Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج ادا کرنے والے مقامی عازمین متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سعودی مملکت کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حاجی کو مقدس شہر مکہ یا دیگر مقدس مقامات پر رہائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں مختص رہائش پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد معاوضہ دیا جائے گا، اگر رہائشی خلاف ورزیاں دہرائی جاتی ہیں تو اس میں ملوث کمپنی کے خلاف جرمانہ پیکج کی مالیت کے 15 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

    ہاؤسنگ فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، یہ سروس وزارت کی سروس کے تحت فراہم کی جائے گی جس کی لاگت کنٹریکٹ شدہ کمپنی برداشت کرے گی، اگر رہائش کی خدمت رہائش گاہ پر پہنچنے کے دو گھنٹے کے اندر پیش کی جاتی ہیں، لیکن اس طرح نہیں جیسی معاہدے میں لکھی ہوں تو حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 5 فیصد ملے گا،معاوضے کی اسکیم میں مناسک حج کے دوران مکہ کے آس پاس کے مقدس مقامات پر عازمین کے لیے خیمے فراہم کرنے میں تاخیر بھی شامل ہے۔

    خیمے میں قیام کرنے سے پہلے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بارے میں متعلقہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 2 فیصد دیا جائے گا جس کا معاوضہ 300 رالج سے کم نہیں ہوگا تاہم، وہاں رہائش فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، اس سروس کو وزارت کی نگرانی میں پیش کیا جائے گا جس کی لاگت کمپنی برداشت کرے گی، اگر سروس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے، تو تصدیق شدہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد ملے گا جس کا معاوضہ 1500 رال سے کم نہیں ہوگا۔

  • ’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ٹیم فروری کے آخری ہفتہ میں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی: سعودی سفیر

    ’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ٹیم فروری کے آخری ہفتہ میں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی: سعودی سفیر

    پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکام کے تعاون کے شکر گذار ہیں۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے حج انتظامات کے سلسلے میں سعودی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران کہی۔

    دونوں رہنماؤں نے حج 2024 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور سعودی سفیر کے بہترین تعاون کی بدولت پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کو مثالی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ حج انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان حج مشن سعودی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سعودی ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے ذریعے حج کرنے کے خواہشمند عازمین کو مزید آسانی فراہم کی گئی ہے۔ حج کمپنیوں پر مشتمل 146 منظم کمپنیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ان کے کوائف وزارت مذہبی امور پر آویزاں کیے جا چکے ہیں اور عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

    سعودی سفیر نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ سے ’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ پراجیکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے سینئر سعودی حکام فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سرکاری عازمین کے ساتھ پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو بھی رود ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    حج 2024:سعودی عرب کا عازمین کیلئے بڑا اعلان

    ریاض:وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا،وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے –

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گےم بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں،مقامی افراد کےلیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانےکی بھی سہولت دی گئی ہے، مقامی شہری جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج تربیتی ورکشاپس کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے وزارت کے ترجمان کے مطابق منگل 13 فروری کو بہاولنگر میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، 14 فروری کو اٹک پیراڈائز میرج ہال، 18 فروری کو ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور 24 فروری کو باغ آزاد کشمیر میں ڈگری کالج فار بوائز راولاکوٹ میں منعقد ہوں گی۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب

    آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اس وقت ہی قائم کیے جاسکتے ہیں جب فلسطینیوں کی آزاد ریاست قائم کردی جائے۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہےفلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سےآگاہ کردیا ہےکہ اسرائیل کےساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سمیت 1967 کی حدود کے مطابق ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق نہیں دے دیا جاتا۔

    سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بندکرنے اور اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے عمل کو تیز کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور ان کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت سے قبل سعودی قیادت اسرائیل سے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بہت نزدیک تھی۔

    چمن، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

    امریکی ڈالر سستا،سونا مزید مہنگا

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے تزویراتی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دوسرے عالمی دفاعی شو میں پاکستان کی مختلف تنظیموں کے سٹالز کا دورہ کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عالمی ڈیفنس شو میں الفتح 2میزائل کے سٹال کا افتتاح کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید بن الرویلی سے ملاقات کی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چیف آف سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر سے بھی ملاقات کی

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

  • سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اسلام سے قبل کے تاریخی ورثے کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او)امر بن صالح عبدالرحمن آل مدنی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے حراست میں لیا، امربن صالح پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اس کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس میں ان کی شراکت داری تھی، کرپشن میں شریک ان کے رشتے دار سمیت 3 افراد کو اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

  • سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرناخلاف قانون قرار

    سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرناخلاف قانون قرار

    ریاض: سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کو 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے وزارت نے کہا کہ ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے،یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔

    سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ بھی سخت سزاؤں سے مشروط ہے اس کےعلاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ہے، ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

    سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خصوصی طور پر غیر مسلم سفارت کاروں کیلئے پہلا شراب خانہ کھلے گا-

    باغی ٹی وی: خبر ردساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرنا ہوگا، وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، خریداروں کو شراب کی خریداری کیلئے ماہانہ کوٹہ دیا جائے گا۔

    یہ اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے، جس میں مسلم ملک کو سیاحت اور کاروبار کے لیے کھول دیا گیا ہے کیونکہ اسلام میں شراب پینا حرام ہے،یہ تیل کے بعد کی معیشت کی تعمیر کے لیے ویژن 2030 کے نام سے جانے والے وسیع منصوبوں کا بھی حصہ ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹور ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں واقع ہے، اس محلے میں جہاں سفارت خانے اور سفارت کار رہتے ہیں، اور اسے غیر مسلموں تک "سختی سے محدود” کیا جائے گا،تاہم دستاویز میں یہ واضح نہیں تھا کہ آیا دیگر غیر مسلم تارکین وطن کو اسٹور تک رسائی حاصل ہوگی، سعودی عرب میں لاکھوں تارکین وطن مقیم ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر ایشیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان کارکن ہیں۔سعودی عر

    منصوبوں سے واقف ایک ذریعہ نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں اسٹور کے کھلنے کی امید ہےسعودی عرب میں شراب نوشی کے خلاف سخت قوانین ہیں جن کی سزا سینکڑوں کوڑے، ملک بدری، جرمانے یا قید ہو سکتی ہے اور غیر ملکیوں کو ملک بدری کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اصلاحات کے حصے کے طور پر، کوڑے مارنے کی جگہ بڑی حد تک جیل کی سزاؤں نے لے لی ہے شراب صرف سفارتی ڈاک کے ذریعے یا بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

    حکومت نے بدھ کے روز ملکی میڈیا میں ان خبروں کی تصدیق کی کہ وہ سفارتی کھیپ کے اندر شراب کی درآمد پر نئی پابندیاں عائد کر رہی ہےاس کے سینٹر آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن (سی آئی سی) نے کہا کہ نئے ضوابط سفارتی مشنوں کو موصول ہونے والی الکحل کے سامان اور مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے انسداد کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

    سی آئی سی نے روئٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ یہ نیا عمل جاری رہے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غیر مسلم سفارت خانوں کے تمام سفارت کاروں کو مخصوص کوٹے میں ان مصنوعات تک رسائی حاصل ہو، بیان میں منصوبہ بند الکحل کی دکان کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن کہا گیا کہ نیا فریم ورک بین الاقوامی سفارتی کنونشنز کا احترام کرتا ہے۔

  • سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

    سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلی محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ان تھک محنت نظر آرہی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم ہر وقت کام کرتی نظر آتی ہے۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران محسن سپیڈ کی بدولت غیر معمولی ترقی کی نئی مثال قائم ہوئی اور لاہور سمیت کئی شہر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ ہے، محسن نقوی جیسے مخلص لوگوں اورپلاننگ کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے۔محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔محسن نقوی
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکیڈمی کے 50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہیے۔ عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں۔ سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر ایک سے اچھا تعلق رکھنا چاہیے اوربغیر کسی دباؤ کے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ بہترین سروس ڈلیوری سے ترقی کے راستے خود بخو دکھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں تبادلے سے نہ گھبرائیں بلکہ تجربہ حاصل کریں۔ تعمیر و ترقی کے لئے خواتین کا مساوی کردار ضروری ہے، سول سروسز میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند امر ہے۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بھی زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری سروسز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا
    وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

  • مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے،سعودی وزیرخارجہ

    مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے،سعودی وزیرخارجہ

    ڈیووس: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال ہوا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونےکے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتاہے؟ اس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ’یقیناً‘،سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ غزہ کے مصائب جاری رہےتو تنازعات کا چکر چلتا رہےگا، اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں پڑگئی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے، غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای …

    دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلقات کیلئے اسرائیل کو اب بھاری قیمت چکانی پڑے گی، غزہ جنگ کے بعد سعودی عرب اب زیادہ مطالبات منوانے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر نے منگل کے روز بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے میں ”قطعی دلچسپی“ ہے شہزادہ خالد بن بندر کا مزید کہنا تھا کہ ’1982 سے اس میں دلچسپی پائی جاتی ہے‘۔

    سی این این کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے چند ہفتے قبل سعودی عرب نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے قریب پہنچ رہا ہےتین ماہ سے جاری غزہ جنگ اور 23 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات کے باوجود عرب دنیا حیران ہے کہ سعودی عرب اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات شاید اب بھی ممکن ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

    سعودی عرب اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ میں شٹل ڈپلومیسی کے ایک اور دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نارملائزیشن مذاکرات جاری ہیں اور ’خطے میں اس کے حصول میں واضح دلچسپی ہےاسرائیل روانگی سے قبل بلنکن نے سعودی عرب میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ جہاں تک انضمام اور نارملائزیشن کا تعلق ہے تو ہم نے اس بارے میں ہر اسٹاپ پر بات کی ہے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں، یہاں اس کی پیروی کرنے میں ایک واضح دلچسپی ہے،یہ دلچسپی موجود ہے، یہ حقیقی ہے، اور اس سے تبدیلی آسکتی ہےسعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے سعودی عرب جس قیمت کا مطالبہ کرے گا وہ غزہ جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ ہو گی۔

    فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ …

    اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سعودی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تبصرہ کیا ہے سعودی مصنف اور تجزیہ کار علی شہابی نے سی این این کو بتایا کہ سعودی حکومت اب بھی اس شرط پر (تعلقات)معمول پر لانے کے لیے تیار ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی بنیاد یں بنانے کے لیے زمین پر ٹھوس اقدامات کرے، مثال کے طور پر غزہ سے ناکہ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنا، غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو مکمل طور پر بااختیار بنانا، مغربی کنارے کے اہم علاقوں سے دستبرداری وغیرہ۔

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

    شہابی نے کہا کہ یہ اقدامات ٹھوس ہونے چاہئیں نہ کہ کھوکھلے وعدے جن کے بارے میں اسرائیل نارملائزیشن کے بعد بھول سکتا ہے جیسا کہ اس نے (اسرائیل کے ساتھ) نارملائزیشن کرنے والے دیگر ممالک کے ساتھ کیا تھا،اگرچہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کے مزید انضمام کے لئے ضروری ہے کہ ”غزہ میں تنازعہ ختم ہو“ اور ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے لئے ”عملی راستہ“ کی راہ ہموار ہو۔

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہزار285 ہوگئی جبکہ 61 ہزار سے فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔

    بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص