Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • امریکا  کی  پاکستان کو   سرمایہ کاری کانفرنس میں  شرکت کی دعوت

    امریکا کی پاکستان کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    کراچی: امریکا نے پاکستانی اداروں اور سرمایہ کاروں کو سلیکٹر یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی اداروں کو امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے دی ہے یہ ایونٹ 11 سے 14 مئی تک نیشنل ہاربر، میری لینڈ میں منعقعد ہوگا، سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں ہر سال پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں،ان میں امریکی ریاستوں اور وفاقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے معاشی اداروں کے علاوہ 90 انٹرنیشنل مارکیس کے ڈھائی ہزار سے زائد سرمایہ کار بھی شامل ہوتے ہیں۔

    اس ایونٹ میں شریک ہونے پر پاکستانی سرمایہ امریکا کے انڈسٹری ایکسپرٹس سے مل سکیں گے، امریکی مارکیٹ کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے اور کاروبار میں توسیع کے مواقع سے بہتر طور پر مستفید ہونے کے قابل ہوسکیں گے۔

    پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں پاکستان امریکا بزنس فورم سمٹ میں امریکی ناظم الامور ناٹالی بیکر نے کہا کہ ہم سلیکٹ یو ایس اے کے ذریعے پاکستان کو امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ پروگرام امریکا میں بلا واسطہ سرمایہ کاری ممکن بناتا ہے۔

    ناٹالی بیکر کا کہنا تھا کہ سلیکٹ یو ایس اے سمٹ سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایونٹ غیر معمولی موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے پاکستان کی 16 فیصد برآمدات امریکا کے لیے ہوتی ہیں۔ پاکستان میں 80 امریکی ادارے کام کر رہے ہیں ان اداروں ایک لاکھ 20 ہزار افراد براہِ راست ملازم ہیں اور مزید 10 لاکھ افراد کو سپورٹ مل رہی ہے۔

    2021 سے اب تک یو ایس ایڈ پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی بلا واسطہ سرمایہ کاری کرچکا ہے اور دو طرفہ تجارت میں 4 کرور 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  • شمالی غزہ میں  3 اسرائیلی فوجی ہلاک  اور 12 زخمی

    شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 12 زخمی

    تل ابیب: شمالی غزہ میں آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے جانب سے لبنان میں 4 اور غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 816 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 384 فوجی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

    پیر کے روز اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں تازہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب وہ حزب اللہ کی بنائی ہوئی ایک حفاظتی سرنگ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سرنگ میں اسلحہ رکھا گیا تھا تاہم اسرائیلی ریڈیو نے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔بس یہ بتایا ہے کہ چار فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا ہے۔

    یہ ہلاکت خیز واقعہ اس وقت پیش جب اسرائیلی فوجی سرنگ کو بارود سے اڑانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سرنگ فوجیوں کے اوپر آگری ہے سرائیلی حکام نے اس واقعے کا الزام حزب اللہ کو دیا ہے نہ یہ کہا ہے کہ حزب اللہ نے 26 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی اس سلسلے میں کوئی خلاف ورزی ہے-

  • شام سے پاکستانیوں  کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیر اعظم

    شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیر اعظم

    ‏اسلام آباد:قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم شہباز شریف نےقطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان اور قطر کے درمیان تار یخی، مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں-

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی ،قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد اس کی بہترین مثال ہے،قطر کے حالیہ دورہ کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا، نمائش کی سرپرستی کیلئے اپنی بہن شیخہ المیاسہ کی کوششوں اور امیرقطر کا شکر گزار ہوں-

    نمائش میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امیر قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیرقطرکےدورہ پاکستان کے منتظر ہیں، قطر اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان قطر دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سےآئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے پاکستانیوں کا قطر میں آئی ٹی ،تعمیرات اورفارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ہے لبنانی وزیراعظم کوشام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے،شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کےلئے بھرپور کوشش کریں گے-

  • پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک،پی پی وفد کے گلے شکوے

    پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک،پی پی وفد کے گلے شکوے

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی –

    باغی ٹی وی: پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے،دونوں سیاسی جماعتوں کے وفود کی اہم بیٹھک پنجاب ہاؤس کی گورنر انیکسی میں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی کمیٹیوں سے طویل ملاقات میں پی پی وفد نے لیگی کمیٹی کے سامنے خوب گلے شکوے کئے،ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا، پی پی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت وفد نے پی پی تحفظات دور کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پراتفاق کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، احد چیمہ اور امیر مقام ملاقات میں موجود تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کا9 رکنی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں موجود ہے، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور علی حیدر گیلانی بھی شریک ہیں۔

  • وزیراعظم  کی  لبنانی ہم منصب سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا میں تعاون کی درخواست

    وزیراعظم کی لبنانی ہم منصب سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا میں تعاون کی درخواست

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا میں تعاون کی درخواست کی ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواست پر لبنانی ہم منصب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

    وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی، مستقبل میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فلسطینی عوام کیلئے بھی جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے شام اور لبنان میں تعینات پاکستانی سفیروں سے بھی رابطہ کیا ہے، شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کیلئے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کر دی وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے را بطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    شام کی باغی ملیشیا حیات التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے ملک پر قبضے کے باعث سیکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، ہر سال لاکھوں پاکستانی مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق اور شام جاتے ہیں۔

  • حکومت بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوا ناچاہتی ہے، حافظ حمداللہ

    حکومت بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوا ناچاہتی ہے، حافظ حمداللہ

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوانا چاہتی ہے-

    باغی ٹی وی : جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مدارس بل سینیٹ اوراسمبلی نے پاس کیا، مدارس بل پرسب نے اتفاق کیا تو اعترا ض کیا ہے پیپلزپارٹی نے بھی اس بل کو ایوان میں سپورٹ کیا تھا، سوال یہ ہے کہ بل کو مسترد کیوں کیا گیا، بل کی آڑ میں علما کوآپس میں لڑوانے کی کوشش ہو رہی ہے، حکومت کیوں علما کو اکٹھا کرکےفساد پھیلانا چاہ رہی ہے۔

    دوسری جانب چار سدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان ںے کہا کہ مدارس کے بل پر نواز شریف، آصف زرداری، سینیٹ، قومی اسمبلی سب متفق ہوگئے تھے، بل سینیٹ میں پیش ہوا، اسمبلی نے بل پاس مگر صدر نے دستخط کیے، اگر صدر دیگر بلز پر دستخط کرسکتا ہے تو اس مدرسہ بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کیوں بھیجا؟-

    انہوں ںے کہا کہ آج نیا شوشا چھوڑا ہے کہ مدارس تو پہلے وزارت تعلیم کے ساتھ وابستہ تھے، بتانا چاہوں گا کہ اس مدارس بل میں ہم نے تمام مدارس کو مکمل آزادی دی ہے کہ وہ کسی بھی وفاقی ادارے کے ساتھ الحاق چاہیں تو کرلیں چاہے وہ 1860ء ایکٹ کے تحت ہو یا وزارت تعلیم، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہر مدرسہ آزاد ہے تو اعتراض کیسا؟

    انہوں نے کہا کہ علما کو علما کے مقابل لایا جارہا ہے مدارس میں کوئی اختلاف نہیں ہے مدراس بل پر تمام علما و مدارس کا اتفاق ہے، نئے شوشے نہ چھوڑیں، علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، آج ہم ایک حتمی اعلان کرنے جارہے تھے کہ مفتی تقی عثمانی اور صدر وفاق المدارس کی جانب سے اطلاع آئی کہ انہوں ںے 17دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ہم اپنے فیصلے و اعلان کو اس اجلاس تک روکتے ہیں اس اجلاس کے بعد متفقہ طور پر فیصلے کیے جائیں گے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے ہم قانون کی بات کررہے ہیں جب کہ وہ مدارس کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں جب کہ مدارس کو قانون کے تحت ریگولرائزڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مدارس کی آزادی و خودمختاری کو اپنی جگہ قائم رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے جب وزارت تعلیم کے تحت رجسٹرڈ ہو کر ان کی بات مانی تو انہوں نے ہم پر ایگز یکٹو آرڈر کے ذریعے ایک ڈائریکٹوریٹ مسلط کردیا یعنی وہ ہمیں ماتحت کرنا چاہتے ہیں جبکہ مدارس ان کے ماتحت ہونے کو تیار نہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ مدارس بل پر تو پاکستانی کے خفیہ ادارے بھی متفق تھے ان کے اتفاق رائے سے سارے معاملات طے ہوئے اگرچہ وہ نظر نہیں آتے مگر وہ موجود ہوتے ہیں رابطے میں رہتے ہیں ہمارا سوال یہی ہے کہ جب سب کچھ اتفاق رائے سے طے ہوا تو اب کیا ہوگیا؟ یہ ہے وہ بدنیتی، ہم جیت چکے ہیں پارلیمنٹ اس بل کو پاس کرچکی ہے، جو چیز طے ہوچکی ہے اسے مستحکم کرنا چاہتے ہیں ہمیں اس وقت تک حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں اگر انہوں ںے ہمیں اس میں ترمیم کرنے کے لیے کچھ دیا تو ان کی تجویز قبول کرنا تو دور کی بات ان کے مسودے کو چمٹے سے بھی پکڑنے کے لیے تیار نہیں۔

  • مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

    مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

    لاہور: ‏وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیا گیا،سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ، نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہائی گیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے

    ڈاکٹر فولیانگ کی کمپنی عالمی سطح پر کینسر کے جدید ترین علاج اور مشینری میں خصوصی مہارت کے حوالے سے معروف ہے ڈاکٹر فولیانگ اور ان کی ٹیم نے انٹرونشل آن کالوجی اور کو آلبیشن طریقہ علاج اور مشینری کے بارے میں بریفننگ دی ،ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی –

    ‘ہائی گیا’ ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے اب تک کینسر کے دس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں ‘ہائی گیا’ طریقہ علاج رائج ہوچکا ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے جدید علاج اور مریضوں کےمکمل صحت مند ہونے کی شرح کو سراہا ، ہائی گیا’ طریقہ علاج اور مشینری سے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی اور سرجری کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے-

  • ‏جاتی امرا: شریف خاندان کی رہائشگاہ کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد

    ‏جاتی امرا: شریف خاندان کی رہائشگاہ کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد

    رائیونڈ: جاتی امرا کے سامنے سے ایک ٹائم ڈیوائس آلہ برآمد ہوا ہے-

    باغی ٹی وی:جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کے قریب سے شیر کے مجسمے جیسی مشکوک ڈیوائس برآمد ہوئی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا-

    پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ ٹائم ڈیوائس پھینک کر فرار ہو گئے نامعلوم افراد نے شیر نما مجسمہ بھی ٹائم ڈیوائس کے ہمراہ پھینکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاتی امرا جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ابتدائی طور پر ڈیوائس کو مشتبہ سمجھا گیا، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کی گئی جانچ پڑتال کے بعد یہ ڈیوائس کلینر قرار دی گئی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی قسم کی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔

    پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں۔

    یہ واقعہ لاہور میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھاتا ہے اور عوام میں تشویش کا باعث بن رہا ہے پولیس اور دیگر ادارے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے پر غور کر رہے ہیں-

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو خوارجی ہلاک ایک گرفتار

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو خوارجی ہلاک ایک گرفتار

    راولپنڈی: ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ایف بی آر  کا بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    ایف بی آر کا بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق بیگیج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کر دیا گیا ہے، قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جاسکتی ہیں مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور آرا قابل قبول نہیں ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بیگیج اسکیم میں ترمیم کے تحت 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور ہوگی بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت ہوگی ایف بی آر کے مطابق ترمیم کے تحت ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیےجائیں گے، بیگیج اسکیم میں ترمیم کے تحت اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانےکے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔