Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ

    ملک میں گوشت اور دودھ کی قلت کا خدشہ

    ملک میں بڑی تعداد میں جانوروں کی ہلاکت کے بعد گوشت اور ڈیری مصنوعات کی کمی کا خدشہ ہے۔

    ملک میں لمپی اسکن بیماری سے چار کروڑ جانور متاثر ہوئے تھے، اور اس بیماری سے مرنے والے جانوروں کی شرح 10 فیصد تھی۔ ہزاروں مویشیوں کی ہلاکت کے بعد اب سیلاب سے بھی 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 14 فیصد ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹلز فارمنگ ایسوسی ایشی کے مطابق اس وقت پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد گائیں بھینسیں ہیں، جن کی مالیت 16000 ارب سے زائد بنتی ہے اور یہ ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان سے روزانہ پاکستان کو 13 کروڑ لیٹر دودھ فراہم ہوتا ہے جس کی مالیت 13 ارب یومیہ اور 4745 ارب سالانہ بنتی ہے۔ یکے بعد دیگرے آفات کے باعث مویشیوں کی شدید کمی ہوچکی ہے، اور ملک میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والے مویشیوں میں بلوچستان میں سب سے زیادہ پانچ لاکھ، پنجاب میں دو لاکھ سے زائد، سندھ میں 15 ہزار اور خیبر پختونخوا میں 1200 سے زائد مویشی سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، اور یہ وہ اعداد وشمار ہیں جو مقامی انتظامیہ نے این ڈیم ایم اے تک پہنچائے۔ جن علاقوں میں سیلابی صورت حال خطرناک ہے وہاں سے اعداد وشمار ابھی پہنچ بھی نہیں پا رہے جس کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے مویشیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان راجن پور میں ہوا ہے جہاں دو لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، ڈی جی خان میں 4 ہزار100 اور میانوالی میں 331 جانور سیلابی لہروں کی نذر ہوگئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست تک مجموعی طور پر سندھ بھر میں بھینس، گائیں، بکریا اور دیگر مویشیوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 734 ہے، جس کے نقصانات کا تخمینہ 90 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

    جانوروں کی بڑی تعداد سیلاب مہیں بہہ جانے سے منڈیاں بھی ویران ہونے لگی ہیں، اور ماہرین کے مطابق آنے والے وقت میں گوشت اور دودھ کی رسد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بہتر منصوبہ بندی اور سیلاب سے حفاظت کے نظام کو بہتر بنا کرمسقتبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری احتشام الحق کا دعویٰ ہے کہ سیلاب میں زیادہ تر فصلیں اور زرعی زمین تباہ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پھل فروٹ اور سبزیوں کی کمی ہوسکتی ہے، تاہم جانور سبزیوں سے ٘مختلف ہیں ، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر جانور پہلے منتقل کرچکے ہیں، اس لئے دودھ اور گوشت کی کمی نہیں ہوگی۔

  • سیلاب میں ڈوب گیا پاکستان، مگر جلسوں میں مگن عمران

    سیلاب میں ڈوب گیا پاکستان، مگر جلسوں میں مگن عمران

    ملک بھر میں کروڑوں افراد تباہ کن سیلاب کا شکار ہوگئے اور پوری قوم امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے مگر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔

    ملک میں ایک جانب حکومت، افواج ، امدادی ادارے، این جی اوز سب متاثرین کا دکھ درد بانٹ رہے ہیں۔ اپنے تو اپنے عالمی برادری بھی صورت حال سے پریشان ہے مگر کوئی نہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہے، جو جلسوں کی سیاست میں مصروف ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی چئیرمین پی ٹی آئی کو سرگودھا میں پنڈال بھرنے کی پڑی ہے، جہاں وہ آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    خیبرپختونخوا سے پنجاب اور سندھ سے بلوچستان تک ہر جانب تباہی مگر عمران خان کو جلسوں سے فرصت ہی نہیں ملی۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پریشان ہوکر مدد کو آئی لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی ریلیف کی آواز نہ آئی۔ سیلاب سے تباہ حال عوام اشیائے ضروریہ کیلئے ترس رہے ہیں اور عمران خان جلسوں کیلئے اسٹیج تیار کروانے پر خرچہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کی مدد کی پکار پر ہیلی کاپٹر سے نظارے کیے، فوٹو سیشن کروائے لیکن متاثرین کی داد رسی کو نہ آئے۔

    کوہستان والوں نے بھی خوب پکارا، بچاؤ بچاؤ کی صدائیں لگائیں ، مگر ہیلی کاپٹر خان صاحب کی خدمت میں مصروف رہا۔ جنوبی پنجاب تباہ ہوگیا اور خان صاحب نے آج سینٹرل پنجاب میں جلسہ سجالیا ہے۔ سرگودھا سے پھر بڑھکیں ماریں گے۔ بڑے بڑے انقلاب کے قلابے لگائیں گے۔ لیکن قوم کے دکھ تکلیفوں پریشانیوں میں ان کا ہاتھ نہ بٹائیں گے۔

    عمران خان کی اس بے حسی اور خودغرضی پر اب لوگوں می عمران خان سے متعلق کافی نفرت پائی جارہی اور کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ اب ہم عمران کو سمجھ چکے یہ ایک انا پرست شخص ہے جسے ملککی نہیں بلکہ محض کرسی کی ہے.

  • عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا

    سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ، مولا بخش چانڈیو، فوزیہ ارشد، سیف اللّہ ابڑو، رانا مقبول احمد، شہادت اعوان، کامل علی آغا، سرفراز احمد بگٹی کے علاوہ سینیٹرز اعجاز احمد چودھری، فیصل جاوید، زیشان خانزادہ، اعظم خان سواتی نے خصوصی طور پر کمیٹی اجلاس میں شرکت کی-آئی جی پی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے-چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور کہ کہ وزیرداخلہ اور سیکریٹری داخلہ کو کمیٹی میں شرکت کیلئے خطوط ارسال کئے گئے لیکن اس کے با وجود وہ کمیٹی میں پیش نا ہوئے-

    سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہے، اسلاموفوبیا کے مسئلے پر انہوں نے پوری دنیا میں ہر پلیٹ پر بات کی سب نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے-انہوں نے بتایا کہ عمران خان جب اسلام کی بات کرتی ہے تو پوری دنیا اس کو اپنا لیڈر سمجھتی ہے-انہوں نے امریکہ کو “ابسولوٹلی ناٹ” کہا، امن کا ساتھ دینے اور کشیدگی سے دور رہنے کی بات کی یہ ایسی باتیں ہیں جس پر باہر کے ممالک بھی ناراض ہیں-چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز اور پولیس نے خود کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو ایسی صورتحال میں ان سے سیکیورٹی واپس لینا ناجائز اور غیرمناسب ہے-چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ عمران خان کے پاس جو پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز تھے ان کو کیوں ہٹایا گیا؟ ان کا سیکیورٹی لائسنس ناجائز طریقے سے واپس لیا گیا جو غیرمناسب ہے-انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سیکیورٹی کے اہلکار جو عمران خان کی سیکیورٹی مامور تھے ان کو واپس لیا گیا-سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی غلط ہوا اور اب عمران خان کے ساتھ بھی غلط ہو رہا ہے-

    عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے کمیٹی کو بریفگ دیتے ہوئے آئی جی پی اسلام آباد نے بتایا کہ اس وقت سابق وزیراعظم عمران کی سیکیورٹی پر دو پرائیویٹ کمپنیز کے علاوہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے تقریبا 266 اہلکارمامور ہیں اور یہ سب ایک ہی کمانڈ کے انڈر کام کرتے ہیں- سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر تنخواہوں سمیت تقریبا سالانہ 24 کروڑ کا خرچہ آرہا ہے-سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیکیورٹی پر 2200 اہلکار مامور ہوتے تھے جن کا خرچہ سالانہ 4.5 ارب روپے ہوتا تھا-کمیٹی کو بتایا گیا کہ دو پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کے لائسنس معمولی غلطی کے باعث منسوخ کئے گئے لیکن وہ ابھی بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں- چیف کمشنر نے بتایا کہ لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہوتا ہے-ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ چاہتی ہے کہ ان دو پرائیویٹ کمپنیز کو تبدیل کردیا جائے-

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    اس سے پہلے کمیٹی کے آغاز میں پاکستان میں موجودہ سیلابی صورتحال اور اس کے نتیجے میں متاثرین اور جاں بحق افراد کیلئے خصوصی دعا کی گئی-سینیٹر اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزادوسیم نے کہا کہ بہت مشکل سے عمران خان جیسے لیڈرز پیدا ہوتے ہیں، بے نظیر کی شہادت بھی بڑا حادثہ تھا،عمران خان کی شکل میں وفاقی لیڈر موجود ہے-وہ سابق وزیر اعظم نہیں بلکہ لیڈر ہیں، لیڈر کا نقصان قوم کا نقصان ہوتا ہے- انہوں نے بتایا کہ کل مریم نواز سیلاب زدگان کے پاس جا رہی تھی تو پروٹوکول میں 62 گاڑیاں تھیں-عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینا تشویش ناک ہے-

    سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ حساس ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہئے-بےنظیر کو بھی سیکیورٹی تھرڈ تھیں، نام بھی سامنے آگئے تھے، اس معاملے کو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیکھنا چاہئے-نوازشریف کوسیکیورٹی ملتی رہی اس لئے انہوں نےاعتراض نہیں کیا-انہوں نے بتایا کہ آج وزیر داخلہ کو لازمی کمیٹی اجلاس میں آنا چاہئے تھا کیونکہ الزامات ہیں کہ عمران خان کی پرائیویٹ سیکیورٹی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے وہ ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں-اگر وزارت داخلہ کےحکام کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے تو اس سے تو یہ تاثر جائے گا کہ یہ عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں-

    سینیٹراعظم خان سواتی نےکہا کہ ہائی کورٹ میں بھی کہا گیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے-ان حالات کے اندر ہم سب نےاپنا فرض ادا کرنا ہے اور اس کمیٹی کی آواز موثر انداز سے باہرجانی چاہئے،عمران خان کی سیکیورٹی ان کی شخصیت کے مطابق نہیں ہے، دشمن کافی زیادہ ہیں، کمیٹی فیصلے میں عمران خان کو لاحق خطرات کو سامنے رکھا جائے-سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی سلامتی کے دشمن نہیں ہیں ہم ان میں نہیں جنہوں نے بی بی اور بھٹو کی شہادت پر مٹھائیاں تقسیم کیں-سینیٹر اور سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی فکر نہیں لیکن عمران خان کے جلسے ہو رہے ہیں اور گالیاں دی جا رہی ہیں-انہوں نے کہا کہ یہ فارم اس قسم کے معاملات پر بحث کرنے کیلئے نہیں ہے-

    آئی جی پی اسلام آباد نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کا معاملہ اہم ہے-کوئی بھی سابق وزیراعظم ہو ان کی سیکیورٹی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہئے-معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے میڈیا میں اس حوالے سے باتیں نہیں ہونی چاہئے-ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مہیا کرنے کا ایک طریقہ ہے-ایجنسیز بھی اس عمل میں شریک ہوتی ہیں-سب قانون کے مطابق ہوتا ہے-ہماری گزارش ہوتی ہے کہ ہم سے بھی تعاون کیا جائے-عمران خان کو بھی وہی طریقہ کار کے مطابق سیکیورٹی دی جا رہی ہے-

  • آرٹیکل  62 (1) (f) سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس

    آرٹیکل 62 (1) (f) سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس

    سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا بیرسٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر فاروق حامد نائیک، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر رانا مقبول احمد نے شرکت کی۔ وزارت قانون و انصاف کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    بدھ کو سینیٹر و بیرسٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں دو اہم آئینی ترامیم پر غور کیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) سے متعلق پہلی ترمیم جس کے تحت اگر کوئی شخص باشعور، ایماندار اور امین نہیں ہے تو وہ رکن پارلیمنٹ بننے کا اہل نہیں ہے۔ تاہم ترمیم میں لفظ "امین” کو حذف کرنے کی تجویز دی گئی۔ بیرسٹر ظفر نے تجویز پیش کی کہ آرٹیکل 62(1)(f) کے الفاظ مبہم ہیں کیونکہ اس سے یہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے اور مشورہ دیا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔ کمیٹی کے ارکان نے تجویز دی کہ اس بات پر بھی بحث ہونی چاہیے کہ اگر آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت کسی شخص کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو کیا اس کے لیئے کوئی وقت مقرر ہونا چاہیے؟

    بیرسٹر ظفر نے نشاندہی کی کہ وقت کے تعین کا معاملہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں طے کر دیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص بے ایمان یعنی آمین نہیں پایا جاتا ہے تو وہ تاحیات رکنیت کے لیے نااہل ہو جائے گا۔ تاہم، بیرسٹر ظفر نے مزید نشاندہی کی کہ یہ پارلیمنٹ کے لیے ہے کہ وہ اس معاملے پر بحث کرے اور فیصلہ کرے کہ آیا وہ مستقبل کے معاملات کے لیے نااہلی کی مدت کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ چیئرمین نے وزارت قانون کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کی کہ آیا وزارت قانون اس ترمیم کو قبول کر رہی ہے؟ اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی اپنے تاثرات دینے کی ہدایت کی۔

    دوسری آئینی ترمیم آرٹیکل 142 سے متعلق تھی جسے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا اور کہا کہ وفاقی مقننہ کو سول پروسیجر کوڈ، کنٹریکٹ ایکٹ اور دیگر معاملات میں ترامیم کرنے کا اختیار دیا جائے۔ بیرسٹر ظفر نے نشاندہی کی کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا تعلق 18ویں ترمیم سے ہے لہٰذا یہ غور طلب ہے اور اسی مناسبت سے وزارت قانون کو تحریری طور پر بھی رائے دینے کی ہدایت کی گئی۔

    سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے نشاندہی کی کہ وزارت کو کوئی اعتراض نہیں تاہم بیرسٹر ظفر نے ہدایت کی کہ وزارت تحریری طور پر اپنے تاثرات دے اور وجوہات بتائیں کہ ترمیم قابل قبول ہے یا نہیں؟ تاہم دیگر آئینی بلوں پر بحث موخر کر دی گئی تھی.

  • سارا سندھ ہی سیلاب میں ڈوب گیا:وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے:عذرا پیچوہو

    سارا سندھ ہی سیلاب میں ڈوب گیا:وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے:عذرا پیچوہو

    کراچی:سارا سندھ ہی سیلاب میں ڈوب گیا:وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے:سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ سندھ کے تمام ہی اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہیں ، سندھ اس وقت ڈوب چکا ہے

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہونے سیلاب کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے متعلق خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں‌ ڈائریا ،جلد کے امراض ،ڈینگی ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے،صوبائی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈرپس ،بخار، نزلہ، کھانسی سمیت اینٹی الرجی ادویات کی قلت ہے ،

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 62ہزار افراد کا کیمپو ں میں علاج کررہے ہیں، 4لاکھ افراد کیمپوں سے باہر ہیں، متاثرین کو میڈیکل امداد فراہم کر رہے ہیں، سندھ کے تمام ہی اظلاع سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہیں ،

    وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دادو، حفاظتی بند کو مضبوط کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،محکمہ انہار کی طرف سے اس حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دادو، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے

    محکمہ انہارکے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دادو، پانی تیزی کے ساتھ منچھر جھیل میں داخل ہونا شروع ،دادو،منچھر جھیل زیرو پوائنٹ پربند کا ایک حصہ سیلابی پانی کے دباؤ سے ٹوٹ گیا

  • کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

    کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

    سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے جا کر لاھور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ مغویہ کے ایم ایل او فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ،عدالت نے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ حکم تک ایم ایل او نہ کروایا جائے، عدالت نے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی کر دی

    دوسری جانب عدالت نے مبینہ مغویہ کے ایم ایل او فیصلے، ملزمان کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کی، وکلا ملزمان نے کہا کہ ایم ایل او فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ آپ میڈیکل کیوں نہیں کروانا چاہتے؟ وکلا ملزمان نے کہا کہ مدعی وکیل نے 16, 17 اپریل کو زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ میڈیکل کروانے سے کیا لڑکی کے عزت پر حرف آئے گا؟ وکلا ملزمان نے کہا کہ میڈیکل لڑکی کی اجازت سے مشروط ہوتا ہے،لڑکی کی عمر کا تعین بورڈ کرچکا، عدالت نے مدعی مقدمہ وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ نہیں میرے فاضل دوست کیس کو نہیں سمجھ رہے،

    کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کا کیس مبینہ مغویہ لڑکی نے ایم ایل او سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست مین کہا گیا کہ سیشن عدالت کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے،ایک ہی درخواست پر دو عدالتیں فیصلہ نہیں کر سکتیں،جوڈیشنل مجسٹریٹ ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست مسترد کر چکی،مبینہ مغویہ لاہور اور کراچی میں بیانات دے چکی،مبینہ مغویہ کے مطابق اس نے مرضی سے شادی کی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ظہیر کی والدہ سمیت 6 دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعازہرہ کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے چالان کی منظوری اور مدعی مقدمہ کی جانب سے ایم ایل او کرانے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری حکم میں مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں زیادتی شامل نہیں کی گئی۔ چالان میں سندھ چائلڈ ایسٹرن میرج ایکٹ، اغوا، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دیدیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • کوئی فرعون یا نمرود ہوگا جو اس مشکل وقت میں مدد نہیں کریں گے ،عدالت

    کوئی فرعون یا نمرود ہوگا جو اس مشکل وقت میں مدد نہیں کریں گے ،عدالت

    سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سیلابی تباہ کاریوں سے متعلق اقدامات پر سماعت ہوئی

    سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سخت اقدامات سے متعلق احکامات جاری کر دیئے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ہر تعلقہ میں فوری ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ٹینٹ سٹی میں خوراک طبی سہولیات قائم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ بارش کا جمع پانی فوری نکال کر رپورٹ پیش کی جائے سندھ میں لوگ بے یارو مددگار مر رہے ہیں انہیں بچایا جائے امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے سول جج کی سربراہی میں سٹیزن کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا

    عدالت نے حکم دیا کہ ٹینٹ سٹی میں موبائل اسپتال لازمی قائم کی جائیں ،سندھ ہائی کورٹ نے کمیٹی میں بلدیاتی نمائندوں اور وکلا کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا ،سندھ ہائی کورٹ نے افسران پر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ امدای سامان با اثر اور وڈیروں کے حوالے کیا جا رہا ہے ،عدالت نے کمشنر سے استفسار کیا کہ اس وقت کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا کیا اورسہولیات فراہم کی گئیں ؟اس مشکل وقت میں ہر انسان مدد کرنے کو تیار ہے کوئی فرعون یا نمرود ہوگا جو اس مشکل وقت میں مدد نہیں کریں گے ،

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم

    ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم

    حکومت نے بیرون ملک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈٖیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

    حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (Pakistan fruit and vegetables exporters and importers association) کی اپیل پر حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹماٹر اور پیاز پر استثنیٰ 31 دسنبر تک ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب تک 13 ہزار ٹن پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کے اجازت نامے مل گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں مزید اجازت نامے بھی جاری ہوجائیں گے۔

    وحید احمد نے کہا کہ ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد جاری ہے جب کہ یو اے ای ،سمیت ترکی سے بھی پیاز منگوائی جارہی ہے۔ چیئرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں آئندہ 15 سے 20 روز میں استحکام آجائے گا۔

    تاہم دوسری جانب آج ایک بار پھر وزارت تجارت کی تردید کے باوجود سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعوی کیا کہ حکومت دشمن ملک بھارت سے تجارت کرنے جارہی ہے، یاد رہے گزشتہ دنوں وفاقی ویر نوید قمر نے کہا تھا کہ ایران اور افغانستان سے سبزی درآمدی کا فیصلہ ہوا ہے لیکن بھارت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں.

  • چین کے قونصل جنرل کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد کا اعلان

    چین کے قونصل جنرل کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr.Zhao Shiren) کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے چین کی حکومت اور پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا چین کے قونصل جنرل نے پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا چین کے قونصل جنرل نے متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کے عزم کااعادہ کیا،

    ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سی پیک پراجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات میں چینی قونصل جنرل نےمتاثرین سیلاب کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا،چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ لاہور میں چینی قونصل جنرل آفس کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداد دیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تعاون پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ،چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مختصر عرصے میں چودھری پرویز الٰہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دوستی کے تقاضے نبھاتے ہوئے سیلاب زدگان کے لئے تعاون پر مشکور ہیں – چین سے سیلاب زدگان کے لئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان بھجوانا قابل تحسین ہے- سیلاب زدگان کے لئے چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – پنجاب میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے، چین کے تعاون کو سراہتے ہیں –

    چینی قونصل جنرل نے پنجاب کے طلبہ کیلئے قونصل جنرل سکالرشپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی بحالی اور بہتری کیلئے معاونت کریں گے۔ پنجاب پولیس کی استعدادکار میں اضافے کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔ چینی قونصل جنرل نے انفراسٹرکچر، پاور پلانٹ، تعلیم، صحت اور ڈیم پراجیکٹس کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، ہم دوستی نبھائیں گے۔ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہوا-مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں -باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ اکنامک ایجوکیشن کوآپریشن کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائیں گے

    ملاقات میں ڈپٹی قونصل جنرل ساؤ کی (Cao Ke)، ڈائریکٹر پولیٹیکل اینڈ قونصلرا فیئرز ڈو ژاؤ(Du Yue)، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاؤ فشنZhao Fushan))، لیوکن بو(Liu Qinbo) اور کمرشل قونصل ژن ژانگ(Yan Yang) بھی موجود تھے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • لاہور کے علاقے میں خواتین پر تشدد کا واقعہ، ویڈیو سامنے آ گئی

    لاہور کے علاقے میں خواتین پر تشدد کا واقعہ، ویڈیو سامنے آ گئی

    لاہور کے علاقہ جیابگا میں عورتوں پر تشدد کیا گیا ہے

    عورتیں چارہ لینے کھیتوں میں جا رہی تھی جیسے ہی اختر کے گھر کے قریب پہنچی اختر اور اس کے بیٹوں اور عورتوں نے عورتوں پر تشدد کیا تشدد کرنے والوں میں اختر ،رفیق ،خلیل، اکرام اور ان کی عورتیں بھی شامل ہیں ایک نوجوان دو عورتیں شدید زخمی ہو گئیں جس پر انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    زخمی ہونے والوں کی شناخت عمر، شمیم بی بی، فاطمہ بی بی کے نام سے ہوئی شہری انصاف کے لیے جیابگا پولیس چوکی پہنچے احتجاج کیا احتجاج میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے، باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون انصاف کے لئے اپیل کر رہی ہے اور تشدد کرنے والوں کے نام بھی بتا رہی ہے جبکہ دیگر خواتین بھی اسکے ہمراہ ہیں، شہریوں نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، تشدد کی تاحال وجہ نہ سامنے آ سکی،

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی