Baaghi TV

Tag: شوبز

  • لائیو شو میں فضا علی کی غیر اخلاقی حرکت، پیمرا نے ایکشن لےلیا

    لائیو شو میں فضا علی کی غیر اخلاقی حرکت، پیمرا نے ایکشن لےلیا

    لائیو شو میں فضا علی کی غیر اخلاقی حرکت پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹیلی ویژن چینل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ لائیو شو کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیاتھا اس منظر کے بعد سے رہنما ن لیگ حنا پرویز ٹ اور صحافی روؤف کلاسرا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی تھی اور پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس کے بعد پیمرا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے وضاحت طلب کر لی ہے پیمرا کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹرز کو مواد کی نشریات کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پابندی یقینی بنانی چاہیے۔

    فضا علی نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا لمحہ بغیر کسی سیاق و سباق کے وائرل کیا گیا، جبکہ یہ محض ایک ہلکا پھلکا اور بے ساختہ اشارہ تھا جس کا کوئی منفی مطلب نہیں لیا جانا چاہیے، وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کا احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ نبھاتی رہیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کسی بات کی جتنی بھی وضاحت کی جائے، اسے غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے اسی لیے وہ ایسے معاملات میں خاموشی کو بہتر حکمتِ عملی سمجھتی ہیں وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔

  • لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر تنقید ،فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

    لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر تنقید ،فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

    پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی کا لائیو شو کے دوران شوہر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کے بعد ردعمل سامنے آیا ہے-

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا،انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا،وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔

    showbiz

    واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی موجود تھیں انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا جس پر اعجاز نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنے کندھے پر اٹھا لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    بھارتی موسیقی کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے کو گزشتہ روز سینے میں شدید درد کی شکایت پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی آخری رسومات کل دوپہر 4 بجے ممبئی کے شیو جی پارک میں ادا کی جائیں گی اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مداح کل صبح 11 بجے کاسا گرینڈ، لوئر پرل میں ان کی آخری دیدار کر سکیں گے۔

    آشا بھوسلے نے اپنی منفرد آواز اور غیر معمولی ورسٹائل انداز سے کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کیا ان کی پیدائش 8 ستمبر 1933 کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر سنگلی میں ہوئی وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن تھیں، تاہم انہوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی۔

    آشا بھوسلے نے بہت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا اور بعد میں بھارتی فلم انڈسٹری میں پلے بیک سنگنگ کے ذریعے شہرت حاصل کی، انہوں نے ہزاروں گانے مختلف زبانوں میں گائے جن میں ہندی، مراٹھی، بنگالی، تامل اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں انہوں نے اپنی طو یل فنی زندگی میں بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جو انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی فنکاراؤں میں شمار کرتا ہے۔

  • آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث  تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹر پریت سامدانی نے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا-

    آشا بھوسلے کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں ،وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔

  • دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

    دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں دیدار اور ریشم کے درمیان جاری لفظی تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے جبکہ دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے-

    حال ہی میں دیدار نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ ریشمم حقیقی زندگی میں بھی منفی رویوں کی حامل ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر چکی ہیں،دیدار کے ان الزامات کے بعد ریشم نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل دیا۔ انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ ان کے فلاحی کاموں، خصوصاً لنگر کی سرگرمیوں سے حسد کرتے ہیں، بعض افراد اپنی الگ شناخت بنانے میں ناکام رہتے ہیں اور دوسروں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، معاملہ اس حد تک سنگین ہوگیا کہ صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کو مداخلت کرنا پڑی۔

    انہوں نے دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے منع کیا اور خاص طور پر دیدار سے معافی مانگنے کو کہا،صوبائی وزیر نے ریشم کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کے کردار پر بات کرنا اور خاص طور پر ان کی نیازوں کو تنقید کا نشانہ بنانا اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہے اور اللہ کو بھی ناپسند ہے۔

    ریشم نے عظمیٰ بخاری کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے دوست نعمت ہوتے ہیں،دوسری جانب دیدار نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ میں آ کر معافی نہیں مانگیں گی اور انہیں کوئی زبردستی اس بات پر مجبور نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریشم کے ماضی پر کڑی تنقید کی ، انہوں نے ریشم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج میرا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے، لیکن ایک وقت تھا جب وہ میرے ساتھ ہی اٹھتے بیٹھتے تھے میرے گھر آتے، یہیں سوتے، یہیں ناشتہ کرتے، دوپہر اور رات کا کھانا بھی میرے ساتھ ہی کھاتے تھے،وہ مجھے کسی بھی وقت کال کر لیتے تھے، کبھی کبھی تو مجھ سے پہلے ہی میرے گھر پہنچ جاتے تھے،آج ہم ہی انہیں برے لگنے لگے ہیں اگر وہ ایسا سوچتے ہیں تو یہ ان کی اپنی سوچ ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتی،حقیقت سب کے سامنے خود آ جائے گی اور آدھے لوگ تو پہلے ہی سچ جانتے ہیں۔

    فلم ’چوڑیاں‘ سے شہرت پانے والی دیدار ماضی میں پنجابی فلموں اور تھیٹر کی ایک نمایاں فنکارہ رہی ہیں وہ اداکارہ نرگس کی بہن ہیں، جبکہ ریشم بھی پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں،اداکاراؤں کے درمیان جاری یہ تنازع سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    مشہور بھارتی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ نئے گانے ریکارڈ نہیں کر پا رہیں۔

    الکا یاگنک نے 2024 میں پہلی بار بتایا تھا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی حسی و اعصابی سماعت کی کمی کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے اس بیماری کو اپنی زندگی کا ایک بڑا اور اچانک دھچکا قرار دیا تھا ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے انہیں گانے کی نئی آفرز چھوڑنی پڑ رہی ہیں ان کے مطابق، میوزک ڈائریکٹرز اب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

    حال ہی میں انہیں بھارت کا اہم اعزاز پدما بھوشن دیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی، لیکن یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    الکا یاگنک نے موجودہ موسیقی کے رجحانات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میوزک میں پہلے جیسی روحانیت کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر گانے ریپ، ریمکس اور تیز دھنوں پر مبنی ہوتے ہیں، سننے والوں کے لیے دوبارہ دل کو چھو لینے والی موسیقی آنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ الکا یاگنک نے بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے ان کا آخری گانا فلم امر سنگھ چمکیلا کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے ہدایتکار امتیاز علی نے بنایا اور موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔

  • نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنکھ میں آنسو آ جاتے تھے،ڈاکٹر عمر عادل

    نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنکھ میں آنسو آ جاتے تھے،ڈاکٹر عمر عادل

    ڈاکٹر عمر عادل کا کہنا ہے کہ اداکارہ و اسٹیج ڈانسر نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنکھ میں آنس آ جاتے تھے-

    ڈاکٹر عمر عادل جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ر ہتے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خاص طور پر نرگس کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ڈانس میں فحاشی نہیں ہوتی آپ کی نظر میں فحاشی ہو گی، میں بہت گناہ گار انسان ہوں لیکن نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنسو آ جاتے تھے وہ پرفارمنس ہی اس قسم کی دیتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر حسین چیز میں رب دکھنا چاہیے ان کے گیتوں کے بول جو ہمیں سمجھ آتے ہیں آپ اپنی توجہ درست سمت میں رکھیں کئی صارفین نے ڈاکٹر عمر عادل کے بیان پر شدید تنقید کی تو کسی نے سوال کیا کہ یہ کون سی نرگس کی بات کر رہے ہیں؟،کچھ نے پیمرا کو بھی نشانے پر رکھا-

  • راحت فتح علی خان  کو بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    راحت فتح علی خان کو بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا-

    تقریب میں طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، اس تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا اس سے قبل راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے-

  • فضا علی  نے دوسری شادی کر لی

    فضا علی نے دوسری شادی کر لی

    پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے-

    اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے،انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا –

    شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ‘،اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں،اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہاہے اور شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    اہلِ خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے وہ بدھ کی رات کوما میں چلے گئے تھے جس کے بعد جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    عاصم بخاری نے ٹیلی وژن ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا ان کے مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے۔

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ