Baaghi TV

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

GOLD

ملک بھر میں آج سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہےدوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 219روپے کے اضافے سے 6ہزار 396روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 188روپے کے اضا فے سے 5ہزار 483روپے کی سطح پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

More posts