Baaghi TV

Tag: شوبز

  • سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟  بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 2026 کے شروع ہوتے ہی دو معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کے ممکنہ شادی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے شادی کریں گی دونوں فنکار ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہے ہیں، جس کے بعد ان کی علیحدگی بھی خاصی زیرِ بحث رہی اب ایک بار پھر ان دونوں کے نام شادی سے جوڑے جانے پر مداحوں میں ملا جلا ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔

    جبکہ سجل علی مبینہ طور پر اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گی، دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہیں،گزشتہ دنوں یوٹیوب شو What’s The 411 میں ان دعووں کا ذکر آیا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی پہلے ہوگی، جس کے بعد سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی متوقع ہے۔ تاہم، شو میں کوئی بھی مقررہ تاریخ یا مقام واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔

    بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،کچھ نے دونوں جوڑوں کو نیک خواہشات پیش کیں جبکہ دیگر نے ان رپورٹس کو افواہوں کے طور پر مسترد کر دیااگرچہ سجل علی نے شادی کے حوالے سے کسی بھی مخصوص اعلان کی واضح طور پر تردید نہیں کی، انہوں نے کہا ہے کہ وقت کی مناسبت سے میں خود کسی بھی خبر کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پر کروں گی اسی طرح ہانیہ عامر نے بھی شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا اور نہ ہی عاصم اظہر نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    ابھی تک دونوں اداکاراؤں اور ان کے ممکنہ شریکِ حیات کی جانب سے شادی کی تصدیق کے حوالے سےکوئی بیان سامنے نہیں آیاکیا واقعی یہ شادی کی خبریں حقیقت بنیں گی یا محض سوشل میڈیا و انٹرٹینمنٹ رپورٹس تک محدود رہیں گی؟ شائقین اسی سوال کا جواب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

  • کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران  شائے گل  زخمی ہو گئیں

    کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران شائے گل زخمی ہو گئیں

    گلوکارہ شائے گل اسلام آباد میں ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر شدید زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارک ویو سٹی اسلام آباد میں جاری پرفارمنس کے دوران ایک تیز رفتار اور بے قابو ڈرون اچانک شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا،یہ ڈرون لائیو کنسرٹ میں شائے گل کی پرفارمنس کو ریکارڈ کر رہا تھا اور اس دوران گلوکارہ کے نہایت قریب آگیا۔

    اسی دوران ڈرون آپریٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور تیز رفتاری کے باعث بری طرح شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا،بعد ازاں شائے گل نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تسلی دی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں، آپ سب کی دعاؤں اور خیریت پوچھنے کا بے حد شکریہ-

    کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران شائے گل زخمی ہو گئیں

    گلوکارہ نے اس واقعے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی کلائی اور ہاتھوں پر جا بجا کٹ کے نشانات ہیں اور خون رس رہا ہے، دوسری جانب مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    کنسرٹ کے منتظمین نے بتایا کہ یہ ڈرون ایک غیر پیشہ ور اور ناتجربہ کار آپریٹر کے زیرِ استعمال تھا جو کنٹرول سے باہر ہو گیا،سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا کہا کہ اتنے بڑے کنسرٹ میں ناتجربہ کار ڈرون آپریٹر کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    اسرائیل کی ابو عبیدہ کو شہید کرنے کی ویڈیو پھر سے وائرل

  • شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

    سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کم و بیش 21 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے تاہم چند فنکار ایسے بھی ہیں جن میں کسی کی منگنی ختم ہوئی، کسی نے شادی کے چند ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تو کسی کی برسوں پرانی شادی طلاق پر آکر ختم ہوگئی-

    سال 2025 میں کئی ایسی حیران کن علیحدگیاں اور طلاقیں سامنے آئیں جنہوں نے صارفین کو چونکا دیا، وہ اداکار جنہوں نے امسال اپنی علیحدگی یا طلاق کا اعلان کیا ان میں زارہ ترین اور فاران طاہر ،لوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی سمیت دیگر شامل ہیں-

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی جوڑی منگنی کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی رہی، مگر 3 برسوں بعد رواں سال کے آغاز میں ہی عاصم اظہر نے اچانک میرب سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا، اس خبر نے مداحوں کو کافی حیران کیا، کیونکہ عوامی توقعات کے مطابق دونوں جلد شادی کرنے والے تھے۔

    زارہ ترین اور فاران طاہر

    faraan

    اداکارہ زارا ترین اور ہالی ووڈ میں پہچان رکھنے والے اداکار فاران طاہر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تاہم زارا ترین نے رواں سال انکشاف کیا کہ شادی کے صرف 4 ماہ بعد ہی یہ جوڑا الگ ہوگیا تھا تاہم قانونی طور پر شادی ختم ہونے میں کچھ وقت لگا، ان کے مطابق یہ شادی دھوکے اور فریب پر مبنی تھی۔ طلاق کے بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا رہا-

    حنا رضوی اور عمار احمد

    rizvi

    حنا رضوی کا تعلق ایک معروف شوبز خاندان سے ہے اور وہ خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں ان کی شادی تھیٹر اداکار عمار احمد سے ہوئی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تاہم رواں برس حنا رضوی نے اعلان کیا کہ ان کے ازدواجی تعلقات میں مسائل پیدا ہو چکے ہیں، دونوں اس وقت علیحدہ رہ رہے ہیں، اگرچہ تاحال باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔

    ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی

    showbiz

    گزشتہ برس شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لکھانی کی شادی کو بھی خاصی پذیرائی ملی 2025 میں ایمن زمان نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کر دیا،دونوں نے علیحدگی کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی۔

    سارہ عمیر اور محسن طلعت

    mohsin

    پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا تھا حال ہی میں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور ریئلٹی شو تماشا گھر میں شرکت کی اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طلاق کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، سابق جوڑے کے دو بچے ہیں۔

    سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان

    subhan

    ماڈلنگ کی دنیا کا مقبول جوڑا سبحان عمیئس اور عبیر اسد خان کی رواں سال کے آغاز میں ہونے والی شادی کو مداحوں نے بےحد سراہا، تاہم صرف سات ماہ بعد دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تاہم دونوں نے علیحدگی کی وجہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے-

    میرا سیٹھی اور بلال ایم صدیقی

    sethi

    اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے 2025 میں انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرصے سے طلاق یافتہ ہیں ان کے مطابق وہ ڈرامہ کچھ ان کہی کی شوٹنگ کے دوران اس مشکل مرحلے سے گزر رہی تھیں، اور اس دوران اداکارہ سجل علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، میرا سیٹھی نے اگرچہ پہلے ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی، تاہم اس کا اعلان رواں برس کیا۔

    سحر حیات اور سمیع رشید

    sami

    معروف ٹک ٹاکر جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2022 میں ہوئی تھی پھر دونوں ایک بیٹی کے والدین بھی بنے تاہم 2025 میں ان کی طلاق ہو گئی جبکہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی سامنے آئے۔

    انوشے عباسی اور عینان عارف عباسی

    aynan

    اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق 2025 میں کی،انوشے عباسی کے مطابق وہ اس معاملے پر پہلے اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ان کی والدہ علیل تھیں اور وہ انہیں مزید تکلیف نہیں دینا چاہتی تھیں انہوں نے 2014 میں اداکار عینان عارف سے شادی کی تھی مگر یہ شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کا باضابطہ اعلان اب کیا گیا ہے۔

    رواں برس اداکارہ خوشبو اور اداکار ارباز خان کی علیحدگی کی خبریں بھی زیر گردش رہیں تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا مذکورہ خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب اداکارہ خوشبو نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اور ارباز گزشتہ چند برسوں سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے، ارباز خان ایک دن گھر سے چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے، جس سے انہیں شدید دکھ اور صدمہ پہنچا تاہم بعدازاں انہوں نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا تھا-

    arbaz

  • عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بریژیت باغدو 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیافرانس میں محض “بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی-

    39 برس کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی تھی،اداکارہ بریژیت باغدو نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، اگرچہ بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں۔28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے-

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔

    اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے،مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی وہ اپنے متحرک اور جاندار کرداروں کے باعث ڈراموں اور فلموں میں پہچانی جاتی ہیں۔

    حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے مختصر مگر واضح انداز میں جواب دیا: ’نہیں‘،ان کے اس سادہ اور دو ٹوک جواب نے افواہوں کو ختم کر دیاہے-

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

    سوشل میڈیا پر اس سے قبل مہربانو نے اپنے شوہر کے ساتھ موجود تمام تصاویر ہٹا دی تھیں، حتیٰ کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں تھی، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی تھی،مہربانو کی عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت اور کھلے اظہار کے باوجود اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دی تھی، تاہم ان کے حالیہ جواب نے اب تمام ابہام دور کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہربانو اس سے قبل بھی اپنے خیالات اور فیصلوں کا اظہار بلا جھجھک کرتی رہی ہیں، اور ان کا حالیہ بیان بھی اسی بے باکی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

  • سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    سلمان خان 60 برس کے ہوگئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 60 برس کے ہوگئے انہوں نے اپنی سالگرہ قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں منائی۔

    تقریب میں سلمان خان کے خاندان کے افراد کے علاوہ فلم اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان نے کیک کاٹنے کے لیے اپنے والد سلیم خان کو مدعو کیا، جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    سالگرمیں کرشمہ کپور، ادیتیا رائے کپور، جینیلیا دیش مکھ، راکول پریت سنگھ، ہما قریشی، ایم ایس دھونی، سنگیتا بجلانی، میکا سنگھ، منیش پال، پراگیا جیسوال اور ذیشان صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی،اگرچہ جشن زیادہ تر نجی رکھا گیا تھا، تاہم سلمان خان نے فارم ہاؤس کے باہر موجود میڈیا اور مداحوں کو مایوس نہیں کیا وہ خود باہر آئے، پاپارازی اور فینز سے ملاقات کی اور مزید کیک کاٹےاس موقع پر پاپارازی نے ان کے لیے سالگرہ کا گانا بھی گایا-

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ 60 برس کی عمر انہیں کسی طور پریشان نہیں کرتی ان کے مطابق آج وہ جو کچھ کر رہے ہیں، وہ ان کی 20، 30 یا 40 کی دہائی سے بھی بہتر ہے کیونکہ اب ان کے پاس توانائی، جوش اور تجربہ تینوں موجود ہیں، جو ان کے نزدیک بہترین امتزاج ہے۔

    سلمان خان جلد ہدایتکار اپوروا لکھیا کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جو 2020 میں گلوان ویلی میں پیش آنے والے بھار تی اور چینی فوجیوں کے واقعے پر مبنی ہے ،جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے،سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والے اس ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جبکہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان بھی اسی ٹیزر کے ذریعے کر دیا گیا۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر چل بسیں

    اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اس سے قبل شوٹنگ کے دوران کی ایک جھلک سلمان خان خود انسٹاگرام پر شیئر کر چکے تھے، تاہم اب پہلی بار فلم کے انداز اور کہانی کی سمت کا باقاعدہ اندازہ ٹیزر کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

    ٹیزر میں سلمان خان ایک ہندوستانی فوجی افسر کے کردار میں نظر آتے ہیں، جو اب تک کے ان کے کیریئر کے سب سے طاقتور کرداروں میں شمار کیا جارہا ہے ٹیزر کی عکس بندی اس انداز میں کی گئی ہے کہ سلمان خان کی نظریں براہِ راست ناظرین سے مکالمہ کرتی محسوس ہوتی ہیں، جبکہ ان کی اسکرین پریزنس اور گہرے اثر چھوڑنے والے ڈائیلاگ ماحول کو سنجیدگی اور شدت سے بھر دیتے ہیں۔

    پختون ثقافت ہمیشہ عزت، وقار اور انسانی حرمت کی علمبردار رہی ہے،گورنر خیبر پختونخوا

    خصوصاً ڈائیلاگ "موت سے کیا ڈرنا”نے شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جبکہ ٹیزر کی ابتدا بھی چند مختصر مگر مؤثر مکالموں سے کی گئی ہے، جو فلم کے سنجیدہ اور جذباتی مزاج کی واضح عکاسی کرتے ہیں،’بیٹل آف گلوان‘ کو خود سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹیزر کے بعد یہ فلم باضابطہ طور پر 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔

  • دھرندھر  کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    دھرندھر کے سیکوئل کا اعلان،ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے

    کراچی کے علاقے لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل ’دھرندھر 2‘ کی ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے کردی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم عید کے موقع پر 19 مارچ 2026 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی’دھرندھر 2‘ اس بار صرف ہندی زبان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے بیک وقت ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا

    فلم ’دھرندھر‘ ایک خفیہ بھارتی انٹیلی جنس مشن پر مبنی تھی، جس میں ایک انڈر کور ایجنٹ کو کراچی کے مجرمانہ اور سیاسی نیٹ ورک میں داخل ہوتے دکھایا گیا فلم کا اختتام ایک سنسنی خیز موڑ پر ہوا تھا، جس کے بعد شائقین سیکوئل کے منتظر تھے توقع کی جارہی ہے کہ ’دھرندھر 2‘ اسی ادھوری کہانی کو آگے بڑھائے گی۔

    فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر ادتیہ دھر کر رہے ہیں، جبکہ پروڈکشن کے فرائض جیو اسٹوڈیوز اور B62 اسٹوڈیوز نے سنبھال رکھے ہیں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ فلم میں اکشے کھنہ،سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن، راکیش بیدی، مانَو گوہل، دانش پنڈور، سومیا ٹنڈن، گورو گرا، اور نوین کوشک اداکاری کریں گے-

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    جیو اسٹوڈیوز کے مطابق، جنوبی بھارت میں فلم کے ڈب شدہ ورژنز کے لیے شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا سوشل میڈیا اور زبانی تشہیر کے ذریعے فلم نے جنوبی ریاستوں میں غیر متوقع مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سیکوئل کو ابتدا ہی سے مقامی زبانوں میں پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ’دھرندھر‘ نے بھارت میں اب تک 730 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جبکہ اوورسیز کمائی 186 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے ساتھ یہ فلم سال 2025 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، انہی شاندار نتائج کی بنیاد پر ’دھرندھر 2‘ کو 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی بھارتی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہےفلم اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے، جبکہ فلم ساز بیرونِ ملک بھی ڈائسپورا سے آگے مین اسٹریم ریلیز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

    بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار

  • نورا فتحی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

    نورا فتحی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

    معروف ڈانسر نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں –

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں،اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی یہ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ اداکارہ کی گاڑی ایک سائیڈ سے تباہ ہوگئی،جبکہ نشے میں دھت شخص فرار ہو گیا-

    نورا فتحی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں اور ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگیا انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہےنورا فتحی کو خون میں لت پت اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ان کا فوری طور پر سی ٹی اسکین کرایا گیا، ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ نورا فتحی کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا گیا۔

    تاہم نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے سخت آرام کے مشورے پر عمل کرنے کے بجائے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر سیدھا کنسرٹ میں جانے کو ترجیح دی،نورا فتحی اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں اسٹیج پر آ کر پرفارم کیا نورا فتحی کی پیشہ ورانہ احساسِ ذمہ دری اور جرات پر مداحوں نے انہیں آئرن لیڈی کا خطاب دیا، حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

  • جاوید اختر کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی شدید مذمت

    جاوید اختر کی مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی شدید مذمت

    مشہور بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے-

    اپنے بیان میں جاوید اختر نے کہا کہ پردے کا سخت مخالف ہوں،لیکن تاہم ان کا واضح مؤقف ہے کہ اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کو قبول کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جو عمل سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، معاملہ صرف نظریات یا خیالات کے اختلاف تک محدود نہیں بلکہ ایک خاتون کے وقار، عزت اور احترام سے جڑا ہوا ہے۔

    انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک عوامی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شہری، خصوصاً خواتین، کے ساتھ انتہائی ذمہ داری، احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرے۔

  • بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیدیا

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ جیا بھٹا چاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور بھارتی ٹی وی سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ پر سخت تنقید کی۔

    جیا بھٹا چاریہ نے کہا کہ اگر اتنی ہی سیکیورٹی فراہم کی جاتی جتنی دہلی میں آوارہ کتوں کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران کی گئی تو لوگوں کو نام پوچھ کر قتل نہ کیا جاتااداکارہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آیا یہ واقعہ محض غفلت تھا یا کسی منظم سازش کا حصہ؟ اور حکومت سے اس پر جواب طلب کیا،کہا کہ سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر شکار کیا جا رہا ہے عوام کو بتایا جائے کہ حکومت دراصل کس کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے۔

    بھارتی حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال اداکارہ کے بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔