Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا-

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے حصول میں خصوصی کردار ادا کرنے اور فراخدلانہ حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور جی سی سی کے رکن ممالک بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی …

    نگران وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت کلیدی شعبوں میں پاک سعودی تعاون کو تیز تر اور بڑھایا جانا چاہیے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر کردار کو اجاگر کیا۔

    وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔

    پی ڈی ایم ملک کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتی تو آج پیٹرول ہزار روپے ہوتا. …

  • سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئےہیں۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود وفات پاگئے ہیں،سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعودکے انتقال پر سعودی شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    قبل ازیں سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئیں تھیں سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی،سعودی ایوان شاہی کے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی-

    ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا ،روس اورچین سے پیچھے

  • محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان نئی اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری میں بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں شامل ہوں گی۔

    ولی عہد نے ہفتے کے روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی راہداری سے تینوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا اور اس سے بین الاقوامی توانائی کی سلامتی میں مدد ملے گی، اس منصوبے کا مقصد معاشی باہمی انحصار کو مضبوط بنا کر ممالک کے مشترکہ مفادات کو حاصل کرنا ہے-

    جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز،مودی نے کیا پہلا خطاب

    انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بحالی میں تعاون کرے گا جس میں ریلوے، اور بندرگاہیں بھی شامل ہیں اور سامان اور خدمات کے تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی یہ منصوبہ شریک ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں اضافہ کرے گا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہائیڈروجن سمیت توانائی کی سپلائیز کی درآمد کو فروغ دے گا۔

    جی 20 سربراہی اجلاس،رکشے میں بارودی مواد کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں

    واضح رہے کہ بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا-

    سعودی ولی عہد،جی 20 اجلاس کے فوری بعد واپس نہیں جائیں گے

  • سعودی ولی عہد،جی 20 اجلاس کے فوری بعد واپس نہیں جائیں گے

    سعودی ولی عہد،جی 20 اجلاس کے فوری بعد واپس نہیں جائیں گے

    جی 20 سربراہی اجلاس میں شریک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اجلاس کے اختتام پر فوری واپس روانہ ہونے کی بجائے بھارت میں رکیں گے اور بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد دہلی میں ہیں، کانفرنس شروع ہو چکی ہے، محمد بن سلمان بھارت پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا،وہ نو اور دس ستمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس کے اختتام پر محمد بن سلمان واپس جانے کی بجائے بھارت میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 11 ستمبر سے بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے،اس دورے کے دوران محمد بن سلمان کی بھارتی صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی،

    محمد بن سلمان 2019 میں بھارت کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں، یہ محمد بن سلمان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہو گا،محمد بن سلمان 11 ستمبر کو مودی کے ساتھ دو طرفہ اجلاس کریں گے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی، سیکورٹی، ثقافتی، سماجی، سرمایہ کاری میں تعاون اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
    mbsg20

    جی 20 سربراہی اجلاس آج بھارت میں شروع ہوگیا ہے، امریکی صدر، سعودی ولی عہد سمیت رکن ممالک کے مہمان دہلی پہنچ چکے ہیں،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی دہلی پہنچ چکے ہیں،اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کریں گے ،سعودی عرب کی امریکا، بھارت اور یو اے ای کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انفرااسٹرکچرڈیل کا بھی امکان ہے جس کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندرگاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ سکیں گے

    برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی بھارت پہنچ چکے ہیں، بھارت پہنچنے سے قبل انکا کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے

    امریکی صدر گزشتہ شب دہلی پہنچے تھے، امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی،ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا،

    دوسری جانب نرملا سیتا رمن نے دہلی میں جی 20 وزرائے خزانہ کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا ،جس میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشنکے سربراہ نے بھی شرکت کی،

    جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت آنا تھا تا ہم انہیں کرونا ہو گیا جس کی وجہ سے وہ بھارت نہیں آ رہے، کرونا کی اطلاع سپین کے صدر نے خود ٹویٹر پر دی اور کہا کہ میں کرونا کی وجہ سے بھارت کا دورہ نہیں کر سکوں گا، جی 20 سربراہی اجلاس میں میری نمائندگی قائمقام نائب صدر نادیہ کالوینو اور وزیر خارجہ کریں گے، سپین کے صدر کرونا کے بعد اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں اور انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے،

    بھارت کو گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت ملی تھی، نئی دہلی میں نو دس ستمبر کو منعقد ہونے والا 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس سال بھر میں منعقد ہونے والے تمام G20 عمل اور میٹنگوں کا اختتام ہوگا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،

    چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار 

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

    جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

    جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

    وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

    جی 20 کانفرنس،سخت سیکورٹی،دہلی فورسز کا شہر بن گیا

  • سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان

    سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق سعودی عرب خام تیل کی یومیہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی، پیداوارمیں کٹوتی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ کٹوتی کو گہرا کرنے یا پیداوار بڑھانے پر غور کیا جا سکے۔

    عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ پیداوار میں یہ کٹوتی مملکت کی جانب سے اپریل میں اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی، تیل کی پیداوار کی یہ کمی مملکت کی جانب سے اپریل میں اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے۔

    سعودی سفیر تہران پہنچ گئے

    سعودی وزارتِ توانائی نےاس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس اضافی رضاکارانہ کٹوتی کا مقصد تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن کی حمایت میں مدد کے لیے اوپیک پلس کے اختیارکردہ احتیاطی کوششوں کومضبوط بنانا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوپیک پلس دنیا میں قریباً 40 فی صد خام تیل کو پمپ کرتا ہے یہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں اتحادی ممالک پر مشتمل ہے-

    سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں ،ایرانی …

  • سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں ،ایرانی صدر

    سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں ،ایرانی صدر

    تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں جن کا اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا لازمی ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کے دو اہم اور بااثر ممالک ہیں خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی سے قبل ملاقات کے دوران کیا۔

    ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

    دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو، نیمار، کریم بینزیما اور ان کے سعودی عرب کے فٹ بال کلب اس سیزن میں ایشیائی چیمپیئنز لیگ کے میچ کھیلنے کے لیے ایران جائیں گے۔

    ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب اور ایران کی فٹ بال فیڈریشنز کے درمیان اس ضمن میں ’سنگِ میل کی اہمیت کے حامل معاہدے‘ کی تعریف کی ہے اس کے تحت دونوں ملکوں کی ٹیمیں کوئی غیرجانبدار میدان تلاش کرنے کے بجائے اندرون ملک اور بیرون ملک میچوں میں ایک دوسرے کی میزبانی کرسکتی ہیں۔

    رونالڈو کی ٹیم النصر 19 ستمبر کو تہران میں پرسیپولیس کلب کے خلاف میچ کھیلے گی واپسی کا میچ 27 نومبر کو الریاض میں کھیلا جائے گاایشیائی چیمپئنز لیگ میں 2015 میں آخری مرتبہ سعودی اور ایرانی ٹیمیں گروپ مرحلے یا ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے اپنے ملک میں ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اتری تھیں۔

    ترکیہ کا آسمان خوبصورت ہری روشنی سے جگمگا اٹھا,ویڈیو

    اس سال مارچ میں چین کی ثالثی میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سفارتی کشیدگی کم ہو رہی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گذشتہ ماہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔گذشتہ آٹھ سال میں کسی ایرانی وزیرخارجہ کا اس طرح کا یہ پہلا دورہ تھا۔

    2016 میں غیرجانبدار مقامات کے استعمال پر اے ایف سی کے فیصلے کے بعد سے سعودی اور ایرانی کلبوں نے چیمپیئنز لیگ میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے دبئی اور دوحہ کے اسٹیڈیم استعمال کیے ہیں ایرانی ٹیموں نے کووِڈ-19 کی وَبا کے دوران میں سعودی شہروں میں کھیلا تھا تب صحت کے سخت قوانین کے تحت متعدد ممالک کی ٹیموں کے مابین کھیلوں کے لیے ایک ہی مقام استعمال کیا گیا تھا۔

    مودی حکومت کا آئین میں "انڈیا” کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ایشین چیمپئنز لیگ کی قرعہ اندازی 24 اگست کو ہوئی تھی اس کے تحت براعظم ایشیا کے مغربی حصے میں پانچ میں سے تین گروپوں میں ایران اور سعودی عرب کے میچ ہوں گے۔ مشرقی خطے میں چار ٹیموں کے مزید پانچ گروپ کھیلتے ہیں۔

    نیمار کی ٹیم الہلال کو 2 اکتوبر کو ایران میں نساجی مازندران کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔ بینزیما کی ٹیم الاتحاد کا مقابلہ اسی روز سِپاہان سے ہوگا۔سعودی عرب میں واپسی کے کھیل 12 دسمبر کو ہوں گے۔اے ایف سی نے کہا کہ سعودی عرب، ایران اور پورے ایشیا میں پُرجوش شائقین اب کلب اور قومی فٹ بال ٹیم کی سطح پرایک ولولہ انگیز نئے باب کا انتظار کر سکتے ہیں مردوں کی قومی ٹیم کی سطح پر سعودی عرب اور ایران آخری بار 2012 میں مدمقابل آئے تھے۔

    یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • پاک سعودی،مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

    پاک سعودی،مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

    پاکستان اور سعودی کے مابین ہونے والی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سعودی مشق البطار اول کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں،البطار اول کی اختتامی تقریب چیراٹ میں ہوئی،دو ہفتوں پر محیط مشق میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سینئیر عسکری قیادت کے ساتھ مشقوں کے آخری دن کی سرگرمیاں ملاحظہ کیں ،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے ساتھ کومبیٹ ایوی ایشن نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، مشقوں کا اختتام دلکش فلائے پاسٹ کے ساتھ ہوا ،مشقوں کا آغاز 22 اگست کو ہوا تھا،دو ہفتے تک پاک سعودی مشترکہ مشقیں جاری رہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک سعودی مشترکہ مشققوں کا مقصدر دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے،

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف

     ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے

  • سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق اتوار کو سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر مدار سے روانہ ہوئے اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر سلطان النیادی کے دھماکے کی براہ راست کوریج میں اس لمحے کی عکاسی کی گئی جب انھوں نے آخری الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

    خلا میں اپنے آخری دن، النیادی نے کیپسول کا دروازہ بند ہونے سے پہلے خلائی اسٹیشن پر اپنے دوستوں کو الوداع کہا وہ اسپیس ایکس سوٹ پہنے ہوئے نظرآئے انھوں نے کچھ حتمی جانچ کی اور وہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول اسٹیشن سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    سلطان النیادی امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیدیف کے ہمراہ پیر کی صبح 8 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا کے ساحل پر اُتریں گے انھوں نے اپنے پیغام میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    اپنی روانگی سے چند گھنٹے قبل، النیادی نے آخری بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ خلا، یہ الوداع نہیں ہے۔ میں آپ سے پھرملوں گا، چاہے وہ آئی ایس ایس کے لیے نیا مشن ہو یا کسی دور کی منزل کے لیے سفر، میں اپنے خوابوں کو کامیابیوں میں بدلنے کے لیے اپنے پیارے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کے اعتماد اور محبت کا ممنون ہوں ہماری محفوظ واپسی کی خواہش ہے، ہم جلد ہی ملیں گے،جمعہ کے روز النیادی نے خلا سے زمین کی آخری جھلک کی ایک ویڈیو شیئرکی تھی اور لکھا تھا کہ یہ خوب صورت نظارہ ہمیشہ میرے ذہن پر نقش رہے گا-

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان


    متحدہ عرب امارات کے خلاباز نے مدار میں مجموعی طور پر186 دن گزارے اور ایک خلائی واک مکمل کی، جس کا مجموعی دورانیہ سات گھنٹے اور ایک منٹ تھا۔آئی ایس ایس پر طویل ترین عرب خلائی مشن مکمل کرنےکےساتھ ساتھ، النیادی نے مئی میں سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ بھی آٹھ دن تک کام کیا تھا،النیادی اپنے ملک سے خلا میں پرواز کرنے والے دوسرے شخص ہیں اور طویل مدت کے لیے خلائی اسٹیشن ٹیم کے حصے کے طور پر امریکی سرزمین سے روانہ ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ انھوں نے مدار میں گردش کرنے والی چوکی پر 200 سے زیادہ تجربات کیے۔

    جمعہ کو متحدہ عرب امارات بھر میں الیکٹرانک بل بورڈز پر النیادی کے وطن لوٹنے کی الٹی گنتی دکھائی گئی جس پر لکھا تھا کہ محفوظ سفر، سلطان، توقع ہے کہ امریکا میں طبی معائنے کے بعد وطن واپسی پر اماراتی شہری کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جائے گا۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    ناسا کی جانب سے براہ راست نشر کی جانے والی الوداعی تقریب میں سلطان النیادی کوخلا میں اپنے وقت پرغورکرتے ہوئے دیکھا گیا انھوں نے کہا کہ اس تاریخی مشن کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ ایک حیرت انگیز وقت، چھ ماہ، یہ واقعی جلد گزرتے محسوس ہوا۔ہم یہاں ایک خاندان کی طرح کام کرتے تھے، آئی ایس ایس پر چھ ماہ کی سائنسی تحقیق ناقابل یقین تھی-

    ان کے تجربات میں خلا میں انسانی خلیات کی نشوونما کا جائزہ، مائکرو گریویٹی میں آتش گیر مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلیج افعال پر ٹشو چپ کی تحقیق، نیند کے معیار کا مطالعہ کرنا جس کا مقصد خلابازوں کے لیے توسیعی خلائی مشنوں کے دوران میں نیند کے معیار اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کی تیاری میں مدد کرنا اور انسانی دل پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات شامل ہیں،اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے آئی ایس ایس پر دیکھ بھال کے کام بھی کیے ہیں۔

    جیمز ویب:سُپر نووا کے اندرونی سانچے کے متعلق نئے انکشافات

  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ

    پاکستان، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سپربلیو مون کی غیر معمولی چمک سےآسمان روشن ہوگیا اور اس صورتحال میں چاند زمین کے قریب ترین مدار میں ہونے کی وجہ سے زیادہ روشن اور چمک دار نظر آیا،یہ ایک اہم نظارہ ہے جو اب 2037 میں ہی دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔

    واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں ہم نے دو مرتبہ مکمل چاند دیکھا ہے تاہم 30 اور 31 اگست کی درمیانی رات کو سپر بلیو مون نمایاں تھا ،جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    اگر ایک ہی مہینے میں 2 بار مکمل چاند دیکھنے کو آئیں تو دوسری بار دکھائی دینے والے 14 ویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے،یعنی چاند کارنگ نیلا نہیں ہوگا بلکہ اگرایک مہینےمیں 2 سپر مون نظر آئیں تو پھر سپر بلیو مون کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اسے دیکھنے کے لیے کسی دوربین کی ضرورت نہیں بلکہ بس آسمان پر چاند کو دیکھنا ہی کافی ہے۔

    اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا، اس طرح کے چاند کو سپر بلیو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے میں چکر نہیں کاٹتا، بلکہ یہ مدار انڈے کی طرح بیضوی ہوتا ہے اس طرح زمین کے گرد گھومتے ہوئے کبھی تو چاند بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی قریب ترین ہوجاتا ہے یہ دور ہوتے ہوتے 408,000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتا ہے اور قریب ترین کیفیت میں 350,000 کلومیٹر کا فاصلہ رہ جاتا ہے اب اس صورتحال میں اگر چاند مکمل ہو تو وہ ہمیں معمول کے چودہویں کے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے اسی مناسبت سے اسے سپربلیو مون کہا جاتا ہے۔

    قفس کو کھولو تو اڑ کر تمھیں دکھاؤں گی، میں آسمان سے اونچی اڑان رکھتی …

  • محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

    محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

    سعودی ولی عہد و محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے

    محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان جبکہ دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے،سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے،

    اٹھارواں جی 20 سربراہ اجلاس 9-10 ستمبر کو دہلی مین منعقد ہوگا، محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے،دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے،محمد بن سلمان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات کے فروغ, مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،

    دوسری جانب پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے مراسم ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔ دونوں برادر ممالک کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو اور بلند کریں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں. ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل حالات میں مدد کی ہے اور ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان کی مدد کریں گے،رواں ماہ اہم سعودی شخصیت پاکستان آ رہی ہے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی 

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

    بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا