Baaghi TV

Tag: روس

  • امریکہ میں منجمد ثاثے ہماری ہی کی ملکیت ہیں،روس

    امریکہ میں منجمد ثاثے ہماری ہی کی ملکیت ہیں،روس

    روسی صدارتی انتظامیہ کے نائب سربراہ میکسم اوریشکن نے کہا ہے کہ امریکہ میں منجمد ایک ارب ڈالر کے روسی اثاثے روس ہی کی ملکیت ہیں۔

    ایک انٹرویو میں اوریشکن نے کہا کہ اگر یہ اثاثے بحال ہوتے ہیں تو ماسکو خود اس رقم کے استعمال کا طریقہ طے کرے گا اثاثوں کی منتقلی کا عمل اس وقت ممکن ہو گا جب امریکی بینک روس کے احکامات پر عمل کریں ، بات اتنی ہی سادہ ہے، اوریشکن نے صدر ولادیمر پیوٹن کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ارب ڈالر روس کے ہیں اور ہم خود اس کے استعمال کے لیے ہدایات دیں گے۔

    واضح رہے کہ صدر پیوٹن نے حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ روس فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر ’بورڈ آف پیس‘ کے ذریعے مختص کرنے کے لیے تیار ہے،یہ معاملہ امریکی وفد کے ساتھ 22 جنوری کو کریملن میں ہونے والی ملاقات میں بھی زیر بحث آیا۔

    صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ رقم غزہ پٹی کی تعمیر نو اور فلسطینی مسائل کے حل کیلئے استعمال کی جائے گی، امن بورڈ کے فنڈز امریکا میں منجمد روسی اثاثوں سے بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں فلسطینی صدر دو روزہ دورے پر روس پہنچے تھے، صدر پیوٹن نے ملاقات کے آغاز میں فلسطین کے ساتھ روسی تعلقات کو گہرے اور تاریخی قرار دیتے ہوئے یاد دلایا کہ سوویت یونین نے 1988ء میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا اور ماسکو آج بھی اسی پوزیشن پر قائم ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جامع امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کا مکمل قیام ہے، روسی صدر نے بتایا کہ روس نے غزہ میں بحران کے دوران فلسطینی امداد کے سلسلے میں 800 ٹن سے زائد انسانی سامان بھیجا اور 32 امدادی آپریشن انجام دیئے، جن میں گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔

  • روسی حملہ:کیف کا نصف حصہ بجلی اور پانی  سے محروم

    روسی حملہ:کیف کا نصف حصہ بجلی اور پانی سے محروم

    روس کے رات گئے شدید حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کا تقریباً نصف حصہ بجلی، پانی اور حرارت سے محروم ہو گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی میں ہزاروں رہائشی عمارتیں اور پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتیں متاثر ہوئیں،یوکرینی حکام کے مطابق روس نے سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کیف کے قریب ایک 50 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ شہر کے میئر ویتالی کلیچکو نے بتایا کہ رواں ماہ روس کے شدید ترین حملوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد دارالحکومت چھوڑ چکے ہیں۔

    حملے کے دوران شہر بھر میں سائرن بجتے رہے اور یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، شہریوں کی مدد کے لیے کیف انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں خیمے نصب کیے ہیں جہاں لوگ خود کو گرم رکھ سکتے ہیں، موبائل فون چارج کر سکتے ہیں، گرم مشروبات اور نفسیاتی مدد حاصل کر سکتے ہیں-

    یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روس خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہےسات علاقوں میں توانائی کا انفراسٹرکچر نشانہ بنایا گیا، اور اتحادی ممالک سے فضائی دفاع مضبوط کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر تشویش ظاہر کی کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق بیانات عالمی توجہ کو یوکرین جنگ سے ہٹا سکتے ہی یوکرین ایک مکمل جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور عالمی توجہ میں کمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے امریکا اور یورپ کے درمیان سفارتی ہم آہنگی پر زور دیا، وہ حالیہ حملے کے بعد حالات کے باعث ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت نہ بھی کریں، تاہم اگر امریکا کے ساتھ جنگ کے بعد کے معاشی اور سکیورٹی معاہدوں پر پیش رفت ہوئی تو شرکت کا امکان موجود ہے۔

  • روس کا اپنے سفارتی عملے کو فیملی سمیت اسرائیل چھوڑنے کا حکم

    روس کا اپنے سفارتی عملے کو فیملی سمیت اسرائیل چھوڑنے کا حکم

    یوکرین میں مقیم دو میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے اور ان کے خاندان کے افراد کو "فوری بنیادوں پر” نکال رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مقصد کے لیے تین پروازیں چلائی گئی ہیں، جس نے نئے سرے سے بحث چھیڑ دی ہےیوکرین کے مشہور میڈیا اداروں کیو پوسٹ اور یوکرین نیشنل نیوز (یو این این) نے اطلاع دی ہے کہ روس انخلاء کے اس عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ اس طرح کی سرگرمی سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو کے پاس کچھ "اہم یا حساس معلومات” ہوسکتی ہیں۔

    ڈیلی ایران نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے، Kyiv پوسٹ اور UNN نے جمعرات (8 جنوری) کو اطلاع دی کہ اسرائیل میں روسی سفارت خانے کے عملے اور ان کے خاندان کے افراد کو فوری طور پر روس سے نکالا جا رہا ہے۔

    یو این این نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسری پرواز تھی جس کے ذریعے روس اپنے سفارتی عملے کو نکال رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پوری کارروائی کو منظم اور تیز رفتاری سے انجام دیا جا رہا ہے تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ روس اور اسرائیل نے اس معاملے پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    امریکا کی ایران کیخلاف حملوں کی تیاری؟ جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی طیارےمشرق وسطیٰ کی طرف روانہ

    کیو پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ روسی سفارت خانے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کا اسرائیل سے انخلاء منگل (6 جنوری) کو شروع ہو گیا ہے۔ اگرچہ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ اس دعوے کی حمایت کے لیے ٹھوس شواہد بہت کم ہیں، یہ معلومات فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا پر مبنی تھیں تاہم اشاعت کے وقت روسی وزارت خارجہ یا کسی دوسرے سرکاری ذریعے سے اس معاملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت

    واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے سوشل میڈیا ایکس کے چینل ڈیلی ایران نیوز نے بدھ کو سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے فلائٹ ٹریکنگ سائٹ ‘ADS-B ایکسچینج’ کا اسکرین شاٹ شائع کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل میں روسی سفارتخانے کو خالی کرنے والی یہ تیسری پرواز تھی،تاہم اسرائیل میں روسی سفارت خانے یا روسی وزارت خارجہ کے کسی سرکاری چینل نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اسی طرح روس یا بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں کی طرف سے ابھی تک کسی بھی معلومات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    ‎پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق، مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

  • بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے مجوزہ بل کی بھرپور حمایت کر دی ہے-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بل کی حمایت بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ بل کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جہاں مسلسل چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    یہ نیا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جسے صدر ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہو چکی ہے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    ماہرین کے مطابق اس اقدام کا سب سے زیادہ اثر بھارت پر پڑنے کا امکان ہے، جو اس وقت روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہےبھارت پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں کے باعث دباؤ میں ہے اور اس پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہے، جس سے اس کی برآمدات اور مالی منڈی متاثر ہو رہی ہیں نئے مجوزہ ٹیرف نے بھارتی سرمایہ کاروں میں بے چینی مزید بڑھا دی ہے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان نے بینکنگ، توانائی اور آئی ٹی سیکٹرز کو خاص طور پر متاثر کیا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی بل منظور ہو گیا تو بھارتی معیشت کو قلیل مدت میں مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےنئے امریکی ٹیرف بل سے چین اور برازیل بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، جو روس سے توانائی کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بل عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اس کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنا ہے تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی کے عالمی معیشت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • آئل ٹینکر پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے،روس

    آئل ٹینکر پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے،روس

    روس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والے آئل ٹینکر میرینیرا پر قبضہ کر کے امریکا نے فوجی و سیاسی کشیدگی کو ہوا دی ہے اور بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    روسی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، امریکی بحری افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا جب جہاز کسی بھی ریاست کی علاقائی حدود سے باہر تھا،کارروائی کے دوران تقریباً سہ پہر تین بجے مقامی وقت پر جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    روسی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 1982 کے اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے تحت کھلے سمندر میں جہاز رانی کی آزادی حاصل ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے قانونی طور پر رجسٹرڈ جہاز کے خلاف طاقت استعمال کرے۔

    روسی وزارتِ خارجہ نے بھی امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کے ساتھ انسانی اور باوقار سلوک کیا جائے، ان کے حقوق کا احترام کیا جائے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے۔

    عظمی بخاری کا معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلاکیس دائر کرنے کا اعلان

    روسی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، میرینیرا، جس کا سابقہ نام بیلا-1 تھا، کو 24 دسمبر 2025 کو روسی پرچم کے تحت عارضی اجازت دی گئی تھی جو روسی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق تھی،یہ جہاز ماضی میں امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد سمندری ناکہ بندی سے بچ نکلنے میں بھی کامیاب رہا تھا۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی وفاقی عدالت کے وارنٹ کے تحت امریکی کوسٹ گارڈ اور فوج نے انجام دی اور اس کا مقصد وینزویلا کے تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

    امریکی حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کارروائی کے وقت روسی بحری جہاز، جن میں ایک آبدوز بھی شامل تھی، عمومی علاقے میں موجود تھے تاہم کسی قسم کی براہِ راست جھڑپ پیش نہیں آئی۔

    بی سی بی کا آئی سی سی کو خط،بھارت میں سکیورٹی خدشات کی نشاندہی

    یہ کارروائی وینزویلا پر امریکی دباؤ میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں حالیہ دنوں میں صدر نکولس مادورو کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے جن پر امریکا کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے الزامات عائد ہیں تاہم وینزویلا کی قیادت ان الزامات کی تردید کرتی ہے روسی حکام نے وینزویلا کی عبوری قیادت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی اقدامات کو کھلی نوآبادیاتی دھمکی اور غیر ملکی مسلح جارحیت قرار دیا ہے۔

    اگرچہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں قدرے بہتری دیکھی گئی ہے تاہم دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات اب بھی نازک ہیں اور اس نوعیت کے فوجی واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔

    پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآبادکے مالک فواد سرور کون ہیں؟

  • روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    روس 2036 تک چاند پر ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا-

    عالمی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری خلائی ایجنسی کا اس مقصد کے لیے دیگر خلائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاسرکاری خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں چاند پر ایک پاور پلانٹ تعمیر کریں گے ،منصوبے میں سرکاری جوہری کمپنی روس ایٹم اور ملک کے معروف جوہری تحقیقی ادارے شامل ہوں گے،پاور پلانٹ کا مقصد روس کے قمری پروگرام کو توانائی فراہم کرنا ہے،روس سے قبل امریکا نے بھی چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ناسا نے اگست میں 2030 تک چاند پر ایک جوہری ری ایکٹر لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب

  • روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین روز میں دوسرا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک بار پھر سیکیورٹی افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت کے علاقے ییلیتسکایا اسٹریٹ میں زور دار دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی،یہ شخص پولیس گاڑی کے قریب آرہا تھا اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی مواد کا دھماکا کردیا،دونوں اہلکار سمیت ایک راہ گیر بھی مارا گیاعینی شاہدین نے بتایا کہ یہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

    روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسےروسی میڈیا کے بقول مارے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت 24 سالہ ایلیا کلیمانوف اور 25 سالہ میکسم گوربونوف کے طور پر ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دھماکا اسی مقام کے قریب ہوا ہے جہاں پیر کے روز روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف کار بم دھماکے میں مارے گئے تھےیہ بم سینئیر جنرل فائیل سروروف کی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور اسے بھی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا تھا،وہ روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ماسکو میں بم حملوں میں ہلاک ہونے والے تیسرے اعلیٰ فوجی افسر تھے،اس کار بم دھماکے کے پیچھے یوکرین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا تاہم یوکرین کی جانب سے اس الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

  • روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران،کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران،کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

    یوکرین میں روس کے حالیہ بڑے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    یوکرینی وزارتِ توانائی کے مطابق متعدد علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، جس سے شہری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب تک سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، مرمتی کام شروع کرنا ممکن نہیں، تاہم حالات اجازت دیتے ہی انجینئرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ تنصیبات کی بحالی کے لیے کام شروع کریں گی، بجلی کی فراہمی بتدریج بحال کی جائے گی، لیکن بڑے شہروں میں صورتحال اب بھی نازک ہے کیونکہ انحصار بڑے پاور پلانٹس اور ہائی وولٹیج لائنز پر ہے ۔

    یوکرین کے نائب وزیر توانائی مائیکولا کولیسنک نے کہا کہ توانائی اب باقاعدہ ایک جنگی محاذ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ حملوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ جان بوجھ کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ روس بجلی کے نظام کو مفلوج کرنا چاہتا ہے ۔

    جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز سے متعلق مزید دستاویزات جاری

    یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کا بنیادی ہدف توانائی کا شعبہ ہے، کیونکہ دشمن کا مقصد ملک میں مکمل بلیک آؤٹ کے ذریعے سماجی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،حالیہ حملوں میں ہائی وولٹیج سب اسٹیشنز اور اہم ٹرانسمیشن لائنز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے مختلف صوبوں کے درمیان بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ۔

    رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

    صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام، توانائی کا متبادل سازوسامان اور مرمتی صلاحیت فراہم کی جائے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

  • روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،پیوٹن

    روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، روس یوکرین میں اپنے اہداف سفارتی یا فوجی ذرائع سے حاصل کرے گا اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

    ایک بیان میں صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین میں سیکیورٹی بفر زون کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ روس کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف بلا شبہ حاصل کیے جائیں گے اور روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گاانہوں نے زور دیا کہ روسی افواج کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دیا جا رہا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

    روسی صدر نے انکشاف کیا کہ روس ایسے جدید اورنئے ہتھیار تیارکررہا ہے جو اس وقت کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔ ان کے مطابق دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں روس مسلسل پیش رفت کر رہا ہے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والا ہائپرسونک میزائل بھی جنگی کارروائیوں میں شامل کیا جائے گا، جو روس کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریگا۔

    صدر پیوٹن کے بیان کو روس اوریوکرین جنگ میں ممکنہ شدت اور طویل المدتی حکمت عملی کی عکاسی قراردیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پراس اعلان کو تشویش کی نظرسے دیکھا جا رہا ہے۔

  • ہم روس کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں،نیٹو سربراہ کا اتحادیوں کو انتباہ

    ہم روس کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں،نیٹو سربراہ کا اتحادیوں کو انتباہ

    نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے جمعرات کو اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ روس کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کو روکنے کے لیے دفاعی کوششیں تیز کریں جو "جنگ کے پیمانے پر ہمارے بڑوں نے برداشت کی”۔

    برلن میں ایک تقریر میں روٹے نے کہا کہ فوجی اتحاد کے بہت سے ارکان نے یورپ میں روس کے خطرے کی فوری ضرورت کو محسوس نہیں کیا اور یہ کہ انہیں دفاعی اخراجات اور پیداوار میں تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا تاکہ جنگ کو اس پیمانے پر روکا جا سکے جو پچھلی نسلوں نے دیکھا ہے۔

    روٹے نے کہا کہ ہم روس کا اگلا ہدف ہیں مجھے ڈر ہے کہ بہت سے لوگ خاموشی سے مطمئن ہیں۔ بہت سے لوگ اس کی فوری ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں۔ اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وقت ہمارے ساتھ ہے ایسا نہیں ہے اب کارروائی کا وقت ہے،”تصادم ہمارے دروازے پر ہے روس جنگ کو یورپ میں واپس لایا ہے اور ہمیں تیار رہنا چاہیے۔”

    پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    روٹے نے کہا کہ روس پانچ سال کے اندر نیٹو کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے اگر امریکہ اور یورپی یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر متفق ہو سکتے ہیں تو یہ اس بات کا "امتحان” ہو گا کہ آیا روس "واقعی امن چاہتا ہےاب تک، (روسی صدر ولادیمیر) پیوٹن نے صرف امن ساز کا کردار ادا کیا ہے جب وہ ان کے لیے مناسب ہو، اپنی جنگ جاری رکھنے کے لیے وقت نکالنے کے لیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "اب خون خرابہ ختم کرنا چاہتے ہیں” اور "واحد وہی ہے جو پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، پیوٹن کو امتحان میں ڈالتے ہیں دیکھتے ہیں کہ کیا وہ واقعی امن چاہتے ہیں، یا وہ قتل عام کو جاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    پاکستان کی حکومت پر تنقید،جمائما کے ایکس اکاؤنٹ فالوورز میں کمی