Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران کی ہمیشہ سے سوچ رہی ہے کہ بس میری سیاست چلنی چاہیے،عباسی

    عمران کی ہمیشہ سے سوچ رہی ہے کہ بس میری سیاست چلنی چاہیے،عباسی

    سابق وزیراعظم،مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے آج جو صورتحال ہے وہ عمران حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدترین سیلاب آیا ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کی جائے، معاشی مشکلات کے باوجود کوشش ہے عوام کو ریلیف دیں معیشت کو استحکام دینے کی کوشش چار ماہ سے جاری ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام وہ ہے جو عمران حکومت نے کیا تھا، ایسے معاہدے جب کوئی حکومت بھی کرے حکومت ان معاہدوں پر عملدرآمد کی پابند ہوتی ہے عمران حکومت نے بار بار معاہدہ توڑا، آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑ کر عمران نے حکومت جاتی دیکھ کر پٹرول کی قیمت کم کر دی

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا مفتاح اسماعیل نے عمدہ کام کیا، مشکل فیصلوں پہ پارٹی کے اندر بھی ناراضگی تھی جبکہ چار ماہ کی محنت کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ حکومت کی میٹنگ تھی۔ شوکت ترین جو کئی حکومتوں میں شامل رہے اور آئی ایم ایف پروگراموں سے واقف تھے وہ جانتے ہیں کون سی بات کرنی چاہئے اور کیا نہیں کہنا چاہئے اس کے باوجود عمران کی مشاورت اور جماعت کی پالیسی کے تحت اپنے صوبائی وزرائے خزانہ کو فون کیے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ سے کہا وفاقی حکومت کو خط لکھیں کہ ہم اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر سکتے۔ پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا ریاست کا کیا ہو گا؟ اس پہ شوکت ترین نے کہا ریاست کو چھوڑو یہ دیکھو ہماری جماعت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے یہ عمران کی ہمیشہ سے سوچ رہی ہے کہ بس میری سیاست چلنی چاہیے

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

  • پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

    پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے

     

    اسلام آباد :ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔

    پاکستان میں جون سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری مون سون بارشوں اور اس کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہونے سے سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے اس پر ڈیوٹی 90 روز کیلئے ختم کردی تھی۔حکومتی اجازت کے بعد ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک تفتان پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات جاری رہے گی۔

    ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر دو ایس آر اوز جاری کر دئیے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دیا ہے، اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔

  • پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،وزیراعظم

    پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کی پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،ساڑھے تین سال کے دوران 30 ہزار روپے کے قرض لیے گئے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو مشکل صورتحال اور معاشی تباہی کا اندازہ تھا،حکومت سنبھالے 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے،دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں،پیٹرول کی قیمت 120 ڈالر سے بھی زیادہ تھی پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے کیا تھا،انہوں نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کو توڑ ا ،2018 میں نوازشریف کی حکومت آئی تو اس وقت چینی کی قیمت52 روپے تھی، تحریک انصاف کے دور میں چینی کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی،کوویڈ کے دوران مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 یا 4 ڈالر تھی،گیس سستی ہونے کے باوجود انہوں نے نہیں خریدی،پی ٹی آئی حکومت نے سبسڈی کے نام پر قوم کا پیسہ ہڑپ کیا،مفتاح اسماعیل سے کہا ہے جہاں جہاں سیلاب آیا ہے وہاں بجلی بلوں میں ریلیف دیں،

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑاجھوٹا، مکار،فریبی دھوکے بازاور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا، جب آئی ایم ایف کا وقت قریب آرہا تھا تو خیبر پختونخوا کا خط آئی ایم ایف کو پہنچ گیا پنجاب کا خط کہیں اٹک گیا، اس کے بعد کسی کو کوئی شک ہے کیا؟ ہم نے مشکل فیصلے لیے ہیں اس کی وجوہات بتاؤں گا انہوں نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جون، جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھنے سے عام آدمی کے طوطے اڑ گئے ڈرائیوربیچاروں کوبھی 18 ہزارکے قریب بل آگئے تھے، پہلے مرحلے میں 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو ختم کیا،اس مہنگائی کے بعد مڈل کلاس طبقے کا مشکل حال ہے آج 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے چارجز نہیں دینے پڑیں گے

  • قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا

    قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسطرح کے سیلاب اور بارشوں سے کوئی بھی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی۔سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے ایوان بالاء اپنا بھر پورکردار ادا کرے گا اورپوری قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔قدرتی آفت سیلاب کی صورت میں ملک بالخصوص سندھ اور بلوچستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اوراُمید ہے کہ اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے علاوہ انفرادی طور پر ہر شخص اور فلاحی تنظیموں کو بھی امداد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللہ جلد اس مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے

    دوسری جانب قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین میں خوراک اور خیمے تقسیم کئے گئے۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کے مطابق اسپین میں موجود چوہدری شمریز،چوہدری فیصل ،چوہدری احسان چھتہ والا، چوہدری عرفان قاضی اور چوہدری ساجد محمود گورسی (چک پیرانہ)سمیت دیگر افراد کے تعاون سے ہم نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین میں خوراک اورخیمے تقسیم کیے ہیں ۔ قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ملک کا ستر فیصد حصہ تباہی وبربادی کی تصویر بن چکاہے ، متاثرہ علاقوںمیں انتہائی دردناک صورتحال ہے انسان ،مویشی سب پانی میں گھرے ہیں، مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں،لوگو ںکے پاس کھانے کو روٹی ،پینے کو پانی اور رہنے کو چھت نہیں ہے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت ، مخیر حضرات، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، انٹر نیشنل این جی اوز سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کیلئے قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،انشااللہ اورسیز پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے رضا کار مصیبت زدہ ماﺅں، بہنوں ،بھائیوں ،بچوں اور بزرگوں کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک، خیمے اور بستر فراہم کر رہے ہیں

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • کشمیری قوم کے لیےسیدعلی گیلانی اوریاسین ملک کو راتوں کو روتے دیکھا:مشعال ملک

    کشمیری قوم کے لیےسیدعلی گیلانی اوریاسین ملک کو راتوں کو روتے دیکھا:مشعال ملک

    راولپنڈی:مشعال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنما سیدعلی گیلانی اوریاسین ملک کواپنی قوم کے لئے راتوں کو روتے دیکھا ہے۔راول پنڈی بارکونسل سے خطاب کرتےہوئے کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانیوں نے جو محبت مجھے دی وہ کوئی نہیں دے سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنے بڑے مرد مجاہد (یاسین ملک) کی بیوی بننا نصیب کیا اس پر مجھے کوئی غرور نہیں ہے۔

     

    حریت رہنما علی گیلانی سے متعلق مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی محبت پاکستان کے ساتھ تھی،اتنے بڑے رہنما کے ساتھ جو سلوک بھارتی فوج نے کیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہم تاریخ کونہیں سمجھیں گے اس وقت تک ہماراعمل درست نہیں ہوگا۔

     

    مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جس بات پر اڑجاتے تھے تو ان کو اس مقصد سے کوئی پیچھے نہیں کرسکتا تھا۔ جس دلیری سے کشمیری قوم نے نریندر مودی کا مقابلہ کیا اس سے متعلق تاریخ بتائے گی۔مشال نے کہا کہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہا‘ کا نعرہ سید علی گیلانی نے لگایا تھا۔

     

    مشعال نے کہا کہ 249 سال قبل بابا بلھے شاہ کے جسد خاکی کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی جس کے جنازے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ گیلانی کی نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور تدفین کے بعد بھی ان کی قبر کو سب جیل قرار دیا گیا جو کہ بھارتی حکومت کے ناقابل تصور خوف کی عکاسی کرتا ہے۔

     

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام نےسید علی شاہ گیلانی کی پہلی شہادت کی برسی پر مقبوضہ وادی کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن کیا تاکہ ہندوتوا حکومت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ کشمیری عوام کو دیرینہ حق خودارادیت کے حصول کے اپنے مشن کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کشمیری عوام نے اپنی لازوال قربانیوں سے آزادی کو زندہ رکھا اور وہ اس تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے جو بھی ہو۔چیئرپرسن نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک آتش فشاں ہے جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اس لیے دنیا کو اقوام متحدہ کے متفقہ فارمولے کے مطابق حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

    اس موقع پر ارشد مجید ملک ایڈووکیٹ صدر بار راولپنڈی، سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ مبشر رفیق، سابق صدر ہائی کورٹ سردار عبدالرزاق اور سبین حسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے

    راجن پور :سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔

    یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔

     

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سےغریبوں کے مال مویشی تباہ ہوگئے، کروڑوں کا سامان دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے فاضل پور اور راجن پور تک روڈ بنانے کی ضرورت ہے، حکومت سے گزارش ہےکہ متاثرین کے لیے خاص پالیسی بنائے۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روجھان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے

    اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی 3 ستمبر2016 کوملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج سے گرگئے تھے، یوسف رضاگیلانی کوساتھ کھڑے لوگوں نے پکڑکربچالیا۔

     

    وفاقی محتسب کی اپنے افسران کوسیلا ب متا ثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

    ملتان کے مقامی ہوٹل میں پیپلزلائرزفورم کے وکلا کا کنونشن جاری تھا، یوسف رضا گیلانی خطاب کے لیے آئے تو ساتھ لوگوں کا ہجوم اُمڈ آیا، ابھی تقریر شروع ہی کی تھی کہ اسٹیج دھڑام سے نچے آگرا۔

     

     

    ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار، امداد نہ ملنے کا شکوہ

    یوسف رضاگیلانی کوپیچھےکھڑےلوگوں نے تھام کرگرنےسےبچالیا،انتظامیہ نے ڈائس کو متاثرہ مقام سے ہٹاکر یوسف رضا گیلانی کے خطاب کی راہ ہموار کی تو سابق وزیراعظم نے شاباشی دے دی

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازبھی اسٹیج سے گرگئی تھیں اوران کو چوٹیں آگئی تھیں، جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے بھی چوٹیں آتی رہتی ہیں‌

  • سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکمرانوں کی لاپرواہیاں: ساڑھے چھ لاکھ حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں

    سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکمرانوں کی لاپرواہیاں: ساڑھے چھ لاکھ حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں

    کراچی:جنسی اور تولیدی صحت کے ادارے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین کی تاریک تصویر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں میں کم از کم ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین کو، جن میں سے 73 ہزار کے ہاں آئندہ ماہ ولادت متوقع ہے، زچگی کی صحت کی خدمات کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے یہ بھی متنبہ کیا کہ بہت سی خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہیں کیونکہ سیلاب میں تقریباً 10 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

     

    ادارے نے کہا کہ اگلے مہینے تک 73 ہزار خواتین کے ہاں پیدائش متوقع ہے اور ان کو ماہر دائی، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال اور مدد کی ضرورت ہوگی۔ ادارے نے کہا کہ حمل اور بچے کی پیدائش ہنگامی حالات یا قدرتی آفات کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ ایسے میں ایک عورت اور بچے کو سب سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔یو این ایف پی اے پاکستان کے قائم مقام نمائندے ڈاکٹر بختیار قادروف نے کہا کہ یو این ایف پی اے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کو انتہائی مشکل حالات میں بھی زندگی بچانے والی خدمات ملیں، شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق سندھ میں ایک ہزار سے زائد صحت کی سہولیات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا، جب کہ بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں صحت کی 198 سہولیات کو نقصان پہنچا۔ ادارے نے کہا کہ سڑکوں اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان نے لڑکیوں اور خواتین کی صحت کی سہولیات تک رسائی کو اور متاثر کردیا ہے۔ ڈاکٹر بختیار قادروف نے کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کے چیلنج والے حالات کے باوجود مکمل طور پر کام کرنے کے لیے آلات اور انسانی وسائل کے ساتھ صحت کی سہولیات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    اپنے ہنگامی ردعمل کو تیز کرنے کیلئے یو این ایف پی اے پاکستان نے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں فوری ترسیل کے لیے8 ہزار 311 ڈگنٹی کٹس، 7 ہزار 411 نوزائیدہ بچوں کی کٹس، اور 6 ہزار 412 کلین ڈیلیوری کٹس خریدیں۔اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور ردعمل کی خدمات کو بھی ترجیح دے رہی ہے، جس میں طبی اور نقسیاتی مدد بھی شامل ہے۔اقوامِ متحدہ کمیشن برائے انسانی حقوق نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا ہے۔

     

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ اس تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ردعمل میں اپنا تعاون بڑھائے۔یو این ایچ آر سی نے پناہ گزین دیہاتوں کے ساتھ ساتھ میزبان کمیونٹیز کو 71 ہزار سے زیادہ ہنگامی امدادی اشیا فراہم کی ہیں، جن میں خیمے، پلاسٹک کی ترپالیں، سینیٹری مصنوعات، کھانا پکانے کے چولہے، کمبل، شمسی لیمپ اور سونے کی چٹائیاں شامل ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا کہ مزید برآں ادارے نے 10 ہزار بوریاں بھی فراہم کیں تاکہ گھرانوں کو ان کے گھروں کے ارد گرد دفاعی تحفظ فراہم کیا جا سکے، اب تک 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی جاچکی ہے لیکن مزید امداد کی ضرورت ہے۔

  • احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی

    امریکی سفیر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا،امریکی سفیر نے متاثرین کی بحالی اور امدادی عمل میں امداد کی پیشکش کی ،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے ، ریکارڈ بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے حکومت عوام کے نقصان کا مداوا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،

    قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال سے سوئیٹزرلینڈ کے ناظم الامور آلبرٹو گروف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سوئیس ایڈ ٹیم کے نمائندہ بھی شریک تھے ناظم الامور نے سوئس حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان سوئیس حکومت کی اظہار یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سیلاب سے عوام کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج تباہ شدہ گھروں کی آبادکاری اور انفراسٹرکچر کی بحالی ہے۔

    قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ پی ڈی ایم ایز ریسکیو آپریشن کی تازہ معلومات پہنچانے کیلئےویب پورٹل پر ڈیش بوڑڈ تشکیل دیں۔عوام تک امدادی کارروائیوں کی تازہ ترین صورتحال پہنچائی جائے۔ادارے باہمی ربط کو موثر بنائیں تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو سکے. احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے این جی اوز سے اشتراک کو موثر بنایا جائے ۔

    چئیرمین وفاقی فلڈ ریلیف نے سڑکوں اور بجلی کی ترسیل کو بحال کرنے کی کوششوں پہ اطمینان کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موبائل فون کمپنیوں کو تاکید کہ تمام متاثرہ ٹاورز فوری بحال کئے جائیں ۔ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کے محرکات کا تعین کیا جائے تاکہ آئندہ بچا جا سک

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

  • وفاقی محتسب کی اپنے افسران کوسیلا ب متا ثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

    وفاقی محتسب کی اپنے افسران کوسیلا ب متا ثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

    وفاقی محتسب نے اپنے افسران کو سیلا ب متا ثر ین کی فوری مدد کر نے کی ہدا یت کر دی

    وفا قی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے سیلا ب متا ثر ین کی فو ری مدد کے لئے اپنے ادارے کے تمام ایڈ وائزرز بشمول علاقا ئی دفا تر کے افسران کو ہدا یت کی ہے کہ وہ این ڈی ایم اے، بجلی، گیس، ٹیلی فون، ہا ئی وے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر متاثر ین کو فو ری ریلیف فرا ہم کر نے کے لئے متا ثر ہ علا قوں کے دورے کر یں اور ان علا قوں میں بجلی، گیس اور پینے کے پا نی جیسی بنیا دی سہو لیا ت کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے ملک کے دور دراز متا ثر ہ علا قوں پر خصو صی تو جہ د ینے کی ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے علا قوں کو عمو ماً نظر اندا ز کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے افسران سے کہا کہ ان علا قوں میں انفر ا سٹرکچر کی بحا لی کے لئے متعلقہ اداروں کے ہمرا ہ متا ثر ہ علاقوں کے دوروں کے ساتھ ساتھ عوام کو اشیا ئے ضرورت کی شفا ف اور منصفا نہ تقسیم کو بھی یقینی بنا ئیں اور روزانہ کی کا رکر دگی رپورٹ وفاقی محتسب کو ارسال کر یں جسے وہ خود ما نیٹر کر یں گے۔

    وفاقی محتسب نے کہا کہ سیلا ب سے بنیا دی ضرو ریات پا نی، بجلی، گیس، ٹیلی فون اور سڑکوں وغیر ہ کا نظام تبا ہ ہو گیا ہے اس لئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس کی فو ری بحا لی کو یقینی بنائیں۔وفاقی محتسب نے افسران کو ہدا یت کی کہ وہ ان سہو لیات کی بحا لی کے لئے متعلقہ اداروں سے تعا ون حا صل کر یں البتہ صو با ئی اداروں کے لئے صو با ئی محتسب کا تعا ون اور مدد حا صل کی جا ئے۔ وفاقی محتسب نے زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑ ی میں جب لا کھوں لوگ متاثر ہو ئے ہیں ان کی مدد اور سہو لیات کی فرا ہمی میں ایک لمحہ بھی ضا ئع نہ کیا جا ئے۔

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • پاک فوج مشکل  گھڑی میں مشکلات پرقابو پانے میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی،آرمی چیف

    پاک فوج مشکل گھڑی میں مشکلات پرقابو پانے میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روجھان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف نے سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ،متاثرین سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں مشکلات پر قابو پانے میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی،سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، آرمی چیف نے جوانوں کو ہدایت کی کہ اس ذمہ داری کو نیک مقصد کے طور پر لیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی آئی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جنرل قمر جاوید باوجوہ نے متاثرین کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایف سی ساوتھ خیبرپختونخواکے جوان متاثرین سیلاب کی فوری مدد کریں

    دوسری جانب ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ستائیس افراد جاں بحق او ستاسی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق: آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 کے پی کے لیے اور 1135 باقی پاکستان کے لیے کام کر رہی ہے۔ لوگ مدد کے لیے ان ہنگامی نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ آرمی ایوی ایشن پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج کے 157 ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اور راشن کی نقل و حمل کیلے کوششاں ہے.

    علاوہ ازیں: آفت زدہ علاقوں سے 50,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ مختلف میڈیکل کیمپوں میں 51,000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور مریضوں کو 3-5 دن کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق: ملک بھر میں 221 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 1231 ٹن امدادی اشیاء کے ساتھ دیگر غذائی اشیاء بشمول ادویات کی اشیاء جمع کی گئیں اور سیلاب زدگان کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں.

    نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے ) نے سیلاب سے نقصانات کے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں مزید پندرہ افراد ،خیبرپختونخوا میں سات، بلوچستان میں چار اور پنجاب میں ایک شخص جان سے گیا۔ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے مجموعی ہلاکتیں گیارہ سو اکیانوے ہوگئی ہیں، جب کہ تین ہزار چھ سو اکتالیس افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سو بائیس مرد، دو سو چھیالیس خواتين اور تین سو ننانوے بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک سیلاب اور بارشوں سے تین لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو تئیس گھر تباہ ہوئے، جب کہ سات لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو چھتیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس دوران دو سو تینتالیس پل تباہ اور پانچ ہزار تریسٹھ کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، جب کہ سات لاکھ اکتیس ہزار سے زائد مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

    پاکستان آرمی ، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاکستان آرمی ، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کے ہمراہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کے جوان بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کوئٹہ،جعفرآباد، نصیر آباد ، سبی ، جھل مگسی ، خضدار، آواران، نوشکی ، قلعہ عبداللہ، چاغی، مستونگ ، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، بولان اور صحبت پور میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پاکستان آرمی کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سیلاب زدہ علاقوں منجی شوریٰ، ربی اور بیدرپل ، بھاگ، پیر چتھل ، کچھی سے353 افراد کو ریسکیو کر کے ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے ۔پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے28 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں 7080افراد کو پکا ہوا کھانا ، 2368 افرادکو راشن کے پیکٹس جن میں آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور کوکنگ آئل شامل ہے مستحق لوگوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہے جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5،142مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں ۔ ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے چتھر سے ڈیرہ مراد جمالی اور لنڈا پل شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر شاہراوں اور پلوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں ۔پاک افواج ، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں