Baaghi TV

Tag: روس

  • پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

    پیپلز پارٹی کی رہنما،سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک تجارت، توانائی اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کے مواقع تلاش کر رہے ہیں

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ تجارت ہو، توانائی ہو یا سفارتی مصروفیات، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات تمام جہتوں میں مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعاون کے وسیع امکانات کے مالک ہیں۔ روس توانائی کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے، اور پاکستان اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،اسی طرح پاکستان روس کو علاقائی روابط اور تجارتی راہداری فراہم کر سکتا ہے۔

    سحر کامران، جنہوں نے حالیہ برسوں میں روس میں متعدد بین الاقوامی فورمز بشمول برکس، ایس سی او ویمن کانگریس، آئی پی یو اسمبلی اور دیگر میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، نے نوٹ کیا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں پاک روس سفارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے

    انہوں نے اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ خوریف کی طرف سے یوم آزادی پر مبارکبادی خط کا حوالہ دیا، جو روسی سفیر نے سحر کامران کو لکھا تھا،سحر کامران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ "روسی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ان کی ثابت قدمی اور مسلسل ترقی بہترین مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔ میں ہماری دو طرفہ مصروفیات میں آپ کے اہم اور تعمیری کردار کی تعریف کرتا ہوں۔”

    سحر کامران نے ایکس پر لکھا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغام کے لیے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر کا تہہ دل سے شکریہ؛ یہ ہماری مضبوط دوستی کو واضح کرتا ہے۔ مجھے مبارکباد کا ذاتی خط موصول ہونے اور دونوں ممالک کے لیے میری عاجزانہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔ ماسکو میں پاکستانی پرچم کو روشن دیکھنا ہمارے گہرے تعلقات کی علامت ہے۔ایک ساتھ، ہم ایک خوشحال اور پرامن مستقبل کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    اپنی ایکس ٹائم لائن پر، سحر کامران نے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد کے ویڈیو پیغام کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں گہرے تعاون کے امکانات پر زور دیتے ہوئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لیے مسلسل کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر البرٹ خوریف نے اپنے پیغام میں کہا، "روس اور پاکستان پہلے ہی سالوں سے دوست رہے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے پہلے سے مضبوط اور نتیجہ خیز تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دیکھیں گے اور دونوں ممالک کو ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد کریں گے۔ پاکستان ناقابل یقین حد تک باصلاحیت، محنتی، اور کھلے دل والے لوگوں کا گھر ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم کا دورہ روس، مودی کودیا گیا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

    بھارتی وزیراعظم کا دورہ روس، مودی کودیا گیا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر ہیں، مودی کو روس میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل دی فرسٹ کالڈ‘ سے نوازا گیا ہے

    مودی کو جس اعزاز سے نوازا گیا یہ یہ روس کا سب سے باوقار شہری اعزاز ہے۔ 2019 میں روس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ روسی صدر نے مودی کو اعزاز سے نوازا، جس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کے 140 کروڑ عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔ میں روسی صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے روس کے سب سے بڑے (سویلین) ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز صرف میرا نہیں، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اعزاز ہے،ہندوستان اور روس کے درمیان صدیوں پرانی گہری دوستی اور باہمی اعتماد کا اعزاز یہ ہماری خصوصی اور استحقاق یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعزاز ہے

    بھارتی وزیراعظم مودی روسی صدر کی دعوت پر ماسکو گئے ہیں،تیسری بار وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد مودی نے پہلا غیر ملکی دورہ کیا اور وہ روس گئے، مودی کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی،بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر کے ساتھ روسی فوج میں کام کرنے والے بھارتی کی وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا جس پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی جلد ہی ملک واپسی ہوگی

    یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی شہریوں کو روسی روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بھارتیوں کو دھوکہ دہی سے سرحد پر سیکورٹی معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے، متاثرہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے مودی سےمدد کی اپیل کی تھی جس پر مودی نے روس کے دورے کے دوران روسی صدر سے بات کی،

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روس میں روسی فنکاروں کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی،فنکاروں نے مودی کی استقبالیہ تقریب میں پرفارم کیا گیا، جس کے بعد مودی نے فنکاروں سے ملاقات کی اور بات چیت کی،مودی نے فنکاروں کےکیریئر کے سفر اور مشق کے معمولات کے بارے میں سوال کئے اور شاندار پرفارمنس پر انہیں مبارکباد دی اور گروپ کے ساتھ تصویر کھینچ کر بات چیت مکمل کی۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی رسمی بات چیت سے قبل ماسکو میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی،

    ماسکو میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا ہم نے سفر اور کاروباری تجارت کو بڑھانے کے لیے کازان اور یکاترنبرگ میں نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہندوستانی برادری کے ارکان نے ترنگا لہراتے ہوئے، تالیاں بجا کر وزیر اعظم کو ’’مودی مودی‘‘ کے نعروں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات عالمی خوشحالی میں حصہ ڈال رہے ہیں ،مودی نے روس کو ہندوستان کا “ہر موسم کا دوست” قرار دیا اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہندوستان روس تعلقات کو مضبوط بنانے میں صدر ولادیمیر پوتن کی قیادت کی تعریف کی۔

  • ماسکو:  اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت میں آتشزدگی

    ماسکو: اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت میں آتشزدگی

    ماسکو: روس کے دارالحکومت میں روسی فوج کے لیے اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت آگ بھڑک اُٹھی-

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق ماسکو کے علاقائی گورنر ووروبیوف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 2 نے اپنی جانیں بچانے کے لیے کثیرالمنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اور شدید چوٹوں کے باعث ہلاک ہوگئےعمارت میں آکسیجن سلنڈرز بھی تھے جن میں دھماکا ہوا اور فرش کی سلیبیں گر گئیں، پوری عمارت میں دھواں بھر گیا عمارت میں آگ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے لگی اور 5 ہزار مربع میٹر تک پھیل گئی،اس عمارت میں 30 کمپنیوں کے دفاتر ہیں جن میں پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے جس پر امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

    روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روسی فوج کے لیے اسلحہ اور آلات ڈیزائن کرتا تھا جن میں لڑاکے طیارے، ہیلی کاپٹر، میزائل وغیرہ شامل ہیں، پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی پیرنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا دفتر آتشزدگی میں محفوظ رہا ہے، انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ دفتر 1990 سے اب نجی ملکیت میں ہے۔

  • روس نے کریمیا میں ہونیوالے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی

    روس نے کریمیا میں ہونیوالے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی

    ماسکو: روس نےگزشتہ روز کریمیا میں ہونے والے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی ہے۔

    روس کی جانب سے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی ہے روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کریمیا میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیچھے امریکا ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے حملے میں امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق کلسٹر وار ہیڈز سے لیس امریکا کے فراہم کردہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) کے 4 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا تاہم پانچویں میزائل کا گولہ بارود فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کےزیرکنٹرول علاقے کریمیا میں یوکرین کے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

  • پاکستان کا  روس کے گیم چینجر منصوبے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

    پاکستان کا روس کے گیم چینجر منصوبے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

    پاکستان نے چین کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے

    نجی ٹی وی جیو میں شائع ہونے والی سینئر صحافی اعزاز سید کی رپورٹ کے مطابق "سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی، روسی صدر نےگزشتہ برس اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور شمولیت کی دعوت دی تھی،سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اس منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس ضمن میں بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے، پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آذربائیجان کے راستے روس پہنچایا گیا۔

    پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کوآئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلباء کو روسی جامعات میں تعلیم کے مواقع کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی پائیداری پر بھی بات چیت جاری ہے،سی پیک کی طرح روس کا انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، منصوبے سے پاکستان کے ایران، آذربائیجان سمیت خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    روس میں تعینات پاکستان کے سفیر خالد جمالی نے روس کے شہر خنٹی مان سیسک میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی آئی ٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان نے اصولی طور پر اس منصوبے میں شامل ہونے پر رضامند ی ظاہر کی ہے اور اس کے لیے طریقہ کار پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے پاکستان اور روس کے مابین مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، جنہیں پاکستان کی اس منصوبے میں شمولیت سے فروغ ملے گا اور دونوں ملک مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • روس اور  شمالی کوریا  کے درمیان عسکری معاہدہ

    روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری معاہدہ

    پیانگ یانگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں نے ایک توجہ طلب معاہدے پر دستخط کیے،پیوٹن نے نشاندہی کی کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بہتر بنایا جا سکتا ہےروسی رہنما نے کہا کہ اگر فریقین میں سے کسی ایک پر حملہ ہوتا ہے تو معاہدے کے دائرہ کار میں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں –

    شمالی کوریا کے رہنما کم نے معاہدے کو ایک "تاریخی واقعہ” قرار دیا،کم نے کہا کہ شمالی کوریا اور روس کے تعلقات "اتحاد” کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،صدرپیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کا مغربی ممالک قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کل سے حجاج کا وطن واپسی کا عمل شروع

    اسرائیلی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے میں شاہد آفریدی کی شرکت،تصویر وائرل

  • روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    ماسکو: روس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

    باغی ٹی وی: روس کے روستوف ریجن میں 5 قیدیوں نے پری ٹرائل حراستی مراکز کے 2 گارڈز کو یرغمال بنایا تھا جنہیں اب باحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہےروسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئےخصوصی آپریشن کیا گیااور مجرموں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے 2 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا، قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے کار اور محفوظ راستےکامطالبہ کیا تھا آپریشن میں مارے گئے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے حامی ہیں، جن پر دہشتگردی کے بھی الزامات تھے۔

    بی بی سی کے مطابق داعش اس سے پہلے بھی روسی سرزمین پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جس میں سے ایک رواں سال مارچ میں ماسکو کے کنسرٹ حال پر ہونے والا حملہ بھی تھا جہاں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : Oleg Kononenko نے 5 جون کو خلا میں ایک ہزار دن گزارنے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیااس سے قبل فروری میں انہوں نے خلا میں سب سے زیادہ 878 دن گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اس سے پہلے روس کے ہی Gennady Padalka کے پاس تھا دونوں خلا بازوں نے یہ ریکارڈ کسی ایک مشن میں قائم نہیں کیا تھا بلکہ 5 مشنز میں ایسا ممکن ہوا۔

    مگر Oleg Kononenko کے مشنز کا دورانیہ زیادہ طویل تھا اور وہ مستقبل میں بھی کافی وقت خلا میں گزارنے والے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ستمبر 2024 کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ان کی زمین پر واپسی ہوگی اور اس وقت تک خلا میں ان کے قیام کی مدت 1110 دن ہو جائے گی۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    انہوں نے روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ نیا اور اہم حاصل کر سکتے ہیں اور نامعلوم چیزوں کو چھو سکتے ہیں، اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے مگر ابھی بھی وہ ایک مشن میں سب سے زیادہ دن خلا میں گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے ہیں، یہ ریکارڈ Valeri Polyakov کے نام ہے جنہوں نے 1990 کی دہائی میں 434 دن 18 گھنٹے خلا میں گزارے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

  • پاکستان اور روس کے درمیان   ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

    27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کے موقع پر، پاکستان اور روس نے 7 جون 2024 کو ریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں

    اس مفاہمت نامے کے ذریعے، دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے ۔ اس ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ مفاہمت پر دستخط H.E. پاکستان کی طرف سے سفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر مسٹر ڈی ایس زیویریف نے کیے

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  • روس کے میزائل اور ڈرونز حملوں میں یوکرین کے پانچ خطوں میں توانائی کے بنیاد ی ڈھانچے تباہ

    روس کے میزائل اور ڈرونز حملوں میں یوکرین کے پانچ خطوں میں توانائی کے بنیاد ی ڈھانچے تباہ

    روس کے میزائل اور ڈرونز حملوں میں یوکرین کے پانچ خطوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام نے روسی حملوں میں ہونے والے نقصان کی تصدیق کی ہے، یوکرین کے قومی گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے کہا کہ حملے مشرقی ڈونیٹسک، جنوب مشرقی زاپوریزیا اور دنیپروپیٹروسک علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مرکز اور مغرب میں بالترتیب کیرووہراد اور ایوانو فرینکیوسک کے علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا آج صبح روسیوں نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر ایک اور حملہ کیا، مارچ سے لے کر اب تک یہ شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف چھٹا بڑاحملہ تھا،فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 53 میں سے 35 روسی میزائل اور 47 میں سے 46 روسی ڈرون کو مار گرایا۔

    اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

    نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری

    01 جون تاریخ کے آئینے میں