Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    میرے بچے نماز پڑھیں گے، دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے، سیف علی خان

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو وہی سکھاتا ہوں جو مجھے میری ماں نے سکھایا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ میں زیادہ مذہبی نہیں ہوں لیکن میری ماں نے جو مجھے سکھایا میں نے اپنے بچوں کو بھی وہی سکھایا ہے کہ خدا ایک ہے، میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا، میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھامیں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صا حب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا،میرے بچے نماز پڑھیں گے، اسی طرح دوسرے مذاہب کی عبادات میں بھی شریک ہوں گے اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان نے دو شادیاں کیں، سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اداکار سیف علی خان کی عمر 53 برس جب کہ کرینہ 44 برس کی ہیں، جوڑے کے ہاں دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں اس سے قبل سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، امریتا سیف سے 13 سال بڑی تھیں، ان کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی دوسری عورت آ جاتی ہے،سنیتا آہوجا

    سنیتا نے گووندا کو گولی لگنے کے واقعے کو زندگی میں کسی ’تیسری شخصیت‘ کی آمد سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’میرا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا۔‘

    بالی ووڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے رئیلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کے پریمیئر کے دوران بیان نے ہلچل مچا دی،شو کے میزبانوں فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے جب سنیتا کے ایک پرانے اخباری بیان ’مجھے گوندا جیسا بیٹا چاہیے، شوہر نہیں‘، پر سوال کیا، تو سنیتا نے جواب دیا، ’محبت میں انسان کو ہر چیز برداشت کرنی پڑتی ہے،چی چی (گووندا) نے زندگی میں اتنے معاشقے کیے، چلو ہیرو ہیروئنوں میں تو یہ سب ہوتا ہی ہے لیکن اتنے سال جو میں نے چی چی کا ساتھ نبھایا ہے، اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میرا بیٹا ان جیسا ہونا چاہیے۔

    گولی لگنے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ چی چی اگر سن رہے ہو تو سن لو بھیا، گھٹنوں پر گولی تبھی لگتی ہے جب زندگی میں کوئی (دوسری عورت) آ جاتی ہے میں جھوٹ نہیں بول رہی، میں سچ کہہ رہی ہوں جب یہ ہوا تو میں ممبئی میں نہیں تھی، ورنہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ گولی میں نے ماری ہے، ویسے میرا نشانہ کبھی چوکتا نہیں۔

    قبل ازیں سنیتا آہوجا نے اپنی 40 سالہ شادی کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور والد تو ہیں مگر بطور شوہر وہ میری توقعات پر پورا نہیں اتر سکےمیں زندگی میں گھومنا پھرنا، تقریبات اور چھٹیوں پر جانا پسند کرتی تھی مگر گووندا ہمیشہ خاندان کی ذمے داریوں میں مصروف رہےاور میں اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکی۔

    اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود گووندا نے بھی زندگی کو بھرپور انداز میں نہیں جیا،میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ مجھے گووندا جیسا بیٹا چاہیے تھا، شوہر نہیں، اب 40 سال گزر چکے ہیں، اس رشتے کو چھوڑنے کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے گووندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی خبروں میں ہےیہ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو گیا تھا جب سنیتا نے گووندا پر دھوکا دینے اور کسی اور کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کا الزام لگایا تھا اس پر ردِعمل دیتے ہوئے گووندا نے ان الزامات کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، جسے انہوں نے دو سال تک خفیہ رکھا تھا ان کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں،جو جلد فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان

    آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مستعفی ہونے کا اعلان

    آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آئر لینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ 4 سال سے آئر لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، ان کا کنٹریکٹ 2027 کے اوائل تک بڑھایا گیا تھاہینرک ملان کی کوچنگ میں آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کیا، آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا،اس حوالے سے ہینرک ملان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

  • سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلانے کی تصاویر   وائرل

    سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلانے کی تصاویر وائرل

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلانے کی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں-

    وائرل تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ہوڈی کے ساتھ سرمئی رنگ کے شارٹس، سر پر ٹوپی اور پیروں میں جوگرز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جب وہ شہر کی مصروف سڑکوں سے گزر رہے تھے تو اداکار کی سیکیورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی۔

    سلمان خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور 60 سال کی عمر میں ممبئی کی مصروف سڑکوں پر انہیں پر سکون اور پر اعتماد انداز میں سائیکل چلاتے دیکھ کر ان کی فٹنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر سلمان خان کی خرابی صحت کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب حالیہ تصاویر نے ان افواہوں کو رد کر دیا ہے۔

    دوسری جانب سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے مشہور گیلیکسی اپارٹمنٹس کو چھوڑ کر جلد ایک نئے اور شاندار گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) نے 16 جون کو خان خاندان کو ممبئی کے علاقے باندرہ کے چمبئی میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے قریب ایک رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جگہ گلیکسی اپارٹمنٹس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے زمین سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان، جنہیں سشیلا چرک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 2011 میں خریدی تھی اس زمین پر پہلے دو منزلہ ایک پرانا بنگلہ موجود تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی حالت خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد اسے گرا کر نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سلمان خان کا خاندان 1974 سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہ رہا ہے۔ اسی سال معروف فلمی مصنف سلیم خان اپنی اہلیہ سلمیٰ خان اور پانچ بچوں کے ساتھ یہاں منتقل ہوئے تھے وقت کے ساتھ خاندان کے بیشتر افراد الگ گھروں میں منتقل ہو گئے، لیکن سلمان خان اپنے والدین کی خاطر اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ اب خبر آئی ہے کہ یہ خاندان جلد ہی ایک نئے اور بڑے گھر میں منتقل ہو جائے گا۔

    رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے گھر میں منتقل ہونے کا ایک اہم سبب سلمان خان کو ملنے والی سیکیورٹی دھمکیاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد خاندان نے زیادہ محفوظ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    2024 میں گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں عمارت پر چار گولیاں چلائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد وہ مشہور بالکونی، جہاں سلمان خان اکثر اپنے مداحوں کو نظر آتے تھے، حفاظتی وجوہات کی بنا پر بند کر دی گئی تھی نئے بنگلے میں جدید اور مضبوط سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ خاندان کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔

    سلمان خان یا ان کے خاندان کی جانب سے اس تمام معاملے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اس لیے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

  • شراب نوشی کے الزامات، بلال سعید نے خاموشی توڑ دی

    شراب نوشی کے الزامات، بلال سعید نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے لندن میں ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی-

    گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بلال سعید اور آئمہ بیگ کو لندن کے مشہور علاقے سوہو میں مداحوں سے ملاقات، سیلفیاں بنواتے اور وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ دونوں فنکار شراب نوشی کر رہے تھے، جس کے باعث یہ معاملہ تیزی سے زیرِ بحث آ گیا۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے،جس پر گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔

    گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے،ان دعووں میں دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ،گلوکار نے واضح کیا کہ ہمارے ہاتھوں میں موجود کپوں میں شراب نہیں بلکہ کافی تھی۔

    انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ویڈیوز کو غور سے دیکھیں اور بغیر تصدیق کے افواہوں پر یقین نہ کریں پاکستان کی نمائندگی سے متعلق ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بلال سعید نے کہا کہ مجھے کسی سے یہ سیکھنے کی ضرورت نہیں کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے میں کئی برسوں سے اپنی موسیقی اور صلاحیت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتا آ رہا ہوں اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہوں گا۔

    بلال سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو بغیر اجازت خفیہ طور پر بنائی گئی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی اگر میرے ارد گرد موجود کچھ افراد شراب نوشی کر رہے تھے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں یا آئمہ بیگ بھی ایسا کر رہے تھے،آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کا خوف کریں، غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی دعوے پر یقین کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کریں۔

  • ملک میں مون سون کی پہلی بارشیں کب ہوں گی؟

    ملک میں مون سون کی پہلی بارشیں کب ہوں گی؟

    محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال مون سون کی پہلی بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے-

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کی ٹھنڈی ہوائیں 30 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی، جس کے بعد یکم جولائی سے لے کر چھ جولائی تک ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے الگ الگ صوبوں اور علاقوں کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے خوبصورت علاقوں میں یکم سے چھ جولائی کے دوران کہیں کہیں بہت تیز اور موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی یکم سے پانچ جولائی تک بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

    پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی یکم سے چھ جولائی تک بارش کی قوی امید ہے، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں بھی اس دوران تیز بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں یکم سے پانچ جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ خوب بارش متوقع ہے،اسی طرح شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں یکم سے چار جولائی تک بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں تین اور چار جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا،عطا تارڑ

    سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے –

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ طور پر طے پانے والا بین الاقوامی معاہدہ ہے،اور بین الاقوامی برادری نے اس معاہدے کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو تقویت بخشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، لہٰذا اس حوالے سے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی سیمینار منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے آبی وسائل کے ماہرین شریک ہوں گے اس سیمینار سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید تقویت ملے گی۔

  • کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا کابل سے سخت احتجاج

    کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا کابل سے سخت احتجاج

    کراچی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان نے افغانستان حکومت کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے-

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے کراچی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد افغان طالبان حکومت کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کراچی دہشتگرد حملے کے بعد افغان طالبان حکومت کو دیے گئے احتجاجی مراسلے سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ شب افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کراچی دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اسی نوعیت کا احتجاجی مراسلہ پاکستان کے افغانستان میں سفیر، عبید الرحمٰن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مراسلے اس حقیقت کے پیش نظر جاری کیے گئے کہ کراچی دہشتگرد حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جن میں ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا، اس واقعے سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا ہے کہ افغان سرزمین اور افغان شہریوں کو پاکستان کے اندر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • باغی کمانڈر کی طالبان رجیم کے خلاف جنگی تیاریاں تیز

    باغی کمانڈر کی طالبان رجیم کے خلاف جنگی تیاریاں تیز

    طالبان رجیم اور سابق ڈپٹی گورنر جمعہ خان فاتح میں اختلافات نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔

    معروف افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق بدخشاں میں طالبان رجیم کیخلاف باغی تاجک کمانڈر جمعہ خان فاتح کی عسکری صف بندی اور جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،کمانڈر جمعہ خان نے جنگجوؤں کو منظم کرنےکے ساتھ ساتھ مقامی عمائدین سے مشاورت بھی تیز کر دی ہے، افغان رجیم کی مذاکرات اور نئے عہدے کی پیشکشیں کے باوجود جمعہ خان نے حکومتی ڈھانچے میں واپسی کو مسترد کر دیا ہے۔

    کمانڈر جمعہ خان نے اپنی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھ کر فوجی و لاجسٹک دونوں لحاظ سے مکمل طور پر تیار کر دیا ہے جمعہ خان فاتح کا ماننا ہے کہ بدخشاں کاپہاڑی علاقہ طالبان رجیم کیلئے ان کیخلاف فوجی آپریشن انتہائی مشکل بنادے گا۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نے ضلع کشم میں طالبان (TTA) کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا دیا۔ طالبان کے خلاف طویل عرصے سے نبردآزما کمانڈر ‘جمعہ فتح خان’ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان ہیڈ کوارٹر کو شدید اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں-

  • پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں بڑھا دی

    پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں بڑھا دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مالی سال 27 -2026 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی اجلاس میں پی ایس ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ لیگ کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ 3 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ اور ادائیگی کے طریقہ کار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے میچ فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو پلیئرز کی میچ فیس 15 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی۔

    علاوہ ازیں ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی منظوری بھی دی جبکہ ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس کے دوران 12 نئے گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے اور نیشنل اسٹیڈیم سمیت مختلف کرکٹ سہولیات کی بہتری کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، جبکہ ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جدید بائیو میکینکس مشین نصب کرنے کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔