Baaghi TV

Tag: روس

  • یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی  بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہاہےکہ یوکرینی تنازع کو پائیدار اور طویل مدتی بنانے کے لیے بحران کی جڑوں کو حل کرنا ہوگا-

    چین کے شہر تیانجن میں پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے اور یوکرین کی جنگ کا الزام مغرب پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہےیہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی،انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔

    پیوٹن کا اشارہ 14-2013 کی اُس عوامی تحریک کی طرف تھا، جس میں اُس وقت کے یوکرینی صدر وکٹر یانوکووچ کو معزول کر دیا گیا تھا، اس انقلاب کے جواب میں روس نے کریمیا کو ضم کر لیا اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کی، جس کے نتیجے میں ایک ایسی جنگ چھڑ گئی جس نے ہزاروں جانیں لے لیں اور ملک کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا تھا2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے نے لڑائی کو مزید بڑھا دیا، جس کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کیں اور روس کی مغرب سے دوری میں اضافہ ہوا، اگرچہ باقی دنیا کے ساتھ اس کا تعلق متاثر نہیں ہوا۔

    پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،وزیراعظم

    پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں اس جنگ کی ایک بڑی وجہ ہیں، اور یہ دہرایا کہ کسی بھی امن معاہدے سے پہلے روس کے سیکیورٹی خدشات کو حل کرنا ضروری ہے، یوکرینی تنازع کو پائیدار اور طویل مدتی بنانے کے لیے بحران کی جڑوں کو حل کرنا ہوگا۔

    روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اگست میں ہونے والی بات چیت کو ’امن کے راستے کی ابتدا‘ قرار دیا، انہوں نے بیجنگ اور نئی دہلی کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی تجاویز یوکرینی بحران کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں،یوکرینی تنازع کو پائیدار اور طویل المدتی بنانے کے لیے بحران کی جڑوں کو حل کرنا ضروری ہے، اس تنازع کا ایک حصہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مسلسل کوششوں میں پوشیدہ ہے۔

    چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،آئی ایس پی آر کی تصدیق

    پیوٹن نے اتوار کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، تاکہ یوکرین پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور کہا کہ وہ اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں گے،ماسکو اور بیجنگ نے ایس سی او کو مغربی اتحادوں کے مقابلے کے طور پر پیش کیا ہے، جب کہ پیوٹن نے کہا کہ دنیا کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو فرسودہ یورپ اور اٹلانٹک ماڈلز کی جگہ لے سکے۔

  • روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے-

    یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں،حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملہ شہریوں کا دانستہ قتل عام ہے۔

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لائن نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کریملن اندھا دھند شہریوں، بچوں اور خواتین کو قتل کر رہا ہے اور اب یورپی یونین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

    برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا کہ روسی حملے میں برٹش کونسل کی عمارت بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے روسی سفیر کو طلب کرکے حملوں کی شدید مذمت کی۔

    دریائے راوی، امدادی کاموں کے دوران لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا

  • یوکرینی ڈرون حملہ:روسی جوہری بجلی گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

    یوکرینی ڈرون حملہ:روسی جوہری بجلی گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

    روس کے مغربی علاقے میں واقع کرسک جوہری بجلی گھر میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب روسی فوج نے اتوار کو ایک یوکرینی ڈرون مار گرایا-

    پلانٹ انتظامیہ کے مطابق ڈرون گرنے کے بعد دھماکہ ہوا جس سے آگ لگی لیکن عملے نے بروقت کارروائی کرکے شعلوں کو بجھا دیا،کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ اور ارد گرد کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے،ڈرون حملے کے نتیجے میں پلانٹ کی پیداواری صلاحیت جزوی طور پر کم ہوئی تاہم صورتحال قابو میں ہے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے بارہا خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں جوہری تنصیبات کے قریب لڑائی شدید خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔

    کرسک کا یہ پلانٹ روس-یوکرین سرحد کے قریب واقع ہے اور شہر کی آبادی لگ بھگ 4 لاکھ 40 ہزار ہے،روس فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد اب تک ملک کے تقریباً پانچویں حصے پر قابض ہے، جن میں 2014 میں ضم کیا گیا کرائمیا بھی شامل ہے، جبکہ جنگ کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر، ہزاروں ہلاک اور کئی شہر و دیہات تباہ ہو چکے ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    وزیراعظم نے غذر کے چرواہوں کو مدعو کرلیا

    پاکستانی کوہ پیماوں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

  • روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان

    روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو کی جس میں پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا وہ یوکرینی ہم منصب سے ملنے پر تیار ہیں،ٹرمپ نے پیوٹن کو زلینسکی اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت سے آگاہ کیادونوں صدور کے درمیان بات چیت 40 منٹ تک جاری رہی۔ یوکرین کے علاوہ دیگر امور پر بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء بھی موجود تھےاس موقع پر صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کو عالمی امن کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

    غزہ کے معصوم شہید انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، مریم نواز

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی جو کافی مثبت رہی انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات بھی اسی تسلسل میں بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور تعاون کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے۔

    شمالی کوریا کا امریکہ اورجنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پرسخت ردعمل

  • روس کی سابقہ مس یونیورس  کار حادثے میں ہلاک

    روس کی سابقہ مس یونیورس کار حادثے میں ہلاک

    سال 2017 میں مس یونیورس مقابلے میں روس کی نمائندگی کرنے والی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو تویر اوبلاست میں کسینیا ایلکزینڈروا اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی گاڑی کے سامنے ایک بارہ سنگھا آ گیا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کی ونڈشیلڈ ٹوٹ گئی اور کسینیا کو شدید چوٹیں آئیں،اس کار حادثے کے بعد کیسنیا کومہ میں چلی گئیں اور موت زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے تقریباً ایک ماہ بعد انتقال کر گئیں،حیران کن طور پر ماڈل کے شوہر اس حادثے میں محفوظ رہے کسینیا 2017 میں نائب مس روس بھی منتخب ہو چکی تھیں اور اس خطرناک حادثے سے چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔

    چینی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت پر پاکستان کی گہری نظر

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،محمد اورنگزیب

    بدین اور لوئر کوہستان میں 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 21 ہو گئی

  • روس:فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

    روس:فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق، 130 زخمی

    ماسکو: روس کے ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا،ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں،روسی وزارت ہنگامی امور نے کہا کہ ریسکیو عملے نے عمارت سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 لاشیں نکال لیں۔

    روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارود بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، 29 زخمیوں میں سے 13 افراد کو رائزان جبکہ 16 کو ماسکو روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    یمن:اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ،آگ بھڑک اٹھی

    ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

  • یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا،یوکرینی صدر

    یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا،یوکرینی صدر

    یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا۔

    یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے واضح اعلان کیا کہ یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یورپی ہم منصبوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دیا، مذاکرات کوتعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی حمایت یوکرین کے مؤقف کوتقویت دے رہی ہے، امن کا راستہ انصاف سے ہو کرگزرتا ہے اوراس کے لیےعالمی برادری کو روس پردباؤ برقرار رکھنا ہوگا۔

    برطانیہ میں غیرقانونی پناہ گزینوں کا کریک ڈاؤن، متعدد فوڈ رائیڈرز گرفتار

    برطانیہ میں سزا یافتہ غیر ملکی مجرموں کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کافیصلہ

    مستونگ :ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

  • بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے ،بھارت امریکا سے ٹیرف کےمعاملے پر بات چیت کا منتظر ہے،دوسری جانب بھارت نے امریکا سے دفاعی معاہدے روک دیے ہیں،رائٹرز کے مطابق بھارت نے گاڑیوں، طیاروں اور میزائلز کی خریداری روک دی۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

    بھارت پر اضافی امریکی ٹیرف پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں،پاکستان،بنگلادیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیا گیا ہےاضافی ٹیرف کے بعد بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی،بھارت پر پاکستان،ویتنام،انڈونیشیا اور فلپائن سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

  • ٹرمپ  روسی صدر  سے براہ راست ملاقات کریں گے

    ٹرمپ روسی صدر سے براہ راست ملاقات کریں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق،اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے، ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہےجبکہ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

    راولپنڈی:غیرت کے نام قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز انکشافات

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

  • روس: 7.0 شدت کا زلزلہ،3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان

    روس: 7.0 شدت کا زلزلہ،3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان

    روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق،روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات (ایمرجنسی سروس) نے کہا ہے کہ روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان ہے۔

    اتوار کو روس کی وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ متوقع لہروں کی اونچائی کم ہے، لیکن پھر بھی شہری ساحل سے دور رہیں،بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم (جس نے زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی) نے کہا کہ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔

    روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آر آئی اے‘ اور سائنس دانوں نے اتوار کو اطلاع دی کہ رات گئے کمچاتکا کے کرشینینیکوف آتش فشاں میں 600 سال بعد پہلی بار دھماکا ہوا،جس کے بعد فضاء میں راکھ کا بادل 6 ہزار میٹر (تقریباً 3.7 میل) کی بلندی تک جا پہنچا،یہ دونوں واقعات گزشتہ ہفتے مشرقی روس میں آنے والے 8.8 شدت کے بڑے زلزلے سے جُڑے ہو سکتے ہیں، جس کے بعد فرانس پولینیشیا اور چلی تک سونامی وارننگز جاری کی گئی تھیں، اور کمچاتکا کے سب سے سرگرم آتش فشاں کلیوچیفسکایا کے پھٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

    https://x.com/WeatherMonitors/status/1951857722057486781

    کامچاتکا وولکینک ایرپشن ریسپانس ٹیم کی سربراہ اولگا گیرینا کے مطابق، ’یہ گزشتہ 600 برسوں میں آتش فشاں کراشیننیکوف کے پھٹنے کا پہلا تاریخی طور پر تصدیق شدہ واقعہ ہے۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ آتش فشاں کا پھٹنا بدھ کے روز آنے والے شدید زلزلے سے جڑا ہو سکتا ہے، جس کے بعد بحر الکاہل میں فرانس پولی نیشیا اور چلی تک سونامی الرٹس جاری کیے گئے تھے۔ اسی زلزلے کے بعد کامچاتکا کے سب سے متحرک آتش فشاں ”کلیوچیفسکوی“ میں بھی دھماکہ ہوا،کراشیننیکوف میں آخری بار لاوا کا اخراج 1463 (پلس مائنس 40 سال) میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور تب سے کوئی ایرپشن ریکارڈ پر نہیں ہے-

    کُرِل جزائر کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوبی کنارے سے شروع ہوتے ہیں، روسی سائنس دانوں نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں آئندہ کئی ہفتوں تک طاقتور آفٹر شاکس آ سکتے ہیں،آر آئی اے نے کامچاتکا آتش فشاں دھماکوں کے جوابی ٹیم کی سربراہ، اولگا گیرینا کے حوالے سے کہا کہ یہ کرشینینیکوف آتش فشاں کے 600 سال بعد ہونے والے دھماکے کی تاریخی طور پر تصدیق شدہ پہلی مثال ہے۔

    انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے ٹیلی گرام چینل پر اولگا گیرینا نے کہا کہ کرشینینیکوف آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ آخری بار 1463 کے 40 برس کے اندر پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے کوئی دھماکا ریکارڈ نہیں ہوا۔

    روس کی وزارت ہنگامی خدمات کی کمچاتکا شاخ نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 6 ہزار میٹر (3.7 میل) بلند راکھ کے بادل کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اس آتش فشاں کی اونچائی ایک ہزار 856 میٹر ہے، راکھ کا بادل مشرق کی طرف بحر الکاہل کی سمت جا رہا ہے، اس کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے،آتش فشاں کے پھٹنے کو نارنجی ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو ہوائی جہازوں کے لیے خطرے کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔