Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بہادرآباد پہنچ گئے

    کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،فاروق ستار،اور مصطفی کمال نے استقبال کیا،مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،مریم اورنگزیب شامل ہیں،مسلم لیگ ن کے وفد میں بشیر میمن اور صوبائی قیادت بھی شامل ہے،اس موقع پر شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام دیا،شہباز شریف نے بہادرآباد پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں. نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں،آج ہم ایم کیو ایم کے دولت خانے میں حاضر ہوئے ،ماضی میں بھی ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط رہے ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہا،2022 میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد ایم کیو ایم سے اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ،ہم نے مل کر بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا،معاشی چیلنجز کو مل کر حل کرنے کی کوشش کی ،ایم کیو ایم کے ساتھیوں کے ہمیشہ پر جوش پایا، اگلا الیکشن یہ فیصلہ کرے گا کیا پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی طرف جانا ہے ،چار پانچ سالوں میں برے طریقے سے گالم گلوج ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی بوجھاڑ کی گئی ،اس الیکشن نے اس بات کا ثبوت دینا ہے سیاسی قیادت میں شعور موجود ہے،ہم نے اس الیکشن سے ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرنا ہے ،قوم وہی زندہ رہتی ہے جو ایک ہونے کا فیصلہ کرتی ہے ،اس ملک کے کروڑوں عوام کی خوشنودی اور خوشحالی کے لیے کام کرینگے ،لاکھو ں لوگ اس ملک میں ہجرت کر آئے اور لازوال قربانیاں دیں ،76 سال بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے اس شہر کا جائزہ لیا جائے،نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ اور کتابیں تھمائیں گے ،پاکستان کا سب سے بڑا کماؤ شہر کراچی ہے ،تجارت ،سرمایہ کاری اور شپنگ کا یہ مرکز ہے آج بھی اس شہر میں ٹینکر مافیا ہے سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں ،اس شہر کو اس کا حق ملنا چاہئے ،جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں ملکر کام کرینگے تو مسائل حل ہونگے ،آج حاضری کا مقصد یہ تھا یہ فیصلہ کرنا تھا اس شہر کو عظیم بنائیں گے ،ایم کیو ایم ہماری سنجیدہ پارٹنر ہے ،یقینی طور پر اب ہونے والے الیکشن پاکستان کی قسمت بدلیں گے،عوام جس طرح کا مینڈیٹ دینگے اس طرح کا نظام حکومت لائیں گے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کے سامنے اسکی بیٹی کو گرفتار کیا جائے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس نے تنخواہ نہ لی ہے اور اس کو سزا ملے ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جس کو ٹرائل کورٹ میں سو دن بیٹی کے ساتھ حاضری دینا پڑی ،لاڈلہ وہ ہوتا ہے جو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرے

    ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابی اتحاد اور سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیرِ غور آیا، دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی غور کیا، این اے 242 سمیت دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ،این اے 242پر مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں، شہباز شریف بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور ملاقات شیڈول ہوئی ہے،اگلی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ پھر دہرایا گیا، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کی.

    2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،شہباز شریف
    این اے 242 سے شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، شہباز شریف نے این اے 242 میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا!کراچی اور اندرون سندھ میں جلد انتخابی مہم شروع ہو گی ،2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے، آر ٹی ایس بند کیا گیا،2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائی گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا،فراڈ اور جعلی طریقے سے مجھے ہرایا گیا،2018 میں جسے ممبر بنایا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، آپ بہتر جانتے ہیں،آپ نے ہر جگہ میرے لیے پھول نچھاور کئے،

    قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں کراچی کا اہم کردار ادا کررہا ہے کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے،نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی، پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے،ہم نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیئے، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا، اقتدار میں آ کر شہر قائد سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے، ملک میں بے روزگاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا

    صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل
    صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

  • مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    کراچی:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاڈلے کے ذریعے ملک کی تباہی کی گئی اور اب دوبارہ ویسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی پہنچنے کے بعد نجی ہوٹل میں پارٹی عہدیداران اور شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کے نشان کے حوالے سے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا، پشاور ہائیکورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کر کے الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملہ کیا، اور یہ بات ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ پختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا کسی نا کسی طریقے سے محترم جج سے عزیز داری اور رشتہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترازو کو ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے جبکہ ماضی میں نو مئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو سپریم کورٹ میں ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہمیں عدالتوں کے ان فیصلوں پر دلجمعی کے ساتھ بولنا چاہیے اور اس پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

    دریں اثنا شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں اور سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ پر اعتماد کیا ہے، میں تمام لوگوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ن لیگ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلے گی، بشیر میمن اور ان کی ٹیم کو تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، سندھ سے بڑی تعداد میں دوستوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے۔

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاڈلے کے ذریعے ملک کی تباہی کی گئی اور اب دوبارہ ویسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ بات ہمارے ذہن میں رہنی چاہیے کہ پختونخوا میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا کسی نا کسی طریقے سے محترم جج سے عزیز داری اور رشتہ داری ہے، انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ جج اپنی عزیز داری کی بنا پر بینچ سے علیحدہ ہوتے اور ایسے جج کی تعیناتی ہوتی جن کی کسی امیدوار سے رشتے داری اور تعلق داری نہ ہوتی-

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا تحریک انصاف کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے سماعت کی تھی۔

  • مخدوم فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل

    مخدوم فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل

    مسلم لیگ ن کے صدر ،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخدوم فیصل صالح حیات صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خلوص دل سے ہمیں دعوت دی اور ہم آج یہاں موجود ہیں۔اپنے قائد نوازشریف مسلم لیگ ن کی پوری قیادت کی طرف سے نیک خواہشات اور تمنائیں لیکر آیا ہوں

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوی امید ہے کہ مخدوم فیصل صالح حیات اور انکے گروپ کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کو خصوصی طور پہ ضلع جھنگ اور چنیوٹ میں بہت تقویت ملے گی۔بلکہ نوازشریف کی قیادت کو بھی سپورٹ ملے گی۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو نوازشریف پاکستان کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور انکی قیادت میں پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ الیکشن مہم میں ہم بھر پور محنت کریں گے، عوام کی خدمت کا وعدہ کریں گے، نواز شریف کا وسیع تجربہ ہے، انکی قیادت میں محنت کر کے پاکستان کو عظیم بنائیں گے

    واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے،شہباز شریف

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے،شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام چار سالوں میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ کی ملاقاتیں ہوئی، جس میں پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1738586652392693780?s=20
    ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی معرکے کیلئے بھرپور تیاری اور گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

    شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما ہر گھر میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں،8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گےعوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کےفضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہر حلقے اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔

    بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا …

  • مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے،شہباز شریف

    مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے،شہباز شریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں

    سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی اور نوید اسلم لودھی نے پارٹی صدر سے ملاقات کی،شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ، سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے،ان شاءاللہ، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی،مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے،قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں،ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • 8 فروری  انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عام 8 فروری کے انتخابات ملتوی سبوتاژ کرانے کی سازش کر ر ہی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے،سائیفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے،پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے،پی ٹی آئی 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے،پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز کرتی ہے،2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی،2018 میں بیورکروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا،ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی،8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائیفرمیں عوام میں کچھ کہا،تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی،پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیداکرکے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے،پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہو،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی، الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد ٹریننگ روک دی گئی

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

  • وفاقی سیکرٹری تعلیم  کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

    وفاقی سیکرٹری تعلیم کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو درخواست

    این اے 46 کے امیدوار شبیر بابر نے وفاقی سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کیپٹل کے تین حلقوں میں 17 ہزار سے زائد وفاقی نظامت تعلیمات کا عملہ الیکشن کے عمل میں حصہ لے گا ،محکمہ تعلیم کا یہ عملہ قائمقام ڈی جی تنویر احمداور قائمقام وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل کے ماتحت ہو گا ،نگران حکومت نے آتے ہی تمام اداروں کے سربراہان تبدیل کئے لیکن وسیم اجمل کو تبدیل نہ کیا گیا ،وسیم اجمل چوہدری سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ صاف پانی سکینڈل پنجاب میں نیب کیس میں شریک ہیں،نون لیگ کے وزیر تعلیم رانا تنویر کے دور میں وسیم اجمل کو بطور ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی سیکرٹری کے اختیارات تفویض کئیے گئے ،سابقہ کیڈ منسٹر طارق فضل چوہدری نون لیگ کے امیدوار بھی فیڈرل کیپٹل سے تعلق رکھتے ہیں،سیکرٹری نے اسٹیبلشمنٹ سے ایف ڈی ای کے ڈی جی کی تعیناتی کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود تنویر احمد کو چارج دے دیا ،شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ وسیم اجمل چوہدری کے شہباز شریف سے قریبی تعلقات ہیں،درخواست میں دئیے گئے حقائق کی روشنی میں سیکرٹری تعلیم اور ڈی جی کی گریڈ 22اور گریڈ 21 کے افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا،

  • جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں،حمزہ شہباز

    جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں،حمزہ شہباز

    لاہور، احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا

    احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی،حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ، شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کی، نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا،احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی،

    عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں،عمران خان کی حکومت میں ہم پر جھوٹے کیس بنائے گئے، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہو رہے ہیں، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں، سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل سے متعلق جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں، میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کے لیے ضروری ہے

  • ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکنامی کی تجویز پیش کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانامی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہوچکی ہے‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے، ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، ‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ‎‎الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جب کہ اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    https://x.com/Marriyum_A/status/1731528903033049342?s=20
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوسرا اجلاس ہوگا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا ،پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا ارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ہو گا پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا-

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

  • الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم اورصدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں-

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں نے سختیاں جھیلیں نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتارکیا گیا، نواز شریف نے دو بارجلاوطنی برداشت کی، لیگی قائد نے وطن واپس آکر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1729727186352169380?s=20
    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومتیں گرائی گئیں، نواز شریف کی حکومت کا 2017 میں تختہ الٹا گیا، بلوچستان میں بھی ن لیگ کی حکومت گرائی گئی تھی ، قانون اور جمہوری تقاضوں کی یہی منشا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہےکہ میں انصاف کیلئے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    انہو‌ں نے کہا کہ آپ نے دیکھا 6 سال بعد آج ملک کہاں کھڑا ہے، نواز شریف 2013 میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، البتہ کسی کوعلم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1729740418131124339?s=20
    9 مئی واقعات پر شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، اس روز پاکستان کے خلاف سازش اور غداری کی جس کی ملک بھر میں مذمت کی گئی، 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کی گئی، فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے