Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان نے  ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    لاہور: پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ٹیم نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کے خلاف 2-1 سے دلچسپ فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا،اس تاریخی جیت کے ساتھ، پاکستان پوری چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہا اور قو می کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی صلاحیتوں، عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

    اس فتح کی وجہ سے پاکستان نے اب ITF ایشیا/اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو قازقستان میں 19-24 مئی 2025 کو شیڈول ہے، اس ایلیٹ مقابلے میں ایشیا اور اوشیانا کی ٹاپ 16 ٹیمیں عالمی گروپ میں جگہ کے لیے مقابلہ کریں گی۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے صدر اعصام الحق نے ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ عالمی ٹینس اسٹیج پر پاکستان کا پرچم بلند ہو رہا ہے پاکستانی ٹیم 2023 میں 16 میں سے 16 ویں اور 2024 میں 16 میں سے 5 ویں نمبر پر رہی جبکہ اس سال پاکستان نے چیمپئن شپ جیت کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ملک کی ٹینس کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

    معیشت مضبوط نہ ہو تو روٹی نہیں ملتی، دفاع مضبوط نہ ہو تو عزت بھی نہیں بچتی،حنیف عباسی

  • افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    کابل: افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا جو انہوں نے منظور کر لیا طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جارہی ہے اور سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے،حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔

    میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا، افغان طالبان کی جانب سے سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہےگزشتہ روز سراج الدین حقانی نے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا اور جمعہ کی نماز ادا کی جہاں انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • کمبوڈیا میں پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ

    کمبوڈیا میں پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ

    پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے دو ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جارہا ہے، خاتون سمیت 20 سے زائد افراد گزشتہ ہفتوں میں کمبوڈیا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ڈی رپورٹ ہوئے۔

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایس ایچ او سہیل محمود شیخ نے بتایا کہ خاتون سمیت 20 افراد سے پوچھ گچھ کے بعد اب تک 14 انکوائریز اور 2 مقدمات کا اندراج کیا جاچکا ہے پرکشش ملازمتوں کے لالچ میں کمبوڈیا پہنچنے والے نوجوانوں کے پاسپورٹ ضبط کر لئے جا تے ہیں اور انہیں کمبوڈیا کےنواحی علاقوں میں جبری مشقت، غیرقانونی کاموں خاص طور پر ڈبہ کال سینٹرز میں کام پرمجبور کیا جاتا ہے۔

  • وزیراعظم  آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہوں گے،اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے-

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا-

    کیا واقعی ایران میں خونی بارش برسی؟

    بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

  • کیا واقعی ایران میں خونی بارش برسی؟

    کیا واقعی ایران میں خونی بارش برسی؟

    تہران: ایران میں حال ہی میں ہونے والی بارش کا ایک حیرت انگیز قدرتی واقعہ پیش آیا-

    باغی ٹی وی: ایران میں موسلا دھار بارش کے بعد ساحل کے سرخ ہونے کی ویڈیوز دیکھ کر ناظرین متجسس ہیں اور شاید قدرے خوفزدہ بھی، بہت سے لوگ اسے "خون کی بارش” کے طور پر شناخت کررہے ہیں جبکہ دوسرے اس غیر معمولی نظارے سے متاثر ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کا پانی زمین سے سرخ مٹی کو ساحل پر منتقل کررہا ہے جس کی وجہ سے ایک شاندار اور حقیقی منظر پیدا ہوتا ہےجب مٹی سمندر کے ساتھ گھل مل جاتی ہے تو پانی ایک روشن سرخ رنگ کا ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو پر فارسی میں کیپشن لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ کہ ہرمز کی مشہور ریڈ بیچ پر تیز بارش شروع ہو گئی ہے اور سیاح محظوظ ہورہے ہیں۔

    بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

    اس واقعے کی وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر وسیع ردعمل کو جنم دیا اور صارفین نے اس حیرت انگیز نظارے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،ایک صارف نے لکھا، "خدا کی شان ہے، کیا خوبصورتی ہے، بے شک، خدا دونوں جہانوں کا بہترین مصور ہے۔

    امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

  • بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

    بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

    جنوبی ہندوستان میں ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے سب کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں، وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دلہا کے والد شادی سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے لیکن ان کے بیٹے نے یہ یقینی بنایا کہ ان کے والد ان کی شادی کی تقریب میں موجود رہیں اس کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے آنجہانی باپ کو ویڈیو میں زندہ کر دیا گیا،یہ ویڈیو نہ صرف جذباتی تھی، بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی ایک نئی مثال بھی پیش کی۔

    آج کل مصنوعی ذہانت کا استعمال ہر شعبے میں ہو رہا ہے، چاہے وہ عام زندگی ہو یا تحقیقی کام، لیکن جنوبی ہندوستان میں ہونے والا یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ AI کا استعمال صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ یہ جذباتی اور انسانی تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے-

    امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

  • امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

    امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے دیا گیا ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس ‘ پر بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ابراہیم رسول رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اورامریکا سے نفرت کرتے ہیں، ہمیں جنوبی افریقہ کے سفیر سے کوئی بات نہیں کرنی لہٰذا انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔

    ہولی کے دن بیوروکریسی کے ارمانوں کی ہولی .تحریر: ملک سلمان

    واشنگٹن میں جنوبی افریقہ کے سفارت خانےکی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ کے اس بیان پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں آیا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور جنوبی افریقہ کے تعلقات سر د مہری کا شکار ہیں۔

    افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

  • افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

    افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی

    کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : اس افسوسناک خبر کی اطلاع آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پر دی،افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔

    کریم جنت نے حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے‘۔

    پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

    بیٹی کے انتقال پر حضرت اللہ زازئی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی بچی کے انتقال کی وجہ بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زازئی کو آخری بار3 ماہ قبل زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان ایکشن دیکھا گیا تھاجبکہ زازئی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھےحضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ سےانٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

    9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

  • میگھن مارکل نے نئے پوڈ کاسٹ کا اعلان کر دیا

    میگھن مارکل نے نئے پوڈ کاسٹ کا اعلان کر دیا

    برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز“ود لو میگھن“ اور“لائف اسٹائل برانڈ ایزایور“ کے بعد نئے پوڈ کاسٹ شو“کنفیشنز آف آ فیمیل فاؤنڈر“ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور دو بچوں 5 سالہ شہزادہ آرچی اور 3 سالہ شہزادی للی بیٹ کی ماں ہیں،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بار پھر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، ان کی نئی پوڈ کاسٹ 8 اپریل سے ریلیز ہو گی۔

    میگھن مارکل نے سوشل میڈیا پراعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ ایک اور زبردست پروجیکٹ شیئر کرنے کی بےحد خوشی ہے، میں آپ کو اپنے نئے پوڈکاسٹ کے بارے میں بتا رہی ہوں، جو جلد آ رہا ہے۔

    میرپور خاص: دریاؤں کے عالمی دن ،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر احتجاج

    انہوں نے لکھا کہ میں نے ان خواتین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ہے، جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور چھوٹے خیالات کو بڑے کاروبار میں تبدیل کیا، وہ اپنے تجربات، کامیابیوں، ناکامیوں اور مفید ٹپس کو شیئر کر رہی ہیں اور میں بھی اپنے برینڈ As Ever کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے سیکھ رہی ہوں، یہ تجربہ میرے لیے متاثر کن اور مزے دار رہا ہے کیونکہ اگر اس سفر میں مزہ نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ کیا؟

    واضح رہے کہ نئی پوڈکاسٹ Spotify کے ساتھ 2020ء میں کیے گئے 20 ملین ڈالرز کے معاہدے کے 2 سال بعد آ رہی ہے،جو 2023ء میں اچانک ختم ہو گیا تھا۔

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

  • وزیراعظم کی  چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت چینی کی کھپت و رسد اور مقررہ قیمتوں پر عام آدمی کو فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی کی کھپت و رسد اور موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو چینی ذخیرہ کرنے، قیمتوں پر سٹہ کھیل کر اس میں مصنوعی اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    شہباز شریف نے چینی کی کھپت اور رسد پر کڑی نظر رکھنے اور متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت و رسد کی نگرانی کے لئے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی کہا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی طور پر بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

    دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا