Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    ایچی سن کالج، قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں، وزیراعظم کے قریبی دوست اور سابق وفاقی وزیر احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس بورڈ آف گورنرکے اجلاس کے بغیر ہی معاف کر دی گئیں، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

    لاہور کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج میں سیکنڈل سامنے آیاہے، وزیراعظم کا قریبی دوست ہونے کا فائدہ دوست کے بچوں کو بھی مل گیا، ایچی سن کالج میں وزیراعظم شہباز شریف کے انتہائی قریبی دوست،اور سابق وفاقی وزیر احد چیمہ کے بیٹوں کی فیسیں معاف کی گئی ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس نہ ہوا اور نہ ہی بورڈ آف گورنر کے اراکین سے مشاورت کی گئی، گورنرپنجاب میاں بلیغ الرحمان جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر احد چیمہ کے بیٹوں کی فیسیں معاف کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، احد چیمہ کے بیٹوں عیسیٰ احد چیمہ اور مصطفیٰ احد چیمہ کے لئے فیس معافی کی حکم نامہ گورنر پنجاب نے جاری کیاہے

    بچوں کی فیس معافی کی درخواست احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ نے دی تھی، صائمہ نے درخواست ایچی سن کالج کو دی ، درخواست پر غور کے لئے بورڈ آف گورنر کے کئی اجلاس ہوئے جس میں فیس معافی کی درخواست پر غور کیا گیا تا ہم کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا جس کے بعد گورنر پنجاب نے خود ایکشن لیا اور احد چیمہ کی اہلیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے دو بیٹوں کی فیس معاف کر دی،گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز سے حتمی مشاورت کے بغیر نوٹس لیتے ہوئے اس خود فیصلہ لیا ،اگرچہ کالج کے پرنسپل اور بورڈ آف گورنر کے اراکین اس بات پر متفق نہیں تھے کہ بچوں کی فیس معاف کی جائے،

    ایچ سن کالج میں گورنر پنجاب کے اس فیصلے سے نہ صرف کالج کو نقصا ن ہو گا بلکہ ایک نیا پنڈورہ باکس کھلے گا کہ وزیراعظم کے قریبی دوست کے بچوں کی فیسیں معاف کر دی گئیں تو دوسرے بچے جو وہاں زیر تعلیم ہیں انکا کیا قصور ہے، باخبر ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کے قریب فیس معافی کی درخواستیں کالج کو موصول ہوتی ہیں لیکن کسی طالب علم کی فیس معاف نہیں کی جاتی، اور جب وزیراعظم کے دوست احدچیمہ کے بیٹوں کی درخواست پر پرنسپل نے فیصلہ نہ کیا تو گورنر پنجاب نے تمام تر ضابطے بالائے طاق رکھ کر یک جنبش فیس معافی کا حکم نامہ جاری کر دیا.

    21 مارچ کو گورنر پنجاب سیکرٹریٹ سے ایک مراسلہ جاری ہوا ،غلام حسن سیکشن آفیسر یونیورسٹریز نے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ "عیسیٰ احد چیمہ اور مصطفیٰ احد چیمہ کے لیے فیس معاف” اس مراسلے میں گورنر پنجاب کی جانب سے احد چیمہ کے بچوں کے فیس معافی کی پوری کارگزاری لکھی گئی کہ احد چیمہ کے اہلیہ نے کہا کہ وہ ملازمت کی وجہ سے اسلام آباد منتقل ہو گئیں اور دو الگ الگ کالج میں فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتی اسلئے انکی فیس معاف کی جائے، انکی غیر حاضریوں کو چھٹیاں مانا جائے ، اس درخواست پر گورنر نے اپنا حکمنامہ سنایا.

    مراسلے میں کہا گیا کہ مجھے 21.03.2024 کو منظور شدہ آرڈر کی ایک کاپی کے ساتھ آگے بھیجنے کی ہدایت کی گئی،مسز صائمہ احد چیمہ،جو منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں ،سیکشن آفیسر (UNIV-III) سیکشن آفیسر (یونیورسٹیز-III) گورنر سیکرٹریٹ پنجاب لاہورکی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا کہ میری حیثیت میں صدر، بورڈ آف گورنرز، ایچی سن کالج، لاہور ، مورخہ 04.10.2022 (اس کے بعد 01.06.2023 کو یاد دہانی) اور مورخہ 17.08.2023 کو میرے سامنے دوپیشیاں ہوئیں، جس کے تحت عیسیٰ احد چیمہ (K4-20243) اور مصطفیٰ احد چیمہ (K2-220779) کی والدہ صائمہ احد چیمہ نے درخواست کی کہ پرنسپل، ایچی سن کالج لاہور، سیٹوں کی بکنگ اور غیر حاضری کی چھٹی کے بارے میں فیصلہ کریں۔ صائمہ نے درخواست کی کہ اس نے کالج کے پرنسپل سے بار بار خطوط اور ای میلز کے ذریعے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے اسے لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونا پڑا۔ اس نے عرض کیا کہ محدود وسائل کے ساتھ ایک تنخواہ دار فرد ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دو بیٹوں کی دو مختلف اسکولوں بشمول کالج میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔اسلام آباد کے اسکول میں، جہاں اس کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

    صائمہ احد چیمہ کی درخواست پر 4 اکتوبر 2022 کو فیصلہ ہوا کہ غور کے لئے 11 اکتوبر 2022 کو اجلاس بلایا جائے، 11 اکتوبر کو اجلاس ہوا جس میں پرنسپل نے کہا کہ فیس معافی کے فیصلے سے کالج کی آمدنی کو نقصان ہو گا، بورڈ آف گورنر نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی، 14 اکتوبر 2022، کو کالج کے حکام نے عیسیٰ احد چیمہ کو مستقل طور پرنکالنے کا فیصلہ سنا دیاکیونکہ اسکی فیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ مذکورہ مسئلہ کو بورڈ آف گورنر کے سامنے رکھا گیا تھا۔اس کا اجلاس 01.12.2022 کو ہوا، اور مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث کے بعد، اراکین نے متفقہ طور پر اس سہولت کی توسیع کے خیال کی حمایت کی،چیئر نے انتظامی کمیٹی کو مشورہ دیا کہ وہ بورڈ آف گورنر کے فیصلے اور اصولی منظوری کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کی سفارش کرے اور مجوزہ پالیسی بورڈ کو اس پر غور کے لیے پیش کرے۔اور اسی وجہ سے، انتظامی کمیٹی نے اس پر غور کیا۔ لیکن کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے میں ناکام رہا۔اور انتظامی کمیٹی نے اس معاملے کو دوبارہ اپنے اجلاس میں اٹھایا،13.02.2023 کو منعقدہ اجلاس میں لیکن ایک بار پھرکسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا اور کہا گیا کہ اس معاملے کو بورڈ آف گورنر کے ذریعہ بحث اور مناسب فیصلہ کے لئے رکھا جائے، اور حقیقت یہ ہے کہ انتظامی کمیٹی،متعدد میٹنگز اور تفصیلی غور و خوض کے باوجود، تقریباً دو سال گزر جانے کے باوجود، کسی بھی معاملے پر اصولی فیصلہ کے لیے کوئی پالیسی اور طریقہ کار وضع کرنے میں ناکام رہی اور نمائندہ کو عبوری اشتہار فراہم کرنے کے لیے، میں نے، بورڈ آف گورنر کے صدر کی حیثیت سے، 09.06.2023 کو ایک حکم جاری کیا، جس کے تحت،کالج کے پرنسپل کو ہدایت کی گئی کہ وہ کوئی منفی اقدام نہ کریں، غیر حاضری / فیس کی مشروط چھٹی سے متعلق کسی بھی معاملے کے ساتھ آگے بڑھیں۔اس پالیسی کے بعد سے محترمہ صائمہ کے دو لڑکوں سمیت طلباءکو رعایت ملی، فیصٌہ ماضی میں اس طرح کے معاملات میں صائمہ کے لڑکوں سمیت کسی بھی کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ،

    17.08.2023 کے خط کے ذریعے محترمہ صائمہ نے کہا کہ ان کے چھوٹے بیٹے یعنی مصطفی احد چیمہ (K2-220779) کو بھی کالج سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نکال دیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ری کنسٹی ٹیوشن) ایکٹ، 2021 کے سیکشن 5 (3) کے تحت میرے دفتر میں حاصل اختیارات کی بنا پر، کالج کی پرنسپل کو ہدایت کی گئی، کہ 01.12.2023، کی مشروط چھٹی سے متعلق معاملے کا مکمل ریکارڈ پیش کریں،عیسیٰ احد چیمہ (K4-20243) اور مصطفیٰ احد چیمہ (K2-220779) کی غیر حاضری ، فیس میں رعایت اور واپسی کا بتائیں تاہم کالج کے پرنسپل نے مورخہ 04.12.2023 کے خط کے ذریعے انکار کر دیا۔

    بورڈ آف گورنر کے ایک نامور ممبر نے خط لکھا جس میں انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کالج کے پرنسپل کی طرف سے اپنایا گیا انداز اور بورڈ آف گورنر کے صدر کے قانونی احکامات کی تعمیل سے انکار کیا گیا، وہ پرنسپل کی جانب سے قانون کو نظر انداز کرنے پر بھی سخت ناراض تھے۔ انہوں نے درخواست کی کہ بورڈ کا غیر معمولی اجلاس طلب کیا جائے۔اور یہ کہ معاملہ کوبورڈ آف گورنر کے سامنے غور و فکر کے لیے رکھا جائے۔ اسی مناسبت سے بورڈ آف گورنر کا ایک غیر معمولی اجلاس بلایا گیا۔16.02.2024 کو میرے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں پرنسپل نے شرکت نہ کی،ایک کے علاوہ تمام بورڈ آف گورنر کے ممبران نےتشویش کا اظہار کیا۔بورڈ آف گورنر نے پرنسپل کے جواب پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد، اور آڈی الٹرم پارٹم کے اصول کے حوالے سے، فیصلہ کیا کہ بورڈ آف گورنر کے تین ارکان پر مشتمل ایک سماعت کمیٹی تشکیل دی جائے،
    سماعت کمیٹی نے بورڈ آف گورنر کی جانب سے، 26.02.2024 کو کالج کے پرنسپل کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا، اور ان کا موقف سنا اور ریکارڈ کیا۔ سماعت کی کارروائی کے منٹس ریکارڈ کیے گئے اور وہی میرے سامنے پیش کیے گئے۔ ان منٹس اور سماعت کی کارروائی کا ریکارڈ بورڈ آف گورنر کے سامنے پیش کرنے کے لیے، اس پر غور کرنے اور مناسب فیصلے کے لیے، ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

    05.03.2024 کو ہونے والی بورڈ آف گورنر میٹنگ کو میری مصروفیات کی وجہ سے بعد کی تاریخ کے لیے ملتوی کر دی گئی کیونکہ اسی دن پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین کی تقریب حلف برداری متوقع تھی،میرے دفتر کی طرف سے قانونی طور پر جاری کردہ ایک قانونی حکم پر پرنسپل کے جواب کی موزونیت اور قانونی حیثیت کے بارے میں، میں نے اپنے سامنے اس معاملے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کہ میں نے پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ری کنسٹی ٹیوشن) ایکٹ، 2021 کے سیکشن 5 (3) کے تحت نوٹس لیا ہے۔ ; اور معاملے کا ایک بار اور ہمیشہ کے لیے تعین کریں، جیسا کہ قانون نے فراہم کیا ہے۔ صائمہ کی سماعت کے لیے نوٹس 11.03.2022 کو جاری کیا گیا، کہ وہ 16 مارچ کو پیش ہوں، صائمہ احد چیمہ 16.03.2024 کو میرے سامنے پیش ہوئیں، اور انہوں نے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سرکاری ملازم تھیں،جون 2022 میں لاہور سے اسلام آباد منتقل ہو گئیں اس کے دونوں بچےنابالغ تھے، وہ انہیں لاہور میں بغیر نگرانی کے نہیں چھوڑ سکتی تھیں، اور اس نے درخواست دی۔ان دونوں کے لیے نشستوں کی بکنگ اور غیر حاضری کی چھٹی کے لیے۔ تاہم، بعد میں کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ انکی غیر حاضری لگ چکی ہے،اسکے دونوں بیٹوں کو واپس لیا جائے گا تاہم اسے مکمل ٹیوشن فیس ادا کرنی پڑے گی۔ان کی غیر موجودگی کی مدت کے دوران صائمہ احد چیمہ نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم اور تنخواہ دار فرد، وہ دو جگہ ٹیوشن فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی ،صائمہ نے مزید بتایا کہ کالج سے ان کے بیٹوں کو نکالنے کے احکامات اس کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اور من مانی طریقے سے منظور کیا گیا۔

    صائمہ احد چیمہ کی طرف سے کی گئی مختلف نمائندگیاں، سماعت کمیٹی کی رپورٹ، اورسیکشن 5 (3) کے تحت مجھے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے محترمہ صائمہ کو سنا،پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ری کنسٹی ٹیوشن) ایکٹ 2021، بطور گورنرپنجاب ، بی او جی کے صدر، میں نے درج ذیل فیصلے کیے ہیں،والدین کی لاہور سے باہر منتقلی کے حالات مناسب ہونے کی ضرورت ہے۔مثالی طور پر کیس ٹو کیس کی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے۔ اگر والدین ذاتی یا پیشہ ورانہ وابستگیوں کی وجہ سے، اسٹیشن سے باہر جانے پر مجبور ہیں تو انکے اسکول کے لیے ٹیوشن فیس جمع کرکے ان کو مالی نقصان پہنچتا ہے،جس میں ان کے بچے فی الحال شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ غیر حاضری کی چھٹی کے دوران 100% ٹیوشن فیس کی ادائیگی غیر منصفانہ معلوم ہوتی ہے۔بورڈ آف گورنر کو یہ اطلاع دی گئی کہ کالج کو مختلف طلباء کی طرف سے غیر حاضری کی چھٹی کے لیے سالانہ تقریباً 20 درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ ایک ایسے اسکول میں جس میں 3000 طلباء ہیں اتنی کم تعداد کو غیر حاضری کی چھٹی کی اجازت دیتا ہے، کالج اپنی میرٹ پالیسی کے مطابق کسی بھی طالب علم کو داخلہ دیتا ہے۔ ان طلباء کے والدین مختلف سماجی اور پیشہ ورانہ پس منظر سے آتے ہیں۔ اور اس طرح، تمام والدین کے پاس ایک ہی وقت میں دو اسکولوں کو فیس ادا کرنے کی مالی صلاحیت نہیں ہے، اگر وہ اپنے بچے کے لیے غیر حاضری کی چھٹی چاہتے ہیں۔ اس لیے والدین کے لیے یہ جائز اور معقول ہے کہ اگر اسے شہر سے باہر جانا پڑے تو ٹیوشن فیس کی مکمل چھوٹ کا مطالبہ کریں۔ اگرچہ ایگزیکٹو کمیٹی کوئی پالیسی یا عملی پیش نہیں کر سکی
    غیر حاضری کی چھٹی کے دوران طلباء کو ٹیوشن فیس میں چھوٹ کیسے اور کتنی دی جائے، یہ ایک ریکارڈ کی بات ہے کہ بورڈ آف گورنر نے اتفاق رائے سے اور متفقہ طور پر ایسے طلباء کو فیس کی معافی کے تصور سے اتفاق کیا جنہیں عارضی طور پر مجبور ، ناگزیر حالات کے تحت کسی دوسری جگہ منتقل ہونا پڑتا ہے،اس لیے، پیش کردہ وجوہات اور بنیادوں کے پیش نظر، میں محترمہ صائمہ کی طرف سے غیر حاضری کی چھٹی دینے کے لیے دائر کردہ درخواستوں کو قبول کرتا ہوں۔عیسیٰ احد چیمہ (K4-20243) اور مصطفی احد چیمہ (K2-220779) کو مکمل فیس معافی کے ساتھ، تین سال کی مدت کے لیے، 18.08.2022 سے، یا جب وہ ایچی سن کالج، لاہور میں دوبارہ شامل ہوں،




    واضح رہے کہ احد چیمہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رہے ہیں، بعد ازاں نگران حکومت میں بھی انہیں عہدہ دیا گیا تھا تا ہم الیکشن کمیشن کے حکم پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا احد چیمہ کے خلاف نیب میں بھی ریفرنس دائر ہوا تھا وہ گرفتار بھی رہے تا ہم عدالت نے انہیں نیب ریفرنس سے بری کر دیا تھا

  • وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب

    وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ہے
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ،اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائین کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی،

    وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی،وزیراعظم نے وفد کو تجویز دی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جن میں سڑکوں اور مواصلات کے بہتر نظام کے منصوبے بھی شامل ہیں

    بیرک گولڈ وفد نے وزیراعظم کو ریکو ڈک منصوبے پر پیشرفت پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی،ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کے لئے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے ،بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب تین اسکولز قائم کئے ہیں،بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں،

    ملاقات میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

    مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم  کی زیر صدارت ہو گا

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا،کابینہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لے گی، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

  • بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو پولیو میں تعاون کے حوالے سے خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی : بل گیٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا،کہا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا، بل گیٹس نے وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون …

    گوجرہ:پلاسٹک کی خالی بوری باردانہ لوڈ ٹرک،بجلی کی تاریں چھونے سے آگ کی لپیٹ میں …

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

  • آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

    آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا

    وزیرِ اعظم نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی،اجلاس کو ملک میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،جون 2023 میں وزیرِ اعظم کی جانب سے دیئے گئے 5 ارب کے آئی ٹی پیکیج پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس کے پہلے 7 ماہ میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسکلز پروگرام کے تحت اس وقت 17 بیچز میں تقریباً 40 لاکھ طلباء و طالبات کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جا چکی ہے، ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں 28 فیصد تعداد خواتین کی ہے، فری لانسزر کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے،پاکستان اپنی آئی ٹی مصنوعات 170 ممالک کو برآمد کرتا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے تمام ضروری قانونی و پالیسی اقدامات اٹھائے جائیں، ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے.نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کریں گے.گزشتہ دور حکومت میں آئی ٹی کی صنعت کیلئے جن منصوبوں کا آغاز کیا ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں. اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے بنکاری سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا،رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے ذیادہ ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے، پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے خوب محنت کرنا ہوگی،

    اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • سعودی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

    سعودی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

    سعودی سفیر نواف بن سعید کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دفتر سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی سفیر سے مل رہا ہوں،

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم نے پاکستانی عازمین حج کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ وسیع کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،سعودی سفیر نےوزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی اور کہا کہ سعودی قیادت کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں،سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا،

    سعودی سفیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے معترف

    وزیر مذہبی امور انیق احمد کی سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی سے ملاقات

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. ملاقات میں پاک فضائیہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی

    paf

  • پیپلز پارٹی معاشی استحکام کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی،آصف زرداری

    پیپلز پارٹی معاشی استحکام کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی،آصف زرداری

    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ شب ملاقات ہوئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے،وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا. خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں. خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں. ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

  • کون بنے گا وزیراعظم؟ شہباز شریف،عمر ایوب کے کاغذات منظور

    کون بنے گا وزیراعظم؟ شہباز شریف،عمر ایوب کے کاغذات منظور

    نئے وزیر اعظم کا انتخاب،وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی پر سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا
    شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے،سنی اتحاد کونسل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ شہباز شریف فارم 45 پر ہارے ہوئے ہیں،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات رد کردئیے گئے،عمر ایوب نے اعتراض لگایا کہ شہباز شریف اس ایوان کے رکن نہیں، وہ الیکشن ہارے ہیں،سپیکر ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعتراض کو مسترد کر دیا،سنی اتحاد کونسل نے ایوان کے نامکمل ہونے کا اعتراض بھی اٹھایا،عمر ایوب نے کہا کہ نامکمل ایوان میں وزیراعظم کا انتخاب نہیں ہو سکتا، سپیکر نے اعتراضات مسترد کر دیئے،

    قبل ازیں وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات جمع کروا دیئے گئے،وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ن لیگ و اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، خورشید شاہ،حنیف عباسی نے جمع کروائے، کاغذات سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے گئے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 7 تجویز کنندہ اور 7 افراد تائید کنندہ ہیں،اس موقع پر عطاء تارڑ، انوشہ رحمٰن، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رومینہ خورشید عالم، کھیل داس کوہستانی، احسن اقبال، سردار یوسف اور خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

    عمران خان کا پرانہ وطیرہ ، جس کو گالی دی بعد میں اس کے ساتھ ہی بغل گیر ہوئے،عطا تارڑ
    اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج محمود خان اچکزئی صاحب کو امیدوار نامزد کیا گی،2014 کے دھرنا میں عمران خان صاحب نے محمود خان اچکزئی کی نقل کی تھی، محمود خان اچکزئی کی پرانی خواہش تھی صدر بننے کی جو پوری ہوگئی، عمران خان کا یہ پرانہ وطیرہ ہے جس کو گالی دی بعد میں اس کے ساتھ ہی بغل گیر ہوئے،

    سنی اتحاد کونسل کے نامزدی امیدوار عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی بھی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے گئے ہیں،عمر ایوب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان، لطیف کھوسہ، اسد قیصر، عامر ڈوگر، علی محمد اور ریاض فتیانہ پہنچے ،اور کاغذات جمع کروائے،

    ن لیگ کے اراکین مینڈیٹ چور،منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عمر ایوب
    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی انکے خلاف کیسز ہیں، یہ بری نہیں ہوئے عدالت سے، انہوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، چاہے دونوں بھائیوں میں سے کوئی بھی ہو چھوٹا ہو یا بڑا،اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا، ظلم کی انتہا کی گئی،پارلیمنٹ میں ہم اپنی آواز اٹھائیں گے،کل بھی احتجاج کیا ، بات بھی کریں گے،یہ ہمارا قانونی حق ہے،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اراکین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، وہ مینڈیٹ چور ہیں،عمران خان، بشریٰ بی بی، پرویز الہیٰ، شاہ محمود قریشی، ہماری خواتین، مرد ورکر جو پابند سلاسل ہیں انکو رہا کروائیں گے،جتنے میرے ساتھی یہاں موجود ہیں سب کے خلاف کیسز ہیں،

    وزارت عظمیٰ کے لیے کل شہباز شریف کا عمر ایوب سے مقابلہ ہو گا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی 3 مارچ کو کسی بھی کارروائی کو چھوڑ کر اپنے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، رائے دہی سے قبل اسپیکر امیدواران کے نام پڑھ کر سنائے گا،ایک ہی امیدوار ہونے کی صورت میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعظم منتخب ہوگا،دو امیدوار ہونے کے صورت میں رائے دہی کرائی جائے گی، اگر کوئی امیدوار مذکورہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو دوبارہ رائے شماری ہو گی، رائے دہی سے قبل پانچ منٹ تک اسمبلی ہال کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی،گھنٹیاں بجانے کے بعد قومی اسمبلی ایوان کے دروازے مقفل کر دیے جائیں گے، رائے شماری کے عمل کے بعد سیکریٹری تقسیمی فہرست جمع کروائے گا، گنتی کے بعد دو منٹ کے لئے مزید گھنٹیاں بجائی جائیں گی، گھنٹیاں بجنے کے بعد سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا

    مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے،جے یو آئی وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرے گی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کی حمایت کرے گی ، استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ بھی ن لیگ کی حمایت کریں گی

    ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

  • نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز

    نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز

    نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی

    شہباز شریف کی طبیعت خرابی کے باعث تاخیر سے ایوان میں پہنچے،شہباز شریف سپیکر کے لئے ووٹ ڈال کر پارلیمنٹ سے جلدی واپس رہائش گاہ چلے گئے، شہباز شریف پارلیمنٹ میں نواز شریف سے بھی نہ مل پائے،شہباز شریف کو فلو اور گلے کے درد کی شکایت ہے، شہباز شریف دوائی لے رہے ہیں اور ساتھ ڈاکٹرز نے آرام کو مشورہ بھی دیا ہے،شہباز شریف گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں ہیں انکی سیاسی رہنماؤں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں،شہباز شریف کو ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہو گا،

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہو گا، شیڈول جاری

    وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہو گا، شیڈول جاری

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہو گا

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا،وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے اور پھر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی، وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیےجاسکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے.

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی 3 مارچ کو کسی بھی کارروائی کو چھوڑ کر اپنے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، رائے دہی سے قبل اسپیکر امیدواران کے نام پڑھ کر سنائے گا،ایک ہی امیدوار ہونے کی صورت میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعظم منتخب ہوگا،دو امیدوار ہونے کے صورت میں رائے دہی کرائی جائے گی، اگر کوئی امیدوار مذکورہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو دوبارہ رائے شماری ہو گی، رائے دہی سے قبل پانچ منٹ تک اسمبلی ہال کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی،گھنٹیاں بجانے کے بعد قومی اسمبلی ایوان کے دروازے مقفل کر دیے جائیں گے، رائے شماری کے عمل کے بعد سیکریٹری تقسیمی فہرست جمع کروائے گا، گنتی کے بعد دو منٹ کے لئے مزید گھنٹیاں بجائی جائیں گی، گھنٹیاں بجنے کے بعد سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا،

    مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے، سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے،جے یو آئی وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرے گی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کی حمایت کرے گی ، استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ بھی ن لیگ کی حمایت کریں گی

    قبل ازیں آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری، عمر ایوب، شیر افضل مروت، علی محمد خان، شہر یار آفریدی،حمزہ شہباز،خواجہ آصف، ایاز صادق و دیگر نے شرکت کی.

    ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

    دوسری جانب پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ایم کیو ایم کے آفس پہنچ گئے،اس دوران میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعظم کے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر اور سینیٹ کے چیئرمین کے ووٹ سے متعلق انہیں منانے پھر آئیں گے،ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے، جمہوریت کے ثمرات عوام کو بھی ملنے چاہئیں، عوام کے حقوق کے لیے آئین کا استعمال کیا جائے،جب تک عوام شریک نہ ہوں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کے حل تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ ابھی صرف ایم کیو ایم کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے، ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے،