Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر جاری کر دی

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر جاری کر دی

    پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کُن سیلاب سے سندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی۔

    باغی ٹی وی : ” سی این این” کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور تباہ کُن سیلاب سے صوبے سندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل بن گئی ہے۔

    امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے سندھ میں بننے والی جھیل کی خلاسے تصویر لی گئی جسے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے، تصویر میں سندھ میں بننے والی بڑی جھیل نمایاں ہے۔

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    نئی سیٹلائٹ تصاویر جو کہ پاکستان کے ریکارڈ سیلاب کی حد کو ظاہر کرتی ہیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح ایک بہتے ہوئے دریائے سندھ نے صوبہ سندھ کے ایک حصے کو 100 کلومیٹر چوڑی اندرون ملک جھیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    28 اگست کو NASA کے MODIS سیٹلائٹ سینسر سے لی گئی نئی تصاویر، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ 4 اگست اور 28 اگست کے درمیان سیلاب کا پانی کتنا پھیلااور کس طرح موسلا دھار بارش اور بہنے والے دریائے سندھ کے جنوب میں صوبہ سندھ کا بیشتر حصہ ڈوب گیا ہے-

    امریکی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر میں گہرا نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ ڈوبا نظر آ رہا ہے۔

    تصویر کے بیچ میں، گہرے نیلے رنگ کا ایک بڑا علاقہ دریائے سندھ ہے اور تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) چوڑے علاقے کو سیلاب میں بہا رہا ہے، جو کبھی زرعی کھیت تھے اور اب ایک بڑی اندرونی جھیل میں بدل گئے ہیں-

    سیلاب زدہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کیلئے ادویات کی خریداری

    ناسا کی ارتھ آبزرویٹری کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقوں کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یکم اگست اور 26 اگست کے درمیان، دریا سے گزرنے والے صوبوں میں سے ایک، سندھ میں 443 ملی میٹر (ڈیڑھ فٹ سے زیادہ) بارش ہوئی – جو اوسط سے 780 فیصد زیادہ ہے۔

    پچھلے سال اسی تاریخ کو اسی سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصویر سے یہ ایک چونکا دینے والی تبدیلی ہے، جس میں دریا اور اس کے معاون ندیوں کو دکھایا گیا ہے جو کہ چھوٹے، تنگ بینڈز کے مقابلے میں دکھائی دیتے ہیں، جو ملک کے کسی ایک علاقے میں ہونے والے نقصان کی حد کو نمایاں کرتے ہیں۔

    پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، 1961 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اس سال کا مون سون پہلے ہی ملک کا سب سے زیادہ تر ہے، اور سیزن میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے۔

    سندھ اور بلوچستان دونوں صوبوں میں، بارش اوسط سے 500 فیصد زیادہ رہی ہے، جس نے پورے دیہات اور کھیتی باڑی کو لپیٹ میں لے لیا، عمارتیں منہدم کر دیں اور فصلیں تباہ کر دیں جبکہ آنے والے دنوں میں خطے میں زیادہ تر خشک موسم کی توقع ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کم ہونے میں دن لگیں گے۔

    پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اتوار کو کہا تھا کہ ملک کے کچھ حصےایک چھوٹے سمندر سے مشابہت رکھتے ہیں” اور یہ کہ "جب تک یہ ختم ہو جائے گا، ہمارے پاس پاکستان کا ایک چوتھائی یا ایک تہائی پانی زیر آب آ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کی سندھ میں ستمبر کے مہینے میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

  • ڈالر216روپے50پیسے کا ہوگیا

    ڈالر216روپے50پیسے کا ہوگیا

    پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔

    جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر موصولی اور اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد آنے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.48 روپے کمی سے 217.27 روپے کا ہوگیا۔

    پاکستان میں رواں سال کے دوران 37ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری اور سیلاب کے باعث ذرعی شعبے میں تیل کی گھٹتی ہوئی طلب سے درآمدات میں کمی جیسے عوامل بھی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں تگڑا کررہا ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پانے سے ایرانی تیل کی سپلائی بحال ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس سے پاکستان بھرپور انداز میں استفادہ کرسکے گا اور ملک کا آئل امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

    ان مثبت توقعات کی وجہ سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگاروں میں کمی ہورہی ہے جو روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

    گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کا پاکستان کو 1 ارب 17 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد ملک کی کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ بدھ کے روز ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر219 روپے پر آگیا۔ دوپہر 12 بجے انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپے 87 پیسے گرگئی تھی اور امریکی ڈالر کی قیمت 218 روپے 25 پیسے پرآگئی تھی.

  • عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک  توسیع کر دی گئی

    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے عمران خان کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم مقررہ وقت پر عدالت پہنچے جسکے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ہے۔ اس موقع پر وکلا سمیت صحافیوں کے جوڈیشل کمپلیکس میں جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پہلی سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے.

    جج راجا جواد عباس کے روبرو سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دینا شروع کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو لکھ کر بھیجا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

    جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست ضمانت پر آج ہی دلائل سنیں گے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ پہلے ملزم کو عدالت پیش کریں پھر ہم بحث کریں گے۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جن کو دھمکی دی گئی، ان کا بیان پڑھ کر سنانے کا حکم دیا۔

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ دہشت گردی کی دفعہ جرم کے بغیر کبھی درج ہوئی؟ آپ کو بتانا ہوگا کہ کون سی کلاشنکوف لی گئی، کون سی خودکش جیکٹ پہن کر حملہ کیا گیا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ 12 بجے تک کا وقت دیا جائے، عمران خان کو پیش کردیں گے۔ اگر میرے موکل کو کچھ ہوا تو آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز ذمے دار ہوں گے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کو کون سا خطرہ ہے وہ بتائیں۔ جب کہ انہیں ضمانت ملی ہوئی ہے ۔ عدالت نے ضمانت دی تو ان کا فرض تھا کہ عدالت پیش ہوتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے انہیں کہا کہ انہیں خطرہ ہے ۔

    وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں مزید 4 دفعات 506،504،186 اور 188 شامل کی گئی ہیں۔ ان دفعات میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ان دفعات میں ہم نوٹس جاری کریں گے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت میں 12 بجے تک کے لیے وقفہ کرتے ہوئے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عبوری ضمانت کی سماعت میں عمران خان عدالت سے غیر حاضر تھے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔ عمران خان کی ضمانت کنفرم ہونے یا خارج ہونے کا فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔

    عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات اور پولیس کے 527 اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر عدالت آنے جانے والا راستہ بند کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی۔

  • ملک میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے

    ملک میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے

    شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ملک میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، ایک کیس شمالی وزیرستان اور ایک لکی مروت میں رپورٹ ہوا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو وائرس سے معذور ہونے والے بچوں میں لکی مروت سے 16 سالہ لڑکا اور شمالی وزیرستان سے دو سالہ بچہ شامل ہیں۔

    پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے دونوں بچوں میں وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ لڑکے کا بایاں پاؤں متاثر ہوا ہے، جب کہ شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والا بچہ جسمانی طور پر مکمل متاثر ہوگیا تھا اور بعد میں انتقال کرگیا۔

    قومی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پاکستان سے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے، ان کیسز میں 15 متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، اور دو کیسز لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی جدوجہد

    1994 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 339,521 پولیو ورکرز پولیو کے خاتمے کے ان اقدامات میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو معلومات کے حصول اور تجزیے کا معیاری نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

  • کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    کراچی: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء کے قتل کی واردات کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رونما ہوئی، جہاں نامعلوم افراد نے جناح روڈ پر ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا
    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ ماجد ولد سعید کے نام سے کی گئی ہے جو شیرشاہ جناح روڈ کا رہائشی تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی، واقعے مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لےکر ہسپتال منتقل کر دیا –

    پولیس کا چھاپہ،ڈیرے سے 3 لڑکیوں سمیت 13 ملزمان گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    علاوہ ازیں سیلاب کے باعث سندھ میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نوابشاہ میں نالے کا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کے حملے سے اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔

    نواب شاہ میں علی رضا موری سیم نالےکا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کا ریونیو اہلکاروں پر حملہ ہوا جس سے اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مقامی افراد نےعلی رضا موری سیم نالےمیں غیر قانونی کٹ لگایا تھا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

  • ایل پی جی کی قیمت میں تین روز میں 40 روپے کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں تین روز میں 40 روپے کا اضافہ

    سیلاب کے آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میی تیسری بار بلاجوز اضافہ کردیا گیا۔

    ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 400 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

    اوگرا نے گزشتہ روز ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فی کلو گیس کی قیمت گھٹ کر 212 روپے ہوگئی تھی تاہم منافع خور مافیہ ملک بھر میں ایل پی جی 212 کے بجائے 250 روپے فروخت کررہی ہے۔

    آل پاکستان ایل پی جی ایسویسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی 50 سے 70روپے فی کلو اور 450 سے 650 روپے گھریلو سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے قیمت کنٹرول نہ کی تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑتال ہوگی، ملک بھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر نےحتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا تھا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کردیا گیا تھا آل پاکستان ایل پی جی ایسویسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑوں اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 280 روپے جبکہ بڑے شہروں 250 فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا.

    دوسری طرف شہریوں نے کہا یہ قیمتیں اتنی مہنگی کردی گئی ہیں جس سے ہم بہت پریشان ہیں لہزا حکومت کو چاہئے ایل پی جی کے قیمتوں کو سستا کرے تاہم ہماری پریشانی دور کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ: ملک میں پہلے ہی بہت ساری مہنگائی ہے لہذا حکام اس کانوٹس لیں تاکہ مزید مہنگائی کے بوجھ تلے نہ دالا جائے.

  • زیر تحقیق سمندری جہاز کے ملبے کی حقیقت 18 برس بعد سامنے آگئی

    زیر تحقیق سمندری جہاز کے ملبے کی حقیقت 18 برس بعد سامنے آگئی

    نیویارک: ایک بحری جہاز جس کا ماہرین 18 سال سے مطالعہ کر رہے تھے بالآخر اس کی شناخت ایک امریکی وہیلر کے طور پر ہوئی جو 1859 میں گم ہو گیا تھا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملبے کی سڑتی ہوئی لکڑیوں میں موجود درخت کے چھلوں کے نئے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ ڈولفن نامی جہاز کا ڈھانچہ ہے جو ارجنٹینا کے ساحل پر ڈوب گیا تھا ماہرین کے مطابق یہ امریکا کا وہیل کا شکار کرنے والا جہاز تھا (انہیں وہیلر کہا جاتا تھا) جو 1859ء میں کھو گیا تھا۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

    سائنس دانوں نے چھلوں کا ڈیٹا بیس استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درخت نیو انگلینڈ اور جنوب مشرقی امریکا میں 111 فٹ لمبے اس جہاز کی 1850ء میں تعمیر سےکچھ عرصہ قبل گرائے گئے تھے-

    لوہے کی دیگچیاں اور دیگر اشیاء جو وہیل کی چربی کو ابالنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں انہیں باقیات کے نزدیک دریافت ہوئیں یہ بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ یہ جہاز وہیل کا شکارکرنےکےلیے استعمال کیا جاتا تھا۔

    تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر اِگناشیو مُنڈو کا کہنا تھا کہ وہ 100 فی صد یقین سے نہیں کہہ سکتے لیکن درخت کے چھلے یہ اشارہ کرتے ہیں کہ بہت ممکن ہے یہ ایک جہاز تھا۔

    ٹائی ٹینک کے زنگ آلودہ باقیات کے خراب ہونے کا سلسلہ جاری

    امریکا کے ایک ٹری رِنگ سائنس دان اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر مُکنڈ راؤ کا کہنا تھا کہ یہ بات دلچسپ ہے کہ لوگوں نے طویل عرصے قبل نیو انگلینڈ میں یہ جہاز بنایا اور یہ دنیا کے دوسری طرف سے دریافت ہوا۔

    1770ء کے وسط سے 1850ء کی دہائی تک سیکڑوں امریکی جہاز وہیل کے شکار کے لیے استعمال کیے جاتے تھے تاکہ اس کی چربی سے تیل نکالا جاسکے۔

    برازیل میں ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کا نیا ریکارڈ

  • یو اے ای سیلاب متاثرین کے لیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف

    یو اے ای سیلاب متاثرین کے لیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کی یواے ای نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز ریف نے کہا ہے کہ یواے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


    ان کے مطابق: یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3ستمبر کا طے شدہ دورہ باہمی مشاورت سے ملتوی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دورہ ملتوی کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنا تھا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دو کھیپ بھیجی جاچکی ہیں.

    وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ بجھوانے کے ساتھ پاکستان میں انسانی بنیادوں پراپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امداد کی دوسری کھیپ میں پاکستان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید امدادی سامان، پناہ گاہوں کا سامان، انسانی امداد، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ سیلاب زدہ پاکستان کی امداد کے لیے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت کے مطابق امداد کی فراہمی کا سلسلہ لگا تار جاری ہے.

    مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرامدادی سامان کی نقل و حمل میں اپنی دستیاب صلاحیت کی وجہ سے امداد کی نقل و حمل کے لیے فوجی طیارے وقف کررکھے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد ‘متحدہ عرب امارات کے 50کے اصول’ کے آرٹیکل نمبر 9 کے تحت فراہم کی جارہی ہے، اس آرٹیکل کے تحت غیر ملکی انسانی امداد کو دوست ممالک کے حوالے سے ملک کی اخلاقی وابستگی کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.

  • ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک میں سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 320 روپے فی کلوفروخت ،پیاز 200 روپے فی کلوفروخت اور آلو70روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ کراچی میں بھنڈی 100سےبڑھ کر280روپےکلو تک مہنگی ہوگئی،دھنیہ پودینہ گڈی 30 تیس روپےمیں فروخت ہونےلگی اور ادرک اور لہسن 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے-

    محکمہ موسمیات کی سندھ میں ستمبر کے مہینے میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی میں پھول گوبی 200 اورپتہ گوبی150روپے فی کلو اور لوکی 150روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےاسی طرح کراچی میں لیموں اورگاجرکی قیمت بھی 300روپے کی ہوچکی ہے-

    لاہور میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں کوئی بھی سبزی سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب نہیں-

    لاہور میں سرکاری نرخ نامےمیں پیاز 128 روپے کلوہیں جبکہ منڈیوں میں 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں ،نرخ نامےمیں ٹماٹر 140 اور منڈیوں میں 200 روپے کلو، نرخ نامے میں آلو 83 روپے، منڈیوں میں 100 روپے فی کلو فروخت جاری ہے-

    لاہورمیں نرخ نامے میں پھول گوبھی 135، منڈیوں میں 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،نرخ نامہ میں بھنڈی 105 روپے ، منڈیوں میں180 روپے میں فروخت جاری ہے نرخ نامے میں پالک 63 ، مارکیٹ میں120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے-

    لاہور میں نرخ نامے میں پالک 63 ، مارکیٹ میں120 روپے فروخت کی جا رہی ہے ، نرخ نامے میں توری 80 روپےجبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ شملہ مرچ 400، ادرک 400 میں فروخت ہورہا ہے-

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئیں:عوام الناس دوہری مصیبت میں…

  • سیاسی جماعتیں ویسے تو ایک دوسرے کے دشمن مگر سودی نظام پر ایک ہیں. سراج الحق

    سیاسی جماعتیں ویسے تو ایک دوسرے کے دشمن مگر سودی نظام پر ایک ہیں. سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں جنگ کررہی ہیں مگر سودی نظام پر ایک ہیں۔

    راولپنڈی میں سودی نظام کے خلاف منعقدہ علما مشائخ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سود سے متعلق اپیل واپس نہیں لیتی تو سپریم کورٹ اسے مسترد کر دے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو پھر ہم وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ کے سامنے ڈیرے ڈال دیں گے۔ تاکہ ان پر اس بارے دباؤ ڈالا جائے اور اپنا ریکارڈ جمع کرایا جائے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ: حکمران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائی دورے کررہے ہیں لیکن نیچے نہیں اتر رہے۔ باہر سے پیسہ پہنچنے پر سب ایم این ایز اور وزرا ہر بستی میں دکھائی دیں گے۔ 13 جماعتی اتحاد پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی یہ سب حکومت میں ہیں، یہ سب ایک دوسرے سے جنگ کررہے ہیں لیکن سودی نظام پر ایک ہیں۔انگریز کے نظام کے تسلسل کے لیے یہ جماعتیں متحد ہیں۔ اور اس بارے میں ان کے مفاد ایک ہیں کیونکہ یہ ہر بات پر ایک دوسرے کی مخالفت کرتے مگر اس بارے میں کیوں ایک اور کیوں آواز نہیں اٹھاتے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،پاکستان میں آئین کے تحت سود پر پابندی ہونی چاہیے۔ شرعی عدالت نے 2 مرتبہ سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا لیکن اشرافیہ پھر بھی اسی سودی نظام کو مسلط رکھنا چاہتی ہے۔ ان حکومتوں کا ساتھ دینے والا سودی نظام کو تقویت دینے والا ہوگا۔

    واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام معیشت کیخلاف دائر مقدمات کا 20 سال بعد فیصلہ صادر کرتے ہوئے سود کیلئے سہولت کاری کرنیوالے تمام قوانین اور انکی شقوں کو غیرشرعی قرار دے دیا تھا اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ پانچ سال کے اندر اندر سودی نظام مکمل طور پر ختم کر دے۔ 320 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت کے تین رکنی بنچ نے قرار دیا تھا کہ سود سے پاک بنکنگ قابل عمل بنکاری ہے۔ عدالت حکومت کے اس موقف سے اتفاق نہیں کرتی کہ سود سے پاک بنکاری قابل عمل نظام نہیں۔ فاضل عدالت نے قرار دیا تھا کہ سٹیٹ بنک کا قانون بھی سود سے پاک بنکاری کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے ملک میں دولت کی منصفانہ تقسیم ہوگی۔ 30 فیصد بنکاری پہلے ہی اسلامی نظام پر منتقل ہو چکی ہے۔ سود کو ختم کرنا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے۔