Baaghi TV

Tag: روس

  • ایس سی او اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سے روسی ہم منصب کی ملاقات

    ایس سی او اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سے روسی ہم منصب کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ روس کے وزیر اعظم مسٹر میخائل میشوسٹن کی آج وزیرِ اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔

    دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، صنعت، توانائی، علاقائی روابط، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پہلے دورہءِ ماسکو کا بھی ذکر کیا جو کہ انکا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ تھا. وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کی یادوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کے ساتھ دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی مذاکرات کو تیز کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے برکس میں پاکستان کیلئے تعاون پر روسی وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی میں آستانہ میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور روس کے مابین مواصلاتی روابط کے فروغ کیلئے براہ راست پروازوں کی اہمیت پر زور دیا.

    روسی وزیرِاعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہانِ حکومت اجلاس کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کی. انہوں نے پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے روسی وفد کے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے ملاقات میں روس پاکستان تعاون کو مزید فروغ دے کر نئی بلندیوں پر پہنچانے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا.ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کے فروغ کیلئے روسی اور اردو زبان کے تدریسی تبادلوں اور سرمایہ کاری و تجارت کی سہولت کیلئے بینکنگ شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا.

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • ایس سی او اجلاس،روسی وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    ایس سی او اجلاس،روسی وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کےوزیراعظم میخائل مشوستین کی چینی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے

    روسی اور چینی ہم منصب کے مابین ملاقات اسلام آباد میں ہوئی،روسی حکومت کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔روسی وزیراعظم میخائل مشوستین کا کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ کے باوجود دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں، باہمی تجارت بڑھ رہی ہے۔ نئے سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ توانائی کی شراکت داری جامع اور اسٹریٹجک بن گئی ہے۔ اس میں تیل، گیس، کوئلہ اور ایٹمی صنعتیں شامل ہیں۔ ٹرانسپورٹ میں، روس اور چین مال بردار ٹریفک کو بڑھا رہے ہیں، بارڈر کراسنگ کی گنجائش بڑھا رہے ہیں اور نئے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور بنا رہے ہیں۔ زراعت اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ روس اور چین اپنے مضبوط انسانی تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

    روسی وزیراعظم میخائل مشوستین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون ایس سی او کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا اور ایسوسی ایشن کی اقتصادی صلاحیت کو مکمل طور پر ترقی دینے کی اجازت دے گا۔

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش کر لیا گیا

    دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش کر لیا گیا

    روسی شخص کو دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے کے بعد آخرکار تلاش کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں 46 سالہ میخائل پیچوگن کو ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے اپنے سفر کی شروعات کے مقام سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور گھرے سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں بھٹکتا ہوا پایامیخائل پیچوگن کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی اسی ربڑ کی کشتی پر پائی گئیں، وہ لوگ وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتوں کا کھانے کا سامان ساتھ لے کر گئے تھے۔

    میخائل پیچوگن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے سفر پر روانہ ہوئے تھے تب ان کا وزن 100 کلوگرام کے قریب تھا تاہم 67 روز بعد جب انہیں بچایا گیا تو ان کا وزن اس سے آدھا رہ گیا ہے، شاید ان کے وزن نے انہیں بقا کی جنگ جیتنے میں مدد کی تھی ہمیں کچھ معلوم نہیں ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میخائل پیچوگن کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اس وقت وہ صحتیاب ہو رہے ہیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو "کچھ حد تک مستحکم” قرار دیا ہے۔

  • برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں،روس

    برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں،روس

    ماسکو:روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔

    باغی ٹی وی: روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہےبرکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔

    روسی حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے جس کے تمام شرکا مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، اس کی بنیاد جن ستونوں پر ہے وہ سیاست، سکیورٹی، معیشت، فنانس، کلچر اور ہیومینیٹرین تعلقات ہیں برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں۔

    واضح رہے کہ 2006 میں قائم ہونے والی برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقا پر مشتمل ہے، مصر، ایتھیوپیا ایران، امارات اور سعودی عرب بھی اس کے رکن ہیں۔

    ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

    ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار گاڑی متعارف کرادی

    مسلمان شرعی تعلیمات پر عمل کریں تو ایک بار پھر دنیا بھر میں نمبر ون …

  • روس کی جانب سےحسن نصراللّٰہ کے قتل کی مذمت

    روس کی جانب سےحسن نصراللّٰہ کے قتل کی مذمت

    روس نے حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کی مذمت کر دی۔

    کریملن نے حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں غزہ کی طرح ایک انسانی تباہی پیدا ہو رہی ہے، روس ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔کریملن کا کہنا ہے کہ لبنان میں رہائشی علاقوں پر اندھا دھند بم باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔کریملن کے مطابق حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل سے خطے کی صورتِ حال شدید عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہے۔کریملن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات تجارت سمیت تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ ایک روز قبل صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

    کے الیکٹرک کی کاروائی، لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنیوالے کنڈے ختم

  • امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    نیو یارک: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھربڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں،امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائے، تشدد کو روکنا ہوگا کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں۔

    روس کے وزیرخارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جو رستہ چنا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں نقل مکانی پرمجبور افراد شمالی علاقے میں واپس آسکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے یا ان کوششوں کو روکتا رہےسلامتی کونسل کے اراکین فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں،جلد تمام یرغمالی رہا کرائے جائیں اور بلا روک ٹوک انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔

  • روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے جنگی طیاروں کو چھپا دیا

    روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے جنگی طیاروں کو چھپا دیا

    ماسکو: روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے پہلے ہی اپنی جنگی طیاروں کو چھپا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے اس بات کا انتظار کیے بغیر یہ فیصلہ کیا کہ یوکرین کے اتحادی کب اسے روس کے خلاف میزائل استعمال کرنے کی اجازت دیں اور پھر وہ روس کے اہم اہداف کو نشانہ بنا سکے یہی وجہ ہے کہ روس نے پہلے سے ہی اپنے طیاروں کو غائب کر دیا ہے۔

    آخر روس اپنے جنگی طیاروں کو کہاں لے گیا؟علاوہ ازیں کچھ وقتوں پہلے روس نے بحیرہ اسود میں اپنے بحری جنگی جہازوں کو سیواستوپول سے نووروسیسک منتقل کیا تھا، تاہم ایک ہفتے میں دوسری بار وہ اپنے ایک اور اڈے کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

    ایک فوجی نامہ نگار نے پاولو اکسیونوف نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اب روس نے بھی اپنے جنگی جہاز محاذ سے کئی فاصلے دور کرلیے ہیں روس ان جہازوں کو کئی سو کلومیٹر دور لے جا رہا ہے، اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی گفتگو کو پرکھا جائے تو اس سے یہ لگتا ہے کہ ’ایئرفیلڈز‘ یعنی فضائی اڈ ے بہت اہم اہداف ہیں جنھیں یوکرین ہدف بنانے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے خلاف یہ میزائل جنھیں سٹارم شیڈو یا سکیلپ کہا جاتا ہے، استعمال کرنے پر مغربی ممالک کی طرف سے پابندی عائد ہے اور یوں یہ پابندی روس کے خلاف کسی بھی ایسے حملے میں رکاوٹ کا کام کرتی ہے۔

    دوسری جانب روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

    اس کے علاوہ روس کی جانب سے چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اور اسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی،روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے،خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سےحملہ کیا جس سے عمارت اور لوگوں کو نقصان پہنچا۔

  • وزیراعظم سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

    وزیراعظم سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج روس کے نائب وزیرِاعظم الیکسی اوورچوک نے ملاقات کی۔

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِاعظم اوورچک اور ان کے وفد کا وزیرِاعظم ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔روسی نائب وزیرِاعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، توانائی، مواصلات اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیرِاعظم جناب مشسٹن کے استقبال کے منتظر ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اس سال جولائی کے اوائل میں ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھی، انہوں نے دوطرفہ تعاون میں مزید توسیع پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

    روسی نائب وزیرِاعظم اوورچک نے پرتپاک استقبال پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا اور روس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو تعمیری اور باہمی طور پر مفید قرار دیا، دونوں فریقین نے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور روسی نائب وزیرِاعظم نے روس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی روسی نائب وزیر زراعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات کے دوران پاکستانی اور روسی وفود کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ ہوا، ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان زرعی تجارت میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    ماسکو: روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیاکے مطابق ماسکو نے سوویت یونین کے خاتمے سے ایک سال قبل 1990 کے بعد سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا ہے تاہم اب روس کی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر ماسکو حکم جاری کرتا ہے تو ان کی خفیہ تنصیب ‘کسی بھی وقت’ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

    کچھ مغربی اور روسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے ارادہ کیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن مغرب کو واضح پیغام دینے کے لیے جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں روس کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربہ چین یا امریکا جیسے دیگر ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، جس سے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے.

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    رپورٹ کے مطابق آرکٹک سمندر میں دور دراز نووایا زیملیا جزیرے پر واقع روس کا تجربہ گاہ وہ جگہ تھی جہاں سوویت یونین نے 200 سے زائد جوہری تجربات کیے تھے جن میں 1961 میں دنیا کے سب سے طاقتور جوہری بم کا دھماکہ بھی شامل تھا۔

    محکمہ نادرا کی دیہاتیوں ساتھ زیادتی،ڈی جی نادرا سے ازخود نوٹس کی اپیل

  • میٹا نےروسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر  دی

    میٹا نےروسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر دی

    فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نےغیر ملکی مداخلت پر مشتمل سرگرمیوں کے الزام پر دنیا بھر میں روسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب امریکہ نے روسی حکومت کے زیر انتظام ادارے آر ٹی اور اس کے ملازمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 10 لاکھ ڈالر کو خفیہ طور پر شیل کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیا، جس کا استعمال سوشل میڈیا ایپس جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب پر اثر و رسوخ کی مہمات چلانے کے لیے کیا گیا۔

    میٹا نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ احتیاط سے غور کرنے کے بعد، ہم نے روسی ریاستی میڈیا کے اداروں کے خلاف جاری کارروائی کو وسعت دی ہے روسیا سیگودنیا، آر ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں پر، ہماری ایپس پر غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کردی گئی ہے میٹا کی ایپس میں فیس بک، انسٹاگرام، وٹس ایپ اور تھریڈز شامل ہیں۔

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    قانونی دستاویز کے مطابق آر ٹی کو برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین اور امریکہ میں پابندیوں کے باعث باضابطہ آپریشنز ختم کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

    قانونی دستاویز کے مطابق ایک خفیہ منصوبے میں امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک آن لائن مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کی فنڈنگ اور رہنمائی شامل تھی مریکہ میں 2023 کے آخر میں روس کی حمایت سے مواد تخلیق کرنے کے اس منصوبے کے دوران یوٹیوب پر تقریباً 2,000 ویڈیوز پوسٹ کی گئیں، جنہیں صرف یوٹیوب پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    اس بڑی سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے باقاعدگی سے جاری کیے جانے والے انتباہی رپورٹس کے مطابق 2017 کے بعد سے روس میٹا کے پلیٹ فارمز پر سب سے بڑی خفیہ اثر و رسوخ کی کارروائیوں کا ماخذ ہے اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایسی دھوکہ دہی پر مبنی آن لائن اثر و رسوخ کی کوششیں بڑھ گئی ہیں۔

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    امریکی وزارت خارجہ نے حالیہ بیان میں کہا کہ آر ٹی کی صلاحیتوں کو پچھلے سال کے آغاز میں بڑھایا گیا اور روسی حکومت نے اسے ’ سائبر آپریشنل صلاحیتوں اور روسی خفیہ اداروں کے ساتھ روابط‘ سے بہتر بنایا سائبر صلاحیتیں بنیادی طور پر دنیا بھر میں اثر و رسوخ اور خفیہ معلومات کے آپریشنز پر مرکوز تھیں، آر ٹی کی خفیہ کی کارروائیوں کے ذریعے جمع کردہ معلومات روس کی انٹیلی جنس سروسز، روسی میڈیا اداروں، روسی فوجی گروپوں اور روسی حکومت کے دیگر ’پراکسی اداروں‘ تک پہنچتی ہے۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی حکومتوں کو روس کی جانب سے آر ٹی کے استعمال کے بارے میں مطلع کرنے اور انہیں اقدامات کرنے کی ترغیب دینے کی سفارتی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ ’روس کی غیر ملکی انتخابات میں مداخلت کرنے کی صلاحیت اور یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے ہتھیار حاصل کرنے‘ کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔

    تاہم اس پیشرفت کے حوالے سے روس کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری