Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی  سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں گے

    سعودی عرب اور پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کریں گے

    جدہ : سعودی ولی عہد اور سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے اشتراکِ عمل کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی :سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔

    اجلاس میں سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ دہشت گردی سے متعلق جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے پڑوسی ممالک سے آنے والے بے سہارا غیر ملکیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیااس فیصلے کا اطلاق اُن لوگوں پر ہوگا جنہیں مملکت میں رہنے کی اجازت دی گئی ہےسعودی حکومت بے سہارا غیر ملکیوں کو چار سال کے لیے ملازمت دینے کی صورت میں نجی اداروں کو رہائشی اور ورک پرمٹ، ملازمت اور آجر کی تبدیلی، سروس ٹرانسفر فیس، پروفیشن امینڈ منٹ فیس اور دیگر اخراجات ادا کرے گی، ان تمام افراد اور ان کے وابستگان کے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں کیے جانے والے سابق جرمانے بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔

    امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح میں خطرناک اضافہ

    اجلاس میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری ایجنسیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ایتھوپین وزیر اعظم کے پیغام کے بارے میں بھی کابینہ کے ارکان کو بتایا۔

    سعودی کابینہ کے ارکان نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے خلیجی مجلسِ تعاون کے وژن کو سراہا جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام، ملکوں اور ان کے عوام کی خوش حالی اور عالمی امن و سلامتی یقینی بنانا ہے سعودی کابینہ کے اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق حکومتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا اس وقت سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 7.7 فیصد ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین ہے۔

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مملکت میں اقدامات اور کامیابیوں پ رسال 2025 میں اقوام متحدہ میں خواتین کمیٹی کے 69 ویں اجلاس کی صدارت کےلیے مملکت کو منتخب کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی،سعودی نوجوانوں اور خواتین کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی اور انہیں مختلف سیکٹرز میں ملازمت کے مزید مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا-

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

  • رمضان المبارک کےآخری عشرے کا آغاز،حرمین شریفین  میں اعتکاف شروع

    رمضان المبارک کےآخری عشرے کا آغاز،حرمین شریفین میں اعتکاف شروع

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہوگیا ہے –

    باغی ٹی وی : حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں مغرب کے بعد اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے ہیں، معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے ہیں اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    معتکفین کو آب زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخےبڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں، آج سےلاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں قیام اللیل میں شریک ہوں گے۔

    قبل ازیں ادارہ امور رہنمائی اور فیلڈ گائیڈنس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی نے بتایا تھا کہ ’اعتکاف کے لیے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے تیار کرلیا گیا ہے جہاں 2500 مرد اور 500 خواتین کی گنجائش ہے، معتکفین کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جنہیں صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار جائے گا، معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک فراہم کیا جائے گا۔ اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کے لیے طبی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

  • سعودی خاتون لیں گی مس یونیورس مقابلے میں حصہ

    سعودی خاتون لیں گی مس یونیورس مقابلے میں حصہ

    سعودی خاتون پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے جا رہی ہیں،

    سعودی عرب کی حسینہ ماڈل رومی القحطانی جس کی عمر 27 برس ہے، سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس کے مقابلے میں جار ہی ہیں، رومی القحطانی نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ، القحطانی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ وہ اس مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی، مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہوگی

    مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر کے کئی ممالک کی حسینائیں شرکت کریں گی،

    رومی القحطانی کا تعلق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ہے، وہ ماڈل ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں،رومی القحطانی نے دانتوں اور منہ کی بیماریوں اور علاج کے حوالے سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور انہیں عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبانیں بہت اچھے طریقے سے بولنا آتی ہیں،رومی القحطانی نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے،رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں،وہ مس ​​سعودی عرب، مس مڈل ایسٹ، مس عرب ورلڈ پیس اور مس ویمن (سعودی عرب) سمیت کئی ٹائٹلز جیت چکی ہیں

    مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

  • سعودی حکام کا مساجد میں تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    سعودی حکام کا مساجد میں تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکام نے مساجد کے اندر تجارتی مصنوعات کے لیے تشہیری ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی نے مسجد کے اندر مارکیٹنگ اور تجارتی مصنوعات کی تشہیری ویڈیو بنانے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے، سعودی عرب کے وزارت اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سوشل میڈیا صارف نے مسجد کے اندر شوٹ کئی گئی مارکیٹنگ ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا اس قسم کی شوٹنگ سے اللہ کے گھروں کے تقدس کی پامالی کا خطرہ ہے اور یہ قانون کے مطابق جرم ہے جس پر اب کارروائی کی جائے گی، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ مساجد میں ایسی ویڈیو بناتے ہوئے کسی کو دیکھیں تو وزارت کو اطلاع دیں اطلاع دینے والوں کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔

    سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے،بیرسٹر سیف

    صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

    چیف جسٹس کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق مقدمہ لائیو چلانے کی ہدایت

  • سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنے والے 7 غیر ملکی گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں غیر معیاری کھجوریں ذخیرہ کر کے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کے شہر جنوبی ریاض میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر آدھی رات کو وزارت تجارت کی ٹیم نے وزارت انسا نی وسائل اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا، اور ایکسپائری تاریخوں کو نئی تاریخوں سے بدل کر رکھے گئے پھلو ں کی پریمیم اقسام کے لیبل والے پیکٹ قبضے میں لیے،علاوہ ازیں اس دوران سات مشتبہ افراد کو مملکت کے اینٹی کمرشل فراڈ قا نون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔

    ضبط شدہ سامان میں 400 کلو گرام غیر معیاری کھجوریں، 3000 خالی پلاسٹک کے پیکٹ، 5000 گتے کے کریٹس جو پیکینگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، 100,000 اسٹیکرز جن پر کھجور کے متعدد برانڈز کے نام اور جعلی ایکسپائری لیبل شامل تھے سعودی قانون کے تحت، تجارتی دھوکہ دہی کی سزا تین سال تک قید اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے اس کے علاوہ حتمی فیصلہ جاری ہونے کے بعد مجرم کو شرمندہ کرنے کیلئے اس کے نام کی تشہیر بھی شامل ہے،اور اگر مجرم غیر ملکی ہے تو اسے مملکت سے جلاوطن کر دیا جائے گا اور دوبارہ داخلے سے روک دیا جائے گا۔

    17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    کراچی میں چالان کی مد میں روزانہ کتنے کروڑ روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟

    افغانستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ،21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

    سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنمبھالنے پر مبارکباد دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں

    وزیراعظم نے حرمین الشریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دعا ہےکہ یہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے،سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

  • بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

    بیوی کو قتل کر کے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پٔکڑاگیا

    ریاض:سعودی عرب میں بیوی کو قتل کر کے سالی سے دوسری شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پکڑا گیا-

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنادی اور ٹائلز لگا دیئے پھر مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن یہ بھانڈا 38 سال بعد پھوٹ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ کے نیچے فرش کھودا اور لاش دفنا کر فرش کو پختہ کر دیابعد ازاں اس نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہوگیا اور جلدی نہ دفنایا گیا تو لاش خراب ہوجائے گی۔

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    جب سسرالی آئے تو قاتل شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈراما کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نہ پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کرادی، سالی کو بھی 38 سال تک اندازہ نہیں ہوا کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے لیکن اب گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں،مزدوروں نے پولیس کو بتایا ہڈیوں کے ڈی این اے سے پتا چل گیا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا-

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    سندھ حکومت کا احتجاج،وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس …

  • سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

    سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو آمد ہو ئی ہے

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات ہوئی ہے،سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ،سعودی سفیر نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلی معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

  • سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    ریاض: سعودی عرب میں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایک رکن ربی ابراہم کوپر کوکیبا (یہودیوں کی روایتی ٹوپی)اتارے بغیر درعیہ گیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس پر وفد نے احتجاج کرتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کیبا اتارنے کے معاملے سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ واقعہ داخلی پروٹوکول کی غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا جس پر سفیر نے امریکی کمیشن کے وفد سے ذاتی طور پر بات بھی کی تھی،سفیر کی بات چیت کے بعد سے معاملہ حل ہو گیا لیکن وفد کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے کہا کہ ان کا وفد ریاض کے قریب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی قصبے درعیہ کا دورہ کر رہا تھا جب کمیشن کے سربراہ ربی ابراہم کوپر سے یہودی ٹوپی اتارنے کو کہا گیا، مختلف الخیال افراد، تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان اتحاد اور مفاہمت کو اجاگر کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا وفد یہ دورہ سعودی عرب کی حکومت کی درخواست پر ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

  • سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نےمتاثرین بلوچستان کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔

    نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے،انہوں نے’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں گوادر کے بارش متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں، گوادرمیں ریکارڈ بارش ہوئی، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے وفاقی حکومت نے آتے ہی گوادر کے لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم کے ہمراہ گوادر متاثرین سے ملے، گوادر میں کبھی اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گےماحولیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی میں بلوچستان اور پاکستان کا کوئی حصہ نہیں۔