Baaghi TV

سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے پیچھے کوئی گینگ نہیں تھا، ممبئی پولیس کا انکشاف

Salman-Khan

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے دھمکی کا تاثر دینے کے لیے جعلی شناخت اور فرضی واٹس ایپ چیٹس تیار کیں، تحقیقا ت کے دوران واٹس ایپ چیٹس میں متعدد تضادات سامنے آئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملزم کے دعووں کی تصدیق نہ کرسکی تفتیش کے دورا ن ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو خوفزدہ کرنے اور ان سے رقم بٹورنے کے مقصد سے دھمکی کا پورا معاملہ گھڑا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے الیکٹرانک ذرائع سے جعلی شناخت اور واٹس ایپ پیغامات تیار کیے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر باندرہ سی فرنٹ کے قریب چھپائے گئے دو موبائل فون بھی برآمد کرلیے جبکہ مبینہ جعلی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی گواہوں کی موجودگی میں قبضے میں لیے گئے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم کو بہار کے علاقے سیوان سے تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے PhonePe کے ذریعے موصول ہوئے جس کے بعد یہ رقم باندرہ میں ایک منی ٹرانسفر ایجنٹ کے ذریعے نقد وصول کی گئی،ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 336(3)، 351(3)، 353(2)، 271، 340 اور 248 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 66(C) اور 66(D) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق تحقیقات تاحال جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مبینہ جعلی دھمکی اور بھتہ خوری کی سازش میں ملزم اکیلا ملوث تھا یا اس کے ساتھ مزید افراد بھی شامل تھے-

More posts