Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سندھ کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

    سندھ کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

    سندھ کے 7 اضلاع کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس تعمیر کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    پسماندہ علاقوں میں صفائی اورپردہ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل جنم لیتے ہیں اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے لاڑکانہ کے گوٹھ رتوکوٹ میں پختہ ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیاگیا بعد ازاں لاڑکانہ کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی ادارے کی طرف سے ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے 7 اضلاع تک پھیل گیا اور اب تک 5 ہزار سے زیادہ ٹوائلٹس تعمیر کیے جاچکے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر سے خصوصاً خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سہولت ملی ہے جبکہ صفائی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

  • تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 3 فیصد کم ہونے کے بعد 87 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 3 فیصد کمی کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل چار فیصدسے زائد سستا ہونے کے بعد فی بیرل 83 ڈالر فروخت ہو رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی، جو مارچ کے اوائل کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.23 فیصد کمی کے ساتھ 84.88 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا، جو اپریل کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھل جائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس بات پر زیادہ پراعتماد ہو رہے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) جلد طے پا سکتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اتوار تک دستخط ہو سکتا ہے جبکہ جنیوا ممکنہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے-

  • آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    آج کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں،ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

    ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے پر دستخط کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کا امکان موجود نہیں ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں اس نوعیت کے دعوے سنجیدہ سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کی تقریب 14 جون کو رکھنے کا ذکر محض علامتی سیاسی پیغام ہے جس کا مقصد ذاتی تشہیر اور میڈیا توجہ حاصل کرنا ہے۔

    واضح رہے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ اتوار کو طے پا جائے گا اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو تمام فریقین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ دشمنی کے خاتمے کے لیے متوقع مفاہمتی یادداشت پر اتوار کو دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

    ارنا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہمیں دستخط کے صحیح وقت کے بارے میں انتظار کرنا ہوگا؛ اگرچہ یہ کل نہیں ہوگا،ثالث پاکستان کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ ایران اور امریکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ”آئندہ دنوں میں ایسا ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔“

  • اسرائیلی مسافر بردار طیارے سے رابطہ منقطع ، نیٹو نے جنگی طیارے روانہ کر دیے

    اسرائیلی مسافر بردار طیارے سے رابطہ منقطع ، نیٹو نے جنگی طیارے روانہ کر دیے

    اسرائیلی مسافر بردار طیارے سے رابطہ منقطع ہونے پر نیٹو نے جنگی طیارے فضا میں بھیج دیے۔

    عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل سے یورپ جانے والی ایک مسافر پرواز سے فضائی رابطہ منقطع ہونے پر ہنگری کی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنگی طیارے روانہ کر دیے جس سے سیکیورٹی اداروں میں ہلچل مچ گئی-

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی کمپنی آرکیا کی پرواز تل ابیب سے جمہوریہ چیک کے دارالحکو مت پراگ جا رہی تھی کہ ہنگری کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد مقامی ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ قائم نہ ہوسکارابطہ نہ ہونے پر نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے اعلیٰ درجے کا الرٹ جاری کیا جس کے بعد ہنگری کی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں کو فوری طور پر فضا میں بھیجا گیا تاکہ مسافر طیارے سے بصری اور ریڈیو رابطہ قائم کیا جا سکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جنگی طیاروں نے اسرائیلی مسافر طیارے کے قریب پہنچ کر اس سے رابطہ کیا اور ہائی جیک ہونے یا کسی اور مشکوک سرگرمی کے بارے میں تصدیق کی،اسرائیلی پائلٹ کی جانب سے نفی میں جواب ملنے پر صورتحال معمول پر آ گئی اور پرواز نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے پراگ میں بحفاظت لینڈنگ کی۔

    واقعے کے بعد آرکیا ایئرلائن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس حساس معاملے کی اندرونی سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں پرواز کا عملہ منظور شدہ فلائٹ پلان اور پہلے سے طے شدہ فضائی راستوں کے مطابق کام کر رہا تھا مذکورہ پرواز کے دوران کسی بھی مرحلے پر نہ طیارے، نہ مسافروں اور نہ ہی عملے کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ یورپ کی فضائی حدود میں کسی بھی مسافر طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونا انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کیونکہ موجودہ عالمی سکیورٹی حالات میں ایسے واقعات کو ممکنہ ہائی جیکنگ، تکنیکی خرابی یا سکیورٹی خطرے کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

  • الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا، جس کے بعد آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے –

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن دے دی گئی، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت قرار دی گئی ہے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے ، جبکہ تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کو بھی رجسٹریشن جاری کر دی گئی ہے، اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کو بھی بطور سیاسی جماعت رجسٹر کر لیا گیا ہے-

    اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کے قانونی اختیارات کے تحت کی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر 2023 کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے رجسٹریشن دی گئی ہے-

  • ایران سے متعلق کسی بھی معاہدے میں اسرائیل فریق نہیں بنے گا،نیتن یاہو

    ایران سے متعلق کسی بھی معاہدے میں اسرائیل فریق نہیں بنے گا،نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی ممکنہ بین الاقوامی معاہدے یا مفاہمت میں اسرائیل فریق نہیں بنے گا اور اپنی قومی سلامتی سے متعلق فیصلے خود کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اسرائیل پر زور دے رہا ہے کہ وہ لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں کو محدود کرے یا انہیں روک دے لبنان میں کشیدگی میں کمی سے خطے میں سفارتی ماحول بہتر ہوگا اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    تاہم اس معاملے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات موجود ہیں اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور دیگر ممکنہ خطرات کے خلاف کارروائی اس کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا نیتن یاہو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اسرائیل اپنی سکیورٹی پالیسی کسی دوسر ے ملک کی خواہشات کے مطابق ترتیب نہیں دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گاایران سے متعلق کسی عالمی معاہدے کا حصہ بننا اسرائیل کے لیے لازمی نہیں اسرائیل اپنی قومی سلامتی سے متعلق فیصلے خود کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • میکسیکو میں 5.22 شدت کا زلزلہ

    میکسیکو میں 5.22 شدت کا زلزلہ

    میکسیکو میں 5.22 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔

    جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم کے مطابق زلزلے کی شدت 5.22 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

    حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے، زلزلے کے بعد کسی ممکنہ آفٹر شاک کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

  • ایران امریکا  معاہدہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بننا چاہیئے،برطانوی وزیراعظم

    ایران امریکا معاہدہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بننا چاہیئے،برطانوی وزیراعظم

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کا باعث بننا چاہیے۔

    برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مفاہمتی معاہدے کا مقصد صرف فوری کشیدگی کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک ایسا فریم ورک ہونا چاہیے جو مستقبل میں بھی امن اور استحکام کو یقینی بنا سکے،برطانیہ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ معاہدے کی کامیابی اور خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی مکمل بحالی ضروری ہے انہوں نے آئندہ دنوں میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر چکے ہیں کہ کل بروز اتوار ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے-

  • کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا

    کینیڈی سینٹر سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کی عمارت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا۔

    یہ اقدام ایک وفاقی جج کے اس فیصلے کے بعد کیا گیا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ ادارے کا نام تبدیل کرنا غیر قانونی تھا عدالتی دستاویزات میں کینیڈی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ ادارے نے کینیڈی سینٹر کی عمارت اور اس کے احاطے میں موجود تمام جسمانی سائن بورڈز سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا ہے۔

    واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب عمارت کے بیرونی حصے پر نصب سائن بورڈ اب بھی ایک سفید ترپال سے ڈھکا ہوا تھا، جبکہ کارکن ٹرمپ کا نام ہٹانے کے لیے کام میں مصروف تھے،یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب جج نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ کی جانب سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا عمل روکنے کی آخری لمحے کی درخواست مسترد کردی۔

    یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی اس وسیع تر کوشش کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت وہ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سرکاری مقامات پر اپنا نام اور تصویر نمایاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جو امریکی سیاسی روایت سے ایک غیر معمولی انحراف سمجھا جا رہا ہے جمعہ کی رات آرٹس سینٹر کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی، جو کارکنوں کی جانب سے سائن بورڈ اتارنے کے لیے نصب کیے جانے والے ڈھانچوں کو دیکھ کر وقتاً فوقتاً خوشی کا اظہار کررہی تھی،ہزاروں افراد نے لائیو اسٹریم کے ذریعے بھی اس منظر کو دیکھا اور اس لمحے کے منتظر رہے جب ٹرمپ کا نام دیوار سے ہٹا دیا جائے گا۔

    امریکی ضلعی جج نے گزشتہ ماہ اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ واشنگٹن میں واقع اس تاریخی عمارت سے جمعے تک ٹرمپ کا نام ہٹا دیا جائےم29 مئی کو جاری اپنے فیصلے میں جج نے کہا تھا کہ جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا نام ٹرمپ کے نام پر رکھنا غیر قانونی تھا اور ادارے کا نام تبدیل کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے انہوں نے انتظامیہ کو 14 روز کی مہلت دی تھی تاکہ سنگ مرمر سے بنی عمارت کے بیرونی حصے اور ادارے سے متعلق تمام مواد سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا جائے کینیڈی سینٹر نے اسی ہفتے اپنے ادارے کی ویب سائٹ سے بھی ٹرمپ کا نام حذف کر دیا تھا۔

    جمعے کے روز جج نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی آخری اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد ادارے نے سائن بورڈ ہٹانے کی مقررہ مدت میں 12 گھنٹے کی توسیع کی درخواست کی تاہم جج نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد شاذ و نادر ہی غیر قانونی حکومتی اقدامات کو برقرار رکھنے میں ہوتا ہے۔

    جج نے ٹرمپ کی اس ہدایت پر بھی عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے تحت وہ جولائی سے کینیڈی سینٹر کو 2 سال کے لیے تزئین و آرائش کے نام پر بند کرنا چاہتے تھےاس فیصلے پر برہم صدر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس مقام کا کنٹرول چھوڑ رہے ہیں، جس پر انہوں نے گزشتہ سال اپنی دوسری صدارتی مدت کے آغاز پر خود کو چیئرمین مقرر کر کے قبضہ حاصل کیا تھا۔

    کینیڈی سینٹر کے گورننگ بورڈ، جس میں ٹرمپ نے اپنے وفادار افراد کو شامل کیا تھا، نے دسمبر میں ادارے کا نام تبدیل کرکے ٹرمپ کینیڈی سینٹر رکھنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے بعد کینیڈی کے نام کے اوپر بڑے حروف میں ریپبلکن صدر کا مکمل نام عمارت کے بیرونی حصے پر نصب کر دیا گیا تھا اس اقدام کے بعد متعدد فنکاروں نے اپنے طے شدہ پروگرام منسوخ کر دیے تھے۔

    اب بند ہو چکے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا نام بھی ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا، جبکہ محکمہ انصاف اور محکمہ زراعت کی عمارتوں کے باہر نصب بڑے بینرز پر بھی ان کی تصاویر نمایاں کی گئیں ٹرمپ انتظامیہ ملک کی برطانیہ سے آزادی کے اعلان کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے 250 ڈالر کے نوٹ پر بھی ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • تجارتی جہازوں کو امریکی افواج کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ،امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب کو پیغام

    تجارتی جہازوں کو امریکی افواج کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ،امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب کو پیغام

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ہدایات یا آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں بحری سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا مارکو روبیو نے گفتگو کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ہدایات یا ناکہ بندی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تجارتی جہازوں کو امریکی افواج کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا امریکی فوج خطے میں امن اور بحری سلامتی برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایرانی تیل کی مبینہ غیر قانونی ترسیل بھی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور اس پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارتی ذرائع کے مطابق ایک آئل ٹینکر پر مبینہ امریکی کارروائی کے بعد بھارت نے سینئر امریکی سفارت کار کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ رابطہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوا ہے-