Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • عدالتوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    عدالتوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    راولپنڈی : عدالت عالیہ نے پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتوں کی عید تعطیلات کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید تعطیلات کے دوران 04جون سے 08جون تک پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتیں بند رہیں گی ۔قبل ازیں تعطیلات کا نوٹفکیشن 05جون سے 07جون تک کا جاری کیا گیا تھا جسے منسوخ کر کے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔عید تعطیلات کے بعد تمام عدالتیں 10جون پیر سے معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گی

  • چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کردی گئیں

    چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کردی گئیں

    راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کر دیں۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن محمد احسان طفیل نے ریجن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام کمرشل مقامات،شاپنگ سینٹر،ریستوران اور دیگر درگاہوں و قبرستانوں پر خصوصی پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور ڈسٹرکٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی طور رش والے مقامات پر ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ عید الفطر کے دن تما م مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے لئے خصوصی سرچنگ اور سویپنگ کے بعد پولیس ملازمان کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ تمام رش والے مقامات، سیرگاہیں اورریستوران کے اردگرد بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کے جائے۔ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کے دوران سیاحوں کا رش معمول سے زیادہ ہوتاہے جس کے لئے سی پی او راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی سیکورٹی و ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فول پروف سیکورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جاسکے اور سیاحوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس کے گشت کے نظام کو عید سے قبل اور دوران عید زیادہ موثر کیاجائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

  • راولپنڈی گرجا گھروں کی سیکیورٹی تیز کردی گئی

    راولپنڈی گرجا گھروں کی سیکیورٹی تیز کردی گئی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ضلع بھر کے گرجا گھروں پر پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس خصوصی گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز گرجا گھروں پر تعنیات ڈیوٹی کو وقتاََ فوقتاً چیک کر رہے ہیں۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں پیٹرولنگ ڈیوٹی کر رہے ہیں

  • پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے گینگسٹر نے خودکشی کرلی

    پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے گینگسٹر نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی : گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی ہر فائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی.ریڈ کے دوران پولیس کی جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو کو گرفتار بھی کیا تھا ۔

  • ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی

    ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی

    راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
    انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

  • عید کی خوشی سویوں اور سوجی کی خریداری میں رعایت کا اعلان

    عید کی خوشی سویوں اور سوجی کی خریداری میں رعایت کا اعلان

    راولپنڈی:حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور متوسط لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سویوں اور سوجی کی خریداری میں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر سویوں اور سوجی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی ،آٹا،دالوں،سبزیوں اور پھلوں پر دی گئی رعایت سے بھی شہریوں کو مستفید کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی خریداری میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فروخت کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔

  • یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    راولپنڈی : ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعہ الوداع(یوم القدس) کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے کل 145افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 08ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،87وارڈن افسران اور 36ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں کسی بھی قسم کی احتجاجی ریلی یا جلوس کی صورت میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جس طرح رمضان المبارک کے دوران روڈیوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر روزے کی حالت میں رش اوقات ، افطاری اور بعد از افطاری بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو منظم اور جامع ٹریفک سہولیات سے آ راستہ کیا شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران بھی سخت موسم کی پرواہ کیئے بغیر شہریوں کی آن گراونڈ بھر پور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے سینکڑوں روڈ یوزورز کی معاونت کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے کردار کی بھرپور تعریف کی ہے خدمت کے انہی جذبوں کے پیش نظر جمعہ الوداع کے موقع پر بھی منظم ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں بھی جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پرٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی قسم کی ریلی کے موقع پر بھی بہترین ٹریفک انتظامات اور اقدامات اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔

  • تھانہ روات پنجاب پولیس کی کاروائی

    تھانہ روات پنجاب پولیس کی کاروائی

    روالپنڈی:‏تھانہ روات پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم مبشر صدیق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور اور بندوق 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی زرعی ٹاسک فورس کی کاروائی

    راولپنڈی زرعی ٹاسک فورس کی کاروائی

    راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرزرعی ٹاسک فورس کا جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے ۔ حکومت پنجاب جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلا ف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے مقامی حکام نے غیر قانونی فیکٹری شہزاد ایگرو سروسز پر چھاپہ مارا .
    چھاپہ کے دوران تقریباًً35کلو گرام/لِٹر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں ۔جس کی مالیت کا تخمینہ 69ہزار 20روپے لگایا گیا ہے ۔فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے ۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹاسک فور س میاں علمدارعباس نے کہا ہے کہ کسانوں کااستحصال کرنے والے مافیا کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب کسانوں کو سستے اور معیاری زرعی مداخل کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

  • راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی

    راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی

    راولپنڈی:محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ یونین کونسل 31 میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی بندش،اہل محلہ سراپا احتجاج ،ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن و راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بہت بری صورتحال ہے،سب موٹریں خراب ہیں کسی ٹیوب ویل کی موٹر جل چکی ہے کسی کی شافٹ ٹوٹی ہوئی ہیں کسی کی لینتھوں کا مسئلہ ہے،عوام پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں دن رات بچے خواتین بزرگ پانی کے برتن اٹھا کر نجی ہینڈپمپوں کنووں بورنگ سے پانی بھر رہے ہیں اور انہوں نے کل جمعہ کے دن احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا.