Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

    صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،صادق سنجرانی نے منی میں غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کو دیکھا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں خود بھی کام کیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینا سعادت کا مقام ہے، پاک سعودی تعلقات اسلامی رشتوں پر محیط ہیں ، چیئرمین سینیٹ حج کی سعادت کے بعد روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے ،چیرمین سینٹ ملک ،قوم کی ترقی اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرینگے.

    دوسری طرف سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے عازمین کو سروس فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عازمین کو مناسب سروس فراہم کرنے میں ناکامی پر کمپنی کے عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

    وزارت برائے حج و عمرہ کی موقع پر موجود ٹیموں نے مذکورہ کمپنی کی جانب سے ناقص سروس کی فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف ہونے والے عہدیداروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

    وزارت کی جانب سے تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اور فوری طور پر ان سے نمٹا جاتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو فراہم کردہ سروس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مناسک حج کا آغاز جمعرات سے ہو گیا ہے۔

  • مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

    مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

    مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ کا نظام بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت عامہ برائے حرمین شریفین‘ کی تکنیکی اور آپریشینل امورکی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ نظام نصب کیا ہے۔

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہےان ایئرکنڈیشنروں سےمسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہر طر ح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے اس سسٹم کودنیا کے سب سے بڑے دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے-

    جن میں شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    دونوں اسٹیشنوں کے کولر پانی کو 4 سے 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٹھنڈا کرتے ہیں اور اسے پائپوں کے ذریعے مسجد حرام اور پھر مکینیکل کمروں میں ایئر ہینڈلنگ یونٹس تک پہنچاتے ہیں۔ جس میں گرمی کے تبادلے کا عمل ہوتا ہے، اور پھر ٹھنڈی تازہ ہوا کو مسجد الحرام کے تمام حصوں میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

    اس میں تمام ہیٹ ایکسچینجرز کو نئے یونٹس میں تبدیل کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام ایئر پیوریفائر فلٹرز کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا ہے گرینڈ مسجد کی سطح سے قدرتی ہوا نکالے جانے کے بعد ہوا کو ایئر ہینڈلنگ یونٹس کے ذریعے پاک کیا جاتا ہے اور یہ کئی مراحل میں موثر فلٹرز اور ہائی فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

    گندم کاعالمی بحران خطرناک صورتحال اختیارکرگیا،چند ممالک میں بھوک بڑھنےکاخدشہ

  • سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    مکہ: سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے-

    ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

    واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا کوویڈ کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کریں گے دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    حکام کے مطا بق دوران حج مسجدالحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائےگا اور ہر بار ایک لاکھ 30 ہزار لیٹرجراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائےگا سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کوبھی بغیر محرم حج کی اجازت دی ہے۔

    علاوہ ازیں صدارتِ عامہ برائےالحرمین الشریفین نے عازمینِ حج وعمرہ اور عام زائرین کی رہ نمائی کے لیے اپنے مُتَرجِمین کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور اب اس کے مترجمین شرعی مسائل کے جوابات دینے کے لیے 24 گھنٹے موجودہوں گے۔

    صدارتِ عامہ کے شعبہ دعوت وارشاد اور زبان وترجمہ کے مطابق مختلف زبانوں کے 14 نئے مترجمین کا اضافہ کیا گیا ہے اوران کے تقرر کے بعد اب مترجمین کی کل تعداد 27 ہوگئی ہے۔وہ زائرین حرم کومختلف زبانوں میں ترجمے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    اس وقت صدارتِ عامہ کے تحت انگریزی، ترکی، اردو، فارسی، فرانسیسی، ہسپانوی، مالے، بنگلہ، انڈونیشی، تامل، پشتو اور ہاؤسا جیسی زبانوں میں مترجمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔عربی زبان کے علاوہ دنیا کی چودہ زبانوں میں شرعی مسائل ومواد کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے اوراب مترجمین عازمین حج وعمرہ کے علاوہ عام زائرین حرم کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق وہ صدارتِ عامہ کے پروگرام ’’ہم آپ کی زبان میں آپ کی رہ نمائی کرتے ہیں‘‘ کے ذریعے سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔اس پروگرام میں مفت فون کی سہولت کے ذریعے سائلین اپنے شرعی مسائل کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ روبوٹ کے ذریعے بھی ان کی رہ نمائی کی جائے گی۔

  • سعودی عرب:تحقیق کے شعبے پر قومی پیداوار کا ڈھائی فیصد خرچ کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب:تحقیق کے شعبے پر قومی پیداوار کا ڈھائی فیصد خرچ کرنے کا فیصلہ

    ریاض:سعودی عرب، تحقیق کے شعبے پر قومی پیداوار کا ڈھائی فیصد خرچ کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تحقیق کے شعبے پر قومی پیداوار کا ڈھائی فیصد خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے 2040 تک قومی معیشت میں 60 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد یں نے آئندہ دوعشروں کے حوالے سے سعودی عرب کی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چار بڑی ترجیحات ہیں۔انسانی صحت، ماحولیاتی استحکام، بنیادی ضروریات، توانائی و صنعت میں قیادت اور مستقبل کی معیشت پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی مسابقتی استعداد مضبوط ہوگی۔

    سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تحقیق اور ایجاد کے شعبے کے حوالے سے مستقبل کی امنگوں کے لیے کام کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا بڑا ہدف یہ ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں جدت کے حوالے سے قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لیے ہم نے تحقیق اور ایجادات کے شعبے پر سالانہ خرچ سال 2040 میں کل قومی پیداوار کا ڈھائی فیصد ہوگا۔ جس کی بدولت یہ سیکٹر 2040 کی مجموعی قومی پیداوار میں 60 ارب ریال کا اضافہ کرے گا اور اس سے قومی معیشت میں تنوع پیدا ہوگا۔ ہزاروں نئی اسامیاں نکلیں گی۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات کے شعبوں میں اعلی درجے کی ملازمتیں سامنے آئیں گی۔

    واضح رہے، تحقیق اور ایجاد کے شعبے کو پروان چڑھانے کی خاطراس شعبے کے ڈھانچے کی تنظیم نو کی گئی ہے۔ ایک اعلیٰ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ خود ولی عہد ہیں۔ وہ ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کی نگرانی بذات خود کریں گے۔

  • ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت:سعودی عرب بھی متحرک

    ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت:سعودی عرب بھی متحرک

    دوحہ:ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت:سعودی عرب بھی متحرک ،اطلاعات ہیں کہ دوحہ مذاکرات اصل میں سعودی عرب کی خواہش کے مطابق ہورہےہیں اوراس کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات کومعمول پرلانا ہے ، ادھر اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے قطری ہم منصب نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوحہ مذاکرات سمیت باہمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

    قطر کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی” اور وزیر خارجہ ایران "حسین امیر عبداللہیان” نے گزشتہ شب ٹیلی فونی گفتگو کے دوران باہمی اور علاقائی مسائل سمیت ایران جوہری مذاکرات پر بات چیت کی۔ یہ ٹیلی فونی گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب دوحہ میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے بدھ کی صبح کو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

    علی باقری کنی نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو تہران-دوحہ کے درمیان تعلقات کے لیے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیا گیا ہے کہ ان کا ملک قطر سے تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

    دریں اثناء قطری وزیر خارجہ نے ایرانی صدر اور امیر دونوں ممالک کے درمیان متعدد دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے میں ایران اور قطر کے صوبے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

    ایران کے اعلی مذاکرات کار نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قطر کی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں رضامندی کی منسوخی پر بات چیت کی میزبانی اور بات چیت کے فروغ کے لیے قطر کی نیک نیتی ظاہر کرتی ہے۔

  • شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    ریاض:حج کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں حسب روایت سعودی شاہی خاندان حاجیوں کی خدمت اوران کوسہولیات بہم پہنچانے کے لیے بھی بہت زیادہ متحرک ہوچکا ہے ، اسی سلسلے میں آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران عازمین حج اور عمرہ کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

    سعودی حکام کے مطابق اس سلسلے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے السلام محل میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کے حصے میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مہمانوں کی میزبانی کو اللہ کی نعمت شمار کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت کے قیام سے اب تک عازمین حج و عمرہ کی خدمت اولین ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔اس موقع پر خادم حرمین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ حج 1443 ہجری کے تمام معاملات کو بخوبی انجام دیا جائے اور عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خارجی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں ابلاغ کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد نے ولی عہد کے دورہ مصر، اردن اور ترکیہ کے نتائج پر بریفنگ شامل تھی۔

     


    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے داخلی امور جن میں ماحولیات کے حوالے سے سعودی گرین انیشی ایٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

    سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے تین لاکھ سے زائد عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔

    سعودی اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی عازمین کی ہے جن کی تعداد 12 ہزار 901 ہے، ان کے بعد 10 ہزار 216 نائجیرین عازمین، آٹھ ہزار 350 ہندوستانی عازمین اور چھ ہزار 494 ایرانی عازمین شامل ہیں

    گزشتہ روز تک مدینہ سے مکہ جانےوالے عازمین حج کی تعداد دو لاکھ پانچ ہزار 49 ہے جبکہ 94 ہزار 837 عازمین ابھی تک مدینہ ہی میں موجود ہیں

    ادھرسعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’اس سال حج پیکیج تقریباً 30 فیصد سستے ہیں۔‘
    السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت نے حج پیکیج کم کرانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ وزارت نے اپنے پورٹل پر حج پیکیج کے نرخ جاری کرائے جس کی وجہ سے نرخ کم رہے۔

    ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے بتایا کہ ’داخلی معلمین حج پیکیج کی قیمتوں میں من مانی کررہے تھے۔ اپنی مرضی سے حج پیکیج جاری کررہے تھے۔ حج پیکیج کی قیمتیں پورٹل پر جاری کرنے سے بڑی حد تک حج پیکیج سستے رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ کی حکمت عملی یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے، تاہم وزارت یہ بھی چاہتی ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کام کریں۔‘

    سعودی نائب وزیر حج نے کہا کہ ’وزارت درمیانے سائز کے اداروں پر بڑا انحصار کررہی ہے۔ حج امور سے متعلق نت تجربات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ورکشاپوں اور فورمز کے ذریعے ان کی تشہیر کی جا رہی ہے۔‘

    یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اندرون مملکت سے حج کے لیے جانے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے تین پیکیجز مقرر کیے گئے تھے جن میں ’منی ٹاورز‘، ’ضیافیہ ون ‘ اور ’ضیافہ ٹو‘ شامل ہیں۔منی ٹاورز کا پیکیج 14 ہزار737 ریال تھا جس میں 794 ریال کمی کے بعد 13 ہزار 943 ریال کردیا گیا، جبکہ ’ضیافہ ون‘ پیکیج کی قیمت 13 ہزار ریال تھی جسے کم کرکے 11 ہزار 970 ریال کیا گیا۔ تیسرے پیکیج ’ضیافہ ٹو‘ کو 10 ہزار 238 ریال سے کم کرکے 9 ہزار 98 ریال کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ

    تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔

    مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری وفات پا گئے

    دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔

    جس کے بعد سعودی عرب تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دینے کے ایک دن بعد کہا۔

    افغان طالبان کا ایک بار پھ منجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

    ایران اور سعودی عرب، مشرق وسطیٰ میں معروف شیعہ اور سنی مسلم طاقتوں نے 2016 میں تعلقات منقطع کر لیے، دونوں فریقین یمن سے شام اور دیگر جگہوں پر خطے میں پراکسی جنگ لڑنے والے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا روئٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تہران کے ساتھ تعلقات نہیں بلکہ ‘مذاکرات’ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب ریاض میں شعیہ عالم دین کا سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

    حجاب نہ کرنے پر ایران پولیس نے خاتون کھیلاڑیوں کو گرفتار کرلیا

  • جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات کرکےخوشی ہوئی:شہزادہ خالدبن سلمان

    ریاض :سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کےکمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزادہ خالدبن سلمان نے کہا کہ ملاقات میں دفاعی، عسکری شعبےمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں مملکت اور پاکستان کےتاریخی تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

     

    عرب نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان کی اتوار کو جدہ میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر ہشام بن عبدالعزیز السیف اور پاکستان میں تعینات سعودی آرمی اتاشی میجر جنرل عوض بن عبداللہ الزھرانی بھی موجود تھے۔

     

    عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی پہلی اورمضبوط پوزیشن برقرار

    یاد رہے کہ آج سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو "کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے کیلئے جدہ پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب

     

    https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1540885307507150848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1540885307507150848%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F657507 وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں جانب کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔

    ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکےلیےسعودی عرب ایک بارپھرمیدان میں آگیا

  • سعودی عرب کیجانب سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز کا اعزاز

    سعودی عرب کیجانب سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز کا اعزاز

    جدہ : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈیل سے نوازا-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔

    پاکستان ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا


    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

    مبشر لقمان نے بڑی خوشخبری سنا دی،اچھا وقت کب شروع ہو گا، الیکشن کب ہونگے؟

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات کی۔

    تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

    دوسری جانب پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) سعودی مسلح افواج سے ملاقات کی۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سیکورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

    دونوں فریقوں نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی اور مواصلات/انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کو پائیدار اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، جو خطے میں مسلم امہ کے اتحاد کے حوالے سے اہم ذمہ داری کے حامل اہم کھلاڑی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ سمیت پرویز مشرف کی عیادت

  • عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی پہلی اورمضبوط پوزیشن برقرار

    عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی پہلی اورمضبوط پوزیشن برقرار

    دبئی ::ریاض:::عرب دنیا کی معیشت میں سعودی عرب کی مضبوط پوزیشن برقرار،دنیا کی معاشی سرگرمیوں کی درجہ بندی کرنے والے اداروں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دنیائے عرب میں سعودی عرب آج بھی پہلی مضبوط معاشی قوت کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے،اوریہ سفر جاری وساری ہے،

     

    عرب نیوز کے مطابق عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق عرب معیشت میں سعودی عرب کا حصہ 2021 میں 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا کیونکہ مملکت نے خطے کے سب سے بڑے اقتصادی پلیئر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال 833.5 بلین ڈالر کی گھریلو پیداوار ریکارڈ کی، جو پورے عرب خطے کے 29.7 فیصد کے برابر ہے۔

    متحدہ عرب امارات 410 بلین ڈالر کے ساتھ دوسری سب سے بڑی عرب معیشت تھی، جب کہ مصر 402.8 بلین ڈالر کی پیداوار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ احمد الصبیح نے 2022 میں مسلسل ترقی کی توقع ظاہر کی ہے، خاص طور پر 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے میں درآمد کیے گئے غیرملکی منصوبوں کی مالیت میں 86 فیصد اضافے کے بعد 21 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرب معیشت نے مجموعی طور پر2.1 ٹریلین ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار کے ساتھ دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست اضافہ ہوا۔ آمدن میں سال بہ سال 43 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً 53 بلین ڈالر کے برابر ہے۔اس سے ایف ڈی آئی کل تقریباً 1.58 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    یہ آمد ورفت ترقی پذیر ممالک میں آنے والے بہاؤ کا 6.3 فیصد اور عالمی بہاؤ کا 3.3 فیصد ہے۔96 فیصد سے زیادہ بڑھی ہوئی رقوم صرف پانچ ممالک میں مرکوز ہیں، جس کی قیادت متحدہ عرب امارات کے پاس 20.7 بلین ڈالر ہے اور اس کے بعد سعودی عرب 19.3 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔عرب کارپوریشن فار انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کے سالانہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مصر 5.1 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد عمان 3.6 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور مراکش 2.2 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تجارت و ترقی کے ڈیٹا کے مطابق عرب ممالک کو موصول ہونے والا ایف ڈی آئی بیلنس 2021 کے آخر میں 958 بلین ڈالر سے بڑھ کر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گیا۔سعودی عرب 261 بلین ڈالر کے ساتھ عرب رینکنگ میں سرفہرست ہے، جو عربوں کی مجموعی رقم کا 26 فیصد ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات 171.6 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور مصر 137.5 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔