Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • سیلاب سےمتاثرہ آخری خاندان کی بحالی تک آرام سےنہیں بیٹھوں گا:وزیراعظم محمد شہباز شریف

    سیلاب سےمتاثرہ آخری خاندان کی بحالی تک آرام سےنہیں بیٹھوں گا:وزیراعظم محمد شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری خاندان کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، غلط اور جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو دھوکہ نہ دیا جائے، اب صرف نعروں اور تقریروں سے کام نہیں چلے گا، عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کل کے اجلاس میں تمام معاملات کا بغور جائزہ لے کر طویل اور وسط مدت کیلئے پالیسی مرتب کی جائے گی، سیلاب کی وجہ سے چاروں طرف پانی کا سمندر پھیلا ہوا ہے، سیلاب کی تباہی ملک بھر میں پھیلی ہے جس سے ایک ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، خرم دستگیرکو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان پہنچ کر بجلی کے بحالی کے نظام کی نگرانی کریں، ترکیہ ، یو اے ای اور ایران کے صدور نے رابطہ کر کے پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، ترکیہ اور یو اے ای سے امدادی سامان پہنچنا شروع ہو چکا ہے، ملک کے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ ماضی کی طرح مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں، پاک افواج دن رات امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع جعفر آباد کے گائوں اللہ دینو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تباہی مچی ہے تاہم سندھ اور بلوچستان سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پرسوں خیبر پختونخوا میں سوات اور دیر ، کالام کے علاقے تباہی کا شکار ہوگئے، دریا پر تعمیر کئے گئے گھر اور ہوٹل آناً فاناً دریا برد ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 1000 سے زیادہ افراد اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب 2010 ء کے سیلاب سے کہیں زیادہ ہے، بہت زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر نگرانی ان کی ٹیم اور اتحادی حکومت کے اراکین دن رات عوام کی خدمت میں مشغول ہیں، لوگوں کا کھانا اور پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سکھر سے بلوچستان کا راستہ بند ہے جس کی بحالی کی ہدایت کی ہے جو آج رات تک بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راستہ کی بحالی سے امدادی سامان کی ترسیل میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گر گئے اور ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں موجود رہ کر بجلی کی ترسیل کی بحالی کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات ایرانی صدر ، ترک صدر اور یو اے ای کے صدر نے فون پر بات کی تھی ۔ انہوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کیلئے اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ غیر ملکی صدور نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے کروڑوں لوگ مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر جہاز کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ یو اے ای سے امدادی سامان لے کر جہاز اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوست ممالک کے صدور کا مشکور ہوں جو ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دیگر دوست ممالک سے بھی پیغامات آ رہے ہیں اور برطانیہ نے 1.5 ملین پائونڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مشکل وقت میں کروڑوں پاکستانیوں کی مدد کرنے والے ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے کروڑوں بزرگوں، بھائیوں ، بچوں، مائوں اور بہنوں کی مدد کریں جو آپ کی امداد کے منتظر ہیں۔ ماضی کی طرح ان کا ہاتھ تھامیں، اللہ کے دیئے رزق حلال سے ان کی مدد کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کل رات ایک شخص نے 6 کروڑ روپے کا عطیہ دیا اور کہا کہ میرا نام نہ لیا جائے، اسی طرح ایک بزرگ کی جانب سے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں 45 کروڑ روپے بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رات کو تاجر تنظیموں پر مشتمل وفد سے ملاقات ہوگی اور وہ بھی اپنے ہم وطنوں کیلئے امداد فراہم کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام ٹرکوں کے حساب سے اپنے مصیبت میں مبتلا بھائیوں کیلئے سامان بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا جس سے دیہات سے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں جبکہ مکانات بھی گر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں متاثرین سیلاب کو 25 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرے گی اور جو 38 ارب روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور این ڈی ایم اے کے ذریعے شفاف طریقے سے فراہم کی جائے گی تاکہ حق دار تک حق پہنچ سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نقد امداد کی فراہمی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی کو میں نے دیکھا ہے، اسی طرح سندھ میں بھی بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب سکھر آرہا تھا تو دیکھا کہ دریائے سندھ کے پانی سے ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی امداد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام وزرائے اعلیٰ اور ان کی ٹیموں کا مشکور ہوں جو دن رات کام کر رہے ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی بڑی محنت سے متاثرین سیلاب اور ان کے جانوروں کی طبی امداد میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف نے بتایا ہے کہ ان کی ٹیمیں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہیں جبکہ ذرائع مواصلات متاثر ہونے کی وجہ سے درجنوں ہیلی کاپٹرز سے امدادی کام لیا جا رہا ہے۔ اس وقت تک 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی اور نیوی سمیت دیگر اداروں کے ہیلی کاپٹر بھی امدادی کام میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کل اسلام آباد کے اجلاس میں تمام معاملات کا جائزہ لے کر وسط اور طویل المدتی پالیسی مرتب کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں بھی سیلاب آیا تھا لیکن 2022 ء کے سیلاب سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عملی کام کرنا ہے جو باتوں اور نعروں سے نہیں ہوگا، ہمیں خون پسینہ بہانا ہو گا تاکہ ترقی یافتہ قوموں کی طرح سیلاب کے نقصانات سے تحفظ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باتیں کر کے قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے قوم سے گزارش کی کہ مصیبت کی اس گھڑی کے خاتمے کیلئے دعا کریں ۔ وزیراعظم عوام سے وعدہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری خاندان کی بحالی تک آرام تک نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے بلوچستان میں امدادی اور بحالی کے کاموں کیلئے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مل کر بحالی کا منصوبہ تیار کرے گی جس کیلئے وفاقی حکومت گرانٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کے تمام ساتھی مل کر عوام تک ان کا حق پہنچائیں گے ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی پر قابو پا کر ان شاء اللہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔

  • تباہ حال بلوچستان کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے10 ارب امداد کا اعلان کردیا

    تباہ حال بلوچستان کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے10 ارب امداد کا اعلان کردیا

    کوئٹہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے.بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے ہر جانب تباہی پھیلی ہوئی ہے، صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سوات کالام سب علاقے بارشوں سے تباہ ہوگئے، سوات میں ہوٹلز آناًفاناً دریا برد ہوگئے،میں نے اپنی زندگی میں سیلاب کی ایسی صورتحال نہیں دیکھی، پورے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

    وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف نے بتایا ہے کہ ان کے عسکری دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، 50ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے، جو لوگ اس کام میں مصروف ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ قائم مقام گورنر بتا رہے تھے کہ جعفر آباد میں فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، توانا پہلوان خرم دستگیر سے بات کی ہے کہ وہ یہاں پہنچیں اور کام کریں، میں نے کہا ہے کہ اس علاقے کو جیسے بھی ہو بحال کریں اور پانی مہیا کریں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر متاثرہ خاندان کو 25ہزار روپے دے رہی ہے،انشااللہ ایک ہفتے میں 38 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ترکیہ کے صدرطیب یردوان نے مجھ سے بات کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ٹیلیفون پربات ہوئی، دوست ممالک کے سربراہان مصیبت کی گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں، خوشی ہے کہ آج ترکی سے سامان کے دو جہاز کراچی پہنچنے والے ہیں ، آج یو اے ای سے بھی سامان کے جہاز پہنچیں گے، برطانیہ نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی امداد دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے علم ہے فنڈز آرہے ہیں، کل ایک شخص نے 6 کروڑ روپے دیے، امداد دینے والے شخص نے کہا کہ میرا نام ظاہر نہ کریں، ایک گروپ آیا انہوں نے 45 کروڑ روپیہ دیا، جو لوگ خود اپنی امداد پہنچا رہے ہیں، اللہ ان کی دولت میں مزید اضافہ کرے، مخیر حضرات آگے آئیں اور اپنے بھائیوں،مائیں اور بچوں کی مدد کریں۔

    امدادی کاموں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کام باتوں، نعروں ،تقریروں اور الزامات لگانے سے نہیں ہوگا، غلط الزامات لگا کر اور جھوٹ بول کر کب تک قوم سے خود کو بچالیں گے، ہمیں عملی کام کرنا ہوگا، جب تک آخری خاندان بحال نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    ادھر کوئٹہ میں موبائل فون سروسز سمیت دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق دیگر متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، متعدد ڈیمز بھی ٹوٹ گئے ہیں جس سے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت اور این جی اوز سیلاب متاثرین تک پہنچنے اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

  • شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    شیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید فلم انڈسٹری بچ جائے:انورمقصود

    لاہور: معروف فنکار اور ڈراما نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عوام کی مدد نہیں کر رہی تو فلم کو کیا کرے گی۔اب تو بس ایک ہی حل ہےکہ اگرشیخ رشید ،ریما اور شہباز شریف، میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید حکومت فلم انڈسٹری کونئی زندگی مل سکے ورنہ حالات کچھ بہتر نظرنہیں آرہے

    انور مقصود کا پلے ”ساڑھے 14 اگست “یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا جائیگا

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انورمقصود نے فلم انڈسٹری کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کو حکومت کی حمایت حاصل ہوتی ہے ہمارے یہاں نہیں ہے۔انورمقصود نے کہا کہ ہمارے یہاں عوام کو نہیں ہے تو فلموں کو کیا کریں گے، وزیر کے لئے ضروری ہونا چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی ہیروین کے ساتھ فلموں میں کام کریں۔ اگر شیخ رشید ، ریما اور شہباز شریف اور میرا جیسی کاسٹ ہو تو شاید پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائیں۔

     

     

    لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں تقریب کا اہتمام

    پاکستان کی موجودہ صورت حال پر خوبصؤرت تبصرہ کرتے ہوئے کراچی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بعض شہراجڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں کراچی ان میں سے ایک ہے۔ لوگ کراچی سے نکل کر لاہور اور اسلام آباد جا رہے ہیں، کچھ دن بعد لوگ لاہور اور اسلام آباد سے بھی نکل کر کہیں اور جائیں گے ۔

    انور مقصود کو معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    انورمقصود شہروں میں ویرانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ک ڈیفنس کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ ڈیفنس کی حالت تو 1947 سے بہت اچھی ہے لیکن ہاں ڈیفنس سوسائٹی کی حالت خراب ہے۔ وہ خیابان بخاری میں رہتے ہیں جہاں ہفتوں تک ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ تک پانی ان کے گھر کے باہر کھڑا رہا۔

    عمران خان کے نو حلقوں سے بیک وقت انتخابات لڑنے کے حوالے سے انور مقصود نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں گیارہ سے بیک وقت لڑسکتے ہیں۔ مگر غلطی سے عمران خان ہاکی کے اسٹیڈیم میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اتنے لوگوں کو کبھی نکلتے ہوئے نہیں دیکھا، ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ جو عمران کی طرف جا رہے ہیں وہ کسی اور کے خلاف اس کے طرف جا رہے ہیں۔

  • وزیراعظم صاحب:لوگ پانیوں میں گھرے ہوئےہیں،بجلی کے بلوں کا کیا بنےگا:کچھ تو خیال کریں

    وزیراعظم صاحب:لوگ پانیوں میں گھرے ہوئےہیں،بجلی کے بلوں کا کیا بنےگا:کچھ تو خیال کریں

    لاہور:وزیراعظم صاحب:لوگ پانیوں میں گھرے ہوئےہیں،بجلی کے بلوں کا کیا بنےگا:کچھ تو خیال کریں ، ایک طرف پاکستان بھر میں طوفانی بارشوں اورشدید ترین سیلابوں کا سلسلہ شروع ہے تو دوسری طرف متاثرین بھی ایک وقت مئی کئی مسائل سے دوچار ہیں ، اس سلسلے میں اس وقت ایک نئی صورت حال جو سامنے آئی ہے وہ واقعی قابل غور ہے

    عوام الناس کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف سے ایک درخواست کی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لینے کا جواعلان کیا گیا ہے وہ قابل عمل بھی ہونا چاہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ تو پانیوں میں گھرےہوئے ہیں ، لوگ اپنی ،اپنے اہل وعیال کی زندگیاں بچانے لیے پانیوں کی لہروں سے کھیل رہے ہیں اس اثنا میں وہ کیسے دفاتر کے چکرلگا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی کٹوتی کروائیں گے ، یہ کیسے ممکن ہے

     

    صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تو کسی بھی صورت ممکن نہیں لٰہذا مہربانی کرکے کوئی سسٹم ڈویلپ کریں‌ لوگوں‌ کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں بلکہ فی الفور متعلقہ حکام کو حکم جاری کریں کہ بجلی کے بل ادا کرنے کی صورت میں‌ وہ بجلی کے بلوں‌ میں قابل واپسی فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کو اگلے بل میں صارف کی طرف سے ایڈوانس جمع کرلیں یا اسے ریفنڈ کردیں‌ تاکہ لوگوں کو دفتروں کے چکر نہ لگانا پڑیں ،

    وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی کے بل ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے ایک دو دن پہلے آتے ہیں تو لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ دفتروں میں جاکراس عزاب سے جان چھڑا لیں‌، ویسے بھی ایک عام صارف کو دفتروں میں کون داخل ہونے دیتا ہے اورخاص کر ان حالات میں جب بہت زیادہ رش ہو اور آخری تاریخ‌ہو ، اس لیے مہربانی کرکے بیان کئے گئے فارمولے کواپلائی کرکے لوگوں کے آسانیاں پیدا کریں،

    وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ تین سو یونٹ کے استعمال تک فیول ایڈجسٹمنٹ رقم کی ایڈجسٹمنٹ کا حکم فی الفور جاری کریں ، واپڈا دفتروں والے صارفین کو بہت پریشان کررہے ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں 300 یونٹ کے استعمال تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا ، جس پر عمل درآمد کے لیے صارفین کو بہت زیادہ مشکلات آرہی ہیں‌

  • عمران خان خود کو سب سے بالاتر سمجھتا ہے،شہباز شریف کی تنقید

    عمران خان خود کو سب سے بالاتر سمجھتا ہے،شہباز شریف کی تنقید

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

    عمران خان کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو مقدس اور سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، آپ لوگوں کے ذہنوں کیساتھ کھیلتے ہیں اور دھوکے بازی سے ان کو نیچے دکھاتے ہیں۔شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان کی آج کی تقریر اس کے سوا کچھ نہیں تھی۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنےسےبازنہیں آرہے،عمران خان قوم کوگمراہ کررہاہے،عمران خان کاکام فتنہ پھیلانااورالزام تراشی کرناہے،عمران خان کہتےہیں مجھےآزادمیڈیاسےخوف نہیں،جب میڈیا کی آزادی کا قتل کیا جا رہا تھا اس وقت عمران خان کہاں تھے؟عمران خان کےدورمیں صحافیوں پرحملےہوئے،پابندیاں لگیں،جب راناثنااللہ پر20کلوہیروئین کاکیس ڈال کرگرفتارکیااس وقت آپ وزیراعظم تھے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب کلثوم نواز انتقال کرگئیں تو عمران خان نےنمازجنازہ میں رکاوٹیں ڈالیں،کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں داخل تھیں تو کہا گیا وہ ہوٹل میں ہیں، عمران خان نےطیبہ گل کی ویڈیوز چیئرمین نیب کو دکھا کر انہیں بلیک میل کیا، جب توشہ خانہ لوٹا جا رہا تھا اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے،اگرشہبازشریف یاسلیمان شہبازنےچوری کی توآپ اپنےدورمیں ثابت کرتے،جب ہیرےلوٹےجارہےتھےتواس وقت وزیراعظم آپ تھے.

    انہوں نے کہا کہ یہ جوآج پمزاسپتال میں لیٹاہواہے، یہ مکافات عمل ہے،وقت بدلنےمیں دیرنہیں لگتی،جنہوں نےبھارت ،اسرائیل اورامریکاسےپیسہ لیاوہ ملک کوآزادی دلائےگا؟میڈیاسمیت پوراملک آزادہوچکاہےاب آپ کےاندرجانےکاوقت ہے،پنجاب کو4سال تک لوٹاگیا،ایف سی اوررینجرز والےاڈیالہ گئے تو طبیعت صاف ہو گئی.انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خان اور فارن فنڈنگ میں ان کا کوئی بندہ پیش نہیں ہورہا ہے، بہتری اسی میں ہے ریکارڈ دے دیں ورنہ ریکارڈ لینا آتا ہے، اگر خان صاحب پیش نہیں ہوئے تو سن لیں، وزیرداخلہ راناثناء اللہ ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہت بڑا اکاؤنٹ پکڑا گیا ہے کل پریس کانفرنس میں بتاؤں گی، جو ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوتا اس کو گرفتار کرناچاہیے۔

  • آ ج قوم کو تقسیم درتقسیم کی ناکام کوشش کی جا رہی  ہے،وزیراعظم

    آ ج قوم کو تقسیم درتقسیم کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے 75ویں یوم آزادی پر تحریک آزادی کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،تاریخ گواہ ہے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد ہم نے وطن عزیز حاصل کیا،75ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیابھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد ہم نے وطن عزیز حاصل کیا،ہرسال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتےہیں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھلے دل سے اعتراف کرتاہوں کہ اپنی نوجوان نسل کو ان کے حقوق نہیں دے سکے،75ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیابھر میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،قائداعظم کا عمل اور علامہ اقبال کی فکر ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ہماری قوم ہر مقصد کو کامیاب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،آج قوم کو مایوسی کے ایک اور بحران کا سامنا ہے،انتشار اور نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں،قوم کو تقسیم درتقسیم اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی صورتحال نے صورتحال کو سنگین بنادیا ہے،آج مالی محتاجی ہماری شناخت بن گئی ہے،ہم نے مختصر وقت میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئےدن رات محنت کی،پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے،سابق حکومت نے48ارب ڈالرز کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ چھوڑا،اس تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ہمیں قرض لینا پڑا،کیا یہ ہے حقیقی آزادی،اس تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ہمیں قرض لینا پڑا،کیا یہ ہے حقیقی آزادی،سابق حکومت نےپونے 4 سال میں تاریخ کاسب سےزیادہ قرض لی،گزشتہ حکومت کی غفلت کےباعث گندم باہرسےمنگوانے پرمجبور ہیں،گزشتہ حکومت نےایل این جی سستی ہونےپرکوئی معاہدہ نہیں کیا،پی ٹی آئی حکومت نےسی پیک منصوبےبندکرکےناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج پاکستانی روپیہ دن بدن مضبوط ہورہا ہے،اربوں ڈالرخرچ کرکےباہرسےتیل وگیس منگواکرمہنگی بجلی پیداکرتے ہیں،ہزاروں میگاواٹ کےسولرمنصوبےلگانےکافیصلہ کیاہے،

  • وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لسبیلہ، اوتھل، بارکھان، لورلائی، قلعہ عبداللہ،موسیٰ خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ،اورکزئی، دولت زئی، اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    چیئرمین سینیٹ نے ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں اور تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اورنشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ جہگوں پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سیلابی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔چیئرمین سینیٹ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ سمیت صوبے بھر میں ہونے والی حالیہ بارشیں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بارشوں اورسیلاب سے تباہ حال بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور بلوچستان حکومت کو امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے دو بند ٹوٹنے اور نقصان کے مکمل تخمینے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ قوی امکان ہے شہباز شریف جلد ضلع قلعہ عبد اللہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    اس دوران انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے، سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں اور کھانے پینے کی اشیاء کا فوری انتظام یقینی بنایا جائے۔

  • ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان

    ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان، ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات قلت بڑھتی جائے گی جس کے نتیجے میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات پیش آئیں گی۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وائس چیئرمین عاطف اقبال کی قیادت میں وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قلت کے معاملے پر بنائی گئی پی ایم انسپیکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔پرائم منسٹر انسپیکشن ٹیم نے ادویات کی قلت سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

    کمیٹی میں محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے بتایا کہ پی پی ایم اے کے اراکین نے وزیراعظم انسپیکشن کمیٹی سے ملاقات کی اور کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات اور تجاویز رکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے، خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے 30 سے 40 فیصد ادویات وائبل ہی نہیں ہیں، ان ساری چیزوں سے انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ہم خود سے قیمتیں بڑھا نہیں سکتے، جو کم قیمت ادویات ہیں ان پر لاگت زیادہ آرہی ہے، وہ مارکیٹ میں نہیں مل رہیں، جب لاگت زیادہ آئے گی تو انڈسٹری کیسے چلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لکھتے ہی ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات ہیں، لوگ مانگتے ہی وہ ہیں اس لئے ان کا پتہ چل جاتا ہے کہ ان ادویات کی قلت ہے۔ہم نے بتایا کہ ہم سے سیلز ٹیکس کی مد میں 35سی 40 کروڑ لے لیا جو واپس نہیں ملا، ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس کا انڈسٹری پر فرق پڑا ہے۔قاضی منصور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے 20 فٹ کنٹینر کا انٹرنیشنل فریٹ ریٹ 1200 ڈالر تھا جو اب 10 ہزار ڈالر ہوگیا، اس وجہ سے ادویات کی لاگت کہیں سے کہیں جاپہنچی ہے، ہم نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ساری سفارشات اور تجاویز انہیں دی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے انہوں نے پوچھا ہے اس بحران سے نکلنے میں کتنا وقت لگے گا ، تو ہم نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ اگر فوری قیمتیں دے دی جائیں تو 90 دن لگیں گے اور صرف قیمتیں نہیں بلکہ ہمیں ہمارا سیلز ٹیکس کی مد میں لیا گیا پیسہ بھی واپس کرائیں، اگر یہ تاخیر کریں گے تو مزید ادویات کی قلت ہوگی۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں: این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت

    سیلاب کی تباہ کاریاں: این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:ملک میں بارشوں اورسیلابوں کی وجہ جو صورت حال اس وقت درپیش ہے اس سے نمٹنے کےلیے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے درمیان ریسکیو اور ریلیف کے کام کو مؤثر انداز سے سرانجام دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، مشیران، پارلیمنٹ کے ارکان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، سینئر حکومتی ارکان، چیئرمین این ڈی ایم اے اور ڈی جی محکمہ موسمیات نے شرکت کی۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مدد کرنی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم سیاست بعد میں کریں گے، ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے جو سخت مشکل میں ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران میں نے اتحاد اور قومی یگانگت کی بات کی تاکہ ہم سب مل کر اس بہت بڑے چیلنج سے نمٹ سکیں۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے درمیان ریسکیو اور ریلیف کے کام کو مؤثر انداز سے سرانجام دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

    کمیٹی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری وزارتِ مواصلات پر مشتمل ہوگی۔

    ڈیرہ غازی خان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دینے کا…

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی فوری اپنا اجلاس منعقد کرے، وفاقی اور صوبائی اداروں میں روابط کو بہتر کرنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر، وسط مدتی سے طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومتیں مستند معلومات پر مبنی رپورٹس وفاقی حکومت کو ارسال کریں تاکہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگایا جاسکے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب اور بارشوں کے نقصانات سے بچا جاسکے۔

    راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو!:عمران خان شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کےگھرپہنچ

    وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹیوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے بعد اجلاس کو بریفنگ دی اور ساتھ ہی ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    روس نےیاری کاحق ادا کردیا:ہندوستان پرنوازشات ہی نوازشات

  • سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منکشف ہونے والی تصاویر اور منظرعام پرآنے والی ویڈیو کےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ میاں شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے متعلق سوشل میڈیا پرجومنفی حقائق پیش کیے گئے ہیں اس کے تانے بانے بشریٰ بی بی کے منہ بولے بیٹے ارسلان سے ملتے ہیں

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے” کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور ARY کے پاس بھی اوریجنل video موجود ہے

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وڈیو FIA سائیبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ وڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے ARY کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے

    ان کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے مل رہے ہوں تو پھر صحافت کے لبادے میں جھوٹ کا پرچار ہی ہوگا۔عمران صاحب کی یہ اوچھی، نیچ اور گھٹیا حرکت اس مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جو مدینہ کی ریاست کے پاک نام سے لے کر فاٹف ،کورونا سیلاب ،مذہب،سیاسی مخالفین کی صحت، معیشت،عوام کے روزگار پہ جھوٹ بولتا ہے

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں بشری بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا ۔ اب تکلیف ہو گئ کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا،نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا