عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 17 ڈالر کی سطح پر آ گئی،جبکہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 24 ہزار 136 روپے ہو گئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 628 ہو گئی۔
جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 6ہزار 289روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 5ہزار 391روپے کی سطح پر آگئی۔
