Baaghi TV

ہمایوں اشرف ابھی تک غیرشادی شدہ کیوں ہیں؟وجہ بتادی

showbiz

پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ مجھے بدتمیز یا غیر شائستہ رویہ بالکل پسند نہیں، خوبصورتی سے زیادہ اہم اچھی تربیت اور خوش اخلاقی ہے۔

ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیے، شادی نا کرنے کے سوال پر ادا کار نے کہا کہ میرے نزدیک غیر شادی شدہ زندگی کا سب سے بڑا فائدہ آزادی ہے، سنگل افراد کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہونا پڑتا، وہ اپنی مرضی سے سوتے، جاگتے اور جب چاہیں کہیں بھی گھومنے جا سکتے ہیں سنگل شخص صرف اپنی ذمے داری اٹھاتا ہے، کسی پر انحصار نہیں کرتا اور گھریلو مسائل یا روزمرہ کے حساب کتاب کی فکر بھی نہیں ہوتی۔

ہمایوں اشرف نے گفتگو کے دوران ان عادات کا بھی ذکر کیا جو انہیں لڑکیوں میں ناپسند ہیں، اداکار نے کہا کہ مجھے بدتمیز یا غیر شائستہ رویہ بالکل پسند نہیں، بعض لوگ بلند آواز یا سخت لہجے کو پرکشش یا مزاحیہ سمجھتے ہیں، جبکہ میرے نزدیک ایسا رویہ کشش کے بجائے ناگواری کا باعث بنتا ہے، خوبصورتی سے زیادہ اہم اچھی تربیت اور خوش اخلاقی ہے،ہمارے ڈراموں اور فلموں میں بھی یہ دکھایا جاتا ہے کہ اونچا بولنے والی لڑکیاں بہت معصوم اور پیاری ہوتی ہیں اور لڑکا انہیں بہت پسند کرتا ہے مجھے یہ چیز بالکل ناپسندیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، بدتمیز یا اونچا بولنے والے لوگ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں، وہ اپنے رویے کا جواز پیش کرتے ہیں اور اس پر شرمندہ نہیں ہوتے، بہت سے لوگ تو اپنی غلطی تسلیم ہی نہیں کرتے مجھے ایسے افراد بھی پسند نہیں جو اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے اس کا جواز پیش کریں یا دوسروں کی غلطی کا انتظار کریں تاکہ بعد میں طعنہ دے سکیں، اگر کسی سے غلطی ہو جائے تو اسے سادہ انداز میں تسلیم کر لینا چاہیے –

اداکار نے کہا کہ میں نے اکثر اونچا بولنے والی لڑکیوں میں نوٹ کی ہے وہ یہ کہ وہ انتظار کرتی ہیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے جیسے کہ شیشہ ٹوٹ جائے، تو وہ یہ کہہ کر اپنی غلطی نہیں مانیں گی کہ ‘یار، مجھ سے ایسے لگا اور یہ ٹوٹ گیا، میری غلطی تھی’۔ نہیں، بلکہ وہ انتظار کریں گی کہ آپ بھی ویسا ہی کچھ کریں تاکہ وہ آپ کو اسی انداز میں طعنہ دے سکیں سا تھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ میرے ذاتی مشاہدات اور تجربات ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر شخص یا ہر خاتون کا رویہ ایسا ہی ہو، مردوں میں بھی ایسی عادات ہو سکتی ہیں، تاہم میں صرف اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب معیارات بلند ہو چکے ہیں، اور جو لوگ زیادہ عرصے تک سنگل رہتے ہیں، ان کے لیے شادی کے بعد ایڈجسٹ کرنا مشکل ہو سکتا ہے آپ دوسرے لوگوں کے تجربات سے سیکھتے ہیں، اور آج کل ایسے ساتھی کے ساتھ رہنا مشکل ہے جو سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ ہو،شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے جس میں کچھ پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، اور جب وہ شادی کریں گے تو یہ ایک کھلا معاملہ ہوگا،میں چھپ کر شادی کیوں کروں گا؟ جب میں شادی کروں گا، تو یہ سب کے سامنے ہوگا۔

ہمایوں اشرف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بعض اوقات جیون ساتھیوں سے توقعات بہت زیادہ ہو سکتی ہیں اور وہ آپ کے بدلے ہوئے رویے پر شکایت کر سکتے ہیں شادی سے پہلے آپ جس شخص کی تعریف کرتے تھے، شادی کے بعد آپ کا رویہ بدل سکتا ہے، اور یہ تبدیل شدہ رویہ آپ کے ساتھی کی جانب سے خوش کرنے کی حکمت عملی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ حکمت عملی رشتہ کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر پاتی۔

یاد رہے کہ ہمایوں اشرف نے بہت کم عمر میں پہلی شادی کی تھی جو بدقسمتی سے طلاق پر ختم ہوگئی اور اب وہ سنگل ہیں-

ہمایوں اشرف ایک خوبصورت اور ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے بیک ٹو بیک ہٹ ڈراموں کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے جن میں خدا اور محبت، رنگ محل، میرے داماد، انتظار، سلطانات، احسان فراموش، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور مشکل ہے شامل ہیں،ہمایوں اشرف کو نقاب اور الزم عشق میں اپنی اداکاری کے لیے بہت زیادہ عوامی اور تنقیدی پذیرائی مل رہی ہے، اور اب وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،جبکہ انہوں نے 2019 کی رومانوی میوزیکل فلم ‘سچ’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا-

More posts