Baaghi TV

Tag: سوشل میڈیا

  • یوم آزادی صحافت، پاکستان میں ایک سال میں 4 صحافی قتل،104 مقدمے

    یوم آزادی صحافت، پاکستان میں ایک سال میں 4 صحافی قتل،104 مقدمے

    عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر فریڈم نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک برس میں چار صحافی قتل ہوئے جبکہ 104 سے زائد مقدمے صحافیوں پر درج کئے گئے

    تین مئی ، دنیا بھر میں عالمی یوم آزادی صحافت کے طور پر منایا جاتا ہے،تاہم پاکستان میں صحافت ، خطرناک ترین ہوتی جا رہی ہے، صحافیوں کو دھمکیاں، مقدمے، دباؤ، گرفتاریاں سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، ریاستی جبر اور غیر ریاستی عناصر کی مبینہ کارروائیوں کے سبب پاکستان میں آزادی صحافت اور رائے کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں

    پاکستان دنیا کے ان 3 ممالک میں شامل ہے جہاں پیکا کے کالے قانون کے تحت کسی آن لائن فورم پر رائے دینے پر بھی مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں جب کہ دنیا کے باقی ممالک میں ہتک کے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، عالمی یوم صحافت پر پاکستانی صحافتی برادری اس بات کا عہد کرتی ہے کہ کسی بھی دباؤ کے باوجود آزاد انہ اور ذمہ دارانہ سچ عوام تک پہنچاتے رہیں گے ۔ غیر جانبدار اور آزاد صحافت کسی بھی ملک کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے،اسی لیے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے۔

    میڈیا کی ذمہ داری ہے وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے.صدر مملکت
    صدر مملکت آصف زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کو ڈر اور خوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صحافیوں کی سیکورٹی اور سلامتی کیلئےموثر اقدامات کی ضرورت ہے.پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے.میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے. میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.میڈیا عالمی تشویش کے مسائل پر بیداری پیدا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرے. موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے

    میڈیا اور تمام فریقین کو درست اطلاعات کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا.وزیراعظم
    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین.غزہ میں جان قربان کرنے والے مرد وخواتین صحافی انسانیت کے ہیروہیں.جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی اس دن کا پیغام ہے.صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے.میڈیا اور تمام فریقین کو درست اطلاعات کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا.میڈیا اور اظہار آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں.میڈیا انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،

    صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی نگہبانی اور نگرانی کی ،شرجیل میمن
    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آزادی صحافت کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لئے صحافیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی نگہبانی اور نگرانی کی ہے، شہید بی بی کے ویژن کے تحت حکومت سندھ نے ہمیشہ آزاد صحافت، تعمیری مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لئے سب سے پہلے پروٹیکشن آف جرنلسٹس کمیشن کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے،اظہار آزادی کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا ہے,صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے,حکومت سندھ اور صحافیوں کے درمیان تعاون اور اشتراک کی متعدد مثالیں موجود ہیں،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے عوامی مفادات اور جمہوری نظریات کے حصول کے لیے ہمیشہ آزاد صحافت کی وکالت کی ہے، حکومتوں کو جوابدہ بنانے اور احتساب و شفافیت کو یقینی بنانے میں صحافی بھائیوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،

    آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت اور موثر انصاف کا تصور نا ممکن ہے، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یومِ صحافت کے دن کے موقع پر صحافی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافتی برادری ریاست کے چوتھا ستون کی اہمیت رکھتی ہے اور ملک میں مظلوم کی آواز کو حاکم تک پہنچانے کا سب سے معتبر طریقہ آزادی صحافت ہے ، آزادی صحافت ہی جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے اور انسانی حقوق کی جان ہے آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی جدوجہد اور بے شمار قربانیاں لائق تحسین ہیں،پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہیں جہاں آئے روز صحافیوں پر تشدد اور ان کو شہید کیا جاتا ہے آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت اور موثر انصاف کا تصور نا ممکن ہے، معاشرے کی اجتماعی اصلاح اور قوم کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار ہمیشہ سے بہترین رہا ہے صحافت کے اس اہم کردار کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ میڈیا کی مکمل آزادی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس مقصد کے لئے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے دورِ حکومت میں صحافیوں کے لیے نٸی ہاٶسنگ سوساٸٹیوں و دیگر تمام سہولیات کو فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے تاکہ صحافی برادری کی معاشی پریشانیوں میں خاطر خواہ کمی ہو سکے

    آزادی صحافت کےلئے احساس ذمہ داری ضروری امرہے۔وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر آزاری اظہار کے لئے کوشاں صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےآزادی اظہار کیلئے شہید ہونے والے برصغیر کے پہلے صحافی مولوی محمد باقر کو سلام پیش کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےدور آمریت میں حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میڈیا نے اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔مثبت تبدیلی کے لئے آزادی صحافت کےلئے احساس زمہ داری ضروری امرہے۔ شفافیت ،صحت مند جمہوریت اور باشعور عوام کے لئے اذادی اظہار ضروری امر ہے۔حکومت پنجاب صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

    موجودہ دور صحافت اور صحافیوں کے لئے مشکل ترین دور ہے،جان محمد رمضان
    پی ایف یو جے آفیشل کے صدر جان محمد رمضان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل،زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے، صحافت آزادی رائے کا اظہار اور ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے،مگر آج ریاست کا یہی ستون نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے،خیالات و نظریات کا آزادانہ اظہار اور تنقید و اختلاف رائے کا حق کسی بھی جمہوری معاشرے کے بنیادی اصول ہوتے ہیں، صحافی اور صحافت کی ایک کٹھن تاریخ ہے لیکن موجودہ دور صحافت اور صحافیوں کے لئے مشکل ترین دور ہے جو تمام صحافیوں کو متحد ہوکر ان چیلنجز سے نمٹنا ہوگا

    حقوق کے ساتھ ساتھ صحافتی قدروں اور خبر کی تصدیق کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے،شازیہ مری
    آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آزادیِ صحافت کیلے جدوجہد پر تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کٹھن اور مشکل مراحل کے باوجود پاکستان کے صحافیوں نے حق اور سچ کا علم بلند رکھا، سلام ہے ان صحافیوں کو جنہوں نے آمرانہ دور میں سچ لکھنے پر کوڑے کھائے، آمریت کے خلاف جدوجہد میں جیلیں کاٹنے اور کوڑے کھانے والے صحافیوں کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے گی، جن صحافیوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا دیں انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیئے صحافیوں نے ہمیشہ ہراول دستےکا کردار ادا کیا، آزادیِ اظہارِ رائے اور صحافیوں کے جائز حقوق پر پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ ایک رہا ہے، آزادیِ اظہارِ رائے پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں، آزادیِ اظہارِ رائے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زمہ داری سے سچ کو سامنے لانے والے صحافی خراج کے مستحق ہیں، حقوق کے ساتھ ساتھ صحافتی قدروں اور خبر کی تصدیق کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے،پیپلز پارٹی مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے صحافی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی،

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صحافی اور صحافتی اداروں کو غیرقانونی دباؤ سے آزاد کریں، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز
    آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافی اور صحافتی ادارے کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگراموں کو رکوانا نشریات بند کرانا، صحافیوں کی برطرفی کیلئے غیرضروری دباؤ غیر قانونی مطالبات سمیت انہیں متعدد پابندیوں اور چینلجز کا سامنا رہا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صحافیوں بالخصوص خواتین صحافیوں کی کردار کشی بھی اسی مہم کا حصہ ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں، ان تمام چیزوں کا مقصد صحافیوں کو دباؤ میں لاکر اظہار رائے پر قدغن لگانا ہے،صحافیوں کو ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے نوٹسز کا اجرا اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی پابندیاں، اہم مواقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنا، متعدد سیاسی اور غیرسیاسی سرگرمیوں کی کوریج رکوانا، پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز سب کا مقصد عوام کو معلومات کے حق سے محروم رکھنا ہے جو جمہوری معاشروں کی روح کے صریحاً خلاف ہے، صحافیوں کے اغوا،جبری گمشدگیوں اور جھوٹے مقدمات کی بھی ایک طویل فہرست ہے جس سے ملک میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز کی عکاسی ہوتی ہے،پاکستان صحافیوں کیلئے ان خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جہاں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران متعدد صحافی شہید اور تاحیات معذوری کا شکار ہوئے، ان تمام صحافیوں کی قربانیوں نے ہمارے ارادوں اور عزم کو مزید مستحکم کیا ہے، آزاد اور ذمہ دار میڈیا ریاست، اس کے تمام اداروں اور عوام کے مفاد میں ہے، میڈیا پر قدغنیں لگانے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اور تاریخ کا یہ سبق سب کو یاد رکھنا چاہیے،ایمنڈ نے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پرنٹ، الیکٹرانک اور بالخصوص سوشل میڈیا سے متعلق کسی بھی قانون سازی سے قبل ایڈیٹرز، نیوز ڈائریکٹرز اور صحافتی تنظیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کا راستہ بند کریں، صحافی اور صحافتی اداروں کو غیرقانونی دباؤ سے آزاد کریں تاکہ وہ غیرجانب دارانہ اور شفاف ماحول میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

    صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ وزیر تعلیم
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کے تعلیمی و دیگر مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی و دیگر مافیا کے خطرات کے باوجود صحافی بے باک انداز میں مسائل اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پریس فریڈم کے چیلنجز کے باوجود میڈیا ورکرز کی رپورٹنگ ارباب اختیار کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے میڈیا ورکرز سے تعلیمی و سماجی مسائل اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں صحافی برادری کی آراء کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کے حوالے سے تعلیمی رپورٹرز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ایجوکیشن رپورٹرز کے ساتھ مل کر تعلیمی نظام میں درستی لائی جائے گی۔

    صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات عمل میں لائے جائیں،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس
    فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل معراج ملک، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹسں ساجد خاں، جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید، سابق صدر غلام دستگیر، خاورشفیق رندھاوا نے کی۔اس موقع پر نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور، جوائنٹ سیکرٹری رباب چیمہ، انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان، ایگزیکٹو ممبران رانا راشدالعارفین، ظفراللہ خاں، سکندر بٹ، حمزہ شیخ، عدیل مان، ابرار اعوان، محمود احمد، ملک عرفان، شکیل جاوید، اخترعباس اختر، میاں رمضان، اشرف خاں، ملک ظہور، آصف سخی ممبران امنان راجپوت، رانا فیصل، شاہد بٹ، رانا عمران ودیگر نے شرکت کی۔ ریلی ایف یو جے کیمپ آفس سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر و مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے رانا حبیب الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 3 مئی عالمی یوم آزادی صحافت کا دن صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے منایا جاتا ہے مگر افسوس کہ ملک پاکستان میں ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو مکمل آزادی حاصل نہیں ہے صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے اور ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات درج کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے صحافی بھائی تمام تر خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلیری اور بہادری کیساتھ حق، سچ کو بلند کررہے ہیں جبکہ حق کا ساتھ دینے پر آج تک فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں درجنوں صحافیوں کو ناحق قتل بھی کیا گیا ہے۔ ان تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین رانا عظیم اور جی ایم جمالی کی قیادت میں ایف یو جے نے ہمیشہ صحافت پر قدغن لگانے والوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جس کے باعث آج ہم ایک جگہ پر یکجا نظر آرہے ہیں۔ صدر ایف یو جے ساجد خاں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں صحافت دن بدن خطرات سے دوچار ہورہی ہے صحافیوں کیجانب سے کرپشن اور بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے پر کرپٹ عناصر اور مافیا کیطرف سے ان کی منشاء کے مطابق حقائق کو دکھانے اور بیان کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتاہے گزشتہ دنوں بھی ایف یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری عبد الباسط راجپوت نے تھانہ پیپلزکالونی کی ذیلی چوکی طارق آباد کے انچارج رانا ساجد کی خلاف قانون ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ رشوت وصول کرکے اسے چھوڑنے کی خبر نشر کی جس پر چوکی انچارج نے صحافی کو ہراساں کرنے کےلیے رپٹ درج کردی جس کی وجہ سے ایف یو جے کے ممبران سمیت صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے مگر ہم اپنے اتحاد اور اتفاق سے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے جبکہ صحافی برادری جرات کیساتھ عام آدمی کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی آزادی کےلیے حکومت کیطرف سے قانون سازی تو کی جاتی ہے مگر ان قوانین پر عمل در آمد نہیں کیاجاتا جس کے نتیجہ میں آئے روز صحافیوں پر تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور صحافیوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
    media fsd

  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے،وزیر اطلاعات

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے،وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے.وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب دورہ رہا،سعودی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے، دہائیوں میں اتنا کامیاب دورہ سعودی عرب کا نہیں دیکھا گیا. سعودی وزراءکے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ دو دن جاری رہا. دو دن میں سعودی عرب کے وزراءاور اہم شخصیات سے 12 اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے. تمام افراد نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا. ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے دو ملاقاتیں ہوئیں. عید کے فوری بعد سعودی وزیر خزانہ اپنے متعلقہ وزراءکے ساتھ پاکستان آئے اور یہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی. حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اگلے چند روز میں سعودی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے. سعودی ولی عہد کی ہدایت پر سعودی وزراءنے پاکستان کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا. پاک سعودی تعلقات کے اندر ایک نیا آغاز ہے. وزیراعظم کے تاریخی دورہ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں. اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے. یہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے. وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

    وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسمنٹ اور فیک نیوز کے حوالے سے ایک مہم دیکھنے میں آئی. ایسی مہمات کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دی جائیں. آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ کا خاتمہ ضروری ہے. آن لائن ہراسمنٹ کے تدارک کے لئے عوام مخصوص اتھارٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے اس وقت کوئی قانون موجود نہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے. سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے. سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری ہیں. ڈیجیٹل رائٹس کو سمجھنے کے لئے عوام کو آگاہی دینا ہوگی،

    وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا ہے، وزیر قانون
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے،اس ساری کارروائی میں مقصد کسی کو کرپٹ ثابت کرنا نہیں،وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا، ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور انوائسنگ کے مسائل ہیں، 2700 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس سے متعلق کیسوں کے فوری فیصلے ہونے چاہئیں ، پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹربیونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت 2 کروڑ والے معاملے کمشنر کے پاس جائیں گے، دو کروڑ روپے سے اوپر کے معاملات ٹربیونل میں جائیں گے،آئی ایم ایف ٹیکس چوری روکنے کا کہتا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے محکموں کی گورننس بہتر کریں

    دوسری جانب حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے دونوں وفاقی وزراء سے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ پر بل لانے سے متعلق مشاورت کی، ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیجیٹل رائٹس کی خلاف ورزی روکنے کے لیے موزوں فورم نہیں ہے اسی لئے حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے

  • اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ٹی آئی سوشل میڈیا کی دہشتگرد جماعت ہے

    شہر قائد کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سازش میں عمران خان کا بڑا کردار ہے،جس شخص کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اس کو وزیراعظم بنا کر مسلط کیا گیا،عمران خان نے ایک ارب روپے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر خرچ کئے، عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا تاہم اس نے بھارت اور اسرائیل کے پیسے سیاست میں استعمال کئے،تحریک انصاف نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھولا، تحریک انصاف کے ٹرولز نے اداروں، افراد اور فیملیز کیخلاف ٹرولنگ کی،عمران خان کے پاس سازشی ٹول ہے، اس نے جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ تاحیات توسیع دینے کو تیار ہوں،اس نے جنرل باجوہ اور ادارے کیخلاف سازش شروع کی

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی دہشتگرد جماعت ہے، پی ٹی آئی نے جھوٹے پروپیگنڈا کرائے ،تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں شرمناک رویہ اختیار کیا گالم گلوچ کی،عمران خان اداروں کو بلیک میل کررہا ہے،عمران خان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں،الزام لگایا جارہا ہے بیوی کو زہر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ کچھ اور بتا رہی ہے، ایک سزا یافتہ ملزم جیل بیٹھ کر ٹکٹیں بانٹ رہا ہے،جیل میں بیٹھ کر وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کررہاہے،یہ شخص انتخابات کیلئے جیل میں بیٹھ کر امیدوار چن رہا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئےریلی کے انعقاد پر شہر قائد کراچی کی ٹیپو سلطان پولیس نے تین رہنماؤں سمیت 80 سے 90 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ہنگامہ آرائی، بلوا، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ الزام نمبر 136/2024 سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما فہیم خان، عطا اللہ اور عالمگیر نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ پولیس انصاف ہائوس کے باہر شاہراہ فیصل پر سیکیورٹی کے لئے موجود تھی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ سے صدر جانے والا ٹریک بلاک کیا،گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا،پولیس نے حکمت عملی سے کارکنوں کو منتشر کیا

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    سوشل میڈیا کا استعمال، کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی وجہ بن رہا ہے، والدین بچوں کی نگرانی و تریبت کریں،ملائشین پولیس نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر والدین کو مشورہ دے دیا

    ملائشیا میں پچھلے تین سالوں میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس کا خیال ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کی ابتدا سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی جس میں واٹس ایپ جیسی چیٹ ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔پولیس افسر سیتی کمسیہ حسن جو خواتین اور بچوں کے حوالہ سے ہونے والے جرائم کو دیکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ جن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی رابطہ ہوا تھا،

    زیادتی کا شکار ہونے والی کم عمر لڑکیوں کی اکثریت نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ وہ ذاتی طور پر ملنے سے پہلے مجرموں کو سوشل میڈیا جیسے آن لائن چیٹ فورم کے ذریعے جانتی تھیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان لڑکیوں کی سوشل میڈیا پر ان ملزمان کے ساتھ بات چیت ہوئی، دوستی ہوئی پھر ملزمان کی جانب سے ڈیمانڈ پر لڑکیاں عریاں تصاویر بھیجتی رہیں۔ اس کے بعد ملاقات کا مرحلہ آتا ہے جس کے نتیجے میں ان لڑکیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے،

    پولیس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2021 میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ریپ کے 1,299 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2022 میں بڑھ کر 1,388 اور 2023 میں 1,590 ہو گئے۔ کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعات بھی بڑھتے ہوئے رحجان پر ہیں، 2021 میں 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 120 تھی۔ اور 2023 میں 104۔

    سیتی کامسیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو اسی جنسی رجحان والے دوسرے افراد تک پھیلانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ گرومنگ کے مسئلے سے نمٹنے میں والدین کا کردار بہت اہم ہے۔بچوں میں سائبر کی دنیا میں حدود طے کرنے کی ضرورت پیدا کریں۔ انہیں یاد دلائیں کہ وہ آزادانہ طور پر کسی سے بات چیت نہ کریں یا ان کے رسم و رواج، ثقافتوں اور مذاہب کی طرف سے ممنوعہ کاموں میں ملوث نہ ہوں۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، خاص طور پر ٹیلی کمیونیکیشن گیجٹس اور آلات کے استعمال میں۔ سب سے اہم بات، والدین کو اپنے بچوں میں مضبوط اقدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی سے باز آجائیں جو اخلاقی اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہو۔

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

    غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

    عدالت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

    اس کے ساتھ ساتھ، والدین کو اپنے بچوں کی خود آگاہی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ جدید ترین مواصلاتی آلات کا استعمال کرتے ہوئے پیڈو فائلز کے استحصال سے بچ سکیں۔بچوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیا خطرہ ہے اور اپنی حفاظت کیسے کی جائے،

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    امریکی ریاست میں بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق 14 سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سےکم عمربچوں کے موجودہ اکاؤنٹس کو حذف کرنا ہوگا، ریاست فلوریڈا کےگورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندیوں کے قانون پر دستخط کردئیے پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہےکیلیفورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کے رجحان میں اضافےکی وجہ سے امریکی ریاستوں میں یہ اقدام کیےگئے ہیں جب کہ میٹا اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد نے امریکی ریاستوں کے اقدام کوعدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے،اسحاق ڈار

    دوسری جانب سوشل میڈیاکمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پابندی بچوں کے آزادی اظہار کے حق کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

    اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

    فریڈم فلوٹیلا،ترک امدادی ایجنسی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے دو بحری جہاز خرید

  • خاتون کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    خاتون کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی : لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا، ملزم نے لڑکی کے والد ، شوہر اور دوستوں کو تصاویر بھجوائیں اور فیس بک پر بھی اپلوڈ کیں، معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہوتے ہیں تو لڑکیاں اپنی قابل اعتراض تصاویر لڑکوں کو بھیج دیتی ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ لڑکے اور لڑکی کا تعلق ٹوٹنے پر لڑکے قابل عتراض تصاویر فیس بک پر اپلوڈ یا لڑکی کے دوستوں اور فیملی ممبرز سے شیئر کر دیتے ہیں، یہ تصاویر لڑکیوں کے لیے زندگی بھر کی رسوائی کا سبب بن جاتی ہیں اور ان کی فیملی لائف تباہ ہو جاتی ہے اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    احد چیمہ کے دو بیٹوں کی فیس معا فی کا معاملہ، ایچی سن کالج کے …

    عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری

    سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • ڈاؤ یونیورسٹی نے ریبیز ے بچاؤ کیلئے  ”ڈاؤ ریب“ تیار کرلی

    ڈاؤ یونیورسٹی نے ریبیز ے بچاؤ کیلئے ”ڈاؤ ریب“ تیار کرلی

    کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کتّے کے کاٹنے پر ریبیز سے بچاؤ کے لیے اینٹی ریبیز ویکسین ”ڈاؤ ریب“ تیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ”ڈاؤ ریب“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی تیار کردہ ڈاؤ ریب نامی اینٹی ریبیز ویکسین متاثرین کو صرف ایک فون کال پر فراہم ہوگی، ویکسین ایک فون کال کے 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچا دی جائے گی، ابتدائی طور پر یہ سہولت صوبہ سندھ میں متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد ازاں ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

    ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کار نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں، چند ہفتوں میں چین سے حاصل خام مال سے ویکسین کی اضافی ایک لاکھ 70 ہزار خوراکیں تیار کی جائیں گی، تقریب میں تقسیم کار نیٹ ورک کے درمیان اظہار دلچسپی کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

    پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: صدر مملکت

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے تحفظ کی ویکسین عام طور پر سرکاری اسپتالوں میں دستیاب نہیں ہوتی کی جس وجہ سے متعدد اموات بھی ہوچکی ہیں، سال بھر میں صوبے بھر سے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی سینکڑوں کیسز سامنے آتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

  • مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے  462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

    مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند

    اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی کارروائی،سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دئیے۔

    اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشان دہی کی ہے۔ان اکاونٹس کی بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔ بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایسی منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔شہری ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

    سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

  • مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

    شہداء کسی بھی قوم کا سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے مخصوص سیاسی جماعت شہداء کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداء کو نشانہ بنایا۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے نتیجے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں پر بھی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گھٹیا پروپیگنڈا جاری رکھا۔ سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے کل دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کی بے حرمتی کی،شہید کی شہادت کا عقیدہ ہمارے ملک اور قوم کے لیے ایک نشانی ہے اور انکی عظمت کو ثابت کرتا ہے۔ عوام کی طرف سے شدید رد عمل آنے پر سیاسی جماعت سے جڑے بے نامی اکاؤنٹ نے اپنا گھٹیا پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا،بے نامی اکاؤنٹ کے نیچے سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے شہداء کے خلاف گھٹیا ترین زبان استعمال کی۔ مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر پہلے بھی شہداء کا تمسخر اڑا چکے ہیں۔

    میانوالی ایئر بیس پر ٹی ٹی پی کے حملے پر بھی مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے ایک منفی اور ملک خلاف بیانیہ سامنے آیا۔ وہ جوان جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا مخصوص سیاسی جماعت کے ملک دشمن عناصر نے انکو بھی نہ بخشا،26 ستمبر 2022 کو لسبیلہ بلوچستان میں فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر بھی مخصوص جماعت کے شرپسندوں نے مذاق اڑایا۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو یا افسران شہید ہو جائیں مخصوص سیاسی جماعت کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ ان کے پوشیدہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے،وقت آ گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اِس طرح کے گھٹیا، غلیظ اور اخلاق سے گرے ہُوئے اکاؤنٹس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کر کے متعلقہ لوگوں کو کڑی سزائیں دی جائیں۔

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    شہدا کی قربانیوں پر تضحیک آمیز مہم چلانے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے گے، عطا اللہ تارڈ

    سوشل میڈیاٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پرویپگنڈہ،پی ٹی آئی نے کیا سرکاری وسائل کا استعمال

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا، مفصل جواب جمع کروائیں، عدالت

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا، مفصل جواب جمع کروائیں، عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صحافی احتشام عباسی کی درخواست پر سماعت کی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وکیل عدالت میں پیش، تیاری کیلئے وقت مانگ لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر کیا ہوا؟وہاں تو توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی تھی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر واضح جواب جمع کرائیں، واضح جواب ہونا چاہیے، عدالت کو بتائیے گا کہ دراصل ہو کیا رہا ہے، وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارا اس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر بھی اعتراض ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے، جس نے بھی کیا ہے لیکن ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں بھی ڈھیلا ڈھالا ہی کام چل رہا ہے،اسی لیے آپ کو کہا ہے کہ اس عدالت میں مفصل جواب جمع کرائیے گا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی جواب تو آنے دیں، اپنے ہتھیار پہلے ہی نہیں دکھا دیے جاتے،میں اسی لیے زیادہ لمبی تاریخ نہیں ڈال رہا اور جلدی جواب طلب کر رہا ہوں،عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی

    سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق