Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہمایوں اشرف ابھی تک غیرشادی شدہ کیوں ہیں؟وجہ بتادی

    ہمایوں اشرف ابھی تک غیرشادی شدہ کیوں ہیں؟وجہ بتادی

    پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ مجھے بدتمیز یا غیر شائستہ رویہ بالکل پسند نہیں، خوبصورتی سے زیادہ اہم اچھی تربیت اور خوش اخلاقی ہے۔

    ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیے، شادی نا کرنے کے سوال پر ادا کار نے کہا کہ میرے نزدیک غیر شادی شدہ زندگی کا سب سے بڑا فائدہ آزادی ہے، سنگل افراد کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہونا پڑتا، وہ اپنی مرضی سے سوتے، جاگتے اور جب چاہیں کہیں بھی گھومنے جا سکتے ہیں سنگل شخص صرف اپنی ذمے داری اٹھاتا ہے، کسی پر انحصار نہیں کرتا اور گھریلو مسائل یا روزمرہ کے حساب کتاب کی فکر بھی نہیں ہوتی۔

    ہمایوں اشرف نے گفتگو کے دوران ان عادات کا بھی ذکر کیا جو انہیں لڑکیوں میں ناپسند ہیں، اداکار نے کہا کہ مجھے بدتمیز یا غیر شائستہ رویہ بالکل پسند نہیں، بعض لوگ بلند آواز یا سخت لہجے کو پرکشش یا مزاحیہ سمجھتے ہیں، جبکہ میرے نزدیک ایسا رویہ کشش کے بجائے ناگواری کا باعث بنتا ہے، خوبصورتی سے زیادہ اہم اچھی تربیت اور خوش اخلاقی ہے،ہمارے ڈراموں اور فلموں میں بھی یہ دکھایا جاتا ہے کہ اونچا بولنے والی لڑکیاں بہت معصوم اور پیاری ہوتی ہیں اور لڑکا انہیں بہت پسند کرتا ہے مجھے یہ چیز بالکل ناپسندیدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، بدتمیز یا اونچا بولنے والے لوگ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں، وہ اپنے رویے کا جواز پیش کرتے ہیں اور اس پر شرمندہ نہیں ہوتے، بہت سے لوگ تو اپنی غلطی تسلیم ہی نہیں کرتے مجھے ایسے افراد بھی پسند نہیں جو اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے اس کا جواز پیش کریں یا دوسروں کی غلطی کا انتظار کریں تاکہ بعد میں طعنہ دے سکیں، اگر کسی سے غلطی ہو جائے تو اسے سادہ انداز میں تسلیم کر لینا چاہیے –

    اداکار نے کہا کہ میں نے اکثر اونچا بولنے والی لڑکیوں میں نوٹ کی ہے وہ یہ کہ وہ انتظار کرتی ہیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے جیسے کہ شیشہ ٹوٹ جائے، تو وہ یہ کہہ کر اپنی غلطی نہیں مانیں گی کہ ‘یار، مجھ سے ایسے لگا اور یہ ٹوٹ گیا، میری غلطی تھی’۔ نہیں، بلکہ وہ انتظار کریں گی کہ آپ بھی ویسا ہی کچھ کریں تاکہ وہ آپ کو اسی انداز میں طعنہ دے سکیں سا تھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ میرے ذاتی مشاہدات اور تجربات ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر شخص یا ہر خاتون کا رویہ ایسا ہی ہو، مردوں میں بھی ایسی عادات ہو سکتی ہیں، تاہم میں صرف اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب معیارات بلند ہو چکے ہیں، اور جو لوگ زیادہ عرصے تک سنگل رہتے ہیں، ان کے لیے شادی کے بعد ایڈجسٹ کرنا مشکل ہو سکتا ہے آپ دوسرے لوگوں کے تجربات سے سیکھتے ہیں، اور آج کل ایسے ساتھی کے ساتھ رہنا مشکل ہے جو سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ ہو،شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے جس میں کچھ پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، اور جب وہ شادی کریں گے تو یہ ایک کھلا معاملہ ہوگا،میں چھپ کر شادی کیوں کروں گا؟ جب میں شادی کروں گا، تو یہ سب کے سامنے ہوگا۔

    ہمایوں اشرف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بعض اوقات جیون ساتھیوں سے توقعات بہت زیادہ ہو سکتی ہیں اور وہ آپ کے بدلے ہوئے رویے پر شکایت کر سکتے ہیں شادی سے پہلے آپ جس شخص کی تعریف کرتے تھے، شادی کے بعد آپ کا رویہ بدل سکتا ہے، اور یہ تبدیل شدہ رویہ آپ کے ساتھی کی جانب سے خوش کرنے کی حکمت عملی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ حکمت عملی رشتہ کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر پاتی۔

    یاد رہے کہ ہمایوں اشرف نے بہت کم عمر میں پہلی شادی کی تھی جو بدقسمتی سے طلاق پر ختم ہوگئی اور اب وہ سنگل ہیں-

    ہمایوں اشرف ایک خوبصورت اور ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے بیک ٹو بیک ہٹ ڈراموں کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے جن میں خدا اور محبت، رنگ محل، میرے داماد، انتظار، سلطانات، احسان فراموش، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور مشکل ہے شامل ہیں،ہمایوں اشرف کو نقاب اور الزم عشق میں اپنی اداکاری کے لیے بہت زیادہ عوامی اور تنقیدی پذیرائی مل رہی ہے، اور اب وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،جبکہ انہوں نے 2019 کی رومانوی میوزیکل فلم ‘سچ’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا-

  • فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    یاسر نواز اور دانش نواز نے حال ہی میں اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی ایک وائرل ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کر کے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا جس سے مداح خوب محفوظ ہوئے-

    فضا علی ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً ہر ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں دونوں اکثر باغات میں رومانوی گانوں پر لپ سنگ کرتے مختلف انداز میں ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک اور ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی،جس میں وہ پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔اس نئی ویڈیو میں فضا علی اور اعجاز خان پارک میں خوشگوار وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں جہاں فضا اعجاز کے کندھے پر سر رکھتی ہیں اور اعجاز انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں-

    اس وائرل ویڈیو سے متاثر ہو کر یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں فلمایا، دونوں بھائیوں نے نہ صرف ویڈیو کی مکمل نقل اتاری بلکہ اپنی شاندار اداکاری اور مزاح سے اسے مزید دلچسپ بنا دیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ویڈیو پر اداکار جنید خان نے تبصرہ کیا کہ اب ہمیں پتا چل گیا کہ آخر میں کیا ہوا تھا۔

  • شاہ رخ خان اور فرح خان کی مدد سے ممبئی میں گھر خریدسکا،اداکار شریاس تلپڑے

    شاہ رخ خان اور فرح خان کی مدد سے ممبئی میں گھر خریدسکا،اداکار شریاس تلپڑے

    بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور فلمساز فرح خان نے ممبئی میں گھر خریدنے میں ان کی مدد کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے حال ہی میں اپنے ایک کوکنگ وی لاگ کے لیے شریاس تلپڑے کے گھر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں،اس دوران 50 سالہ اداکار شریاس نے انکشاف کیا کہ فلم ‘اوم شانتی اوم’ کی وجہ سے ہی وہ اپنا پہلا گھر خرید سکے تھے،یہ سن کر فرح خان حیران رہ گئیں اور کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی

    شریاس تلپڑے نے کہا کہ گھر کیلئے قرض لینے بینک گیا اور لون کی بات کی، لیکن میں ہوم لون کی رقم کے لیے کوالیفائی نہیں کر رہا تھا، بینک میں موجود خاتون نے مجھ سے سوال کیا کہ کون سی فلم کر رہے ہیں ؟جس پر میں نے کہا ‘اوم شانتی اوم’ اور پوچھا کون اداکار ہیں اور کس کی فلم ہے؟جس پر میں نے جواب دیا کہ فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان کا ہے اور فرح خان اس فلم کی ڈائریکٹر ہیں بینک خاتون نے مجھے ایک تصدیقی خط لانے کا کہا، پھر میں نے فرح کو فون کیا اور اس نے مجھے 2 دن میں شاہ رخ خان سے خط لا کر دیا اور اسی شام بینک نے مجھے قرض کی منظوری دے دی-

    اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے فرح نے کہا مجھے بہت خوشی ہے، کیونکہ اوم شانتی اوم کے لیے ہم نے تمہیں ویسے بھی شاید بہت کم پیسے دیے تھے۔

    واضح رہے کہ فلم اوم شانتی اوم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جسے سال کی بہترین فلموں میں شمار کیا گیا تھا جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور کئی اہم اداکار بھی شامل تھے اور اب شریاس 26 جون کو ریلیز ہدایت کار احمد خان کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آ رہے ہیں، فلم میں اکشے کمار، روینہ ٹنڈن، دیشا پٹانی، سنیل شیٹی، پریش راول اور دیگر بھی شامل ہیں فلم نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔

  • بنوں میں بجلی کا بڑا بحران، ایم پی اے کا  132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،بجلی کی سپلائی معطل

    بنوں میں بجلی کا بڑا بحران، ایم پی اے کا 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا،بجلی کی سپلائی معطل

    رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت بنوں میں پیسکو کے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے،جس کے نتیجے میں سسٹم اوورلوڈ ہونے سے پورے علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

    ترجمان پیسکو کے مطابق رکن اسمبلی کے اس اقدام سے بنوں گرڈ اسٹیشن کا تکنیکی نظام بری طرح متاثر ہوا . زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے-

    ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری تنصیبات میں مداخلت اور عملے کو ہراساں کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے پیسکو انتظامیہ نے رکن اسمبلی ملک راحت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہےملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔

  • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے:ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز،68 ہزار افراد لاپتہ،اقوام متحدہ

    وینزویلا میں تباہ کن زلزلے:ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز،68 ہزار افراد لاپتہ،اقوام متحدہ

    وینزویلا کے ساحلی علاقے میں 24 جون کو آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے بعد تباہی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر چکی ہے-

    وینزویلا کے حکام نے 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے زائد ہونے کی تصدیق کر دی ہے جاری کی گئی سر کاری رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت میں کم از کم 5 ہزار 34 افراد زخمی ہوئے، 15 ہزار 866 بے گھر ہیں، جبکہ 22 ہزار 619 متاثرین مختلف طبی مراکز میں زیرِ علاج ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہو سکتی ہے، کیونکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 68 ہزار تک افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر امدا دی کارروائیاں جاری ہیں ریاست لا گوائیرا، جو زلزلوں کا مرکز تھی، سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے بعد حکومت نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے فوج کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔

    زلزلے کے 5 روز بعد بھی ملبہ ہٹانے اور متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے بھاری مشینری کے ساتھ مختلف ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی کارروائیوں میں شریک ہیں، تاہم ملبے تلے زندہ افراد کے ملنے کی امیدیں وقت کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہیں24 جون کو آنے والے دونوں زلزلوں کے مراکز شمالی وینزویلا میں سان فیلیپے اور یومارے کے درمیان واقع تھے پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ صرف 39 سیکنڈ بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا، جس کا مرکز جنوب مشرق کی جانب تھا، مجموعی طور پر زمین تقریباً 3 منٹ تک لرزتی رہی، آفت زدہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے لا گوائیرا میں حالیہ دنوں 4.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی برادری بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہو گئی ہے امریکا نے ریسکیو آپریشنز کے لیے طیارے، بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر روانہ کیے ہیں، جبکہ لاطینی امریکا اور کیریبین کے ترقیاتی بینک (CAF) نے وینزویلا کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر تک کے کثیر عطیہ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگیز نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لا گوائیرا میں 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ان کے مطابق خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کا جائزہ تیزی سے لیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرین کے لیے 15 عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں جبکہ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور 2025 کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آ کر متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گی۔

  • بارشوں کا مغربی سسٹم ملک میں داخل ،ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    بارشوں کا مغربی سسٹم ملک میں داخل ،ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    آج بارشوں کا مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جو یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا سبب بنے گا ان سسٹمز کے ملاپ سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا،30 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 6جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں بارشوں کا امکان ہے، گلیات،کشمیر ، گلگت بلتستان اور سندھ میں بھی موسلاد ھاربارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا-

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ ہفتے کے دوران متوقع موسمی صورتحال کا پیشگی جائز ہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا پہلا باقاعدہ اسپیل متوقع ہے، جس کے باعث بعض علاقو ں میں موسلا دھار بارش، شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے عین مطابق ہےممکنہ موسمی خطرات سے متعلق تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، چکوال اور اٹک میں یکم سے 6 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ملتان، بہاولپور، بہاولنگر ، لودھراں، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر اور میانوالی میں 3 سے 5 جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جولائی تک بالائی اور پہاڑی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں یکم سے 5 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، دیامر، غذر، شگر اور گھانچے کے رہائشیوں اور مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے بلوچستان کے ژوب، شیرانی، بارکھان، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں یکم سے 4 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، دادو، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز میں 3 اور 4 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور برساتی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں سیاح، مسافر اور مقامی انتظامیہ موسمی صورتحال سے مسلسل باخبر رہیں اور این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں عوام بروقت موسمی اطلاعات اور حفاظتی ہدایات کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے استفادہ کریں، جبکہ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

  • خیبرپختونخوا : انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی سروں کی بھاری قیمت مقرر

    خیبرپختونخوا : انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی سروں کی بھاری قیمت مقرر

    خیبرپختونخوا حکومت نے دیر اور اس کے قریبی علاقوں میں سرگرم 15 انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے اور ان کو پکڑوانے کے لیے بھار ی انعامات کا اعلان کیا ہے۔

    صوبے کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ان مجرموں کے سروں کی قیمتیں 1 کروڑ روپے سے لے کر 40 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں، تاکہ عوام کی مدد سے انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے، جاری کردہ اس فہرست میں الگ الگ مجرموں پر ان کے جرائم کے حساب سے انعام رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خورشید نامی ایک خطرناک دہشت گرد کے سر کی قیمت سب سے زیادہ یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے شیر امین نامی مطلوب دہشت گردجو جرائم کی دنیا میں کاکا کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کو قانون کی گرفت میں لانے یا اس کا پتا بتانے والے کے لیے1 کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو خطرناک ملزمان قار ی احسان اور شیر عالم میں سے ہر ایک پر 60، 60 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے،سپین شاہ اور اعجاز نامی مفرور ملزمان پر50،50 لاکھ روپے، جبکہ کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ نامی دہشت گردوں میں سے ہر ایک پر 40، 40 لاکھ روپے کا سرکاری انعام رکھا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مطلوب افراد کو ڈھونڈنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں جو کوئی بھی شہری ان دہشت گردوں کے بارے میں کوئی بھی اطلاع فراہم کرے گا، اس کی پہچان اور شناخت کو بالکل چھپا کر اور خفیہ رکھا جائے گا تاکہ اس کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

  • روس کے یوکرین پٔرمیزائلوں اور ڈرونز سے حملہ،8 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    روس کے یوکرین پٔرمیزائلوں اور ڈرونز سے حملہ،8 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں، بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا،یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کا نشانہ کئی شہر بنے جہاں فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز اور میزائل تباہ کیے تاہم کچھ اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں کیں۔

    روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فوجی اور دفاعی صنعت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ یوکرین کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر حملوں کا رخ شہری علاقوں کی طرف تھا جس سے عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں نے شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

  • کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جاری

    کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جاری

    آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی خدشات اور حالیہ حملوں کے باوجود بحری جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند تو نہیں ہوئی، تاہم جہازوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق عالمی سطح پر بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی میرین ٹریفک نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کے روز دو بحری جہازوں پر حملوں کے باوجود ہفتے کے آخر میں آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت جاری رہی، تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 108 تصدیق شدہ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔

    کمپنی کے مطابق 26 جون بروز جمعہ سب سے زیادہ 48 بحری جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے، جبکہ 27 جون بروز ہفتہ 38 اور 28 جون بروز اتوار 22 جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی، حالیہ حملوں سے پہلے بحری جہازوں کی تعداد زیادہ تھی 25 جون بروز جمعرات 54 جبکہ 24 جون بروز بدھ 70 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے۔

    میرین ٹریفک کے مطابق بدھ کے روز ریکارڈ کی جانے والی 70 گزرگاہیں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سب سے زیادہ تعداد تھی تنازع سے قبل روزانہ تقریباً 130 سے 140 بحری جہاز اس راستے سے گزرتے تھے۔

    ادھر ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام پر خیالات کا تبادلہ کیا ہے اور دونوں ممالک اس معاملے پر ایک مشترکہ سمجھ بوجھ تک پہنچ گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کاظم غریب آبادی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان بھی ساحلی ریاست ہونے کے ناطے ان انتظامات کا حصہ بننے کی حمایت کرتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کی جانی چاہیےدونوں ممالک کے درمیان تکنیکی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور آئندہ سات سے آٹھ دن کے اندر ماہرین خصوصی مذاکرات شروع کریں گے تاکہ مجوزہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا جا سکے اور بحری جہازوں کے راستوں پر بات چیت مکمل کی جا سکے۔

  • ایران کو ٹورنامنٹ سے سازش کے تحت باہر کیا گیا؟،الجزائر  کے کپتان کے بیان سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    ایران کو ٹورنامنٹ سے سازش کے تحت باہر کیا گیا؟،الجزائر کے کپتان کے بیان سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریا اور الجزائر کے درمیان کھیلا گیا میچ 3-3 سے برابر ہوا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر گئیں، جبکہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے میچ پر سوالات اٹھائے جس میں الجزائر کے کپتان ریاض محرز بے بھی ایک بیان دیا جس سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا، تاہم اب تک فیفا یا کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل یا تحقیقات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    ایران کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آسٹریا کی جیت درکار تھی، لیکن میچ برابر ہونے کے باعث ایرانی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی کینساس سٹی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں الجزائر کے کپتان ریاض محرز نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے الجزائر کو برتری دلائی، تاہم انجری ٹائم میں آسٹریا کے ساشا کالاجڈزچ نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

    اس میچ کے بعد کئی شائقین کو 1982 کے ورلڈ کپ کا مشہور ”ڈس گریس آف گیخون“ واقعہ بھی یاد آ گیا، جب مغربی جرمنی اور آسٹریا کے درمیان میچ کے نتیجے میں الجزائر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا اس تاریخی مقابلے پر بھی اس وقت شدید تنقید ہوئی تھی اور بعد ازاں فیفا نے آخری گروپ میچز ایک ہی وقت میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔

    میچ کے بعد آسٹریا کے ہیڈ کوچ رالف رانگنک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انجری ٹائم میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کیے گئے گول اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ دونوں فریق جیتنے کی پوری کوشش کر رہے تھے ،دوسری جانب ریاض محرز کے میچ کے بعد دیے گئے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی۔

    ریاض محرز کا کہنا تھا کہ صورتحال کچھ عجیب تھی ہم تیزی کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ آسٹریا کے کھلاڑی زیادہ تر پیچھے رہ کر کھیل رہے تھے پھر آخری لمحے میں گیند میرے پاس آئی، تو میرے پاس گول کرنے کی کوشش کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا میں کھیل کے اصولوں اور فٹبال کا احترام کرتا ہوں ہمارے لئے اچھی بات یہ ہوئی کہ ہم نے بھی گول کر لیا اور وہ بھی کوالیفائی کر گئے، ہم دونوں اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، اور آج یہی سب سے اہم بات تھی یہ ایک شرمندگی والی صورتحال تھی، لیکن گیند میرے پاس آئی تو میں کیا کرتا؟ مجھے گول کرنا تھا کیونکہ میں کھیل کے اصولوں کا احترام کرتا ہوں۔