Baaghi TV

Tag: روس

  • روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

    روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

    روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو ’غیردوست‘ ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے روسی صدر پیوٹن نےویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے کیلئے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    جن ممالک پر ویزہ پابندیان عائد کی گئیں ان میں ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، البانیہ، اندورا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرسی، انگولیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، جبرالٹر، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، سنگاپور، امریکا، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

    یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    علاوہ ازیں روس 52 دوست ملکوں کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرے گا، روس کا 9 اپریل کے بعد سے 52 ملکوں پرعائد پروازوں کی پابندی ختم کرنے کا ارادہ ہے،روس نے کورونا پابندیوں کے باعث ان ملکوں سے پروازوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی تھی۔

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کاکہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف براہ راست مکمل ہائبرڈ وار مسلط کردی ہے مغرب کی اس محاذ آرائی کی وجہ ڈھکی چھپی نہیں، وہ روسی معیشت، ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا کر روس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

    روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

  • بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تونتائج بھگتنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیرقومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے خلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پرسخت پابندیاں عائد کریں گے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پریہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی-

    روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس ’متوازن عالمی نظام قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو اس کو پائیدار بنائے۔ درحقیقت جب روسی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کی رپورٹس جاری کی گئیں تو امریکہ نے ہندوستان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ’انتہائی مایوس کن‘ ہے۔ امریکہ کی وزیر تجارت جینا رائمونڈو نے بدھ کے روز واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:’ اب تاریخ میں صحیح جانب اور امریکہ اور درجنوں دیگر ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

    روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

    انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کے ساتھ آزادی، جمہوریت اور خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کا اور روسی صدر پوتن کی جنگ میں مالی اعانت اور معاونت نہ کرنے کا وقت ہے۔‘ انہوں نے اس ملاقات کی اطلاعات کو بھی ’انتہائی مایوس کن‘ قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرگئی لاروف کے ہندوستان کے دورے میں توقع ہے کہ ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کے لیے ہندوستان کی جانب سے کم نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری اور روپے روبل ادائیگی کا نظام‘ قائم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ہندوستان روس کو تیل کی فروخت پر بڑی رعایت بھی دے رہا ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ ’اگر ہندوستان ہم سے کچھ خریدنا چاہتا ہے تو ہم بات چیت کرنے اور باہمی طور پر قابل قبول تعاون کے لیے تیار ہیں۔ جمعے کو وزیرخارجہ جے شنکر نے کہاکہ’ہمارے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملاقات وبا سے ہٹ کر بھی ایک مشکل ماحول میں ہوئی ہے۔

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بھارتی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ہندوستان کے ثالثی کا کردار نبھانے کا اسٹیج تیار ہوگیا ہےوزیر اعظم نریندر مودی سے جمعہ کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات اس سلسلے میں ایک اہم کڑی ثابت ہوئی پہلے روس کی یوکرین جنگ میں ہندوستان کے ثالثی کے کردار کو قبول کرنے کے بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان امن کی کوششوں میں کسی بھی طرح سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-روس کے یوکرین حملے کے خلاف رویہ اختیار کرنے کے لیے ہندوستان پر بین الاقوامی دباؤ کے درمیان مودی اور روسی وزیر خارجہ نے 40 منٹ تک ملاقات کی۔

    عرب اتحاد کا یمن میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان

  • یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    ماسکو:یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل ،اطلاعات کے مطابق یوکرین میں لڑائی روکنے کے لیے جمعے کو کیف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، روسی حکام نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے گن شپ ہیلی کاپٹر نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس میں موجود آئل ڈپو پر حملہ کیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے بیلگوروڈ کے گورنر کا کہنا ہے کہ روسی سرزمین پر دو گن شپ ہیلی کاپٹرز کے حملے سے آگ لگ گئی اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    اس تناظر میں کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کی سرزمین پر یہ واقعہ یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان جمعے کو ویڈیو لنک پر دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے آرام دہ کہا جا سکے۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات منگل کو ترکی میں روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہو رہے ہیں۔

    یوکرین نے روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی کوشش نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ اُس نے اپنی غیرجانبدار فوجی پوزیشن کے لیے متعدد غیرملکی ممالک سے ضمانت دلوانے کی بھی پیشکش کی تاہم، روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جزیرہ نما کریمیا پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ مشرقی یوکرین میں علاقے کو وسعت دینے کے بارے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس نے کہا ہے کہ ریلیف آپریشن کے لیے ابھی بھی پیچیدہ لاجسٹکس پر کام کیا جارہا ہے تاکہ ماریوپول میں ہنگامی امداد پہنچائی جا سکے اور شہریوں کو شہر سے باہر لے جایا جا سکے۔

    خیال رہے، ماریوپول کے شہریوں کو گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید لڑائی کی وجہ سے پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

  • یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔

    ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔

    انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا…

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

    یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ بھگ 23لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

    یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا

    ادھر روس اور یوکرین کے تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جوبائیڈن نے یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا-

    یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، میکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یوکرین کے شہر ارپن میں روسی حملے میں 200 سے 300 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    جبکہ سلوواکیہ نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا اعلان کیا ہے روس نے یوکرین کےشہر ماریوپول میں شہریوں کے انخلا کے لیے آج سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

    روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

  • بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    ماسکو:بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ بیلجیئم کو روسی سفارتی عملے کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا جواب دے گا۔

    بیلجیئم حکومت نے کل دارالحکومت برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس شہر میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے تحت ناپسندیدہ افراد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

    روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگزینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

    ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس اور بیلجیئم کے مابین تعلقات پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ملک میں موجود 21 روسی سفارت کاروں کو بیلجیئم کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی حامل جاسوس سرگرمیوں اور اثرانداز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:یوکرینی صدرکاعمران خان کوفون

    روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:یوکرینی صدرکاعمران خان کوفون

    اسلام آباد:دنیا میں روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دنیا کوباورکرادیا ہے کہ اگردنیا میں کوئی روس اور یوکرین کے درمیان صلح کروا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہیں،

    اسی مقصد کے لیے وزیراعظم کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان نے یوکرین کی صورتحال اور جنگ جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت میں پاکستانی اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے یوکرائنی حکام کی پاکستانی طلبہ، شہریوں اور سفارتی عملے کے انخلاء میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دیگر ممالک کی جانب سے سفارتی حل کی سہولت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے باعث منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں، معیشت پر اثرات تیل اور اشیاء خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہورہے ہیں، پاکستان نے یوکرین میں لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سامان کے دو طیارے روانہ کیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے تنازعے سے پیدا ہونے والی بگڑتی سلامتی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے پر زور دیا، رکن ممالک نے مذاکراتی عمل کی حمایت اور سہولت کاری فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک سفارتی حل کے لیے کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان آج استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات آبنائے باسفورس کے کنارے تاریخی ڈولماباشے محل میں ہو رہے ہیں۔

    مذاکرات کے آغاز سے قبل فریقین کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے۔

     

    ترک صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن ان کے اچھے دوست ہیں اور یہ بات چیت آگے بڑھی تو اس سے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔صدر اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی اس سربراہی ملاقات کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ وہ یوکرین اور روس دونوں کے خدشات کو جائز سمجھتے ہیں لیکن فریقین جنگ میں اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں مذاکرات کے نتیجے میں ٹھوس نتائج کا حصول ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات پر بہت سی چیزوں کا انحصار ہے اور منصفانہ امن میں کوئی بھی فریق شکست خوردہ نہیں ہوتا جبکہ تنازع کا جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

    صدر رجب طیب اردوان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس المیے کو روکنے کا فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔

    یوکرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاقِ رائے اس کی پہلی ترجیح ہے تاہم یوکرین اور امریکا دونوں نے اس معاملے میں روس کی نیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

  • مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

    ماسکو:مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کیتھی پیسیفک ایئر ویز نے اپنی نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا نیا روٹ جاری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

    بلومبرگ میڈیا کے مطابق روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے بین الاقوامی فضائی کمپنیاں نئے راستے اختیار کر رہی ہیں۔ نیو یارک سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے ہوگا جو دنیا میں سب سے طویل دورانیے کی کمرشل پرواز ہو گی۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کے نئے روٹ کے منصوبے کے مطابق پرواز نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرتے ہوئے برطانیہ، جنوبی یورپ اور وسطی ایشیا سے ہوتے ہوئے ہانگ کانگ پہنچے گی۔یہ پرواز نیو یارک سے ہانگ کانگ تک 16 ہزار 618 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

    خیال رہے کہ پروازوں کی معلومات دینے والی معروف ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا کے مطابق اس سے قبل سنگاپور ایئر لائنز کی نیو یارک سروس 15 ہزار 349 کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے 17 گھنٹے کے وقت میں طے کرتی ہے۔

    کیتھی پیسیفک ایئر ویز کی ترجمان نے بتایا ہے کہ کمپنی کی ایئر بس اے 350 نئے روٹ پر پرواز کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    گزشتہ دنوں ایئر نیوزی لینڈ نے بھی آک لینڈ اور نیو یارک کے درمیان 17 گھنٹے 35 منٹ دورانیے کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اِن پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کی پاداش میں عالمی طاقتوں نے روس پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں روس پر فضائی حدود کی پابندیاں بھی شامل ہیں۔ اِن پابندیوں کے بعد ایشیا کی متعدد ایئر لائنز روس کی فضائی حدود سے دور رہتے ہوئے پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں

  • روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے:انٹیلی جنس چیف

    روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے:انٹیلی جنس چیف

    خارکیف:روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہےاور اس کے قوی ثبوت موجود ہیں ، ادھر اس حوالے سے یوکرین کے انٹیلی جنس سربراہ کائرلوبدانوونے کہا ہے کہ روسی حملے کا مقصد یوکرین کوشمالی اورجنوبی کوریا کی طرح دوحصوں میں تقسیم کرنا تھا۔

    تاہم وہ دارالحکومت کیف اوردیگربڑے شہروں پرکنٹرول حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اپنے اس ارادے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین کے مشرق میں واقع روس نوازخود ساختہ لیوہانسک عوامی جمہوریہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی روس میں شمولیت کے لیے ریفرینڈم کروانے والے ہیں۔

    اس بابت یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے زیرقبضہ کسی بھی یوکرینی خطے میں کسی بھی قسم کے ریفرینڈم کو کالعدم اوربے بنیاد قراردیا جائے گا۔

    یوکرینی ریڈ کراس کے رضا کاروں نے بھی خبر رساں ایجنسی کوبتایا ہے کہ جنوبی یوکرین میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کوزبردستی روس کے زیرتسلط علاقوں میں فرارپرمجبورکیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین پرروسی حملے کوایک ماہ سے زائد ہوچکا ہے۔

    جب کہ لڑائی کا مرکزسمجھے جانے والے مغربی شہرلیویومیں مزید شدت آگئی ہے، روس کی جانب سے آج اس پر راکٹوں سے ایک بار پھر شدید حملہ کیا گیا ہے۔

    چیرنیہیوشہرکے میئر کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے اس جنوبی شہرکو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے۔

    دوسری طرف یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغرب سے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو طیارے، ٹینک اور میزائل دفاعی نظام فراہم کریں۔

    ایک ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھاری ہتھیار جو یورپ میں آزادی کا دفاع کر سکتے ہیں، ذخیروں میں خاک جمع کر رہے ہیں۔

    یوکرینی صدر زیلینسکی نے شکایت کی کہ روسی طیارے کو مشین گنوں سے نہیں مارا جا سکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ “نیٹو کیا کر رہا ہے؟ کیا اسے روس چلا رہا ہے؟ وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ 31 دن ہو گئے ہیں۔ ہم نیٹو سے صرف 1 فیصد مانگ رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں”۔

    سلوواکیہ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر متبادل فراہم کیا جائے تو ان کا ملک سوویت ساختہ ایس-300 ایئرڈیفنس میزائلوں کے ہتھیار یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

  • مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ گورچاکوف ڈپلومیٹ وقف کےاجلاس سے خطاب کے دوران روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس تناظر میں مغرب اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر دور میں مستعمل اصطلاح ٹوٹل وار کو اس وقت مغرب روس کے خلاف استعمال کررہا ہے۔مغربی ممالک نے روس کے خلاف ٹوٹل اور ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مقاصد کوئی ڈھکے چھُپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر روس کی اقتصادیات اور بحیثیت ایک کُل کے روس کو ختم کرنے کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے روس کی عالمی تنہائی کے امر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔ مغربی ممالک اقوام متحدہ کے فیصلوں کا رُخ موڑنے کے لئے اُکساوا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے علاوہ دیگر عالمی ممالک کی اکثریت کسی یک طرفہ کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اسی وجہ سے مغرب شدید دباؤ میں آیا ہوا ہے۔ یوکرین کی جوہری اسلحہ بنانے کی خواہش ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اسی طرح یوکرین کے عسکری حیاتیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پینٹاگون کی طرف سے ملک میں کم از کم تین درجن لیبارٹریاں قائم کرنے پر بھی ہمیں تشویش ہے۔