Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    راولپنڈی: نصیر آبد میں کیش وین پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نجی بینک کے لیے کیش وین سے نقدی نکال کر بینک منتقل کی جارہی تھی کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ، مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ عبدالوحید جاں بحق جبکہ دوسرا سیکورٹی عمر پستول کے بٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    روجھان میں نوجوان اغوا ، پولیس اور کچہ کے ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

    پولیس کے مطابق ملزمان رقم چھیننے میں کامیاب رہے جس کا تخمینہ لگانے کے لیے نجی سیکورٹی کمپنی سے رابطے میں ہیں،واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقاتی ٹیم کو خصوصی ہدایات دیں۔

    قبل ازیں راجن پور میں تھانہ روجھان کےحدود موضع چک چانڈکہ میں نا معلوم مسلح افراد نےنوجوان کو اغوا کر لیا تھاشوکت ولد صدردین اپنے رقبے پر کاشتکاری کر رہا تھا ڈاکوؤں نےاسلحے کے زور پر اسے اغوا کر لیا۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ۔

    بھارت: 140 سالہ قدیم کیبل پُل مرمت کے 5 ویں روز ٹوٹ گیا،60 افراد ہلاک درجنوں ڈوب…

    دوسری جانب ڈاکوؤں نے کچہ میں موجود پولیس پر حملہ کردیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی جانب سے شدید جوابی فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور ٹیمز کے بروقت رپسپانس کی بدولت ڈاکو فرارہوگئے ۔

    پکٹ پرموجود تمام پولیس ملازم محفوظ، پولیس کی مزید بھاری نفری موقع پرموجود ہے،کچہ میں ڈاکوؤں کوان کےمزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پولیس ترجمان کامزید کہنا ہے کہ کچہ میں فرنٹ لائن پر تعینات پولیس ملازمان کے حوصلے بلند ہیں،پولیس کی جانب سے ہر محاظ پر کچہ ڈاکوؤں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

  • راولپنڈی:مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

    راولپنڈی:مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

    راولپنڈی: تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات مسلح ڈاکو مونگ پھلی سے بھرے ٹرالر سمیت عملے سے نقدی و موبائل فون چھین لیے۔

    حکام کے مطابق رفیع الله نے تھانہ چکری کو مقدمہ رفیع الله نے بتایا کہ ہیوی لوڈنگ کا ٹرانسپورٹر ہوں 22 ویلر ٹریلر پر 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے۔

    اس نے بتایا کہ موضع ڈھڈ ھمبر کے قریب پہنچے تو تین مسلح ملزمان نے روک لیا اور لوڈڈ ٹرالر سمیت عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے ڈکیتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے ایک سابق ملازم پر شک کا اظہار کیا جسکو شامل تفتیش کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے جسکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل روات پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان کوگرفتارکرکے مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کیے تھے

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں فاروق، دانش اور اکرام شامل ہیں ،ملزمان سے 6مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

    ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے

    22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے

    اسلام آباد(شبیرسہام سے)تھانہ شمس کالونی کی حدود میں 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد سفاک قاتل لاش ریلوے ٹریک پر پھینک گئے۔ پولیس نے واقعہ کو ٹرین حادثہ قرار دے کر لاش پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ورثاء کے حوالے کرکے کیس داخل دفتر کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ اگر یہ ٹرین حادثہ تھا تو جائے وقوعہ ریلوے ٹریک پر خون موجود کیوں نہ تھا ؟ مقتول کا موبائل فون بھی غائب تھا اور مقتول کے کپڑے بھی وہ نہ تھے جو وہ گھر سے پہن کر نکلا تھا۔ ممکن ہے خون آلود کپڑوں کو بدل دیا گیا ہو۔ یہ وہ اہم نقطے تھے جس پر تحقیقات ہونا ضروری تھا۔ لیکن پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کیا اور کیس کو ٹرین کے ساتھ اتفاقی حادثہ قرار دے کر اپنی جان چھڑوا لی۔

    جس پر مقتول نوجوان کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مقتول زبیر کی قبر کشائی کرنے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تلگنڈی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ محمد زبیر ولد بشیر عباسی 25 جولائی 2022ء کو گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ جس پر اس کے والد بشیر عباسی کی طرف سے تھانہ نوا شہر ایبٹ آباد میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ 30 جولائی 2022ء کی صبح گیارہ بجے زبیر کی لاش اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود نیو بوکڑہ ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی۔ تاہم اس کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی اور لاش کے فنگر پرنٹس لے کر شناخت کے لئے نادرا بھجوا دئیے ۔

    نادرا سے رپورٹ موصول ہونے پر پولیس نے 6 اگست کو ورثاء سے رابطہ کرکے لاش بغیر پوسٹ مارٹم کئے ان کے حوالے کر دیا۔ یوں مقتول کی تدفین آبائی علاقے میں کر دی گئی۔ اس کیس میں ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ پولیس تھانہ شمس کالونی نے مقتول نوجوان کا موبائل فون "انفنکس سمارٹ فائیو” ٹریس تو کرلیا اور موبائل فون میں سم استعمال کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار بھی کرلیا لیکن ملزم سے پولیس کی تفتیش صرف موبائل چوری کی حد تک رہی۔ ملزم رضوان کی طرف سے پولیس کو دئیے گئے بیان سے بھی کئی شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم رضوان نے پولیس کو بتایاکہ 26 جولائی کو اس نے مقتول زبیر کو بائیکیا پر صدر سے گولڑہ موڑ ڈراپ دیا۔ جس کے بعد ہوٹل پر دونوں نے چائے پی۔ اسی دوران اس نے مقتول زبیر کا موبائل فون چوری کرلیا۔ بعدازاں چوری شدہ یہ موبائل فون ملزم رضوان نے 14 اگست کو نصیر آباد میں واقع موبائل فون شاپ پر فروخت کر دیا۔ پولیس تھانہ شمس کالونی نے موبائل چوری کا مقدمہ نمبر 304/22 درج کرکے ملزم رضوان کو جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے مقتول زبیر کے کیس کو صرف موبائل چوری کے واقعہ کے گرد گھمانے کے بعد مزید تحقیقات کرنے کی بجائے ورثاء کو موبائل فون کی مد میں 13 ہزار روپے تھما کر کیس ٹھپ کر دیا۔ مقتول زبیر کی موت کے بعد اس خاندان پر ایک اور قیامت گزشتہ روز اس وقت ٹوٹی جب مقتول نوجوان کی غمزدہ والدہ اپنے بیٹے کی جدائی مزید برداشت نہ کرسکی اور حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں  میں موسلادھاربارش، ہائی الرٹ جاری

    راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلادھاربارش، ہائی الرٹ جاری

    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

    ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے، گولڑہ کے مقام پر 32 ملی میٹر، چکلالہ پر 30 اور سید پور کےے مقام پر 21 ملی میٹرملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔چکوال اور شکر گڑھ میں بھی بادل جم کر برسے، اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    جڑواں شہروں پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، واسا نے مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق بوکڑہ میں 15، شمس آباد میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔

    علاوہ ازیں مظفرآباد اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری،،ایس ڈی ایم نے شہریوں کو موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سفر کی ہدایت کی ہے،شہری ندی نالوں اور دریاوٴں کے قریب جانے سے گریز کریں .جبکہ اٹک شہر اورگردونواح میں بارش سے گرمی کی شد ت میں کمی آگئی.

    سوہاوہ ،شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی،بارش سے متعدد علاقوں میں فیڈر زٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،خوشاب اور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،دینہ اور گردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی.

  • عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سینئر صحافی وقار ستی کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کر دی گئی.


    ایف آئی آر راولپنڈی کے آر اے بازار تھانہ میں کیبل آپریٹر چوہدری ناصر قیوم کی مدیت میں درج کی گئی ہے ، ایف آئی آر میں چوہدری ناصر قیوم کا کہنا ہے کہ وقار ستی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی باتیں کی ہیں جن کا عمران خان کے خطاب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، درخواست گزار کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان سے منسوب وقار ستی کی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور ان کی باتوں سے میرے مزہبی جزبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے.

    صحافیوں کی جانب سے وقار ستی کے خلاف مقدمہ کے انراج کی مزمت کی گئی ہےصحافی اسد علی طور نے وقار ستی کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کی اور کہا کہ وقار ستی کے خلاف مقدمے کا اندراج قابل مزمت ہے.


    اسلام آباد سے سینئر صحافی عون شیرازی لکھتے ہیں کہ جب پنجاب ڈوب رہا ہے اور لاشیں تیر رہی ہیں تو عمران خان کی پنجاب حکومت صحافیوں کے خلاف توہین مذہب کی ایف آئی آرز درج کرا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی سابق صدر آر آئی یو جے وقار ستی کے خلاف راولپنڈی میں توہین مذہب کی ایف آئی آر کا اندرج قبل مزمت ہے.

  • راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب کرلیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے اس بات کی تصدیق بھی ہوئی ہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بیانات قلمبند کروانے کے لئے گواہوں کو طلب کرلیاہے

    لاہور سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج نے تین ملزمان کے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے چالان میں 3 ملزمان کے خلاف 30 گواہوں کو نامزد کررکھا ہے۔

    مقدمے سے بری ہونے کے لیے ملزم محمد محمود کی بریت کی درخواست بھی زیر التوا ہے جس پر عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رنگ روڈ منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے قیمت بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کے دور ارکان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

     

    راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس:مرکزی ملزم کیپٹن (ریٹائیرڈ) احمد محمود کی بریت کا آرڈر…

    جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کو بھیجی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ کے 2017 میں منظور شدہ نقشے یا الائنمنٹ میں تبدیلی کے ذریعے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا ۔

    راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری،زلفی بخاری کی درخواست پر اہم شخصیت کی عدالت طلبی

     

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ​سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود احمد اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے دو ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

    راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار

    اس کے علاوہ سابق کمشنر اور دیگر اہلکاروں نے 2017 کی نیسپاک کی جانب سے بنائی جانے والی الائنمنٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اٹک لوپ اور پسوال زگ زیگ کو غیر قانونی طور پر شامل کرکے اردگرد کے علاقوں میں درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا تھا جس میں کئی میں وہ بے نامی دار مالک بھی تھے۔

  • گوجر خان :25 ارب روپے کی خطیر رقم  ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے

    گوجر خان :25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے

    اسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)ایک اندازے کے مطابق گوجر خان شہر اور گرد ونواح کی عوام سے 25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے اور سب کچھ آرڈی اے راولپنڈی ،ریونیو آفیسر راولپنڈی اور ریونیو آفیسرز گوجر خان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا رہا گوجر خان کے بینکوں سے لوگوں نے اپنی جمع پونچی نکلوا کر ان ہائوسنگ سوسائٹی والوں کو دیں گوجر خان کے بینک خالی ہو گئے۔ آرڈی اے نے اب تھانہ گوجر خان میں باقاعدہ ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ ہائوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی کام کررہی تھیں اور ان کے پاس این او سی ہی نہیں تھا جبکہ این او سی نہ ہونے کے باوجود محکمہ ریونیو گوجر خان ان ہائوسنگ سوسائٹیز کی زمینوں کے انتقال کرتا رہا اور زمینوں کے ’’ فرد‘‘ جاری کرتا رہا ۔ آرڈی اے کے قانون کے مطابق ان کے این او سی کے بغیر کوئی ہائوسنگ اسکیم نہیں بن سکتی ۔ تاہم محکمہ ریونیو نے این او سی کے بغیر گوجر خان میں جاری ان ہائوسنگ اسکیموں کے لئے مدد کی اور کیوں کی یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟ جس جگہ ہائوسنگ اسکیم بنائی جا رہی تھی وہ زرعی رقبہ ہے مختلف لوگوں کی حصہ داری ہے۔ جبکہ اس جگہ پر انگریز دور کا ریلوے پھاٹک بھی اور ریلوے کی زمین بھی ہے۔ جبکہ اسی جگہ پر سرکاری زمین دیہہ شاملات بھی ہے ۔ جسے محکمہ مال گوجر خان کے سامنے ہائوسنگ اسکیموں والے دن دیہاڑے قبضہ کرتے رہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے 25-6-2022 کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو لیٹر لکھا جو ساتھ لف ہے لیکن اس کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیںہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جن سوالات کا جواب مانگا ان کوجواب نہیں دیا گیا اور یہ غیر قانونی کاروباری جاری رہا۔مبینہ طور پرگوجر خان کےمحکمہ مال کے افسران اور دیگر عملہ ہائوسنگ سوساٹئیز کے دفاتروں میں بیٹھ کر کاغذات اور خرید وفروخت میں ملوث رہا ۔ جبکہ ریلوے کی زمین اور دیہہ شاملات جو ہزاروں کنال ہے محکمہ مال گوجر خان نے کس طرح اجازت دی ۔

    محکمہ ریونیو راولپنڈی اور محکمہ ریونیو کس طرح سرکاری زمینوں پر قبضے کرواتا رہا ؟ آردی اے نے متعلقہ اشخاص کے خلاف مقدمہ تو درج کروا دیا ہے لیکن کیا اس ایف آئی آر درج کروانے پر عوام کے پیسے واپس ہوں گے ؟ یقینا نہیں کیا ان کو سزا ملے گی ؟ چیئرمین نیب آفتاب سلطان ایک اچھی شہرت کے مالک ایک ایماندار اور دیانت دار انسان ہے جن کو میں جانتا ہوں ۔ امید ہے وہ گوجر خان کے اس میگا اسیکنڈل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اورسینکڑوں تعداد لوگوں کی جمع پونجی واپس دلوانے میںاپنا کردارادا کریں گے جبکہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث  ملزم گرفتار

    چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی مواد تیاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد ڈارک ویب کو فروخت کرتا تھا، قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے قابل اعتراض مواد مختلف گوگل اکاؤنٹس میں اسٹور کرتا تھا۔

    خواتین کی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی…

    ایف آئی اے نے ملزم کے تمام اکاونٹس کا سراغ بھی لگا لیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گر افی جیسے گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھا-

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا مختلف چائلڈ پورنوگرافی گروپوں سے رابطہ تھا جو انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافک مواد تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور گوگل اکاوٴنٹس برآمد کئے گئے جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

    قبل ازیں تھانہ گوجر خان کے حدود میں ظاہر شاہ نامی گینگ عورتوں کی عصمت دری کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر خاندانوں کو بلیک میل کرنے لگا-

    ظاہر شاہ نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر کئی عرصہ تک بلیک میل کرتا رہا خاتون سے چار تولہ زیور اور نقدی بھی ہتھیا گیا خاتون کئی عرصہ ظاہر شاہ نامی شخص کی بلیک میلنگ برداشت کرتی رہی بالآخر تنگ آ کر اس نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کو سب بتا دیا جس پر متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے ظاہر شاہ کے خلاف تھانہ گوجر خان میں درخواست دائر کرا دی-

    ملزم اپنی طاقت اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر تھانہ کے پورے عملے کو بھاری رشوت کے عوض خریدنے میں کامیاب ہو گیا کیس کے آئی او شہزاد اے ایس آئی نے ملزم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے متاثرین کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور مدعی پارٹی کو ملزم کے ساتھ صلح کرنے پر اکسانے لگا-

    بلآخر اس میں کامیاب بھی ہو گیا اور متاثرین کی طرف سے دی گئی درخواست داخل دفتر کر دی کچھ ہی ٹائم گزرنے کے بعد ملزم ظاہر شاہ نے دوبارہ سے خاتون کو حراساں اور دھمکانا شروع کر دیا کہ میں تمھاری بنائی گئی نازیبا ویڈیو وائرل کر دونگا میرے ساتھ دوبارہ ویسے ہی تعلقات قائم کر لو غریب خاندان کی بیٹی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • 92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے  ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون آنکھوں میں نمی اور ڈھیروں یادیں لیے 75 سالوں بعد اپنی جائے پیدائش راولپنڈی پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا چھبرآزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں ہیں، جہاں ان کا اہل محلہ نے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیارینا ورما پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔

    رینا چھبر کا کہنا تھا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی، اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے سالوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔

    رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بزرگ خاتون رینا کا کہنا تھا وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔

    رینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا