اس کے لئے کتنا ہی وقت اور کوشش درکار ہو۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی کی سطح پر کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کی سر براہی میں آرمی فلڈ ریلیف کو آرڈی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے اورکمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کورآڈی نیشن سنٹر کے نیشنل کو آرڈینیٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ۔ RRR Strategyیعنی Relief, Rescue & Rehabilitation کے تحت افواجِ پاکستان سول ایڈمنسٹریشن، Disaster Management Authorityاور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے سندھ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کئے ہیں اور وہاں پر جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی تمام فارمیشنز اور سینئر کمانڈرز موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مسلسل متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ اب تک 276 ہیلی کاپٹر Sortiesمختلف علاقوں میں Operateکی گئی ہیں۔خراب موسم اور دیگرچیلنجر کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے Pilotsنے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر نا صرف لوگوں کو ریسکیو کیا بلکہ اُن تک ضروری اشیا کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا۔ کمراٹ اور کالام میں بھی جو لوگ سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پھنس گئے تھے ان سے فوری رابطہ کر کے انہیں پاک آرمی نے محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خیبر پختوںخوا کی ہیلپ لائن1125جبکہ باقی صوبوں کے لئے آرمی ہیلپ لائن1135پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں پاک افواج کے 147 ریلیف کیمپس جس میں 50ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف مہیا کیا گیا ہے جبکہ 250میڈیکل کیمپس جس میں آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکس سٹاف اب تک 83ہزار سے زائد مریضوں کو فری طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ کیلئے آرمی کے اضافی میڈیکل اور Engineers Resourcesکو بھی بھیجا گیا ہےآرمی نے سیلاب متاثرین کیلئے 3دن کا راشن جو کہ تقریبا 1685ٹن جبکہ25ہزار Meal Ready to Eat (MRE) اور کثیر تعداد میں 8اور and 4 Men Tentsبھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔۔ ملک بھر میں284 پوائنٹ عطیات،راشن جمع کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔
    ان Relief Collection Pointsمیں 2294ٹن راشن جبکہ311 ٹن سے زائد ضروریات ِ زندگی کی بنیادی اشیاء اور 10 لاکھ7 0ہزار سے زائد ادویات پورے پاکستان کے لوگوں نے جمع کروائی ہیں۔ اب تک1793ٹن راشن اور277ٹن کا دیگر ضروریات کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ7لاکھ70ہزار کے قریب ادویات بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کی جا چکی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس اور نیوی کی امدادی ٹیمیں بھی ملک بھر میں ریلیف و رسیکیو آپریسن میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیرفورس کی Aerial Effortsبھی قابلِ ذکر ہیں جن میں C130اور ہیلی کاپٹرز نے 135 Sortiesکے دوران 1521سے زائد افراد کو Rescueکیا۔ PAFکے 41ریلیف کیمپس لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور 35فری میڈیکل کیمپس میں اب تک 16ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ کثیر تعداد میں راشن اور ٹینٹس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان نیوی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز اور Diving Teamsملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔اب تک 55ہزار سے زائد فوڈ پیکجز تقسیم کئے جا چکے ہیں، جن میں 650ٹن راشن اور1080 سے زائد ٹینٹس شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 19 میڈیکل کیمپس جس میں اب تک 18ہزار سے زائد مریضوں کو فری طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ پاکستان نیوی نے اب تک تقریباََ 10ہزار متاثرین کو Rescueکیا ہے۔سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ”آرمی ریلیف فنڈ اکاؤنٹ برائے سیلاب زدگان“ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے دل کھول کر مدد کرر ہے ہیں۔ اسی جذبے کے پیشِ نظر آرمی کے تمام جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے قائم کیے گئے ایمرجنسی فنڈ میں دی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر افسران اور جوان بھی رضاکارانہ طور پر اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک سیلاب متاثرین کے لئے آرمی ریلیف فنڈ میں 417ملین روپے جمع ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران44ملین روپے جمع ہو ئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کی لیڈر شپ بھی آرمی چیف سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ دفاع کی مرکزی تقریب مؤخر کی ہے۔ تاہم شہداء پاکستان ہمارا اثاثہ ہیں جن کے دَم سے ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہم نہ صرف آزاد ہیں بلکہ انہی کے سبب امن کی فضا ء قائم ہے۔ہم ان کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ہم کوئی شہید بھولے نہیں ہیں۔ستمبر کے اس مہینے میں ہم ان تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کر دی۔ عوام کا اعتماد افواجِ پاکستان کا اثاثہ ہے۔ پاک فوج ہمیشہ قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش رہی ہے اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر کوشش اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں بھی عوام کے تعاون سے ہم اس ناگہانی آفت سے نجات پا لیں گے

    چیئرمین این ڈی ایم اے اختر نواز کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے تلخ ترین صورتحال سے دوچار ہوئے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں، بارشیں سندھ ،بلوچستان اور پنجاب پر زیادہ اثر اندازہوئیں ،رواں سال ہمیں نے 4 ہیٹ ویوز کا سامنا رہا،ہیٹ ویوز کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے ،رواں سال 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،

    قبل ازیں چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے 14جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اورزیادہ دنوں تک چلتا رہا بارشوں اورسیلاب سے بدقسمتی سے بڑی تباہی ہوئی، بارشوں اور سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ لوگ متاثر ہوئے امریکہ میں کیترینا طوفان آیاتو سپر پاور ملک بے بس ہوگیا،جاپان میں بھی جب طوفانی سیلاب آیا تو وہ بے بس ہوگیا قدرتی آفات سے مرکزی ،صوبائی یا ادارے تنہا نہیں نمٹ سکتے ،قوم نے ملکر نمٹنا ہوتا ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،پنجاب ، خیبرپختونخوا کے بعض علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکیں تباہ ہوئیں شمالی میں کم اورجنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جنوبی علاقوں میں 30سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں کچھ علاقوں میں بارش 1500ملی میٹر ہوئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کا بڑ احصہ متاثر ہوا،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زیادہ تر آبادی متاثر ہوئی،بارشو ں اور سیلاب سے پنجاب میں 54 اموات ہوئیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • بارشوں اورسیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا،یونیسیف

    بارشوں اورسیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا،یونیسیف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں،نیشنل ہائی وے ،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اور پی ٹی اے نے مشکلات کے باوجود کام کیا،سیلاب سے بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا،سیکریٹری پاو رڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

    علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ,وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں; اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دو سپلائی لائنز, چکدرہ سے بری کوٹ اور سوات سے مٹہ کو 10 ستمبر تک بحال کر دیا جائے گا جبکہ مدین گرڈ اسٹیشن کو درال خوار جنریشن پلانٹ کے ذریعے سپلائی دے کر سپلائی بحال کی جائے گی.صوبہ سندھ کے 5 گرڈ اسٹیشنز اور صوبہ بلوچستان کے 2 گرڈ اسٹیشنز تاحال 4-3 فیٹ سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن سے سپلائی سیلابی پانی اترتے ہی بحال کر دی جا ئے گی. پاور ڈویژن افسران کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی سپلائی کی بحالی کےکام پرمامور کیاگیا ،سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں 46 سے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی سی ای اوز ڈسٹربیوشن کمپنیز کے رابطہ نمبرز اخبارات اور پاور ڈویژن کی ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ابتدائی طور پر 11 کے وی کے 881 فیڈرز بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے، فیڈرز متاثر ہونے کے باعث 9لاکھ 75ہزار صارفین کو بجلی ترسیل متاثر ہوئی ،متاثرہ فیڈرز میں 475 بحال ، 70ہزار 600صارفین کو بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی سیلاب زدہ علاقوں میں کرنٹ سے بچاؤ کے لیے 35 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہمی شروع نہیں کی گئی سیلاب زدہ علاقوں کے 35 میں 25 گرڈ اسٹیشنز بلوچستان ، 5 سندھ اور 5 خیبر پختونخو امیں ہیں،

    یونیسیف پاکستان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا ہے،ملک کے کچھ صوبوں میں 30 سال کی اوسط سے 5 گناہ زیادہ بارش ہوئی بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں سمیت ایک ہزار 200 افراد جاں بحق ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 11 لاکھ سے زائد مکانات کونقصان پہنچا، پانی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کے مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ڈائریا،ہیضہ،ڈینگی،ملیریاپھیلنے کے زیادہ خدشات ہیں

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کوششوں کے باوجود بھی صرف 10 فیصد متاثرین تک پہنچے ہیں، فیصل ایدھی

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نواب شاہ میں بارش اورسیلاب سے 65 ہزار234 گھروں کومکمل نقصان پہنچا ،نواب شاہ میں بارش اورسیلاب سے 68 ہزار871 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ،بارش اورسیلاب سے نواب شاہ میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، نواب شاہ میں بارشوں اورسیلاب سے میں 41 افراد زخمی ہوئے، بارش اورسیلاب سے نواب شاہ میں ایک لاکھ 66 ہزار 60 خاندان متاثرہوئے نواب شاہ میں بارشوں اورسیلاب سے 5 لاکھ 59 ہزار 404 آبادی متاثر ہوئی،نواب شاہ کے ریلیف کیمپ میں 29 ہزار650 افراد میں موجود ہیں،نواب شاہ میں بارش کی تباہ کاریوں میں ایک ہزا ر632 مویشی اور اونٹ ہلاک ہوئے،

    چیئرمین این ایچ اے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ این 65 کوئٹہ سبی روڈ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی،قومی شاہراہ پر قائم بی بی نانی پل بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثر ہوا تھا،پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹریفک کئی دنوں سے معطل تھی پوری ٹیم ہفتے سے شاہراہ کی بحالی کے لیے علاقے میں موجود رہی ،وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے قومی شاہراہ کی بحالی پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ شاہراہ کی بحالی سے سامان کی ترسیل اور معاشی سرگرمیا ں بحال ہونگی وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو متبادل راستے پر ٹریفک کی بحالی کے لیے لیویز فورس کی تعیناتی کی ہدایت کر دی،

  • جنید جمشید کی  58 ویں سالگرہ: وہ ایک عظیم انسان تھے

    جنید جمشید کی 58 ویں سالگرہ: وہ ایک عظیم انسان تھے

    معروف نعت خواں جنید جمشید کی آج 58 ویں سالگرہ ہے.

    معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید آج ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے چاہنے والے آج ان کی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ جنید جمشید 3ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرت موسیقی سے ملی ۔ دورانِ طالب علمی میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا ، جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    بعد ازاں وائٹل سائن نامی اس بینڈ نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور ’ دل دل پاکستان ‘جیسے مشہور نغمے تخلیق کیے ۔ ان کے ملی نغمے ہر دل میں اتر گئے ، جنید جمشید نے وطن سے محبت خود بھی بہت کی اور ہم وطنوں کے دلوں کو بھی خوب گرمایا.
    2004 میں تبلیغی جماعت سے وابستگی کے بعد جنید جمشید نے موسیقی کو مکمل خیر باد کہہ دیا ۔ جنید جمشید نے حمد اور نعت خوانی سے رشتہ جوڑ لیا "میرا دل بدل دے” ،” دنیا کے ائے مسافر "، "محمد کا روضہ”، "اے نبی پیارے نبی” اور”الہی تیری چوکھٹ پر "ان کی مشہور نعتوں میں شامل ہیں۔

    اس حوالے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی ملک رمضان اسراء نے بتایا کہ: جنید بھائی ایک عظیم انسان تھے اور وہ ایسی دلکش شخصیت تھے جب آپ ان سے بات کریں تو ایسا محسوس ہوتا جیسے وہ آپ کو آپ سے بھی زیادہ توجہ سے سن رہے ہیں.

    ملک رمضان اسراء نے ایک واقع یاد کرتے ہوئے بتایاکہ: جب جنید جمشید کے ساتھ کچھ لڑکوں نے ائیرپورٹ پر بدتعمیزی کی تھی تو میں نے انہیں میسج بھیجا انہوں نے مجھے کچھ گھنٹے بعد کال کی اور ہماری تقریبا دیڑھ گھنٹہ بات ہوئی وہ اس وقت بہت افسردہ تھے لیکن مجھے کہا رمضان کاش باقی نوجوانوں کی سوچ بھی آپ جیسی وسیع ہوتی کیونکہ ہمارے ہاں تنگ نظری بہت ہے.

    جنید جمشید کے دوست کے مطابق: پھر ایسا ہوا کہ مصروفیات کے سبب ہماری بات نہ ہوسکی لیکن ایک دن جنید نے مجھے میسج بھیجا جس میں لکھا تھا کہ "میں اس وقت عرفات میں‌ ہوں اور خصوصی طور پر آپ کیلئے دعا کررہا ہوں” کال کی کوشش کی لیکن سعودیہ میں کال ممکن نہ تھی تو ہم نے میسج پر طے کیا کہ حج سے واپسی پر کراچی میں ملاقات کریں.

    ملک رمضان اسراء نے مزید کہا: جب جنید کی واپسی ہوئی تو اس وقت میں مصروف تھا اور کراچی نہ جاسکا پھر وہ تبلیغ کے سلسلہ میں چترال چلے گئے اور پھر ایک بار انہوں کہا جیسے واپسی ہوگی آپ کراچی آئیں لیکن ایک دن اچانک ٹی وی پر طیارہ حادثہ کی خبر سنی جس میں میرے پیارے دوست جنید بھی بھابھی کے ہمراہ تھے تو میں اس بہت روایا اور رات بھر ان کی حفاظت کی دعا کرتا رہا لیکن وہ اس حادثہ میں اللہ کو ہیارے ہوگئے.

    7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے ایبٹ آباد کے مقام پر فضائی حادثے میں جنید جمشید خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی آخری یادگار تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جنت میں ہوں اور دین کا کام کررہا ہوں‘‘۔

    جنید جمشید کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جنید جمشید آج ہم میں نہیں مگر ان کی یادیں آج بھی ہر دل میں تازہ ہے۔

  • میانمارکی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کوایک اورمقدمےمیں سزا سنادی گئی

    میانمارکی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کوایک اورمقدمےمیں سزا سنادی گئی

    میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو ایک اور مقدمے میں تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر میانمار کی پہچان بننے والی آنگ سان سوچی گزشتہ سال ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد سے ہی زیر حراست ہیں، ان پر نومبر 2020 کے عام انتخابات میں سازباز کا الزام تھا-

    برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

    77 سالہ آنگ سان سوچی کا دورہ حکومت گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں ختم ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ زیر حراست ہیں آنگ سان سوچی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکا دہی سمیت متعدد مقدمات چلائے گئے-

    مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد ان کی مجموعی سزا 17 سال ہوگئی تھی اب ایک اور مقدمے میں تین سال قید بامشقت کی سزا 20 سال ہو گئی ہے-

    میانمار میں پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز،دو سابق قانون سازوں سمیت چار افراد کو پھانسی

    "ہم یہ فوجی بغاوت نہیں چاہتے”: میانمار کے اساتذہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے

    میانمار میں فوجی بغاوت ، پاکستان کا رد عمل آگیا

    امریکا نے آنگ سانگ سوچی کی اس سزا کو انصاف اور قانون کی حکمرانی کی توہین قرار دیا تھا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے گئے تمام جمہوری طور پر منتخب عہدیداروں سمیت آنگ سان سوچی کو فوری طور پر رہا کرے۔

    میانمار میں فوجی بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ہوئی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    کرپشن کا الزام: میانمارکی سابق رہنما کو مزید 6 سال قید کی سزا

  • امریکا کا تائیوان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ  ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان،چین کا شدید ردعمل

    امریکا کا تائیوان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان،چین کا شدید ردعمل

    امریکا نے تائیوان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :امریکا کی جانب سے اعلان کردہ پیکج میں 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ما لیت کا ‘ارلی ریڈار وارننگ سسٹم’ بھی شامل ہے دوسری جانب امریکا کے تائیوان کے لیے ان ہتھیاروں کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل دیا ہے۔

    یوکرین کے بعد امریکا تائیوان کی مدد کو پہنچ گیا،دوجنگی بحری جہازآبنائے تائیوان…

    چین نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تائیوان کے لیے ہتھیاروں کا پیکج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے، اسلحہ پیکج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ کےآخر میں امریکی بحریہ کےدو جنگی جہاز آبنائے تائیوان میں بین الاقوامی پانیوں سے گزرے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد اس طرح کی پہلی کارروائی نے چین کو مشتعل کیا جو اس جزیرے کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔

    امریکی بحریہ نے رائٹرز کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کروزرز Chancellorsville اور Antietam جاری آپریشن کر رہے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں کو مکمل ہونے میں عام طور پر آٹھ سے 12 گھنٹے لگتے ہیں اور چین کی فوج ان کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔

    سعودی فوجی اتحاد نےیمن کےایندھن کےحامل4 بحری جہازوں کوروک لیا

    حالیہ برسوں میں امریکی جنگی بحری جہاز، اور بعض مواقع پر اتحادی ممالک جیسے کہ برطانیہ اور کینیڈا سے، معمول کے مطابق آبنائے سے گزرتے رہے ہیں،جس سے چین کا غصہ آ گیاجو تائیوان پر اپنی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے اعتراضات کے خلاف دعویٰ کرتا ہے۔

    امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ "یہ (امریکی) جہاز آبنائے میں ایک راہداری سے گزرے جو کسی بھی ساحلی ریاست کے علاقائی سمندر سے باہر ہے ہ یہ آپریشن ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے لیے ریاستہائے متحدہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، اور امریکی فوج جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے وہاں پرواز، بحری جہاز اور کام کرتی ہے-

    چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نےکہا تھاکہ وہ بحری جہازوں کا پیچھا کررہی ہے اور انہیں خبردار کر رہی ہے۔اس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تھیٹر میں فوجی دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی وقت کسی بھی اشتعال انگیزی کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    ڈارٹ اسپیس کرافٹ 26 ستمبر کو سیارچے سے ٹکرائے گا،ناسا

  • راولپنڈی: رکشے میں سوار بہن بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    راولپنڈی: رکشے میں سوار بہن بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈا کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشے میں سوار بہن بھائی کو قتل کردیا۔مقتولہ کے بیٹے کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نورین اختر اپنے بھائی ریاض کے ساتھ رکشے میں سوار تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اکبر نیازی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ خاتون کے بیٹے 22 سالہ حیدر علی کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس نے 3 قتل کی وارداتوں کی مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دریں اثنا پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے دونوں بہن بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    یاد رہے کہ راولپنڈی میں اس سے قبل بھی متعدد واردات ہوچکی ہیں جبکہ اچھی بات یہ ہے گزشتہ دنوں عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی تھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق: ساتویں جماعت کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جہاں ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کو جان سے مار دیا گیا تھا.
    واضح رہے کہ ٹیچر عادل زیب نے جرم کا ارتکاب 12 فروری 2022 کو کیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم عادل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا ہے.

    سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق مجرم ٹیچر عادل زیب طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا تھا اور بات گھر والوں کو بتادی تھی.
    معصوم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ناکامی پر عادل زیب برہم تھا اور طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد بچی کے والدین نے مجرم کیخلاف قانونی کاروائی کی کرتے ہوئے فورا پرچہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے زریعے جیل بھیج دیا تھا.

  • لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاپتہ سات سالہ بچی کی لاش مل گئی، زیادتی کا بھی شبہہ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر ملتان میں کمسن بچی کو قتل کیا گیا ہے، شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، واقعہ فیض پور بھٹیاں چاہ جگو والا ملتان میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی ننھی بچی کی لاش مل گئی 7 سالہ آمنہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا,پولیس حکام کے مطابق آمنہ کی ڈیڈ باڈی چاہ جگو والا کے مقام سے ملی ہے,پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ,واقعہ کی مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے بچی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان کی نواحی بستی میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا مستحق ہے۔ بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ سینئر افسران بچی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔