Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عشرہ محرم الحرام کا سکیورٹی پلان فائنل،پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے

    عشرہ محرم الحرام کا سکیورٹی پلان فائنل،پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے

    پنجاب پولیس کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 47 ہزار 280 مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی-

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں 37 ہزار 868 مجالس منعقد، 09 ہزار 412 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے، عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے مجالس سکیورٹی پر 41 ہزار 200 سے زائد، عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 73 ہزار 400 سےزائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گےصوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں کے روٹس ، مجالس سمیت اہم و حساس مقامات کے اطراف 9 ہزار 500 سے زائد اہلکار موثر پٹرولنگ کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں ڈیوٹی انجام دیں گے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے جلوس اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام،کمیونٹی لیڈرز محرم الحرام میں امن اور افہام و تفہیم یقینی بنائیں، ملک دشمن عناصر کی نفاق پھیلانے، امن متاثر کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو بین المسالک ہم آ ہنگی سے ناکام بنائیں۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں، مجالس و عزاداری جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل کوآرڈینیشن سے تمام مسائل قبل از وقت حل کر یں، لاہور سمیت تمام اضلاع میں طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ عزاداری جلوس، مجالس کی اجازت نہیں ہوگی دفعہ 144، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت کے خطرے کے پیشِ نظر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا، بزرگ شہریوں،خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے تمام اضلاع میں محرم کنٹر و ل رومز فعال، سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے رابطہ میں ہوں گے۔

  • کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی آڈیو لیک، راولا کوٹ میں شرپسندی کا منصوبہ بے نقاب

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی آڈیو لیک، راولا کوٹ میں شرپسندی کا منصوبہ بے نقاب

    آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاجی صورتحال کے دوران مبینہ طور پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بعض رہنماؤں کی آڈیو لیک وائرل ہو رہی ہے، آڈیو کال لیک میں سینکڑوں مسلح جنگجوؤں کے ساتھ راولا کوٹ میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کے منصوبہ پر گفتگو سنی جا سکتی ہے-

    آزاد جموں و کشمیر میں احتجاجی سرگرمیوں کے تناظر میں مبینہ طور پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک افراد کی ایک آڈیو لیک منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں حمید کشمیری اور ساجد اعظم کے درمیان گفتگو سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہا گیا کہ جلوس کے بارے میں عمر نظیر نے منع کیا ہے آج نہیں جلو س کل دخل ہوگا-

    مبینہ آڈیو میں ساجد اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کو میں کل ماروں گا کور کمیٹی والوں کو ،کل بھی روک لیاتھا آج بھی روک لیا ہے ان لوگوں نے میں ایک جگہ پر سب کو ساتھ لے کر رکا ہو ہوں ، ساجد اعظم نے کہا کہ میرے ساتھ ”500 رائفل بردار افراد“ موجود ہیں جو فل جنگجو ہیں اور ہر وقت تیار ہیں۔

    آڈیو میں راولاکوٹ کی جانب پیش قدمی اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی سے متعلق گفتگو بھی شامل ہے کہا گیا کہ ایک بار راولا کوٹ میں داخل ہوں پھر میں اعلا ن کروں گا کہ قال ہمارے حوالے کرو اور دو گھنٹے کے اندر اندر راولا کوٹ خالی کر دو،جو کچھ میں نے کرنا ہوا ان کے ساتھ کر لوں گا،آڈیو میں بعض مقاما ت پر سخت اور اشتعال انگیز جملے بھی سنائی دیتے ہیں، تاہم آڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

    دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حالیہ پرتشدد احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے، سپریم کورٹ بار کے صدر راجا آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کا امن خراب کرنے میں ملوث عناصر فوری طور پر ہتھیار ڈال دیں اور خود کو قانون کے حوا لے کریں، ایسے افراد کو عدالتوں میں قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ریاستی امن و امان کو نقصا ن پہنچانے والا کوئی بھی اقدام سنگین جرم ہے۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا بیان واضح طور پر پرتشدد احتجاج کی مخالفت کرتا ہے اور اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اختلاف رائے کے اظہار کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

  • آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ،خواجہ آصف

    آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ،خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں،جبکہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ وفادار ہے اور کچھ عناصر غیر ملکی ایجنڈے کے تحت علاقے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے جو ناکام ہو گئی آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے کشمیری عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے، آزاد کشمیر کی عوام امن پسند ہے اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق زندگی گزار رہی ہے۔

    خواجہ آصف کے مطابق کشمیری عوام پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسے بیانیے کو قبول نہیں کرتے جو دشمن کے مفاد میں ہو یا علاقے میں انتشار پیدا کرے، آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے قرآن پاک کی سورۃ مائدہ کی آیت بھی شئیر کی لکھا کہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے، یا سولی چڑھا دیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں، یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے، یہ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب ہے-

  • اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مفاہمت کی جانب پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کی جائے گی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری روابط کا حصہ ہے۔

  • افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے۔

    عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے،عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے،افغان طالبا ن سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے تشویش کا شکار ہیں،افغانستان میں خواتین کو جانو روں سے بھی کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

  • مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار

    مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار

    مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔

    بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے ،بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کار تباہی کا شکار ہے،جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہے-


    دی ٹیلی گراف نے کہا کہ خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے
    ،مودی کی طرح امیت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے،مودی اورامیت شاہ کے حکومت میں رہنے میں پر یس پر دباؤ اور "گودی میڈیا” نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں امیروں کا نظام بن چکا ،بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں-

  • ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی،ایرانی صدر

    ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی،ایرانی صدر

    صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ جب ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا معاملہ درپیش ہو تو پوری ایرانی قوم تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جاتی ہے جنگ کے دوران مختلف سیاسی، سماجی اور فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری ایک صف میں کھڑے نظر آئے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ 12 روزہ جنگ نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ ذاتی پسند، ناپسند اور مختلف نقطہ ہائے نظر سے قطع نظر، جب ہمارے عزیز وطن ایران کا معاملہ آتا ہے تو ہم ایک قوم، ایک بندھی ہوئی مٹھی اور ایک دھڑکتے ہوئے دل کی مانند ہوتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی قومی سلا متی، خودمختاری اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد رہے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکے گا نہیں۔

  • نیتن یاہو  نے اسرائیل کوامریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

    نیتن یاہو نے اسرائیل کوامریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

    اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان سامنے آنے والے مجوزہ معاہدے کو اسرائیل کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یائر لاپڈ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مجوزہ معاہدے میں اسرائیل جنگ کے دوران اپنے کسی بھی بڑے مقصد کو حاصل نہیں کرسکا ایرانی حکومت اب بھی قائم ہے، ایران کا میزائل پروگرام بدستور موجود ہے اور تہران مستقبل میں اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ’مکمل ناکامی‘ کا نتیجہ ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو ایک خودمختار ریاست کے بجائے امریکا کا ’کلائنٹ اسٹیٹ‘ بنا دیا ہے پریس کانفرنسوں، میڈیا مہمات یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے اس ناکامی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں ایران کے ساتھ ایک ممکنہ معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں، تاہم اس معاہدے کی تفصیلات اور حتمی شکل کے بارے میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

  • امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

    واشنگٹن: امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اس دوران پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    واشنگٹن پولیس کے مطابق طیارہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً بارہ بج کر پندرہ منٹ پر رم راک جھیل کے قریب پیش آیا، طیارہ سیئٹل شہر سے تقریباً 55 میل جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہوا۔

    شیرف آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں متعدد فون کالز موصول ہوئیں جن میں اطلاع دی گئی کہ ایک فوجی طیارہ کاؤنٹی کے ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ کر لیا ہے۔

    بیان کے مطابق کاؤنٹی کے ماؤنٹین پاس ڈپٹی نے پائلٹ تک رسائی حاصل کی، جسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں بعد ازاں اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے نتیجے میں حادثے کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی امریکی فوج کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور فوجی حکام جائے حادثہ پر عملہ اور ضروری وسائل تعینات کر رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایف/اے-18 ہارنیٹ تھا، جو ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار سے وابستہ تھا، امریکی میرین کور کے بیان کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ تھرڈ میرین ایئرکرافٹ وِنگ کے تحت میرین ایئرکرافٹ گروپ 11 کو تفویض کیا گیا تھا اور حادثے کے وقت معمول کی تربیتی مشق میں حصہ لے رہا تھا میرین کور نے اس واقعے کو ایک غیر مہلک حادثہ قرار دیا ہے۔

  • جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے،شمالی کوریا

    جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے،شمالی کوریا

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈینیوکلئیرائزیشن‘ یعنی جوہری تخفیف کا معاملہ اب ناقابلِ واپسی طور پر ختم ہو چکا ہے-

    رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف بیانات اور سرگرمیاں ان کے مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتیں شمالی کوریا اب خود کو ایک جوہری طاقت کے طور پر دیکھتا ہے اور اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جوہری تخفیف کا معاملہ اب حتمی طور پر ختم ہو چکا ہے اور اس پر دوبارہ بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے واشنگٹن اور سیئول کے حکام نے جنوبی کوریا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کے خلاف دفاعی تعاون اور تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی تھی دونوں ممالک نے اپنے مشترکہ پلیٹ فارم ’نیو کلئیر کنسلٹیٹو گروپ‘ (این سی جی) کے تحت خطے میں دفاعی حکمت عملی اور ڈیٹرنس کو بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔