Baaghi TV

Tag: روس

  • روس نے یوکرین کا بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا،دفاعی پیداوار متاثر

    روس نے یوکرین کا بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا،دفاعی پیداوار متاثر

    کیف: روس نے میزائل حملوں سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک بڑے پاور پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کمپنی سینٹرینرگو نے کہا کہ جمعرات کی صبح روسی حملوں سے کیف کے قریب ایک بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، ٹری پیلیا نامی پاور پلانٹ کیف سمیت تین خطوں کے لیے بجلی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ تھا-

    یوکرینی حکام کے مطابق پلانٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ شفٹ پر موجود عملہ فرار ہونے میں کامیاب رہا، علاقے کے رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی کھڑکیاں بند کریں، اپنے تمام آلات چارج کریں اور پانی کا ذخیرہ کریں-

    دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے تیل، گیس اور بجلی کی توانائی کی تنصیبات پر بڑے حملے کیے ہیں جس سے یوکرین کی فوجی صنعت کے اداروں کے کام میں خلل پڑا۔

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

    “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

    امریکی اداکار 76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر   کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو کی ملاقات ہوئی ہے،

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں ، روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے روسی بنکوں کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی ترغیب دے، صدر مملکت نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ، صدر مملکت نے سفیر کو روسی صدر کیلئے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا پیغام دیا،اور کہا کہ امید ہے کہ صدر پیوٹن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا، عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت نے ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے میں 130 معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا

    روسی سفیر کاکہنا تھا کہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے ،دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں، روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے ،روسی سفیر نےماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،روسی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،

    روزے کی‌حالت میں حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

  • ماسکو حملے میں  100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا  15 سالہ مسلمان طالبعلم

    ماسکو حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا 15 سالہ مسلمان طالبعلم

    ماسکو: روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،جس وقت حملہ آور لوگوں پر گولیاں برسا رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔

    اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی، اسلام خلیلوف نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    دوسری جانب روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں، یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے، مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں،تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچااس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔

    ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

  • یوکرین کا  روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی

    یوکرین کا روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی

    کیف: یوکرین نےبحیرہ اسود میں موجود روسی بحری بیڑے کے مزید 2 بڑے لینڈنگ شپ تباہ کر نے کا دعوی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس نے روسی بحری بیڑے سے وابستہ ایک مواصلاتی مرکز کو بھی تباہ کردیا، تباہ کیے جانے والے جہاز ’یمال‘ اور ’آزوف‘ روپوچا کلاس کے ہیں، یوکرین پر لشکر کشی کے وقت بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے میں 13 بڑے جہاز تھے، اب 5 رہ گئے ہیں، بیشتر جہاز جنگ کے ابتدائی دنوں میں تباہ کیے گئے تھے۔

    یوکرین کے دعوے کے جواب میں روسی فوج نے بتایا ہے کہ یوکرین نے کرائمیا میں سواسٹوپول کی بندرگاہ کے نزدیک روسی بحری بیڑے پر کئی میزائل داغے تاہم انہیں نشانے پر لے کر تباہ کردیا گیا، روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ ترین حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور مغربی شہر لئیف کو نشانہ بنایا ہے۔

    ماسکو حملے میں گرفتار چار حملہ آور عدالت میں پیش، ملزمان کا اعتراف جرم

    یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر میزائل اور ڈرون جھپٹ لیے گئے، پولینڈ کے حکام نے بتایا کہ ایک روسی میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخؒل ہوا جس پر جنگی طیاروں کو الرٹ کردیا گیا۔

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی …

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

  • ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ،60 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی

    ماسکو میں دہشتگردانہ حملہ،60 افراد ہلاک،سو سے زائد زخمی

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے،حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

    جنگی وردیوں میں ملبوس پانچ بندوق برداروں نے کنسرٹ ہال پر فائرنگ کر دی،مسلح افراد کنسرٹ ہال میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگی ہے ، سیکورٹی اداروں نے ایک حملہ آور کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے،

    22 مارچ کی شب اس ہال میں ’پِکنِک‘ نامی بینڈ کا کنسرٹ جاری تھا جب کیموفلاج لباس پہنے مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔روس میں امریکی سفارت خانے نے سات مارچ کو روس میں ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق انتباہ جاری کیا تھا۔

    روسی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے جنگی لباس پہن رکھا تھا وہ ہال میں گھسے اور فائرنگ کھول دی،حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہال میں موجود لوگوں کو نکال رہی ہے

    ماسکو حملے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ہم ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم روسی فیڈریشن کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،روسی میڈیا کے مطابق دہشتگردی کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو، اقوام متحدہ، اسکا سیکریٹریٹ، سیکریٹری جنرل اور تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس خونی دہشتگردی کی غیرمشروط مذمت کریں،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری اس بیان نے کئی سوالات اٹھائے ہیں کہ جس میں فائرنگ کے واقعہ پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

    ماسکو دہشت گردانہ حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے،ماسکو میں دہشت گردانہ حملے میں 60 سے زائد شہریوں کی موت ہو چکی ہے، دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،

    روسی حکام کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی 115میں سے 60 افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ تینوں حملہ آور مبینہ طورپر سفید گاڑی میں فرار ہوگئے ہیں،کراکس سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں عوامی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں،

  • صدر مملکت آصف زرداری کی روسی ہم منصب کو مبارکباد

    صدر مملکت آصف زرداری کی روسی ہم منصب کو مبارکباد

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ولادی میر پیوٹن کو روسی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے

    ایوان صدر سے جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے صدرِمملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر کو مبارک باد پیش کی ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پُراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

    دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے،سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد نے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے،شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے صدر پیوٹن کو تہنیتی خط ارسال کیا ہے،بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دی ہے

    واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن ایک بار پھر روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں،ولادی میر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

  • روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    ماسکو: پانچویں بار روسی صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے خبردار کر دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق 17 مارچ کی شام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ اس طرح کے ردعمل کی انہیں توقع تھی، آپ ان سے کیا امید کر رہے تھے؟ کیا یہ ہمارے لیے تالیاں بجائیں گے؟ وہ ہمارے خلاف ہیں، ان کا مقصد ہماری ترقی کو محدود کرنا ہے، اس لیے وہ کچھ بھی کہتے رہیں گے۔

    روسی صدر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سرحد یوکرینی حامی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ رہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور صدر ان کا پہلا کام یوکرین جنگ سے نمٹنا، فوج کو مضبوط بنانا اور دفاع کو بہتر بنانا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسا چاہتا ہے۔

  • پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر منتخب

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا وہ پانچویں بار روس کے صدر بن جائیں گے-

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں،اور دنیا کی بڑی جوہری طاقت کی حامل ریاست کی سربراہی کے لیے مزید 6 سال مل جائیں گے۔

    روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی، روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

    روس میں صدارتی انتخابات کے دوران متعدد پیوٹن مخالف ووٹرز نے آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی جانب سے مرنے سے قبل دی گئی مظاہرے کی کال پر عمل کیا، اتوار کے روز ہزاروں روسی ووٹرز نے ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں میں حصہ لیا، اپوزیشن نے ان مظاہروں کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے خلاف پر امن احتجاج قرار دیا۔

    ان مظاہروں میں پیوٹن مخالف ووٹرز دن بارہ بجے پولنگ اسٹیشنز پہنچے جہاں انہوں نے اپنا بیلٹ پیپر ضائع کیا یا پھر پیوٹن کے مدمقابل تین امیدواروں میں سے کسی کو ووٹ دیا،کچھ لوگوں نے بیلٹ پیپر پر آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کا نام بھی تحریر کیا-

    یادرہے کہ خود الیکسی ناولنی نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے وکلا کے ذریعے دیے گئے ایک پیغام میں ’نون اگینسٹ پیوٹن‘ مظاہروں کی کال دی تھی۔

  • روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین  کے ماسکو سمیت مختلف  شہروں میں ڈرون  حملے

    روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین کے ماسکو سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملے

    کیف: یوکرین نے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ۔

    باغی ٹی وی : روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا،یوکرینی ڈرونز نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیاجسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

    روس نے الزام عائد کیا ہےکہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے دہشتگردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے، حکام کے مطابق روس کے 8 ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیےگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور قوی امکان ہےکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر پیوٹن 5ویں بار روس کے صدر بن جائیں گے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

  • روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

    روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

    ماسکو: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

    مقامی ٹیلیویژن اور نیوز ایجنسی کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ولا دیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ ’جلد بازی‘ کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے، ہم یقیناً جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں، اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

    یورپی یونین کوئی خط نہیں لکھا نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے،پی ٹی …

    روسی صدر نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا، (امریکا میں) روسی-امریکی تعلقات پر بات کرنے والے کافی ماہرین موجود ہیں، لہذا، میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

    کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

    آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی