Baaghi TV

Tag: شوبز

  • ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ماضی کے مقبول اداکار ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے فلمی کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری کی شادی کی پیشکش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ شیبا نے شادی کی پیشکش کی لیکن میں بھارت میں رہ نہیں سکتا تھا،میں فلم کیلئے بھارت کے شہر ممبئی گیا تھا، شیبا بھاکری ممبئی میں رہتی تھیں، کئی مہینے ہم نے ساتھ بھی گزارےبھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کا بھی کہا اور مجھے کلمہ بھی پڑھ کر سنایا لیکن بھارت کا ایک الگ ماحول ہے، جس میں، میں رہ نہیں سکتا تھا۔ ان کی خواہش رہی ہے کہ شیبا بھاکری کا ان کے پاس کبھی کوئی میسیج نہ آئے اور اب تک ایسا ہی ہوا ہے۔

    سوات : امدادی کارروائیوں کے دوران مدارس کے طلبا کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال

    ماضی میں بھی ببرک شاہ مذکورہ معاملے پر بات کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ بھارتی اداکارہ ان سے شادی کی خواہش مند تھیں اور انہوں نے اداکار کو پیش کش بھی کی تھی،ماضی میں ببرک شاہ نے بتایا تھا کہ شیبا بھاکری سے ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا،ببرک شاہ ماضی میں اپنے تعلقات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے رہے ہیں، وہ وینا ملک سے تعلقات پر بھی گفتگو کر چکے ہیں۔

    متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    ببرک شاہ نے پروگرام میں عمران عباس اور فواد خان سے متعلق بھی اپنی رائے دی اور کہا کہ عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں، مرد جیسے دکھائی نہیں دیتے، اسی طرح انہوں نے فواد خان کے حوالے سے بھی بات کی۔

  • سید جبران کا شوٹنگ کے دوران  اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    سید جبران کا شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    اداکار سید جبران نے پروگرام یں شرکت کے دوران انکشاف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا، سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے-

    اداکار نے بتایا کہ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں چل سکا اور رک گیا جس کے بعد ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا، میں اس وقت 5 سے 6 سیکنڈ ز بھی وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت ڈائریکٹر بھی سکتے میں آگئے اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا-

    سید جبران نےبتایاکہ،شوبز میں آنے کا فیصلہ 100 روپے کی شرط کی وجہ سے کیا انہوں نے بتایا کہ ’ میں ایم بی بی ایس کے تھرڈ ائیر میں تھا ، جب ایک دوست نے ماڈل زارا شیخ کا بل بورڈ دیکھ کر مجھے سے 100 روپے کی شرط لگائی کہ اگر میں ٹی وی پر آگیا تو یہ شرط جیت جاؤں گا، میں نے اس دوست سے شرط جیتنے کیلئے پہلی مرتبہ ٹی وی میں کام کیا اور پھر ایک اداکار بن گیا-

  • بھارت کے معروف اداکار 91 برس کی عمر میں چل بسے

    بھارت کے معروف اداکار 91 برس کی عمر میں چل بسے

    بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم تھری ایڈیٹس ( Idiots3) کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اچیوٹ پوٹدار کو طبی مسائل کے بعد جیوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ صحتیاب نہ ہو سکے ان کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی،اداکار کی موت کی درست وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عمر رسیدہ ہونے سے جُڑی پیچیدگیوں کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

    اچیوٹ پوٹدار نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہندی اور مراٹھی سینما میں 125 سے زائد فلموں میں کام کیا ان کی نمایاں فلموں میں آکروش، اردھ ستیہ، تیزاب، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، یہ دلّگی، رنگیلا، مہرتی دند، یشونت، عشق، واستو، آ اب لوٹ چلیں، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پرندہ شامل ہیں۔

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، اے کیٹیگری ختم کردی گئی

    تاہم بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس میں ان کا کردار ان کی خاص پہچان بنا جو آج بھی مداحوں کو یاد ہے، اداکار اچیوٹ پوٹدار نے سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس میں سخت مزاج پروفیسر کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے مشہور ڈائیلاگ ’ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟‘ نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس فلمی ڈائیلاگ پر بے تہاشا میمز بھی بنائی گئی تھیں،پوٹدار نے بھارتی ٹیلی وژن پر واگلے کی دنیا اور بھارت کی کھوج جیسے مقبول ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

    دہشتگردوں کا سہولت کار لیکچرار 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا،جسےبلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا،بُشریٰ انصاری

    امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا،جسےبلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا،بُشریٰ انصاری

    پاکستان شوبز کی ورسٹائل فنکارہ، گلوگارہ، میزبان اور مصنفہ بُشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ،امیتابھ کے موزے اور لتا کی ساڑھی صرف مذاق تھا۔

    حال ہی میں معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر اُس وقت شدید تنقید کی زد میں آئیں، جب ایک ٹی وی شو میں اُنہوں نے امیتابھ بچن کے موزوں اور لتا منگیشکر کی ساڑھی کی خواہش کا ہلکے پھلکے انداز میں ذکر کیا،بشریٰ انصاری نے کہا تھا کہ ان کے ایک دوست نما مداح نے ان سے شکوہ کیا تھا کہ انہوں نے ملکہ ترنم کی ساڑھی تو پہنی لیکن لتا منگیشکر کی نہیں پہنی.

    اداکارہ نے کہا کہ مداح نما دوست کے شکوہ پر انہوں نے انہیں کہا کہ وہ تو چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں لتا منگیشکر کی ساڑھی لاکر دےانہوں نے مسکراتے بتایا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بےشک لتا منگیشکر کی وہ ساڑھی لاکر دی جائے، جس سے ان کے اہل خانہ نے پونچھا مارا ہو، وہ اس ساڑھی کو بھی پہن لیں گی،انہوں نے مداح نما دوست کو کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کوئی امیتابھ بچن کی دو نہیں بلکہ ایک ہی جراب بھی لاکر دے۔

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    ان کی مذکورہ بات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی گئی تھی اور ان پر سستی شہرت حاصل کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے تھےاب انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ہیں، ان کا کام عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے، اس لیے بعض اوقات وہ مذاق میں بھی بہت ساری باتیں کہ جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ،میں ایک انٹرٹینر ہوں، مزاح میری شخصیت کا حصہ ہے، لیکن افسوس ہے کہ لوگ حسِ مزاح کو سمجھنے کے بجائے بات کو غلط رنگ دیتے ہیں، سستے یوٹیوبرز نے اس چھوٹی سی بات کو بلاوجہ اچھالا اور قومی مسئلہ بنا دیا۔ خدارا! مجھے اس پر جیل ہی نہ بھیج دیں-

    دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے، ترجمان پاک فوج

  • نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

    استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے.

    13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا،نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔

    1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن کر ملک کا نام روشن کیا1995 میں کینیڈا کے گٹارسٹ مائیکل بروک کے ساتھ ان کے فیوژن پروجیکٹس اور پیٹر گیبریل کے ساتھ البم "مست مست” نے انہیں عالمی سطح پر موسیقی کا بے تاج بادشاہ بنا دیا۔

    پرائیڈ آف پرفارمنس، یونیسکو میوزک ایوارڈ سمیت دنیا کے کئی بڑے اعزازات استاد نصرت فتح علی خان کے نام ہوئے وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے چرچے ہوئے اور انہوں نے بھارتی فلموں کیلئے بھی کئی گیت گائےاستاد نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے نصرت فتح علی خان کی قوالیاں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور آج بھی مداح ان کی آواز سُن کر جھوم اُٹھتے ہیں

  • ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

    ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

    آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا،جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erçel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں،فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے، پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت (Dilraba Dilmurat) جب کہ دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے کو رکھا گیا ہے،خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

  • محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ وہ محبت کی ڈسی ہوئی ہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انہیں بہت جلدی لگی تھی، جو کہ انسان کو مضبوط اور کمزور دونوں کرتی ہے-

    بشریٰ انصاری نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایاکہ وہ محبت کی ڈسی ہوئی ہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انہیں بہت جلدی لگی تھی، جو کہ انسان کو مضبوط اور کمزور دونوں کرتی ہے اور انہیں زیادہ تر یہ کمزور کرتی ہے، چاہے سامنے والا کوئی بھی ہو، اگر اس سے انہیں محبت ہے تو انہیں اس انسان کی فکر ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی ختم ہونے میں تاخیر کی وجہ مالی مجبوری نہیں تھی، کیونکہ وہ خود بھی اچھی خاصی کماتی تھیں، بلکہ اس وقت حالات ہی کچھ ایسے تھے کہ انہیں رشتہ ختم کرنے میں دیر ہوگئی، بیٹیاں بڑی ہو رہی تھیں، اس لیے انہیں یہ فیصلہ مناسب نہ لگا اور اسی وجہ سے تاخیر ہوئی۔، اس دوران انہیں گھروالوں اور دوستوں کی بھی مکمل سپورٹ تھی لیکن انہوں نے خود ہی فیصلہ کرنے میں دیر کی،انہیں ایسا بھی لگتا ہے کہ اگر وہ جلدبازی میں فیصلہ کرلیتیں تو شاید ان سے کوئی غلط فیصلہ ہوجاتا۔

    محبت کی ڈسی ہوئی ہوں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت جلدی لگی تھی،بشریٰ انصاری

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر وہ کم عمری میں طلاق لے لیتیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد ان سے غلط فیصلہ ہوجاتا اور کسی غلط انسان سے ان کا واسطہ پڑجاتا، تو پھر وہ فیصلہ بھی انہیں بھگتنا پڑتا میاں بیوی کو شادی کے دو تین سال تک ایک دوسرے کو اچھے سے سمجھنا چاہیے، پھر فیملی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرنا چاہیے اور زبردستی کسی بھی رشتے کو چلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، لیکن وہ یہ بھی نہیں کہہ رہیں کہ فوراً طلاق لے لیں، تاہم ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

    ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔سندھ ہائیکورٹ

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جو 36 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں،انہوں نے ڈراما نگار اقبال حسین سے دوسری شادی کا اعتراف مئی 2023 میں کیا تھا، لیکن انہوں نے واضح وقت نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔

  • لوگ  گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،صنم ماروی

    لوگ گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،صنم ماروی

    صنم ماروی کا کہناہے کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

    پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نےحال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی صنم ماروی نے بتایا کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی عام انسانوں کی طرح ہوں، میرا بھی دل چاہتا ہے کہ عبادات کروں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے،زیادہ تر لوگ انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کی پوسٹس پر نامناسب جملے کستے ہیں۔

    صنم ماروی نے بتایا کہ اگر وہ عمرے، حج یا زیارات پر جاتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اب آپ بھی عمرہ یا حج کریں گی؟، اسی طرح جب میں کربلا میں زیارت کرنے جاتی ہوں تو بھی صارفین طعنے دیتے ہیں، کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کام پر واپس جاؤں تو طعنے ملتے ہیں کہ ابھی تو عمرہ کرکے آئی تھیں اب پھر یہ کام کررہی ہے،ہ گلوکاری میرا کام ہے، روزی روٹی ہے، یہ تو کرنا ہی ہے۔

    اسلام آباد کے اہم تفریحی مقامات جوآج بند ہیں

    لوئردیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر بیٹی سمیت قتل

    کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

  • گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے اور آج (12 اگست 2025) شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،سوشل میڈیا پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات اور دعائیں جاری ہیں، جہاں مداح ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔